Connect with us
Wednesday,06-May-2026

سیاست

اپوزیشن نے جمہوریت کی توہین کی، ملک سے معافی مانگے: بی جے پی

Published

on

بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج پارلیمنٹ میں صدر کے خطبہ کے دوران اپوزیشن اراکین کی طرف سے سیاہ پٹیاں باندھ کر آنے کو جمہوریت کی توہین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے لئے ملک سے معافی مانگے۔
بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راو نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن آج صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ صدر کے خطبہ میں جموں و کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنے، ریاست کی تشکیل نو اور شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیے جانے پر کافی دیر تک میزیں تھپتھپائی گئیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دونوں اقدامات کو اب پہلے سے کہیں زیادہ حمایت حاصل ہے۔
مسٹر راو نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک دو اراکین نے ایک دو منٹ کے لئے کھڑے ہوکر اعتراض کیا اور شو ر کیا۔ کانگریس اور دیگر جماعتوں کے اراکین بازو پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر آئے تھے۔ کچھ لوگوں نے تختیاں بھی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ صدر کے خطبہ کے وقت اس کی مخالفت کریں۔ ایسا کرکے انہوں نے جمہوریت کی توہین کی ہے۔ ان کو اس پر افسوس کا اظہارکرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اپنے مفادکے لیے لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کررہی ہیں۔ صدر نے اپنے خطبہ میں ایسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے اور انہیں ملک او رعوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں یاد دلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اب باضابطہ قانون بن چکا ہے۔ صدر اتی تقریر سیاست کرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ صدارتی تقریر کی مخالفت جمہوری عمل کی توہین ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی موسم گرما میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، شہریوں کوگرمی میں کوڑا کرکٹ اور دیگر فضلات عوامی مقامات پر نہ جلانے کی اپیل

Published

on

ممبئی موسم گرما کے دنوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے شارٹ سرکٹ، اوور لوڈنگ اور گھروں، دفاتر اور تجارتی اداروں میں بجلی کے نظام پر دباؤ جیسی دیگر وجوہات کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لہذا ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے اہلیان ممبئی سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اشونی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی نے ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کو آگ سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے چوکس اور لیس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ممبئی شہر میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ گرمی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ گھروں، دفاتر اور کمرشل کمپلیکس میں پنکھے، ایئر کولر، ایئر کنڈیشنر، فریج اور دیگر برقی آلات بڑی مقدار میں استعمال ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ گرم اور خشک ماحول، آتش گیر مواد کا غلط ذخیرہ، کوڑا کرکٹ کو جلانا اور گیس کا اخراج جیسے عوامل کی وجہ سے بھی آگ لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہری گھر اور عمارت میں بجلی کی تاروں، سوئچ بورڈز اور پلگ پوائنٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں اور ان کے کنکشن کو یقینی بنائیں۔ متعدد آلات کو ایک پلگ پوائنٹ سے جوڑ کر اوور لوڈنگ سے بچنا بھی ضروری ہےایئر کنڈیشنر، کولر وغیرہ جیسے آلات استعمال کرتے وقت محفوظ اور معیاری برقی کنکشن استعمال کیے جائیں۔ گھر یا گردونواح میں کچرا، درختوں کے سوکھے پتوں، بیلوں یا دیگر آتش گیر اشیاء کو نہ جلائیں۔ ایل پی جی گیس سلنڈر اور گیس پائپ کا متعلقہ ماہرین سے باقاعدگی سے معائنہ کرایا جائے۔ ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے کہ ہر عمارت، مکان اور رہائشی/غیر رہائشی احاطے میں آگ بجھانے کے نظام اچھی حالت میں ہوں۔عمارتوں اور کمرشل کمپلیکس کی سیڑھیاں اور ہنگامی راستوں کو صاف رکھا جائے۔ تاکہ کسی واقعہ کی صورت میں شہری محفوظ طریقے سے باہر نکل سکیں۔ اس کے ساتھ ان کی گاڑیاں مقررہ جگہوں پر کھڑی کی جائیں۔ آگ لگنے کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی آزادانہ اور ہموار نقل و حرکت کے لیے کافی جگہ خالی رکھی جائے۔ کسی بھی قسم کی آگ لگنے کی صورت میں، گھبرائیں نہیں اور فوری طور پر ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ سے 101 یا 022-23001390، 022-23001393 پر رابطہ کریں، چیف فائر آفیسر شری ۔ رویندر امبولگیکر نے اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : تربوز کھانے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی علاج میں تاخیر سے موت، تربوز میں زہر خورانی سے متعلق ایف ڈی اے کی رپورٹ

Published

on

ممبئی: ممبئی پائیدھونی میں تربوز تناول فرمانے کے سبب ایک ہی میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی پر اسرار موت کے بعد ایک سنسنی خیز خلاصہ ہوا ہے طبیعت بگڑنے کے بعد جے جے اسپتال میں ان کے علاج میں تاخیر و تامل برتا گیا جس کے سبب ان کی حالت مزید خراب ہوگئے بروقت معالجہ نہ میسر ہونے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تربوز تناول فرمانے کے سبب موت کے بعد اب ممبئی میں تربوز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی کئی دعوت میں تو تربوز پوری طرح سے غائب ہوگیا ہے۔ جے جے اسپتال میں اس معاملہ میں ڈیٹ ایڈٹ بھی شروع کی تھی چاروں کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان چاروں کو الٹی اور دست کی شکایت تھی بتایا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد تاخیر سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے فارنسک تفتیش میں زہر خورانی سے متعلق بھی شبہ ہے اس معاملہ میں پولیس نے باقاعدہ طورپر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے 25 اپریل کو کنبہ نے بریانی تناول فرمایا اس کے بعد تربوز کھانے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی لیکن ابتدائی تفتیش میں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے ایف ڈی اے کی تحقیق میں یہ واضح ہوا ہے کہ تربوز میں کوئی بھی زہریلی شئے کی آمیزش نہیں تھی اس کے علاوہ اب ایف ڈی اے اور دیگر ایجنسی غذائی سمیت کے زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

سیاست

شائنا این سی نے کہا – ممتا بنرجی کو مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔

Published

on

ممبئی: شیو سینا لیڈر شائنا این سی نے بدھ کو کہا کہ ممتا بنرجی کو مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں منصفانہ انتخابات اور ووٹر لسٹوں کے مسائل پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا بھی دفاع کیا۔ ممتا بنرجی کے استعفیٰ دینے سے انکار پر شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے میڈیا کو بتایا، “15 سال تک مغربی بنگال کے لوگوں نے ممتا بنرجی کو ایک موقع دیا، جب انہوں نے (عوام) نے فیصلہ کیا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ خواتین کے تحفظ، امن و امان، دراندازی اور بدعنوانی کے حوالے سے بڑے مسائل تھے، ممتا بنرجی کو بنگال میں 9 فیصد آبادی کے ووٹ کی تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے تھا۔” بنرجی اس کو سمجھنے میں ناکام رہی لیکن یہ ایک آئینی ضابطہ ہے۔” الیکشن کمیشن کے خلاف ممتا بنرجی کے الزامات کے بارے میں، شائنا این سی نے کہا، “الیکشن کمیشن نے تمام بے بنیاد دعووں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔ وی وی پی اے ٹی میچ کر دیے گئے تھے، اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ 25,000 جگہوں پر کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں”۔ انہوں نے مزید کہا، “لوگ ایس آئی آر کے بارے میں جھوٹی کہانیاں پھیلاتے رہے، ایس آئی آر صرف ان لوگوں کے ناموں کو ہٹانے کا عمل تھا جو فوت ہو چکے ہیں یا اپنی رہائش گاہ منتقل کر چکے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایس آئی آر ووٹر لسٹ کو صاف کرنے کی ایک مشق تھی۔ سچ یہ ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے تھے، اور اب وہ (ممتا بنرجی) اس کے لیے الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔” مغربی بنگال میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں شیو سینا کے رہنما نے کہا، “9 مئی کو بنگال میں ایک نیا وزیر اعلیٰ ہوگا جو امن و امان کو بہتر کرے گا اور خواتین کی حفاظت کرے گا۔ وہ بدعنوانی کے خلاف بھی کارروائی کرے گا”۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان