Connect with us
Saturday,15-November-2025

(جنرل (عام

مالیگاؤں شاہین باغ مظاہرے :بھیونڈی شاہین باغ کے ذمے داران کی مالیگاؤں آمد

Published

on

(وفا ناہید)
سنی کونسل مالیگاؤں کے زیر اہتمام علماء اہلسنت کی زیرِ سرپرستی حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں شاہین باغ طرز پر جاری خواتین اسلام کے پُر امن احتجاجی دھرنے کا کل بروز اتوار 26/چھبیسواں کامیاب دن نہایت پرامن گذرگیا. ہزاروں کی تعداد میں ہر عمر کی خواتین نےاس احتجاجی مظاہرے میں پُر جوش انداز میں شرکت کرکے ہندوستان کو تقسیم کرنے والے کالے قوانین کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا روز کی طرح صبح 10 بجے سے خواتین اسلام کی آمد شروع ہوئی اور آیت کریمہ کا ورد و دیگر ذکر و اذکار کا سلسلہ جاری ہوا. محترمہ زلیخا ذبدۃ عقیل احمد ، ثوبیہ ثمرین حافظ عرفان رضا ،مہرالنساء اشفاق و دیگر معلمات و طالبات نے تقاریر کی اور نظم و گیت پڑھے . عمر دراز خواتین جنہوں نے اپنی عمر کا ایک طویل عرصہ اس ہندوستان میں گزارا ہے اور صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک اس احتجاجی دھرنے میں حاضر رہتی ہے ان کی ہمت و جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے محترمہ زلیخا آپا، مہرالنساء آپا ،ثوبیہ آپا ،فوزیہ یوسف الیاس، شمیم بانو، حنیفہ عبدالقادر، عروبہ مشکوٰۃ، سیدہ ماریہ، شبینہ زینت، و دیگر خواتین نے ان کی خدمت میں پھولوں کا نذرانہ پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی. اسی درمیان میں بھیونڈی شاہین باغ کے ذمہ داران اقبال صدیقی، ذاکر مومن، شکیل انصاری، انس انصاری، عمار مومن و دیگر افراد کی آمد ہوئی . انہوں نے خواتین کے اس دھرنے کو تائید و حمایت دی اور سنی کونسل کونسل کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی اور بیان میں کہا کہ انتہائی پرامن طریقے سے آپ کا یہ احتجاجی دھرنا جاری و ساری ہے قابل مبارکباد ہے یہاں کی خواتین جو اپنے بچوں کو لے کر مسلسل چھبیس دنوں سے پورے جوش و جذبہ کے ساتھ یہاں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر اس کالے قانون کی مخالفت کرتی ہیں جب کہ ناسک سے سید آصف ابراہیم، ظہیر احمد، شعیب احمد، مجاہد احمد نے بھی اس دھرنے میں شرکت کی اور تائید و حمایت دی اور کہاکہ ہم بھی عنقریب 22 فروری سے ناسک میں اسی طریقے سے شاہین باغ طرز پر خواتین کے احتجاجی دھرنے کا انعقاد کرنے والے ہیں مخیر قوم و ملت الحاج یوسف الیاس اور صوفی ملت حضرت صوفی غلام رسول قادری نے اس دھرنے کی تمام تفصیلات بتائی کہ کس طریقے سے ہم نے اس احتجاجی دھرنے کو شروع کیا اور کس طرح کئی لوگوں نے اس کو روکنے کی ناکام کوشش کی مگر خواتین ٹس سے مس نہیں ہوئی اور اور زیادہ تعداد میں یہاں آنے لگی شہر عزیز مالیگاؤں کی دیگر تنظیموں کے ذمہ داران بھی حاضر آتے رہیں. سیدہ ماریہ اخلاق احمد کے انقلابی نعروں سے احتجاج میں مزید جوش پیدا ہوگیا. جاوید انور، اور محمد عمران رضوی نے دھرنے میں حاضر خواتین اور شہر و بیرون شہر سے تشریف لائے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اخیر میں محترمہ زلیخا آپا نے دعا کی عروبہ مشکوٰۃ کے ساتھ حاضرین نے راشٹر گیت پڑھا اور چھبیسواں دن ستائیسویں دن میں شامل ہوا منتظمین میں رئیس احمد رضوی، نعیم رضوی (نیشنل)، ڈاکٹر ارشد یوسف الیاس، ریاض احمد عطر والے، رفیق احمد رضوی، کارپوریٹر تنویر ذوالفقار، سہیل عامر، ناصر بھائی، اویس احمد، و دیگر احباب شامل رہی۔ اس طرح کی پریس نوٹ سنی کونسل میڈیا انچارج کی طرف سے موصول ہوئی۔

جرم

نوجوان کو لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار، ٹٹوالا سے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

Published

on

گھاٹ کوپر کے اسلفہ علاقہ میں موٹرسائیکل پر گھر لوٹ رہے ایک نوجوان پر ٹین لوگون نے چوپڑ دکھاکر ہملہ کیا اور جبرن لوٹا پاٹ کی۔ گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 309(4)، 3(5)، تعزیرات ہند کی دفعہ 4، 25، اور تعزیرات ہند کی دفعہ 37(1) اور 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شکایت کنندہ سورج مہادیو دیٹھے (24) اور اس کا دوست یش کامبلے 12 نومبر کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے ہوم گارڈ ٹریننگ سنٹر کے قریب سے گزر رہے تھے کہ تین پہیوں والے ٹیمپو میں سوار تین نامعلوم افراد نے انہیں روکا۔ ملزمان نے چوپڑ کو پوائنٹر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا، ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کا ہونڈا ڈیو اسکوٹر اور موبائل فون چھین لیا۔

کیس درج ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور گھاٹ کوپر ڈویژن کے سینئر پولیس انسپکٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تکنیکی اور روایتی تفتیش کی بنیاد پر ملزم نے حسین اسلم میمن عرف گینڈا کی شناخت کی۔ ٹٹ والا کے علاقے میں چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران، اس نے اپنے ساتھیوں – منا رام ولاس شرما اور دلشاد الدین سیتاب الدین شیخ – کے نام بتائے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا۔

13 نومبر کو تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 17 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گینڈا ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی سے اغوا۴ سالہ بچی ۶ ماہ بعد بنارس سے بازیافت ممبئی پولس نے لگایا سراغ

Published

on

ممبئی : ممبئی شولاپورسے سی ایس ٹی ممبئی آمد کے بعد ریلوے ۴ سالہ بچی کو ممبئی پولس نے تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۵ کو بچی اپنی والدین کے ساتھ ممبئی آئی تھی اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے بچی کا اغوا کرلیا اسے ممبئی سے یوپی لے گیا اس کے بعد پولس نے بچی کی تلاش میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی اور پھر ایک ٹیم کو بنارس روانہ کیا گیا یہاں پولس نے سوشل میڈیا اور میڈیا کا سہارا لیا اور بچی کی تصویر وائر ل کی جس کے بعد ایک صحافی نے پولس کو بتایا کہ یہاں کے ایک اناتھ آشرم یتیم خانہ میں ایک مراٹھی بولنے والا بچہ ہے جس کے بعد پولس نے اس مقام پر پہنچ کر اس کی تصدیق کی اور ۱۲ نومبر کو دستاویزات کے ساتھ بچی کو ممبئی لایا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پروین منڈے اور ایم آرے مارگ اور آزاد میدان پولس کے عملہ نے انجام دیا ہے ۔

Continue Reading

جرم

ڈونگری شبینہ گیسٹ ہاؤس ڈرگس اسمگلنگ کیس میں تین اسمگلر گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈونگری پولس اسٹیشن کی حدود میں شبینہ گیسٹ ہاؤس سے تین کلو گرام منشیات کوکین کی ضبطی کے بعد تین ڈرگس پیڈلرکو پولس نے چنئی جیل سے حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے پولس کے مطابق یہاں شبیہ گیسٹ ہاؤس میں ڈرگس کوکین سے متعلق اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ۲ نومبر کو پولس اور اے ٹی سی عملہ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات ضبط کی جس کی کل مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے اس معاملہ میں پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا اس ضبطی کے بعد یہ اطلاع ملی کہ یہ کوکین ترون کپور ، سہیل انصاری ، ہمانشو شاہ نے ایتھوپیا ساؤتھ افریقہ ملک سے اسمگلنگ کر کے لایا تھا اور چنئی کی جیل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کیس میں چنئی کی جیل میں مقید ہے جس پر پولس نے ان تینوں ملزمین کا تابع حاصل کر لیا اور انہیں اس کیس میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، ڈی سی پی پروین منڈے اور اے سی پی تنویر شیخ کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com