Connect with us
Tuesday,06-October-2026
تازہ خبریں

سیاست

ریاست میں ۲۸۶؍نئے کرونا مریضوں کے اندراج کے ساتھ تعداد ہوئی۳۲۰۲؍، صحت یاب ہو کر۳۰۰؍مریض اپنے گھروں کو روانہ:وزیر صحت راجیش ٹوپے

Published

on

(محمد یوسف رانا)
ریاست میں آج کرونا سے نئے متاثرین کی تعداد ۲۸۶؍ بتائی گئی اس طرح ریاست میں کرونا سے متاثرین کی تعداد ۳۲۰۲؍ ہوگئی ۔پانچ مریضوں کو اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا اس طرح اب تک ریاست بھر میں ۳۰۰؍ مریضوں کو کرونا کے مرض سے نجات دلاتے ہوئے مکمل طور پر صحت یاب ہونے پر انہیں اپنے گھروں کو روانہ کیاگیا اس طرح کی معلومات دیتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ ریاست میں اب تک۵۶؍ہزار ۶۷۳؍ لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے جن میں۵۲؍ہزار ۷۶۲؍ لوگوں کے نمونے منفی پائے گئے۔ فی الحال ریاست میں ۷۱؍ہزار۷۶؍ لوگ ہوم قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ جب کہ ۶؍ہزار۱۰۸؍ لوگوں کو سرکاری قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ریاست میں آج کرونا سے مرنے والوں کی تعداد ۷؍ ہے جن میں ممبئی کے۳؍ اور پونہ کے ۴؍ افراد شامل ہیں۔ مرنے والوں میں ۴؍ رلوگوں کی عمریں ۶۰؍ برس سے زائد ہیں بقیہ لوگوں کی عمریں۴۰؍ سے ۶۰؍ کے درمیان ہیں۔ اس طرح مہاراشٹر میںاب تک مرنے والوں کی تعداد ۱۹۴؍ ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے کرونا سے متاثر مریضوں کے علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی رہنمائی کے لئے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جو پیر سے اتوار تک مسلسل رہنمائی کر رہے ہیں۔ اس ٹاسک فورس میںڈاکٹر سنجے اوک ، ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی کے وائس چانسلر،ڈاکٹر ظہیر ارودیا ، ہندوجا اسپتال،ڈاکٹر نگاونکر ، لیلاوتی ہسپتال،ڈاکٹر کیدار ٹورسکر ، ووکارڈڈ اسپتال،ڈاکٹر راہول پنڈت ، فورٹس اسپتال،ڈاکٹر این ڈی کرنک ، لوکمانیا تلک ہسپتال سائن ،ڈاکٹر ظہیربرانی پی اے کے اسپتال ،ڈاکٹر پروین بنگار ، کے ای ایم ہسپتال،ڈاکٹر اوم سریواستو ، کستوربا اسپتال شامل ہیں ۔
ریاست میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تازہ ترین صورت حال اس طرح ہے۔
ممبئی۲۰۷۳؍،تھانہ اور مضافات۱۲۳؍، نئی ممبئی۶۸؍، کلیان ڈومبیولی ۵۰؍، الہاس نگر۱؍، بھیونڈی ۱؍،میرابھائیندر۵۱؍،پالگھر۵؍،وسئی ویرار۳۴؍،رائے گڑھ ۶؍، پنویل۱۲؍، ناسک۴۸؍،احمد نگر۲۸؍،دھولیہ ۱؍، جلگاوں ۲؍ ، پونہ اور مضافات۴۳۵؍، پمپری چنچوڑ۳۸؍، شولا پور۱۲؍، ستارہ ۷؍، کولہاپور۶؍، سانگلی۲۶؍، سندھودرگ۱؍، رتناگری۶؍،اورنگ آباد۲۸؍، جالنہ۲؍، ہنگولی ۱؍،پربھنی۱؍، لاتور۸؍، عثمان آباد۳؍،بیڑ۱؍، آکولہ۱۴؍،امراوتی۵؍،ایوت محل ۱۳؍،بلڈھانہ ۲۱؍، واشم ۱؍، ناگپور۵۶؍، گوندیا۱؍،چندپور۳؍۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جعلی اے پی کے فائلس کے ذریعے بزرگ اور دیگر شہریوں کو دھوکہ دینے والا گرفتار

Published

on

ممبئی : 72 سالہ بزرگ شہری سن رسیدہ کو نامعلوم موبائل ہولڈر نے فون کرکے بینک آف انڈیا کا سینئر منیجر دنیش کمار ہونے کا جھانسہ دے کر اور سینئر سٹیزن کارڈ بنا کر بنانے کا وعدہ کر اعتماد حاصل کر شکایت کنندہ کے واٹس ایپ پر سینئر سٹیزن کارڈ http://Verification.apk نام کی اے پی کے فائل بھیج کر اس میں شکایت کنندہ کی ذاتی اور بینک کے ڈیبٹ کارڈ کی معلومات بھرنے پر مجبور کرکے شکایت کنندہ کے کل 5,62,000/- روپے کی دھوکہ دہی کرکے غبن کرنے کے معاملے میں بھائیکلہ پولیس اسٹیشن 497/26 دفعہ 318(4)، 319(2) بی این ایس دفعہ 66(ک) (ڈ) انفارمیشن و ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت جرم درج کیا تھا۔ مذکورہ جرم کی متوازی تفتیش پراپرٹی سیل، کرائم برانچ، ممبئی کر رہی تھی سینئرز کے حکم کے مطابق مذکورہ جرم کی مزید تفتیش کرائم برانچ کو منتقل ہو کر 927/2026 کے تحت دوبارہ درج کر جرم کی تفتیش کی گئی۔ مذکورہ جرم میں مذکورہ اے پی کے فائل کی گہری تکنیکی تفتیش کی گئی اور ملزم کا سراغ لگایا گیا اور جعلی اے پی کے فائل ڈیولپ کرنے والے ایک مرد ملزم عمر36 سال، سافٹ ویئر ڈیولپر، رہائشی ریاست مدھیہ پردیش سے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جرم میں گرفتار ملزم کے مدھیہ پردیش کے دفتر میں چھاپہ کارروائی کے دوران ملزم سے 1 پین ڈرائیو، 1 سی-پی-یو، 3 ہارڈ ڈسک، ایک وائی-فائی راؤٹر، 3 موبائل فون برآمد کرکے ان کی ابتدائی تکنیکی تفتیش میں ملزم مختلف سرور سروس پرووائیڈر کمپنی سے مختلف کمپنیوں کے سرور استعمال کر رہا تھا ایسا نظر آیا۔ جرم میں گرفتار ملزم نے بنائی ہوئی کل 2805 نقصان دہ اے پی کے فائلیں دیگر سائبر مجرموں کے گروہ کو فروخت کی ہیں ایسا تفتیش میں ثابت ہوا ہے۔ مذکورہ 2805 اے پی کے فائلوں کے ذریعے بھارت میں کل 9673 لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ ان میں سے سائبر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر بھارت میں 1074، مہاراشٹر میں 143، ممبئی میں 36 شکایات درج ہیں اور ان کے کل 15,75,00,000/- روپے کی دھوکہ دہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے بھارت میں 88، مہاراشٹر میں 08، ممبئی میں 05 درج جرائم کا پردہ فاش ہو رہا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی دیوین پولس کمشنر جوائنٹ پولس کمشنر انل کنبھارے، اور ایڈیشنل کرشنا کانت اپادھیائے، ڈی سی پی (جرائم)، راج تلک روشن، وکرائم برانچ نے اہم کارکردگی انجام دی ہے۔ ڈی سی پی راج تلک روشن نے بتایا کہ بزرگوں کو بزرگوں کے کارڈ سازی کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے اس لئے وقتا فوقتا پولس اس متعلق بزرگوں میں بیداری بھی پیدا کرتی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پولیس سرکار اور معاشرہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں، ممبئی پولیس کمشنر کے ہمراہ میٹنگ کے بعد وجیا راہٹکر کا دعوی

Published

on

ممبئی : خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سرکار پولیس اور معاشرہ کی ہے اس کیلئے قومی خواتین کمیشن بھی کوشاں ہے اس لئے آج ممبئی میں خواتین کمیشن نے دورہ کر کے ممبئی میں خواتین کے مسائل اور ان سے متعلق کیسوں اور اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے خواتین کمیشن کی قومی سربراہ وجیا راہٹکر نے کہا کہ ممبئی میں خواتین کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویمنس اور چائلڈ ڈیسک کے ساتھ خواتین سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے خواتین ہیلپ لائن کا بھی قائم عمل میں لایا گیا ہے۔ کمپیوں اور دیگر اداروں میں خواتین کی ہراسائی سے متعلق شکایت کیلئے پوس ایکٹ تیار کیا گیا ہے اس ایکٹ سے متعلق بھی بیداری کی ضرورت ہے۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے ممبئی اور ریاست میں خواتین زیادہ محفوظ ہے یہ دعوی وجیا راہٹکر نے کیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی اور پولیس کے اعلی افسران بھی اس اہم میٹنگ میں موجود تھے۔ وجیا راہٹکر نے کہا کہ ریاستی خواتین کمیشن اور دیگر کمیشنوں سے بھی مشترکہ میٹنگوں کا دورہ قومی کمیشن کا جاری رہتا ہے, ایسے میں خواتین کے مسائل اور ان کو درپیش دقتوں سے متعلق بھی ممبئی پولیس سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ گھریلو حالات اور گھریلو ایکٹ سے متعلق بھی پولیس کی شکایات کے تصفیہ کے طریقہ کار پر بھی غور و خوص کیا گیا کیونکہ گھریلو معاملات میں اگر پولیس نے صحیح رہنمائی کی تو گھر محفوظ ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی سائبر جرائم میں خواتین سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق بھی تشویش کا اظہار خواتین کمیشن نے کیا ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے شکایت پر وجیا راہٹکر نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملات ہیں ایسے میں خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ذمہ داری سرکار اور پولیس کی ہے اور معاشرہ کو بھی اس متعلق بیدار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملات تشویشناک ہے یہ پوچھنے پر کہ پولیس پر بھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں اس پر خواتین کمیشن نے اب تک کیا ایکشن یا کارروائی ہے جس پر وجیا راہٹکر نے کہا کہ دلی میں خواتین سے متعلق شکایت کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے, اس لئے اس پر خواتین کمیشن کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس کی کارگزاریوں سے وجیا راہٹکر نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ممبئی میں خواتین سے متعلق معاملات زیادہ نہیں ہے اور شکایات کا بھی ازالہ کرنے کا دعوی ممبئی پولیس کمشنر نے کیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ایم پی اودھیش پرساد کا دعویٰ: ’’صرف سماج وادی پارٹی ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔‘‘

Published

on

ایودھیا : سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے منگل کو کہا کہ واحد پارٹی جو بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے سکتی ہے وہ سماج وادی پارٹی ہے، اور واحد لیڈر جو یہ کر سکتا ہے، وہ پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرساد نے کہا، “یہ پوری طرح سے واضح ہو گیا ہے کہ اگر بھارت میں کوئی بھی پارٹی ہے تو صرف بھا رت پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے اور بھا رت پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کی صلاحیت ہے۔ وہ سماج وادی پارٹی ہے، اکھلیش یادو کے علاوہ، ملک میں کوئی دوسری پارٹی یا لیڈر نہیں ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے سکے۔ سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کوئی پریشانی یا کسی قسم کی بے چینی نہیں ہے تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہے۔

“انڈی اتحاد ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہے، اور ہمارے لیڈر اکھلیش یادو سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر کوئی حکومت بنتی ہے، تو وہ سیٹوں کی تعداد پر مبنی ہوگی جو ہم جیتتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ سبھی اس سے متفق ہوں گے؛ کوئی تنازعہ نہیں ہے،” انہوں نے مزید کہا۔ پرساد نے کہا کہ تقریباً ہزاروں ایس پی کارکنان اور یو ایس پی کے حمایتی ‘سی ای سی’ پردیش میں استعفیٰ دینے کا مطالبہ کریں گے۔ گیانیش کمار منگل کو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکھلیش یادو کی قیادت میں بدھ کو دہلی میں پارلیمنٹ کے مکر دوار سے الیکشن کمیشن تک مارچ بھی کریں گے۔”جمہوریت خطرے میں ہے، ایک ہی طریقہ یہ ہے کہ کوئی قوم کتنی مضبوط ہے، جمہوریت کتنی مضبوط ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ملک کا الیکشن کمیشن کتنا آزاد ہے، الیکشن کمیشن کتنا شفاف اور ایماندار ہے۔” الیکشن کمیشن جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا.

Continue Reading
Advertisement

رجحان