Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

جرم

مالیگاوں میں پولیس انتظامیہ پر زیادتی کا الزام نمائندگی کا دم بھرنے والے شہر کے لیڈران کیا اس جانب توجہ دیں گے؟

Published

on

(نامہ نگار)
ایک بار پھر مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں پولیس انتظامیہ پر زیادتی کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی وجہ صاف پولیس والے عوام پر اندھا دھند ڈنڈا برسا رہے ہیں حالانکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اندھا دھند ڈنڈے چلانے سے منع کیا ہے لیکن پولیس انتظامیہ اس حکم سے پرے شہر میں گشت کے دوران عوام کو بری طرح پیٹ رہی ہے. اطلاعات کے مطابق آج شام امینہ آباد میں گھر کے دروازے پر موجود محمد اسماعیل عبدالقیوم نامی شخص اور ایک نامعلوم جوان پر پولیس نے اپنے ڈنڈے برسائے.اس کے علاوہ بھی شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس زیادتی کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں. سرکردہ افراد پرانت آفیسر ضلع کلکٹر اور ایس پی سے تو کئی معاملات میں بات کی البتہ اس معاملے میں بھی کوئی قدم اٹھائےگا؟
معاملہ یہ ہے کہ پولس انتظامیہ کی طرف سے پوچھے بغیر لاٹھی برسا دی جارہی ہے
دو روز قبل ایک نوجوان بینک جارہا تھا جانے کو تو چلا گیا لیکن واپسی میں بغیر کچھ کہے سنے اسے پیٹا گیا
اسی طرح ایک نوجوان شام کے وقت کارخانے سے مزدوری کرکےلوٹ رہا تھا اسے بھی مار دیا مزدور نے کہا کے میں لوم چلانے گیا تھا اور اس کی تو آپ لوگوں کی طرف سے اجازت ہے تو پولس والے نے یہ کہتے ہوئے کہ منہ چلاتا ہے اور مارنے لگا.
تیسرا واقعہ یہ ہوا کہ ایک شخص اپنے دس سالہ بچے کو بٹھاکر دواخانہ لے جارہا تھا راستے میں وہ پٹرول ڈالنے کے لئے رکا اتنے میں پولس والا آیا اور اس بچے کو پیچھے سے زور دار ڈنڈا دےمارا جس سے اس کی پیٹھ پر ہرا کالا نشان پڑ گیا پٹرول پمپ کے پاس سے ایک بزرگ سائیکل پر گزر رہے تھے انہیں بھی زبردستی ایک ڈنڈا مار دیا
ایک اور واقعہ سن لیں کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو گاڑی پر کسی ضرورت کے تحت لے جارہا تھا بس اسٹیشن کے پاس پہنچا تھا کہ ایک پولس والا دوڑتا ہوا آیا اور گاڑی روک لیا بحث تکرار ہونے لگی تو پولس والے نے اس کا گریبان پکڑ لیا اتنے میں بہت سارے نوجوان دوڑتے ہوۓ آگۓ تب پولس والا اسے چھوڑ کر اپنا راستہ لیتا بنا
اس میں سے کچھ واقعات وہ ہیں جن کے ساتھ یہ پیش آیا اور انہوں نے بتایا اور کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور بتایا اور ایسے نہ جانے کتنے واقعات سن ہی رہے ہیں آخر یہ بے بسی کب تک رہے گی؟
یقیناً برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جو آخری واقعہ لکھا گیا ہے اس طرح کے بہت سارے واقعات کی ویڈیو چل رہی ہے خدانخواستہ اگر یہ ظلم بڑھتا گیا تو کچھ بھی واقعات رونما ہوسکتے ہیں
اور ہماری ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اسی کے پیش نظر بیان جاری کیا ہے کہ پولس عوام پر بغیر پوچھے لاٹھی نہ چلاۓ اس لئے کہ وہ دشمن نہیں ہیں البتہ جو خاطی ہیں ان پر کا روائی کیجاۓ.
اخیر میں شہریان سے اپیل ہے کہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں خوف زدہ نہ ہوں کوئی معاملہ پیش آتا ہو تو ذمہ داران سے رابطہ کریں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں-

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان