(جنرل (عام
کارکنان جمعیۃ کے جذبہ خدمت کو سلام، اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر غریبوں تک اشیاء خورد ونوش پہچانے کی جد وجہد قابل ستائش ہے:حلیم اللہ قاسمی

(وفا ناہید)
کورونا وائرس کے سامنے دنیا کے ترقی یافتہ اور سپر پاور کہے جانے والے ممالک نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں، اس خطرناک وبائی بیماری سے ہمارا ملک بھی محفوظ نھیں رہا، اس سے بچاو کا اب تک صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے معاشرتی فاصلہ، معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے پورے ملک میں 25 مارچ سے اچانک لاک ڈاون کیے جانے سے زندگی تھم سی گئی ہے، جو جہاں تھا وہیں کا ہوکر رہ گیا ہے، بلا ضرورت آمد ورفت پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے جو اس بیماری سے تحفظ کے لیے ضروری بھی تھا لیکن اچانک لاک ڈاون نے غریبوں، مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کو بھکمری کی کگار پر لا کھڑا کردیا اور اس طبقہ پر جو ملک کی آبادی کا تیس فیصد ہے کورونا سے زیادہ بھکمری کا خطرہ منڈلانے لگا.
اس نازک موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم وجانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم نے کارکنان جمعیۃ کو ہدایت دی کہ محلہ اور پڑوس میں موجود غریبوں اورمعاشی طور پر کمزور لوگوں خاص خیال رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنا یاجائے کہ آپ کا پڑوسی چاہے وہ کسی بھی دھرم کا ماننے والا ہو بھوکا نہ سونے پائے.
الحمدللہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تقریبا تمام اکائیوں اور یونٹوں نے حضرت کے اس ہدایت پر لبیک کہا اور اپنے محدود وسائل کے باوجود روز اول سے خورد ونوش کی اشیاء اور ضروریات زندگی کو محروم طبقہ تک پہنچا نے کے لیے پیہم سرگرم عمل ہیں،اور حتی المقدور اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ ہر ضرورت مند کی بنیادی ضرورت کو پورا کرسکیں. ایں طاقت بزور بازو نیست تا نہ بخشد خدائے بخشندہ.
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے تمام ذمہ داران بالخصوص مولانا مستقیم احسن اعظمی، گلزار احمد اعظمی اور مفتی محمد یوسف صاحب، جملہ یونٹوں اور اکائیوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو انسانیت کی اس عظیم خدمت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں اور ہمیں قوی امید ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا خدام جمعیۃ اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے اور بلا تفریق مذہب وملت خدمت خلق کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے.
ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ آپ حضرات کی خدمات کو قبول فرمائےاور دونوں جہان میں اپنے شایان شان صلہ عطا فرمائے. آمین.
(مولانا) حلیم اللہ قاسمی
جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر
بروزسینچر،4/اپریل 2020.
سیاست
کسانوں کی قرض معافی پر مانسون اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

ممبئی : ریاست میں کاشتکاروں کے قرضی معافی کو لے کر مہایوتی اور اپوزیشن میں رسہ کشی جاری ہے۔ اکتوبر۔ نومبر میں مقامی بلدیاتی انتخابات کا امکان ہے, انتخاب کے پس منظر میں سرکار قرضی معافی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے, جبکہ شندے سینا، اجیت پوار اور بی جے پی اس پر سبقت لیجانے کی کوشش میں مشغول ہے۔ اسمبلی میں قرض معافی کے سوال پر 288 میں سے 200 اراکین نے قرض معافی پر سوالات پوچھے ہیں۔ ریاستی مانسون اجلاس ضمنی مالیاتی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا, قرض معافی کے معاملہ میں اسمبلی اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ کاشتکاروں کی قرض معافی پر سابق وزیر بچو کڑو نے بھوک ہڑتال بھی شروع کر رکھی ۔ہے سرکار کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال ملتوی کر دی, بچو کڑو نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار کی تجوری خالی ہے, ایک طرف لاڈلی بہن کو فنڈ میسر ہے تو دیگر محکمہ کے پاس فنڈ نہیں ہے, جس کے سبب متعدد ترقیاتی کام التواء کا شکار ہے۔ ریاستی مانسون اجلاس کا 30 سے آغاز ہوگا۔ ریاستی سرکار کو اسمبلی میں گھیرنے کیلئے اپوزیشن نے تیار کر رکھی ہے, کسانوں کی قرض معافی کا مسئلہ اس میں سب سے اہم ہے۔ قرض معافی کے معاملہ میں 288 اراکین میں سے 36 کابینی درجہ کے وز یر اور 6 ریاستی مملکت سمیت 66 اراکین کو چھوڑ کر بقیہ 244 اراکین میں سے 200 اراکین کسانوں کے مسئلہ پر سوال پوچھے ہیں اور اس پر توجہ طلب نوٹس بھی پیش کی ہے, اس پر ایوان میں بحث و مباحثہ ہوگا۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کاشتکاروں کے قرض معافی پر مناسب فیصلہ لینے کا اعلان کیا
جرم
10 سالہ لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی فعل، سکرو ڈرائیور سے زیادتی؛ ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ ملزم لڑکی کی ماں کا عاشق اور اس کی گرل فرینڈ گرفتار

ممبئی، 23 جون 2025 — ممبئی میں ایک دردناک واقعہ میں، ایک 10 سالہ لڑکی کے ساتھ سکرو ڈرائیور کے ذریعے جسمانی استحصال کیا گیا اور اس فعل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس سنگین جرم کا علم ہونے کے بعد، پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے ملزم لڑکی کی ماں کے عاشق اور اس کی گرل فرینڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف پوکسو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاندان نے واقعہ کی نشاندہی کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں چھاپہ مارا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ویڈیوز کی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں فورنزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملہ کے تحت پولیس نے آئی پی سی اور پوکسو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ ہولناک واقعہ مہاراشٹرا اور پورے بھارت میں بچوں کے تحفظ کے لیے بیداری اور حفاظت کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ بچوں کے حقوق کے تنظیموں نے کہا ہے کہ انہیں زیادہ چوکنا رہنا چاہیے اور فوری رپورٹنگ کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں, تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔ ممبئی پریس اس حوالے سے مستقل اپ ڈیٹ فراہم کرتا رہے گا اور بچوں کے تحفظ کے لیے مہم جاری رکھے گا۔
سیاست
واری پالکھی پر ابوعاصم اعظمی کا متنازع بیان… اچاریہ تشار بھونسلے کی پاکستان بھیجنے کی دھمکی

ممبئی : ممبئی, مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے واری پالکھی سے متعلق متنازع بیان جاری کیا تھا, جس پر اب بی جے پی لیڈر اچاریہ تشار بھونسلے نے ابوعاصم اعظمی کو پاکستان بھیجنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ واری پالکھی سے مہاراشٹر کے عوام کو عقیدت ہے, لیکن ابوعاصم اعظمی نے اس متعلق بیان بازی کی ہے, اس لئے ابوعاصم اعظمی کی یہاں جگہ نہیں ہے انہیں پاکستان بھیج دینا چاہئے۔
رکن اسمبلی اور مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صرف نماز سے ہی اعتراض ہے یوپی میں اگر نماز سڑک پر کوئی ادا کرتا ہے تو اس کا پاسپورٹ تک منسوخ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے, لیکن دیگر مذہب کے تہوار راستہ پر منائے جاتے ہیں۔ مسلمان کو اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی مسلمانوں نے کبھی اس کی مخالفت کی ہے, لیکن المیہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی پر زور مخالفت کی جارہی ہے, اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش عام ہے۔ اعظمی نے کہا کہ ابھی مجھے کسی نہ بتایا کہ یہاں واری کی پالکھی گزرنے والی ہے, جس سے ٹریفک جام ہوگا اس لئے مجھے جلدی جانا ہوگا کیا نماز کے علاوہ دیگر مذہب کے پروگرام سڑکوں پر نہیں منائے جاتے۔ یہ سوال ابوعاصم اعظمی نے کیا تھا جس پر اب تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور ہندو تنظیمیں چراغ پا ہے۔
اس بیان پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابوعاصم اعظمی کو متنازع بیان جاری کرنے کی عادت ہے, وہ اس سے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں, اس لئے میں اس فضول بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ابوعاصم اعظمی کے بیان پر تشار بھونسلے نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعظمی کو کمر پشت پر لات مار کر پاکستان بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا