Connect with us
Friday,08-May-2026

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں سٹانہ روڑ سے اتی کرمن مہم کا آغاز

Published

on

مالیگاؤں (وفا ناہید) کل بروز جمعہ سے شہر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے مطالبے کے بعد مالیگاؤں کارپوریشن نیند سے بیدار ہوگئی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کمر کس کر میدان سنبھال لیا. مالیگاؤں کارپوریشن کا حال وہی ہے جیسے بیل گاڑی میں جوتے ہوئے بیلوں ایک لکڑی کی مدد سے بار بار ٹہوکا دیا جاتا ہے تب جاکر یہ بیل بیل آگے بڑھتے ہیں. واضح رہے کہ کارپوریشن نے اپنی اس مہم کا آغاز سٹانہ روڑ سے کیا. سٹانہ روڑ اور ایروما سنیما کے پاس کے 152 چھوٹے بڑے ناجائز قبضہ جات کو ہٹایا گیا. کارپوریشن کے اتی کرمن دستے نے مائیک کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود اپنے ناجائز تجاوزات کو ہٹالے. کارپوریشن کے اس اعلان کو سن کر لوگوں نے نقصان سے بچنے کے لئے اپنے تجاوزات ہٹالئے. علاوہ ازیں بڑی تعداد میں کارپوریشن کے عملے نے ان تجاوزات کو زمین دوز کیا. 25 شاپنگ کمپلیکس کے اتی کرمن، پیون بلاک کو توڑا گیا. اس سے قبل میونسپل کمشنر کشور بوروڈے بے کہا تھا کہ پولس بندوبست نہ ملنے کی وجہ سے کارپوریشن اتی کرمن مہم شروع کرنے سے گریز کررہی تھی. کیونکہ ایڈیشنل ایس پی نے فیس ادا کرنے کے بعد پولس بندوبست دینے کی بات کہی تھی. مگر کل کارپوریشن نے بناء پولس بندوبست کے ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کا آغاز کردیا. سٹانہ روڑ پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑکیں کشادہ ہوگئی ہیں. جس کی وجہ سے عوام کارپوریشن کی ممنون ومشکور دکھائی دیں. کارپوریشن کی ناجائز تجاوزات مخالف مہم میں اب تک کسی بھی سیاسی ہا سماجی تنظیم نے کسی طرح کی کوئی دخل اندازی نہیں کی. اس ضمن میں اتی کرمن محکمے کے راجو کھیرنار اب لگاتار جاری رہے گی تاکہ ان ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے. عوام جہاں اس اتی کرمن مہم کا خیر مقدم کررہی ہیں، وہیں ان کے دل میں ایک خدشہ بھی ہے کہ کہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ مہم فلاپ بہ ہوجائے. کیونکہ کارپوریشن کا عملہ تجاوزات کو ختم کرکے چلی جاتی ہے اور 5 -6 دنوں بعد یہ تجاوزات پھر اپنی جگہ پر قائم ہو جاتے ہیں. لہذا اب عوام کی جانب سے مستقل اتی کرمن دستے کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے. 10 پولس نوجوانوں اور ایک پولس آفیسر کو کارپوریشن نے اپنی جانب سے اخراجات دے کر مستقل اتی کرمن مخالف دستے کے ساتھ رکھنے کی تجویز روانہ کی ہے. جب تک اتی کرمن مخالف دستہ قائم نہیں ہوگا. تب اسی طرح آتی کرمن ہوتا رہے گا. اس ضمن میں شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے بھی کمشنر کشور بوروڈے سے مل کر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے اور بند راستوں کو کھولنے کا کہا ہے. مفتی صاحب نے کمشنر سے کہا کہ آپ 3 مہینے بعد اپنی ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں. لہذا جاتے جاتے شہر کے لئے کچھ اچھا کام کر کے جائیے. تاکہ شہریان آپ کو یاد رکھے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

مبینہ بنگلہ دیشیوں کے نقلی و جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کی جانچ شروع، کریٹ سومیا کے الزام کے بعد ممبئی پولیس حرکت میں

Published

on

ممبئی : ممبئی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے مہم چلائی تھی, جس کے بعد اب ممبئی پولیس و کرائم برانچ بھی حرکت میں آگئی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کے معاملات میں کارروائی کیلئے ایس آئی ٹیم تشکیل کو منظوری دیدی ہے اور اس کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کریٹ سومیا نے اس سے قبل اس معاملہ میں انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ ممبئی پولیس کمشنر نے اب حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ممبئی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی کو یہ ذمہ داری دی ہے جو اس معاملات میں تفتیش کریگی۔ ممبئی شہر میں اب تک ایک ہزار سے زائد بنگلہ تارکین وطن کو جلا وطن ملک بدر بھی کیا جاچکا ہے, اس کے باوجود کریٹ سومیا نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شہر میں بنگلہ دیشیوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور یہ ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں مذہبی منافرت پھیلانا بھی شروع کر دیا تھا۔
ممبئی پولیس نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تفتیش اور شکایت سے متعلق تفتیش کیلئے کرائم برانچ ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس ایس آئی ٹی سے متعلق محکمہ جانی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر نے یہ واضح کیا ہے کہ اس ٹیم کی سربراہی جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم کریں گے, جبکہ ایڈیشنل کمشنر کرائم ممبئی، ایڈیشنل کمشنر اسپیشل برانچ، ڈی سی پی ڈٹیکشن کرائم اور اسسٹنٹ کمشنر کرائم اس ٹیم کا حصہ ہے۔ حکمنامہ میں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ میں نقلی دستاویزات کی شکایت اور جعلی سرٹیفکیٹ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یہ ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا مقصد دستاویزات کی جانچ کے بعد ضروری کارروائی ہے۔ یہ حکمنامہ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے جاری کیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی لوکل اپ ڈیٹ : کسارا اسٹیشن پر خصوصی ٹریفک اور پاور بلاک کی وجہ سے آج ٹرینیں متاثر ہوں گی-

Published

on

ممبئی : سنٹرل ریلوے نے آج 7 مئی کو کسارا اسٹیشن پر خصوصی ٹریفک اور پاور بلاکس کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق، 3.50 بجے سے شام 5.50 بجے تک پاور بلاک کیا جائے گا۔ ریلوے نے کہا کہ آسنگاؤں ریلوے اسٹیشن اور کسارا ریلوے اسٹیشن کے درمیان یوپی اور ڈاون دونوں لائنوں پر مضافاتی ٹرین خدمات بلاک کی مدت کے دوران معطل رہیں گی۔ اس کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو اسانگاؤں اور کسارا میں شارٹ ٹرمیٹ کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر کسارا 19، جو دوپہر 1.10 بجے روانہ ہوگی، 3.22 بجے آسنگاؤں میں مختصر مدت کے لیے جائے گی۔ 23 سی ایس ایم ٹی سے دوپہر 2.46 بجے روانہ ہوگی اور 4.49 بجے آسنگاؤں میں مختصر طور پر ختم ہوگی۔

ٹرین نمبر کسارا 24، آسگانگاؤں (4.13 بجے) – سی ایس ایم ٹی (5.51 بجے)

ٹرین نمبر کسارا 26: آسگانگاؤں (4.54 بجے) – سی ایس ایم ٹی (6.34 بجے)

ٹرین نمبر کسارا 28: آسگانگاؤں (5.39 بجے) – سی ایس ایم ٹی (7.19 بجے)

سنٹرل ریلوے نے مسافروں کو یہ بھی مطلع کیا کہ وہ پاور بلاک سے پہلے کسارا کی طرف آخری ٹرین کا نوٹ لیں۔ ٹرین سی ایس ایم ٹی سے دوپہر 12.30 بجے روانہ ہوگی، جبکہ سی ایس ایم ٹی کی طرف آخری لوکل کسارا سے دوپہر 2.42 بجے روانہ ہوگی۔

