Connect with us
Friday,18-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں منصوبہ بند طریقے سے ریلیف تقسیم کی رضا اکیڈمی کی منفرد کوشش

Published

on

(خیال اثر)
کرونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری نے جہاں رواں دواں زندگی کی رمق کو محدود کرکے دکھ دیا ہے وہیں کاروباری سرگرمیوں کے اچانک ٹھپ پڑنے سے نہ صرف محنت کش طبقہ بلکہ متوسط خاندانوں میں بھی تشویش کی صورت حال دکھائی دیتی ہے، ایسے حالات میں غیرت مند مستحقین کی تلاش اور ان کی خاموش خدمات رضا اکیڈمی کے ذریعہ جاری ہیں. رضا اکیڈمی سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے مالیگاؤں میں ہورہے ریلیف کے منظم کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاونین کے حق میں دعائیں دیں اور فرمایا کہ غریبوں کی مدد کے لیے اس وقت جو لوگ آگے بڑھ رہے ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طبّی میدان میں خدمات انجام دینے والی این جی او، ہوپس انڈیا ممبئی کے فاؤنڈر حاجی ریحان انور دھوراجی نے کہا کہ رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے ساتھ مل کر ڈھائی ہزار غریبوں خاندانوں کی مدد کرنے کا جو موقع ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ نے دیا، ہم اس کے لیے اپنے رب کریم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، برطانیہ سے اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے روح رواں مولانا ارشد مصباحی نے مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی کے ذریعے ہورہے ریلیف ورک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین تک ریلیف تقسیم کرنے کے لیے شہر میں چالیس سینٹرز بنا کر جو منصوبہ بندی رضا اکیڈمی نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے، اس طریقہء کار سے اصل مستحقین کی شناخت اور خاموش مدد آسان ہوتی نظر آتی ہے. اللہ تبارک و تعالیٰ اس کارخیر کو قبول فرمائے اور کرونا وائرس کے خطرات کو ہندوستان سمیت پوری دنیا سے دور فرمائے تاکہ جلد از جلد زندگی دوبارہ رواں دواں ہو… مولانا نیاز احمد رضوی مالیگ نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے، خاص طور پر محنت کش طبقات کے لیے یہ سخت آزمائش کا وقت ہے، ایسے وقت میں شہری سطح پر ریلیف تقسیم کرنے کے لیے جو جدوجہد رضا اکیڈمی نے کی ہے وہ متاثر کن ہے، اس موقع پر مولانا عبدالحئی نسیم القادری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو جس پریشانی کا سامنا ہے اسے ہر درد مند دل محسوس کررہا ہے، ایسے وقت مستحقین کی مدد کے لیے رضا اکیڈمی کا اقدام قابل ستائش ہے، اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے وطفیل قبول فرمائے اور تمام معاونین و رضاکاروں کو جزائے خیر عطا فرمائے،
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے قبل شبِ معراج کی خصوصی نوری محفل دفتر رضا اکیڈمی پر منعقد ہوئی جس کے بعد کرونا وائرس سے پھیلے والی بیماری کو لے کر ملکی حالات پر اراکین اکیڈمی نے تبادلہء خیال کیا اور اس بات پر سبھی اراکین متفق ہوئے کہ مستقبل کے حالات اچھے نظر نہیں آتے اس لئے ہمیں ریلیف کے کاموں کی منصوبہ بندی کرلینی چاہیے، اس طرح کی معلومات دیتے ہوئے رضا اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے ابھی تک ہوئے ریلیف کے کاموں کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ ایک طرف کرونا وائرس کی وبا سے ساری دنیا میں دہشت پھیلی ہوئی ہے تو دوسری طرف لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور پیشہ محنت کش طبقات کے ساتھ متوسط طبقات کے گھروں میں بھی فاقہ کشی کی نوبت آپہنچی ہے، ایسے حالات میں بہت ضروری تھا کہ ان افراد کے گھروں میں چولہا جلانے کی کوشش جائے، اس وقت ہم نے پہلے مرحلے میں شہر کے مضافاتی بستیوں مساجد مدارس کے ذمہ داران اور سرکردہ افراد کے ذریعے بیوہ، یتیم اور محنت کش مستحقین کی لسٹ تیار کروائی اور اسی کے مطابق راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آرہی ہے. صدیقی شہزاد اور محمد ابراہیم رضوی نے بتایا کہ رضا اکیڈمی اراکین کے مشورے کے بعد ایک بیگ میں ضرورت کی کُل 16 اشیاء شامل کی گئی ہیں، جن میں گیہوں، دالیں، چاول، مصالحے، شکر، سوجی، گھی، ڈرائے فروٹ وغیرہ اشیاء پر مشتمل تقریباً پندرہ کلو اشیاء شامل ہیں. حاجی افضل غازیانی اور رضوی سلیم شہزاد نے رضا اکیڈمی کے ذریعہ ریلیف ورک پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریلیف کی اس ایک کِٹ کے ذریعہ کم و بیش پندرہ دنوں کا راشن میسر ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں بھی ہماری کوشش یہ ہو گی کہ بہت سارے ایسے افراد جو بہت پریشان تو ہیں لیکن کسی کے سامنے دست سوال دراز نہیں کرتے ایسے غیرت مند خاندانوں تک ان شاء اللہ ہم خاموشی کے ساتھ پہنچ کر ان کی خدمت کریں گے۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی کے ذریعہ ریلیف تقسیم کے کاموں کی ابتدا مولانا عبدالحئی نسیم القادری صاحب کی دعا پر ہوئی، اس موقع پر اپنی وزٹ کے دوران مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر عتیق کمال اور احباب نے رضا اکیڈمی دفتر پر وزٹ کی اور اکیڈمی کے منظم کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات کا خصوصی ذکر کیا کہ شہر میں بہت سارے افراد اور تنظیمیں ضرورت مندوں کی امداد و اعانت کے کام کررہی ہیں لیکن رضا اکیڈمی کے ذریعہ جو منصوبہ بندی بتائی گئی وہ قابل تعریف بھی ہے اور قابل تقلید بھی. سابق نائب میئر جمیل سیٹھ زر والا نے بھی رضا اکیڈمی دفتر پہنچ کر اراکین کے ذریعہ ریلیف کاموں کا جائزہ لیا اور خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا.
آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے سرپرست قاری زین العابدین نے رضا اکیڈمی کے ریلیف کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائی بہنوں، یتیموں اور بیواؤں کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کریں اور اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی حاصل کریں. ڈاکٹر منظور حسن ایوبی چیئرمن سٹی زن کیمپس اور الحاج نہال احمد ہارون انصاری چیئرمن جے اے ٹی کیمپس نے رضا اکیڈمی کے ذریعہ شہر کے چالیس سینٹرس سے ریلیف کِٹ کی منصوبہ بند تقسیم کو اب تک کا تنظیمی و شہری سطح کا نمایاں کام قرار دیااور اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم و ملت کے لیے کام کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے ، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حامد اقبال نے ریلیف کِٹ پیکنگ کے دوران دفتر رضا اکیڈمی پر وزٹ کی تو یہاں موجود نوجوانوں کی مخلصانہ خدمات پر ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ اللہ کے بندوں کی خدمت اور دو وقت کی روٹی کا انتظام بہت بڑی نیکی ہے جس کے لئے یہاں محنت کی جارہی ہے، اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ یہ نیکیاں آخرت کے لئے بڑا ذخیرہ ثابت ہوں گی. اور جو افراد اس میں معاونت کررہے ہیں وہ بڑے اجر کے مستحق ہیں. تفصیلات کے مطابق رضا اکیڈمی کے ذریعہ اب تک شہر کے ایک ہزار سے زائد خاندانوں تک ریلیف کٹ کی تقسیم عمل میں آچکی ہے. جبکہ صدر رضا اکیڈمی ڈاکٹر رئیس احمد رضوی اور سکریٹری غلام فرید کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید دیڑھ ہزار خاندانوں کی خدمات کا ارادہ و منصوبہ بندی رضا اکیڈمی کے ذریعہ جاری ہے. تعلیمی فیلڈ میں اپنی خدمات انجام دینے والے غفران انصاری سر اور سی اے اے کے روح رواں پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے بھی دفتر رضا اکیڈمی پر پہنچ کر اراکین کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غریبوں کی امداد و اعانت کی اس تحریک سے یقینی طور پر سماج کے مستحقین کو فائدہ پہنچے گا ، حاجی عبداللہ انجنئیر، پروفیسر خورشید احمد عبدالصمد، صغیر سر، ڈاکٹر رضوان انصاری کے ایف، ڈاکٹر لئیق انصاری ، حنیف میمن موٹلانی ، ڈاکٹر فیروز ( سفینہ میڈیکل) ، خلیل عباس ( شامنامہ) حاجی زین العابدین ٹیکسٹائل والے، حاجی اسماعیل ابراہیم سردار، انیس احمد ( دانش آرٹ ) نے بھی رضا اکیڈمی کے دفتر پر پہنچ کر ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا.

