Connect with us
Tuesday,15-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاوں میں 16 مارچ کو جلسہ اور 26 مارچ کو بند کی تیاریاں جاری

Published

on

(خیال اثر)
ملک میں بہوجن سماج کی متحرک اور منظم تنظیم کے روحِ رواں اور بہوجن کرانتی مورچہ کے آل انڈیا کنویئر جناب وامن میشرام صاحب مورخہ 16/ مارچ بروز پیر کو مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں، اور نیا بس اسٹینڈ کے قریب اسکول نمبر 14/ کے گراؤنڈ پر ایک احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ملک میں برہمن واد اور منوسمرتی کے خلاف ببانگِ دہل بولنے والے اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف پوری شدت کے ساتھ تحریک چلانے والے وامن میشرام کے ساتھ محترم مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی اور مولانا عبدالحمید ازہری نے گزشتہ دنوں لکھنؤ میں تمام تنظیموں کی میٹنگ لے کر 26/ مارچ کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھارت بند کیسا ہو گا ؟ اس بند کے دور رس نتائج کیا ہونگے ؟ اسی کے ساتھ سی اے اے، این آر سی، اور این پی آر کے تعلق سے بھی تفصیلی معلومات جناب وامن میشرام صاحب کے علاوہ دیگر تنظیموں اور پارٹیوں کے ذمہ داران اس جلسہ عام میں دینگے۔ مقامی سطح پر اس جلسہ کا انعقاد بہوجن کرانتی مورچہ کے ساتھ راشٹریہ مسلم مورچہ اور کل جماعتی تنظیم کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
اس جلسہ عام کی باضابطہ تیاریاں جاری ہیں، اور اسی سلسلے میں آج سے مختلف سیاسی پارٹیوں، مذہبی جماعتوں، ملی تنظیموں اور سماجی اداروں کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اس پروگرام کے لئے حمایت کی اپیل کی جا رہی ہے، اور اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ہر طبقے سے اس پروگرام کو تاءید و حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
کل جماعتی تنظیم کے ترجمان، صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری، راشٹریہ مسلم مورچہ کے ناسک ضلع کے ضلعی صدر الحاج سیٹھ محمد یوسف الیاس، راشٹریہ مسلم مورچہ کے شمالی مہاراشٹر کے سکریٹری جاوید انور، بہوجن کرانتی مورچہ کے راجو کیدارے، حفظ الرحمن ازہری ، صوفی جمیل قادری ٹیلر نے آج شہر کی جن شخصیات کو لیٹر دیا، اور حمایت حاصل کی، ان میں نمایاں طور پر شہر کے موجودہ ایم ایل اے، محترم حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی، مہاراشٹر شاہ جماعت کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ، لوک سنگھرش سمیتی کے صدر محمد سلیم، کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر جناب عتیق کمال، ڈاکٹر فیروز سفینہ میڈیکل، ینگ میمن کمیٹی کے فیروز میمن صاحب، پاور لوم بنکروں میں نمایاں مقام رکھنے والے اقبال سیٹھ امرویر اور یاسین جواہر کا گروپ، بنکر بیداری کمیٹی کے صدر اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے مہاراشٹر کے نائب صدر الحاج محمد یوسف سیٹھ نیشنل والے، مالیگاؤں شہر رکشہ یونین کے صدر، اور ڈاکٹر انیس احمد انصاری، فعال کارپوریٹر نعیم پٹیل اور انکے برادر عبدالرحیم پٹیل اور سینیر پترکار اشفاق صدیقی صاحب شامل ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com