Connect with us
Friday,26-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بلاسودی مائیکروفائنانس سوسائٹی استحصال اور بدعنوانی کو لگام دینے میں کامیاب ہوگی : ڈاکٹر بابو رائو گورو

Published

on

دیہو/پونے: سنت تکارام کی برسی(جسے مراٹھی میں بیج سماروہ کہتے ہیں) کے موقع پر انکے گاتھا مندر کے قریب ابھنگ منگل کاریالیہ میں بلا سود ی نظام معیشت پر ورکشاپ ہوا۔ یہ ورکشاپ شعبہ مائیکرو فائنانس جماعت اسلامی مہاراشٹرا کی جانب سے رکھا گیا ہے۔ سنت تکارام پندرھویں صدی کے مشہور صاحب دیوان شاعر اور سماجی جہت کار ہیں، مہاراشٹر میں انکے عقیدتمند وں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ یہ عقیدت مند’وارکری‘ اور ’ماڑاکری‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ سنت تکارام نے سودخوری اور ساہوکاری نظام کے خلاف بہت سی نظمیں لکھی ہیں، سنت تکارام کے والد خود ساہوکار تھے اور لوگوں کو سود پر پیسہ دیا کرتے تھے، لیکن سنت تکارام نے اپنے والد کے تمام بہی کھاتوں کو اندرائنی ندی میں دریا برد کرکے سود خوری کے خلاف خود اپنے ہی گھر سے جنگ شروع کی تھی۔
ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو ڈاکٹر بابو رائو گورو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاسودی معیشت استحصال اور عدل کے درمیان ایک جنگ ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کا نظام معیشت ایسا شعلہ ہے جو ہر استحصال کا خاتمہ کردے گا اس کا سبب یہ ہے کہ یہاں سود کی گنجائش بالکل نہیں ہے کیوں سود غریب کو اور غریب و پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔ ڈاکٹر بابو رائو نے جماعت اسلامی کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا اسے دیگر جگہوں پر بھی قائم کریں اور عوام میں اس کی مقبولیت کو عام کرنے کیلئے مراٹھی میں کتابچہ شائع کریں جو بلاسودی مائیکرو فائنانس کے فوائد سے انہیں روشناس کرائے۔ انہوں نے کہااسے مہاراشٹر کے طول وارض میں وسعت دینے کی ضرورت ہے- بلاسودی مائکروفائنانس صحرا میں نخلستان کا احساس کراتا ہے جس سے عام انسان سود کی نحوست سے بچ کر اپنی معاشی بدحالی کو خوشحالی میں تبدیل کرسکتا ہے۔ بابو رائو نے ایسی کم از کم ایک سوسائٹی کی مہاراشٹر کے ہر ضلع میں ضرورت پر زور دیا۔ اسکے کیلئے انہوں اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈاکٹر بابو رائو کو یقین ہے کہ اس طرح کی بلاسودی مائیکروفائنانس سوسائٹی استحصال اور بدعنوانی کو لگام دینے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا اس سے آپ غریب اور پسماندہ لوگوں کی دعائیں لیں گے۔ آپ نے عوام کے سامنے عملی نمونہ اور اسلام کا بہترین نظام معیشت پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر بابو رائو گورو نے اسلامک فائنانس،اسلامک سوشیولوجی، اسلامک سائیکلوجی کو یونیورسٹیوں کے نصاب شامل کرنے کی بھی وکالت کی کیوں کہ ان کے مطابق اس سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی ۔
آج کے حالات میں دیہو گائوں کے لوگ چاہتے ہیں کہ انکے گائوں میں بھی بلاسودی کوآپریٹیو سوسائٹی قائم کی جائے اسی مقصد کے تحت ایچ بی پی دیانیشور چودھری (شیلار ماما پرتیشٹھان دیہو) اور اشٹیوینائیک متر منڈل کے انیکیت پردیپ کاڑوکھے کے تعاون سے جماعت اسلامی مہاراشٹرا کے شعبہ مائیکروفائنس نے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں مہاراشٹر بھر میں جاری کو آپریٹیو سوسائٹیوں کی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ اس پروگرام میں وارکری سماج کے مرد و خواتین شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمدسلیم، جماعت اسلامی مہاراشٹرا کے امیر حلقہ رضوان الرحمٰن خان، سابق امیر حلقہ انجینئر توفیق اسلم خان، معاون امیر حلقہ ضمیر قادری، اظہر علی وارثی وغیرہ شامل تھے، ورکشاپ کا تعارف اور غرض و غایت ڈاکٹر رفیق پارنیرکر نے پیش کیا۔ شیخ اشرف سیکریٹری جماعت اسلامی شعبہ مائیکرو فائنانس نے بلاسودی سوسائٹی کی ابتداء کس طرح ہوئی اسکی تفصیلات پیش کیں۔ واضح ہو کہ جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے دس زائد غیر سودی کو آپریٹیو سوسائٹی قائم ہیں جن سے ہزاروں غربا اور چھوٹے تاجر مستفید ہورہے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

’آئی لو محمد‘ کیس میں گرفتاری کے خلاف رضا اکیڈمی کی دہلی کورٹ میں پی آئی ایل، ایف آئی آر منسوخی اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ، عوام سے امن کی اپیل

Published

on

Raza-Academy-court

نئی دہلی : ’آئی لو محمد‘ معاملے میں درج مقدمات اور کی گئی گرفتاریوں کے خلاف رضا اکیڈمی نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عوامی مفاد کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کی ہے۔ یہ عرضی رضا اکیڈمی کے چیئرمین الحاج سعید نوری صاحب کی ہدایت پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او) کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری کی جانب سے داخل کی گئی۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے درج تمام ایف آئی آرز کو منسوخ کیا جائے اور گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس موقع پر الحاج سعید نوری صاحب نے کہا کہ رضا اکیڈمی پرامن قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہر حال میں امن و سکون اور بھائی چارہ قائم رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کی لڑائی قانونی دائرے میں رہ کر لڑی جائے گی۔

ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے بھی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے صرف پرامن اور عدم تشدد کے راستے کو اختیار کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے دور رہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے سے آرین خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی عرضی میں ترمیم کرنے کو کہا

Published

on

Sameer-&-Sharukh

ممبئی، 26 ستمبر : آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے کی طرف سے ہدایت کار آرین خان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئیک کرنے کو کہا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے پوچھا کہ وانکھیڑے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دہلی میں کیوں دائر کیا گیا؟ ہائی کورٹ نے برقرار رکھنے پر بھی سوال اٹھایا۔ عدالت نے وانکھیڑے کو اپنی عرضی میں ترمیم کرنے کو کہا۔ ہتک عزت کی درخواست پر نظرثانی کے بعد سماعت ہوگی۔

سمیر وانکھیڈے نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی سیریز ’دی با***ڈس آف بالی ووڈ‘، جس کی ہدایت کاری آرین نے کی ہے، میں جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز مواد دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انسداد منشیات نافذ کرنے والے اداروں کی شبیہ کو داغدار کیا گیا ہے اور اسے منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ اس سیریز میں ایک ایسا سلسلہ دکھایا گیا ہے جہاں منشیات نافذ کرنے والی ایجنسی کا ایک افسر، سمیر سے مماثلت رکھتا ہے، ایک پارٹی پر چھاپہ مارتا ہے، جیسا کہ آخر الذکر نے اکتوبر 2021 میں ایک کروز پارٹی پر چھاپہ مارا تھا۔

سمیر وانکھیڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سیریز نے جان بوجھ کر ان کے خلاف تعصب اور ہتک آمیز مواد پیش کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سمیر وانکھیڑے اور آرین خان کا معاملہ فی الحال ممبئی ہائی کورٹ اور ممبئی کی ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں زیر التوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ویب سیریز میں ایک کردار کو “ستیامیو جیتے” کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے فوراً بعد وہ کردار فحش اشارہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ اس نعرے کی توہین ہے جو قومی نشان کا حصہ ہے اور قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ سیریز کا مواد انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے کیونکہ یہ قابل اعتراض مواد کا استعمال کرکے قومی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

Continue Reading

جرم

گوونڈی دیوی مورتی کی بے حرمتی پر نتیش رانے کی شرانگیزی

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوونڈی میں دیوی کی مورتی کی بے حرمتی کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے گزشتہ شب بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے پوجا پاٹ کی اور اسکے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیش ہندوؤں کا ہے, اس لئے یہاں سب سے پہلے ہندوؤں کی سنی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دیوی ماتا کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملہ میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, مزید 14 باقی ہے. کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا یہ دیوا بھاؤ کی سرکار ہے, یہاں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے. اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مسلمانوں گول ٹوپی اور کرتا پائیجامہ والوں نے ووٹ نہیں دیا ہے. ہم ہندوؤں کے ووٹ پر فاتح ہوئے ہیں اس لئے ہندوؤں کے حقوق کی حفاظت کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوراتری دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے, اگر کوئی گڑ بڑی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کیلئے ہم بیٹھے ہیں. نوراتری کا اجازت نامہ بھی آپ کو میسر ہوگا, کوئی دشواری ہوتی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

نتیش رانے کے دورہ کے سبب یہاں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے تھے, لیکن پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. اتنا ہی نہیں پولیس نے تمام پارٹی کے لیڈران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ریلی کے دوران مذکورہ بالا علاقہ کا دورہ نہیں کریں گے, جبکہ نتیش رانے کی آمد کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گو بیک نتیش رانے کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com