بلاک کے بعد کسارا کی طرف پہلی لوکل سی ایس ایم ٹی سے شام 4.50 بجے روانہ ہوگی جبکہ سی ایس ایم ٹی کی طرف ٹرین کسارا سے شام 6.17 بجے روانہ ہوگی۔

اس سے پہلے دن میں، سنٹرل ریلوے نے 7 مئی کو صبح 2.55 بجے سے صبح 4:10 بجے تک امبرملی ریلوے اسٹیشن اور آٹگاؤں ریلوے اسٹیشن کے درمیان درمیانی خصوصی بلاک چلایا تھا۔

اس کی وجہ سے، کسارا-سی ایس ایم ٹی لوکل صبح 3:51 بجے کے بجائے 4:20 بجے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کئی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو بھی صبح کے اوقات میں رک جانے اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈاکٹر ای۔ موژیس روڈ پر مرکزی آبی پائپ لائن میں بڑا رساؤ، متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

Published

on

ممبئی : برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اطلاع دی ہے کہ ڈاکٹر ای۔ موژیس روڈ پر فیمس اسٹوڈیو کے سامنے واقع 1650 ملی میٹر قطر کی مرکزی آبی پائپ لائن میں دراڑ پڑنے سے بڑے پیمانے پر پانی کا رساؤ شروع ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات (6 مئی) کو سامنے آیا، جس کے بعد محکمۂ آبی کام (مینٹیننس/سٹی) کی جانب سے مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔ مرمت کے کام کی وسعت کو دیکھتے ہوئے جمعرات، 7 مئی 2026 کو ‘ڈی’، ‘ای’ اور ‘جی ساؤتھ’ وارڈ کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں کم دباؤ کے ساتھ پانی فراہم کیا جائے گا۔

متاثرہ علاقے درج ذیل ہیں، ڈی وارڈ :
لیمینگٹن روڈ، ایم۔ ایس۔ علی روڈ، جے۔ بومن بہرام مارگ، آر۔ ایس۔ نمکر مارگ، شکلاجی اسٹریٹ، گرانٹ روڈ (مشرقی)، بلرام اسٹریٹ، ڈاکٹر ڈی۔ بی۔ مارگ، پاتھے بپُوراؤ مارگ اور پورا ممبئی سینٹرل علاقہ — یہاں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔
ٹھاکردوار، ایم۔ کے۔ روڈ، آر۔ آر۔ روڈ، جے۔ ایس۔ ایس۔ روڈ اور کھاڈلکر روڈ — یہاں کم دباؤ سے پانی فراہم کیا جائے گا۔
گرگاؤں روڈ، ہیوجز روڈ، بابُلناتھ روڈ اور چوپاٹی روڈ — یہاں بھی کم دباؤ رہے گا۔
ایم۔ پی۔ ملز کمپاؤنڈ، بی۔ بی۔ نکاشے مارگ، تاڑدیؤ، امبیڈکر نگر کالونی اور کیشوراؤ کھاڈیے روڈ (جنوبی) — یہاں پانی مکمل طور پر بند رہے گا۔

ای وارڈ :
کے۔ کے۔ مارگ، بی۔ جے۔ مارگ، سانے گروجی مارگ اور کستوربا ہسپتال علاقہ — پانی کی فراہمی بند رہے گی۔
مولانا آزاد روڈ، ڈیلسائل روڈ، ڈاکٹر آنند راؤ نائر روڈ، میگھرائے سیٹھی مارگ، مراٹھا مندر روڈ، محمد شہید مارگ، کاماٹھی پورہ (گلی نمبر 1 تا 14)، چندرمانی بدھ وہار روڈ، آگري پاڑا علاقہ اور ڈاکٹر آنند راؤ نائر ہسپتال — یہاں بھی پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔

جی ساؤتھ وارڈ :
جے۔ آر۔ بوریچا مارگ، سانے گروجی مارگ اور دھوبی گھاٹ — یہاں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔
بی ایم سی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران پانی کا استعمال احتیاط اور کفایت کے ساتھ کریں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔
حکام کے مطابق مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد از جلد پانی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان