سیاست
کورونا: مردم شماری کا پہلا مرحلہ اور این پی آر آئند حکم تک ملتوی
حکومت نے مہلک وائرس کورونا کی وبا کے پیش نظر مردم شماری 2021 کے پہلے مرحلے اور نیشنل پوپولیشن رجسٹر (این پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام کو اگلے حکم تک ملتوی کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے آج یہاں کہا کہ کورونا کے انفیکشن کی روک تھام کے پیش ںظر ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن اعلان کیا گیا ہے۔ مکمل پابندی کے سبب لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور باہر نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس کے مدنظر مردم شماری اور این پی آر کے کام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مردم شماری 2021 دو مرحلوں میں کی جانی ہے جس کے پہلے مرحلے میں مکانوں کو فہرست بند کرنا اور مکانوں کی گنتی کا کام یکم اپریل سے ستمبر تک کیا جانا تھا۔ دوسرے مرحلے میں اگلے برس 9 فروری سے 28 فروری تک مردم شماری کا کام کیا جانا تھا۔ پہلے مرحلے کے دوران ہی آسام کو چھوڑکر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام کیا جانا تھا۔
کورونا کے قہر کے دوران حکومت نے منگل سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہائی الرٹ اعلان کیا ہے۔ سبھی وزارتوں اور متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر بندی کے احکامات جاری کئے جانے کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے سماجی دوری بنائے رکھنے سمیت مختلف احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
بزنس
بھارتی اسٹاک مارکیٹ سبز رنگ میں بند ہوئی، سینسیکس 787 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پیر کے تجارتی سیشن میں سبز رنگ میں بند ہوئی۔ دن کے اختتام پر، سینسیکس 787.30 پوائنٹس یا 1.07 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74,106.85 پر تھا اور نفٹی 255.15 پوائنٹس یا 1.12 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,968.25 پر تھا۔ مارکیٹ کے بیشتر انڈیکس سبز رنگ میں بند ہوئے۔ نفٹی کنزیومر ڈیوربلس (2.60 فیصد)، نفٹی فائنانشل سروسز (2.34 فیصد)، نفٹی پی ایس یو بینک (2.33 فیصد)، نفٹی ریئلٹی (2.23 فیصد)، نفٹی پرائیویٹ بینک (2.16 فیصد) اور نفٹی سروسز (1.66 فیصد) اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ صرف نفٹی آئل اینڈ گیس (1.37 فیصد) اور نفٹی میڈیا (0.22 فیصد) خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ لارج کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 815.60 پوائنٹس یا 1.52 فیصد بڑھ کر 54,492.65 پر تھا اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 202.55 پوائنٹس یا 1.29 فیصد بڑھ کر 15,853.05 پر تھا۔ سینسیکس پیک میں، ٹرینٹ، ایکسس بینک، ٹائٹن، ایل اینڈ ٹی، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فائنانس، انڈیگو، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فنسر، پاور گرڈ، این ٹی پی سی، بی ای ایل، ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹاٹا اسٹیل، ٹی سی ایس اور ایچ یو ایل نے فائدہ اٹھایا۔ ریلائنس انڈسٹریز، ایچ سی ایل ٹیک اور سن فارما خسارے میں رہے۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ روپے کی قدر میں اضافے اور ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے امکان کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ایل کے پی سیکیورٹیز کے جتن ترویدی نے کہا، “قیاس آرائیوں کو روکنے اور ڈالر کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے آر بی آئی کے حالیہ اقدامات سے روپے کو 30 پیسے کی مضبوطی میں مدد ملی ہے اور یہ 93.00 کے قریب ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی توقعات پر خطرے کے جذبات میں بہتری نے بھی بحالی کی حمایت کی ہے، اگرچہ غیر یقینی کی سطح بلند ہے۔ بحالی کے باوجود، خام تیل کی قیمتوں اور عالمی غیر یقینی صورتحال کا دباؤ برقرار ہے۔ قریب کی مدت میں، یو ایس ڈی آئی این آر کی حمایت 92.45 پر دیکھی گئی ہے، جبکہ مزاحمت 93.75-94.00 کے قریب ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : آن لائن دہشت گرد ‘سولجرز آف خلافت’ نامی گروپ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو گرفتار

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے تھانہ اور ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان دونوں کی شناخت کرلا کے ساکن18 سالہ حماد صدیقی اور کلیان میں معصیب احمد عرف افتحار احمدعرف کلام سونو 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں کے پاس سے الیکٹرک گزٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں کے موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی تھانہ سے یاسر مسلم خان کو زیر حراست لیا گیا اور کاندیولی سے ایک 15 سالہ نابالغ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے گھروں سے بھی سامان ضبط کئے گئے ہیں اے ٹی ایس نے بتایا کہ دلی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے رابطہ میں مزید کون تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ فعال تھے اتنا ہی نہیں خلافت سولجزر نامی گروپ سے بھی یہ وابستہ تھے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے کئی ایسے نوجوان بھی اب اے ٹی ایس کے رڈار پر ہے جو مشتبہ اور دہشت گرد تنظیموں کے گروپ پر اس تنظیموں کے رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد اور داعش نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند گروپ سے اجتناب کرے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
