Connect with us
Wednesday,17-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

15 ریاستوں کے 25 اضلاع میں 14 دنوں سے کورونا انفیکشن کا ایک بھی کیس نہیں

Published

on

virus

ملک میں کوروناوبا سے نمٹنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مربوط کوششوں کے کارگر نتائج سامنے آرہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک کی 15 ریاستوں کے 25 اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کا ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اس سے پہلے ان اضلاع میں متاثرہ لوگ پائے گئے تھے۔
وزارت صحت کے مطابق ان میں مہاراشٹر کا گوندیا، چھتیس گڑھ کا درگ، راج نندگاؤں اور بلاسپور، کرناٹک کا اڈوپی، داونگیرے اور تمكرو، کیرلا کا وائناڈ اور كوٹایم، گوا کا جنوبی گوا، ہریانہ کا پانی پت، روہتک اور سرسا، اتراکھنڈ کا پوڑھی گڑھوال، تلنگانہ کا بھدرادی اور كوٹھاگڈم، منی پور کا مغربی امپھال، جموں- کشمیر کا راجوری، پڈوچیری کا ماہے، بہار میں پٹنہ، نالندہ اور منگیر، میزورم کا مغربی آئزول، پنجاب کا اے ایف نگر، راجستھان کا پرتاپ گڑھ ضلع شامل ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اتوار سے پیر تک 796 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 308 لوگوں کی موت بھی ہو گئی جن میں 35 افراد کی موت کے نئے معاملے بھی شامل ہیں۔ مثبت بات یہ ہے کہ اب تک 857 لوگ کوروناسے ٹھیک ہو گئے ہیں اور کل ایک ہی دن میں 141 لوگ صحت مند ہوئے۔ یہ سب فیلڈ سطح پر صحت کارکنوں کی سخت محنت اور ضلع انتظامیہ کی ’كنٹینمنٹ اسٹریٹجی‘کا نتیجہ ہے اور آگے بھی اسی حکمت عملی پر کام ہوتا رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا انتظار مزید بڑھا… سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت، عدالت نے ان انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی

Published

on

S.-Court-&-Election

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات پچھلے چار پانچ سالوں سے ملتوی ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان ملتوی ہونے والے انتخابات کے انعقاد کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اس مطالبے پر منگل کو سماعت کی۔ اس میں سپریم کورٹ نے انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ 31 جنوری کے بعد مزید کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جائے گی۔ دراصل ریاست میں بلدیاتی انتخابات او بی سی ریزرویشن کے معاملے سمیت دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے انتخابات پر پابندی ختم کردی تھی۔ مئی میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو چار ماہ کے اندر یعنی اکتوبر 2025 تک الیکشن سے متعلق عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے مطابق کمیشن نے وارڈ کی از سر نو تعین، ریزرویشن، ووٹر لسٹ کی تیاری جیسے کام شروع کر دیے تھے۔ لیکن، ریاستی حکومت کی طرف سے ای وی ایم، تہوار اور عملہ کی کمی جیسی وجوہات بتائی گئیں۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی ہے۔اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات اگلے سال ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے اب ریاستی حکومت کو ریاست کے بلدیاتی اداروں یعنی میونسپل کارپوریشن، نگر پالیکا، ضلع پریشد اور نگر پنچایت کے انتخابات کے عمل کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس کے مطابق اب ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا عمل 31 جنوری 2026 سے پہلے مکمل کرنا ہوگا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب یہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود ایک بھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا۔

اس سلسلے میں منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس وقت عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ انتخابی عمل میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ ریاستی حکومت کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد عدالت نے اب ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے 31 جنوری 2026 تک کا وقت دیا ہے۔ اس لیے اب 31 جنوری تک ریاستی الیکشن کمیشن کو تمام میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، ضلع کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے انتخابات کرانا ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا ہوگا۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گوریگاؤں غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب ۱۵ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں چھاپہ مار کرغیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے, اس کال سینٹر میں امریکن شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔ ٹول فری نمبر پر انٹی وائرس سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر امریکی شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے ۲۵۰ سے ۵۰۰ ڈالر کا گفٹ تحفہ خریدنے کا لالچ دے کر کرپٹو کرنسی اور ڈالر میں سرمایہ داری کرنے پر دھوکہ دہی کیا کرتا تھا. ۱۵ ستمبر کو کرائم برانچ یونٹ ۱۲ کو اطلاع ملی جس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ۱۵ ملزمین کو گرفتار کیا اور ملزمین کے قبضے سے ۱۰ لیپ ٹاپ، ۲۰ موبائل فون، اس میں دو کال سینٹر چلانے والے، ایک منیجر اور ۱۰ ٹولی گروپ ایجنٹ بھی شامل ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ نے دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی یما پر انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

سیاست

‎ممبئی بی جے پی سرکار مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Asim Azmi

‎ممبئی مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وقف ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کی ادھوری راحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو تباہ وبرباد کرنے کی قسم کھائی ہے, اور سپریم کورٹ نے مسلمانوں کی جائیدادوں پر سرکار کی نیت خراب ہے اس لئے وقف ترمیمی ایکٹ کو لے کر سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے اعتراضات پرسماعت کرتے ہوئے کچھ اعتراضات پر روک اور پابندی عائد کی ہے, لیکن وقف ایکٹ پر انصاف ادھورا ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کو مکمل وقف ایکٹ پر ہی پابندی عائد کرنی چاہئے, کیونکہ اس سے مسلمانوں کی جائیدادیں سرکار اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے کہا تھا جب سڑکیں ویران ہوگی تو سنسد آوارہ ہو جائے گا. اس لئے ہم سڑکوں پر اس سے متعلق سراپا احتجاج کریں گے. وقف کی املاک کے معاملہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں. سپریم کورٹ کے ادھوری راحت کے بعد مسلم پرسنل لابورڈ اور اکابر جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔ اس لئے مسلم پرسنل لابورڈ نے اس کے خلاف رام لیلا میدان میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے. مسلم پرسنل لابورڈ کے ساتھ ہم اس کالے قانون کی مخالفت کرتے ہیں, یہ مسلمانوں کی جائیدادیں چھیننے کا ہتھکنڈہ ہے اور سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com