(جنرل (عام
سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے سیکڑوں ضرورت مندوں میں ریلیف کی تقسیم

(خیال اثر)
الحمدللہ! سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی (امیر سنی دعوت اسلامی) کی سرپرستی و مقامی سطح پر آل رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی نگرانی میں موجودہ حالات کے پیش نظر شہر مالیگاؤں میں ضرورت مندوں اور مستحقین میں 15 دنوں کے حساب سے چاول، آٹا، شکر، تیل، تمام اقسام کی دالیں، نمک، گرم مصالحہ، و کھانا پکانے کی مکمل اشیاء تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ریلیف کی تقسیم آج سے ضرورت مندوں کے گھروں تک اراکین سنی دعوت اسلامی و علمائے کرام کے ہاتھوں پہنچا کردی جارہی ہے۔ اپیل :- مزید جو صاحب ثروت حضرات اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اراکین سنی دعوت اسلامی یا مندرجہ ذیل افراد سے رابطہ قائم کریں📱 حافظ مقصود اشرف 9373808070،📱 محـمد جمیل رضوی 9371808070،📱 قاری نور محمد رضوی 9260808070،📱 محمد نعیم نوری 9370008070 صاحبان۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر میں عیدالاضحی جانوروں کی منڈی بند رکھنے کا فیصلہ واپس

ممبئی : ممبئی عید الاضحی پر امن وامان کو یقینی بنانے اور مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز کو بھی وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے واپس لے لیا ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحی کے دوران جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی, جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور اس کے بعد اب اس فیصلہ کو بھی واپس لیا گیا ہے۔ ممبئی عیدالاضحی سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے پرامن ماحول میں عیدالاضحی کے لئے ضروری احکامات جاری کئے ہیں۔ مسلم نمائندوں کی میٹنگ میں وزیراعلی نے مسلمانوں کے تمام مطالبات منظور کئے, اور دیونار میں بکرا منڈی میں سہولیات فراہم کرنے سے لے کر قربانی کے دوران ضروری اقدامات کرنے کی بھی یقین دہائی کروائی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور نتیش رانے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں, وہ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے لئے قربانی نہ ہونے کا اعلان کر رہے ہیں, لیکن جن سوسائٹی میں قربانی ہوتی ہے, ان سوسائٹی میں قربانی کے عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی نہ ہو یہ مطالبہ بھی وزیر اعلیٰ سے کیا گیا۔ قربانی کے دوران شرپسندوں کی شرانگیزی پر نظر رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کا بھی مطالبہ مسلم نمائندوں نے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے مسلمانوں کے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے ہر مسئلہ پر خصوصی غور و خوص کیا ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ قربانی پر شرپسندوں کی شرانگیزی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے, تاکہ حالات پرامن رہے۔ دیونار میں جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو, اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے, ساتھ ہی ۳۶ گھنٹے تک جانوروں کی گاڑیاں خالی نہ ہونے سے بیوپاریوں کی پریشانی پر بھی بات کی گئی, ساتھ ہی اضافی فیس وصولی پر بھی وزیر اعلی نے روک لگائی ہے۔
اہم میٹنگ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الاضحی پر سہولیات فراہم کی جائیں گی، امن و امان کا خیال رکھا جائے گا۔ جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز واپس لے لی گئی اور قربانی کے جانوروں کی 200 روپے فیس کم کر کے 20 روپے کردی گئی۔ بدعنوانی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی وزیر اعلی نے جاری کیا, نفرت پھیلانے والے ہندو مسلم تفریق پیدا کر کے عید پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان فرقہ پرستوں کی زبان بندی کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے ۔ قربانی کے دوران نظم و نسق کی برقراری پر خاص توجہ دینے کی وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی کو ابو عاصم اعظمی نے بتایا کہ جانوروں کی گاڑی خالی کروانے کے لئے اضافی فیس وصولی کی گئی ۲۰۰ کے بجائے ۵۰۰ روپیہ وصول کیا گیا, پارکنگ کا ۳ ہزار سے پانچ ہزار روپیہ جبرا وصول کیا گیا, جو بیوپاری کا بکرا عیدالاضحی میں فروخت نہیں ہوتا, اس کی فیس واپس کی جائے۔ پہلے دیونار بکرا کی فیس 200 روپیہ ہوا کرتی تھی, اسے 20 کیا جائے۔ دیونارمیں بکرا اتارنے کے پانچ دروازے گیٹ پانچ دھکا گیٹ کیا جائے, اس کے ساتھ ہی قربانی کے دوران خریداروں کی بھیڑ ہوتی ہے, گاہکوں کی سہولت کے لئے تین کھڑکی شروع کی جائے۔ یہ تمام مطالبات کو وزیر اعلی نے منظوری دیتے ہوئے ضروری احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عیدالاضحیٰ کے موقع پر دیونار بکرا منڈی کا دورہ، ممبئی کانگریس صدر پروفیسر ورشاتائی گائیکواڑ کی قیادت میں اہم میٹنگ

عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر، لوک سبھا رکنِ پارلیمنٹ اور ممبئی کانگریس کی صدر محترمہ پروفیسر ورشاتائی گائیکواڑ صاحبہ کی قیادت میں ایک وفد نے دیو نار بکرا منڈی (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دیونار سلاٹر ہاؤس کے جنرل مینیجر جناب کلیم پاشا پٹھان سے خصوصی ملاقات کی اور منڈی میں موجود عوام و تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔
گفتگو کے اہم نکات درج ذیل رہے :
تاجروں کو درپیش مشکلات
جانوروں کی دیکھ بھال اور نگہداشت
منڈی میں صفائی کی صورتحال
ٹریفک کے مسائل اور ان کا حل
عام شہریوں کو ہونے والی دشواریاں
پروفیسر گائیکواڑ صاحبہ نے ان تمام مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں اور یقین دلایا کہ ممبئی کانگریس عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس اہم دورے میں محترم رکنِ اسمبلی جناب اسلم شیخ صاحب، محترم رکنِ اسمبلی جناب امین پٹیل صاحب، رکنِ اسمبلی ڈاکٹر جیوِتی تائی گائیکواڑ صاحبہ، سابق کارپوریٹر اور ممبئی کانگریس اقلیتی شعبہ کے سابق چیئرمین حاجی ببّو خان صاحب اور ممبئی کانگریس کے دیگر سینئر قائدین و عہدیداران بھی موجود تھے۔ یہ دورہ باہمی بات چیت، مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدام کی ایک مثبت کوشش تھی، جو عید جیسے مبارک موقع کو مزید بامعنی بناتا ہے۔
(جنرل (عام
ملک میں کووڈ کیسز 4 ہزار تک پہنچنے والے ہیں، 32 اموات، کیرالہ-مہاراشٹر اور دہلی میں سب سے زیادہ کیسز… جانیں اپنی ریاست کی حالت

نئی دہلی : کووڈ-19 انفیکشن ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کووڈ-19 کے کیسز کسی بھی وقت 4,000 سے تجاوز کر سکتے ہیں۔ فی الحال، کیرالہ میں کوویڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد (1435) ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر (506) اور دہلی (483) تیسرے نمبر پر ہے۔ کوویڈ انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اب تک 32 کوویڈ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر انفیکشن کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک مریض دہلی، ایک کیرالہ، ایک مہاراشٹر اور ایک تمل ناڈو سے ہے۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے انفیکشن اور متاثرہ مریضوں کی موت کے واقعات نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ نوئیڈا، اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ایک کووڈ پازیٹیو کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد اب کوویڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 ہو گئی ہے، جن میں 31 خواتین اور 32 مرد ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دیگر ریاستوں میں کورونا کیسز کی کیا صورتحال ہے۔
آپ کی ریاست میں کتنے فعال کورونا کیسز ہیں ؟
ریاست ————— ایکٹو کیسز ————— اموات
کیرالہ —————– 1435 ——————– 8
مہاراشٹر ————— 506 ——————— 8
دہلی —————— 483 ——————— 4
گجرات —————- 338 ——————— 1
مغربی بنگال ————– 331 ——————— 0
کرناٹک —————- 253 ——————— 4
اتر پردیش ————– 157 ——————— 2
راجستھان ————— 69 ———————- 1
پڈوچیری —————- 38 ———————- 1
آندھرا پردیش ————– 30 ———————- 0
ہریانہ —————- 28 ———————- 0
مدھیہ پردیش ————– 23 ———————- 1
جھارکھنڈ —————- 11 ———————- 0
گوا —————— 10 ———————- 1
جموں و کشمیر ————- 9 ———————– 0
چھتیس گڑھ ————— 7 ———————– 0
پنجاب —————– 6 ———————– 1
بہار ——————- 5 ———————–0
آسام ——————- 5 ———————- 0
اتراکھنڈ —————– 3 ———————- 0
تلنگانہ —————– 3 ———————- 0
چندی گڑھ —————— 7 ———————- 0
میزورم —————- 2 ———————- 0
کہا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کمزور صحت والے لوگوں کو زیادہ نشانہ بنا رہا ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات میں ایک مماثلت یہ تھی کہ تمام مریضوں کو پہلے ہی کوئی نہ کوئی سنگین بیماری تھی۔ یہ لوگ مکمل طور پر صحت مند نہیں تھے، لیکن ان کے پہلے سے موجود صحت کے مسائل نے انہیں مزید کمزور بنا دیا، جس سے وائرس ان کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا