سیاست
کرونا وائرس ایک وبائی جنگ ہے جسے ہم عوام کی مدد سے ہی جیت سکتے ہیں :ادھو ٹھاکرے

ریاست میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روزآنہ معمولی اضافہ ہو تا دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی تک ۴۹ متاثرین کے ٹیسٹ مثبت پائے جانے کی اطلاع ہے ۔ریاستی سرکار کرونا وائرس کے خاتمے پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ آج سے ویسٹرن لائن پر چلنے والی اے سی لوکل ٹرین ۳۱ مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹیان نے درگاہ کو ۳۱ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے وہیں رے روڈ پر واقع میرا داتار کی درگاہ بھی بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ممبئی کے ڈبہ والوں نے اپنی خدمات ۳۱ مارچ تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ممبئی کی مساجد کے ذمہ داران نے نماز جمعہ کے ارکان ۱۵ منٹوں میں ادا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج شوشل میڈیا کی براہ راست نشریات سے عوام سے خطاب کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی عوام یقینی طور پر حکومت کے ساتھ کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں برابر تعائون کر رہے ہیں۔ جس کے لئے ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ایک طرح سے عالمی جنگ کی طرح ہے لہذاہم سب کو مل کر اس پر قابو پانا ہوگا۔ ریاست میں ہم نے اس پر عوام کے تعائون سے ابھی تک قابو میں رکھا ہے مگر اس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مزید محنت اور تعائون کی ضرورت ہے۔ ہم تمام کی کو شش سے ہی ہم پر آئی ہوئی اس وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج میں نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر صحت سے بھی بات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس وباء پر قابو پانے کے لئے ہمارا ہر ممکن تعائون کرینگے۔ انہوں نے عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ، خوراک، ادویات اور دوائیوں کاذخیرہ کرونا وائرس سے خوفزدہ ہو کر نہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے گذارش کی ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایت پر عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری گذارش کے بعد ریاست کی تمام عبادگاہوں پر ہجوم بہت کم ہوا ہے۔ مگر اسے اور بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے سرکاری دفاتر میں حاضری نصف کرنے کا فیصلہ لیا ہے اس لئے عوام کو بھی چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔جہاں تک ممکن ہو گھر بیٹھے ہی اپنے کام کو انجام دیں۔ابھی تک کرونا وائرس سے مقابلہ کے لئے جو بھی قدم اٹھائے ہیں وہ اطمینان بخش ہیں مگر ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس اسٹاف کی کمی ہے اس وائرس کو مزید بڑھاوا نہ ملے اور جو لوگ اس وائرس کے خاتمے کے لئے کام کرر ہے ہیں ان پر مزید بوجھ نہ پڑے اس کے لئے ہمیں ایک ایک قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک جتنے بھی متاثرین سامنے آئے ہیں وہ دیگر کسی نہ کسی ملک سے آئے ہوئے ہیں ہمارے اپنے ملک کا ایک بھی شہری اس سے متاثر نہیں ملا ہے۔ باہر سے آنے والے لوگ ہمارے اپنے ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہوگا مگریہ ضروری ہے کہ جب وہ یہاں آئیں تو وہ پوری احتیاط کے ساتھ آئیں۔ باہر سے آنے والوں کے ہاتھوں پر مہر لگائی گئی ہے اس لئے وہ بھی بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ اسی طرح عوام سے بھی گذارش ہے کہ اگر وہ باہر ملک سے یہاں آئے ہیں تو اپنی سفری معلومات نہ چھپائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کرونا وائرس کو ایک جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ہمیشہ ہمت اور ضد کے ساتھ جیتی جاتی ہے۔ بہت سے لوگوں نے 1965 اور 1971 کی جنگ کو دیکھا اور تجربہ کیا ہوگا۔ جنگ کا تجربہ خراب ہوتا ہے۔ جنگ کے بعد کی صورتحال اور بھی خراب ہوتی ہے۔ آج ملک میں کرونا وائرس سے مقابلہ ایک جنگ جیسی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ہمارے ڈاکٹر، نرس، بس ڈرائیور ، این جی اوز اس وائرس کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس لئے کیا یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ ہم اپنے گھر میں رہ کر ان کے مددگار بنیں۔ کوئی بھی وباء ذات پات، مسلک، مذہب دیکھ کر نہیں آتی۔ اگر ہم اتحاد و اتفاق کے ساتھ اس سے مقابلہ کرتے ہیں تو اس وباء کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وباء کا قہر سب سے پہلے چین میں آیا لیکن چین نے سخت اقدامات اپنائے اور اب وہاں پر کرونا وائرس کے اثرات کم ہوتے دکھائی دے ہیں۔ اس لئے ایک بار پھر میں ریاست کی عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ کرونا وائرس کی اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیتے ہوئے اس کےخاتمہ میں ہمارے مددگار بنیں۔
سیاست
آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو سے ماحول خراب کرنے کی سازش، کریٹ سومیا نے ٹریفک روک اسٹیکر چسپاں کیا، حالات کشیدہ، کیس درج کرنے سے پولس کا انکار

ممبئی ؛ ممبئی کے کرلا علاقہ میں کریٹ سومیا نے آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسٹیکر کو لے کر ایک مرتبہ پھر تنازع پیدا کیا اور آئی لو محمد بنا آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کیا, جس سے ٹریفک نظام بری طرح سے متاثر ہوا. پولس نے اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے, آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو کی آڑ میں ملک اور ممبئی شہر میں ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے کریٹ سومیا نے کہا کہ پولس نے آئی لو محمد کے اسٹیکر جبرا لگانے پر کوئی کیس درج نہیں کیا, لیکن جب ہم نے آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کیا تو اس پر پولس نے نوٹس ارسال کی. اس کے ساتھ کریٹ سومیا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں دھمکی موصول ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر ایم پی سنجے دینا پاٹل اور یوبی ٹی لیڈر محسن نے دھمکی دی ہے, جس کے خلاف پولیس تفتیش کررہی ہے. انہوں نے پولس پر بھی جانبداری کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں آئی لو مہادیو کا اسٹیکر ہی چسپاں کیا جائے گا۔ کریٹ سومیا نے اس سے قبل آئی لو محمد کے مسئلہ پر زہر افشانی کرتے ہوئے اسے دادا گیری اور غنڈہ گردی قرار دیا تھا. اس دوران کریٹ سومیا نے آج ادھو ٹھاکرے، شرد پوار کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے. آئی لو مہادیو اور آئی لو محمد کی آڑ میں کرلا کا ماحول اور نظم ونسق خطرہ میں ہے جبکہ پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے. اب کرلا میں حالات پرامن ہے, لیکن فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار ہے۔ کرلا میں کریٹ سومیا کے دورہ کے دوران کارکنان نے ٹریفک روک کر ہر ہر مہادیو کا فلک شگاف نعرہ بلند کیا. جبکہ کریٹ سومیا سے یہ دریافت کیا گیا کہ وہ ملنڈ میں آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کرنے کے بجائے کرلا کا رخ کیوں کیا, اس پر کریٹ سومیا خاموش ہو گئے۔
سیاست
بہار کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی انتخابی گہما گہمی ہے۔ میئرز، میونسپل کونسل کے صدور، اور چیئرمینوں کے لیے تحفظات کا اعلان کیا گیا ہے – فہرست دیکھیں۔

ممبئی : بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں بڑی انتخابی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے ریاست کے میونسپل کارپوریشنوں میں میئر، 247 میونسپل کونسل چیئرپرسن اور 147 سٹی چیئرپرسن کے عہدوں کے لیے تحفظات کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ وہ 31 جنوری 2026 تک ممبئی بی ایم سی سمیت پوری ریاست میں بلدیاتی انتخابات کرائے ۔ ممبئی اور ریاست کے دیگر تمام بلدیاتی اداروں کے انتخابات 2017 میں ہوئے تھے۔ نتیجتاً ریاست میں بلدیاتی انتخابات آٹھ سال بعد ہوں گے۔ یہ ایک بار پھر حکمراں مہاوتی (عظیم اتحاد) اور مہا وکاس اگھاڑی (عظیم اتحاد) کے درمیان سخت جنگ دیکھ سکتا ہے۔
ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیر کو ریاست کی 247 میونسپل کونسلوں اور 147 نگر پنچایتوں کے میئر کے عہدوں کے لیے ریزرویشن کا اعلان کیا گیا۔ ریزرویشن قرعہ اندازی اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقد کی گئی تھی، جس میں کئی اہم شہروں میں میئر کے عہدے خواتین کے لیے محفوظ کیے گئے تھے۔ قرعہ اندازی کی صدارت وزیر مادھوری مشال نے کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس ریزرویشن کے مطابق بہت سے موجودہ اور خواہشمند امیدواروں کو اب اپنے مستقبل کا سیاسی راستہ طے کرنا ہوگا۔ ریزرویشن قرعہ اندازی کے مطابق میئر کے عہدے کے لیے مختلف کیٹگریز کی خواتین کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں جس سے مقامی سیاست میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔ 67 نگر پریشدوں میں سے 34 سیٹیں او بی سی خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ 33 نگر پریشدوں میں سے 17 سیٹیں درج فہرست ذات کی خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ ریاست کی 64 اہم نگر پریشدوں میں میئر کا عہدہ کھلی خواتین کے زمرے کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔ نگر پنچایتوں کے لیے جنرل ویمن ریزرویشن (37 سیٹیں): نگر پنچایتوں میں عام خواتین (کھلی خواتین) کے لیے درج ذیل سیٹیں محفوظ کی گئی ہیں۔
سیاست
گوونڈی شیواجی نگر میں نیا پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، مہاراشٹر ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا پولس کمشنر دیوین بھارتی سے مطالبہ

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے شیواجی نگر حلقہ میں ایک نیا پولس اسٹیشن قیام کا مطالبہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے انہوں نےکہا کہ پرانا پولس اسٹیشن کو مہاڈا میں منتقل کیا گیا ہے جس سے ایس ایم ایس کمپنی کے علاقے سے پولس اسٹیشن پہنچنے میں کافی دشواری ہوتی ہے اور نصف گھنٹہ اور ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے ایسے میں شیواجی نگر حلقہ میں نیا پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے شیواجی نگر اور گوونڈی علاقہ میں نشہ ، جرائم اور دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ہی یہاں کی آبادی میں بھی اضافہ ہوا ہے آبادی کے تناسب سے پولس اسٹیشن کا قیام ضروری ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے پولس اسٹیشن اور اہلکاروں کی موجودگی ندارد ہے انہوں نے کہا کہ پولس کمشنر دیوین بھارتی نے بتایا ہے کہ پولس بھرتی کے بعد پولس اسٹیشن کا قیام اور پولس اسٹیشنوں میں افرادی قوت کی تعیناتی ہوگی اس کے ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے پولس اسٹیشن کے قیام کےساتھ مقامی انتظامیہ کے فنڈتقسیم پر بھی بھیدبھاؤ کا الزام عائد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی کارپوریشن اور بی ایم سی کا الیکشن منتخب نہیں ہوا ہے یہاں سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرس ہے لیکن انہیں فنڈ کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے لیکن جو شندے گروپ میں شامل ہوتا ہے اسے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے یہ سراسر ناانصافی ہے اوراس لئے فنڈ مساوی تقسیم کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو جھوپڑپٹی علاقہ سے کوئی سروکار نہیں ہے پولس کی موجودگی والکشور اور ملبارہل اور کف پریڈ میں رہے گی لیکن جھوپڑپٹی علاقوں میں پولس کی موجودگی نہیں ہوتی ہے اور ان کی کمی ہے اس لئے جو بیٹ چوکی گوونڈی میں ہم نے اپنے فنڈ سے تعمیر کروائی ہے وہ بھی خالی ہے اس میں پولس اہلکار ندارد ہے ۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا