Connect with us
Thursday,18-December-2025

جرم

یوپی:کووڈ۔19 کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 657 ہوئی، 8افراد کی موت

Published

on

virus

اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں تقریبا 100 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 متاثرہ مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد تقریبا 657 ہوگئی۔جبکہ منگل کو تین اموات کے ساتھ ریاست میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ۔
وہیں مجموعی متاثرین میں سے ابھی تک 49 افراد مکمل شفایا ب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ پیلی بھیت میں دو کیسز کی تصدیق کے بعد اب دونوں مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور پیلی بھیت میں کسی بھی نئے کیسیز کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اس طرح ریاست میں ایک ضلع متاثرہ ہونے کے بعد اب دوبارہ متاثرہ اضلاع کی فہرست سے نکل کر غیر متاثرہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

ریاست کے پرنسپل سکریٹری( صحت) امت موہن پرساد نے منگل کو بتایا کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ ٹیسٹ سہولیت میں توسیع اور پہلے سے التوار میں پڑے جانچ نمونوں کی رپورٹ آنے ککی سبب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو ریاست میں ہمارے لیبوں نے تقریا 2643 نمونوں کی جانچ کی جو کو ابھی تک سب سے زیادہ ہے۔اس وقت تک ریاست میں تقریبا 16000 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے 657افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
مسٹر پرساد نے دعوی کیا کہ لاک ڈاؤن اترپردیش جیسے کثیر آبادی والے صوبہ کے لئے مکمل طور سے معاون رہا ہے۔22کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والی ریاست میں مذکورہ مثبت کیسز کوئی خاص زیادہ نہیں ہیں۔ہم متاثرہ علاقوں کی تعداد کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور وائرس کو روکنے کے لئے ہر اقدام کررہے ہیں۔ انتظامیہ کے اہلکارزیادہ سے زیادہ سینیٹائزیشن کا کام کررہے ہیں ۔مثبت کیس کی تصدیق کے بعد تین کلو میٹر کے دائر ے کے رقبے میں گھر گھر جاکر چیکنگ کی جارہی ہے اور "بفر زون” کے طور پر نشان زد کئے گئے علاقوں کے دو کلو میٹر کے آس پاس کے علاقوں میں جانچ کی جارہی ہے۔
طبی افسران نے بتایا کہ حکومت نے شیلٹر ہومس میں 14 دنوں کی قرنطینہ کی مدت پوری کر چکے افراد کو گھر بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے ۔لیکن گھر پہنچ کر انہیں گھروں کے اندر 14مزید دنوں کے لئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور حکومت ان پر نظر رکھے گی تاکہ وہ ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تقریبا 1.20 لاکھ افراد مختلف شلٹر ہومس میں قیام پذیر ہیں۔ان میں سے جن لوگوں نے 14دنوں کا قرنطینہ پورا کرلیا ہے اور اگر وہ ریاست ہی کے رہنے والے ہیں تو انہیں ان کے گھر بھیج دیا جائے لیکن اگر وہ بیرون ریاست کے ہیں تو اپنے وطن جانے کے لئے انہیں لاک ڈاؤن کے ختم ہوجانے تک انتظار کرنا ہوگا ۔
بیرون ممالک سے آنے والے تقریبا 71917 افراد جو کہ حکومت کی نگرانی میں تھے انہوں نے اپنا 28 دنوں کا قرنطینہ پورا کرلیا۔مسٹر پرساد نے کہا کہ 9274 افراد جن میں کورونا وائرس کے علامات ہیں یا جو کسی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آئے ہیں انہیں ادارہ جاتی قرنطینہمیں رکھا گیا ہےاور ان کی جانچ کی جائےگی۔

جرم

ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

Published

on

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

Published

on

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com