جرم

ممبئی انسانی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش مغربی بنگال اور حیدرآباد گرفتاری

Published

on

Crime

ممبئی : ممبئی وڈالاٹی ٹی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں حیدر آباد، مغربی بنگال سے بچہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت کنندہ امر دھیرنے 65 سالہ نے خاکروب نے 5 اگست 2024 ء کو اپنے نواسہ کی گمشدہ کی شکایت درج کروائی تھی, اس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ انیل پورنیہ اسما شیخ، شریف شیخ، آشا پوار نے ایک لاکھ 60 ہزار روپے میں بچہ کو فروخت کیا ہے۔ اس کے بعد ملزم انیل پورنیہ،اسما شیخ، شریف شیخ کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا کیس درج کر لیا گیا تھا ملزم انیل پورتیہ، اسما شیخ کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا, اس میں ملوث ملزمہ آشا پوار بھی ملوث تھی۔ اس کے بعد پولیس نے آشا پوار کی تلاش شروع کر دی اور حیدر آباد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تفتیش میں ملزمین نے بتایا کہ متاثرہ بچہ کو بھونیشور اسٹیشن اڑیسہ میں ریشماں نامی خاتون نے فروخت کیا, اس کی ٹیکنیکل تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزمہ یہاں بھونیشور میں دانت کے اسپتال میں زیر ملازمت ہے, اور یہاں ہائی ٹیک اسپتال میں کام کرتی ہے, لیکن بھونیشور میں جب پولیس ٹیم پہنچی تو اس نے یہاں سے ترک ملازمت کر لی تھی, اور پھر معلوم ہوا کہ مطلوب ملزمہ مغربی بنگال میں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی اور پولیس نے مغوی بچہ اور دیگر تین بچوں کو برآمد کر لیا۔ اس ایک ساتھ ہی ریشماں سنتوش کمار بنرجی 43 سالہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا, اس کے ساتھ ہی تین سال کے بچہ کو عدالت میں حاضر کیا گیا تو بچہ کی تحویل پولیس کو دیدی گئی تمام مرحلہ مکمل کرنے کے بعد پولیس نے بچہ کا میڈیکل کروایا تو اس کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے۔ ملزمین نے بچہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس لئے بچہ پر ظلم و ستم کا کیس بھی درج کیا گیا, یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر اور اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی ایڈیشنل کمشنر انیل پارسکر اور ڈی سی پی راگسودھا کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

جرم

میرابھائندرتقریبا 32 کروڑ کی منشیات ضبطی، ایک ہندوستانی خاتون سمیت دو نائیجرائی گرفتار، سوشل میڈیا پر گروپ تیار کر کے ڈرگس فروخت کیا کرتے تھے

Published

on

drug peddler

ممبئی : میرا بھائیندر پولیس نے ایک ہندوستان خاتون سمیت دو غیر ملکی ڈرگس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میرا بھائیندر کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ کاشی میرا میں شبینہ شیخ کے مکان پر منشیات کا ذخیرہ ہے اور وہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہے، اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 11 کلو 830 گرام وزن کی کوکین برآمد کی ہے۔ اس کے خلاف نوگھر پولیس میں این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا کہ وہ یہ منشیات غیر ملکی شہری انڈے نامی شخص سے خریدا کرتی تھی اور انڈری میرا روڈ میں ہی مقیم ہے اسے بھی گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے بھی منشیات ضبط کی گئی اور نائیجرائی نوٹ 1000 برآمد کی گئی اور 100 امریکن ڈالر کی 14 نوٹ بھی ملی ہے۔ اس معاملہ میں تفتیش کے بعد دو نائیجرنائی اور ایک ہندوستانی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے دو کروڑ تیس لاکھ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 100 امریکن ڈالر کی 14 نوٹ چار موبائل فون اس کے علاوہ 22 کروڑ تیس لاکھ روپے کی منشیات ضبطی کا بھی دعوی کیا ہے, یہ کارروائی میرا بھائیندر پولیس کمشنر مدھو کر پانڈے ایڈیشنل کمشنر دتاترے شندے، اویناش امبورے سمیت کرائم برانچ کی ٹیم نے انجام دی ہے۔ کرائم برانچ نے بتایا کہ یہ کوکین یہ نائیجرائی پیٹ میں چھپا کر یہاں لایا کرتے تھے۔ یہ کوکین ساؤتھ امریکہ میں تیار کیا جاتا ہے، یہ کوکین ہوائی جہازکے معرفت انسانی جسم میں چھپا کر لایا جاتا ہے۔ پہلے یہ ممبئی ائیر پورٹ پر پہنچایا جاتا ہے اور پھر ممبئی میں سڑکوں کے راستے سے متعدد علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد گروپ تیار کرکے ملزمین ڈرگس فروخت کیا کرتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گرفتار، ملزم نے چوری کی موٹر سائیکل سے ہی واردات دی تھی انجام

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر چوری کے دو معاملات حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 5 اپریل کو صبح دو اچکوں نے طلائی زنجیر اچک لی تھی، ان کے قبضے سے 30 گرام کی طلائی زنجیر بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسرا واقعہ پوائی علاقہ میں آئی آئی مارگ گیٹ کے سامنے پیش آیا تھا، جس میں ملزمین دریافت کیا تھا کہ میڈیکل کہاں ہے اور پھر شکایت کنندہ کے چہرہ پر گندہ کپڑا پھینک کر 15 گرام سونے کے ہار لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملہ کی سنجیدگی سے تفتیش کی گئی, دوسرے روز ساڑھے آٹھ بجے ہیرا نندانی گارڈ کے پاس ملزمین نے 45 سالہ خاتون کے گلے میں سونے کے دو ہار جن کا وزن 20 گرام تھا اچک کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ان تمام چوری کو حل کرنے کے لئے پولیس نے تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا، اس میں معلوم ہوا کہ ملزمین بہرام باغ کی جانب فرار ہوئے ہیں، پھر ان دونوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 30 گرام سونے کے زیورات برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمین نے واردات کے لئے جو موٹر سائیکل استعمال کی تھی اسے بھی ضبط کیا گیا ہے, پپو گجیندر مشرا 20 سالہ اور سنیل گنگا موہتے 20 سالہ کو اندھیری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم پپو مشرا کے خلاف 6 ماہ قبل رابوڑی پولیس اسٹیشن میں چوری کا معاملہ بھی درج ہے اور اس نے چھ ماہ قبل ہی موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ اب اس چوری میں بھی استعمال کیا گیا تھا یہ اطلاع آج یہاں ممبئی زون 10 کے ڈی سی پی نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com