Connect with us
Saturday,13-June-2026

قومی خبریں

شاہین باغ خاتون مظاہرین کے ترز پرپوری دنیا میں ان کی حمایت میں مظاہرہ کئے جارہے ہیں

Published

on

قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین کی خواتین نے گزشتہ 16 دسمبر سے سریتاوہار کالند کنج روڈ پر اپنا مظاہرہ شروع کیا تھا۔ اس وقت یہ خاتون جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف مورچہ سنبھالا تھا جو اس وقت پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ مہاراشٹر کے مالیگاؤں، بہار میں گیا، پٹنہ، ارریہ، مدھوبنی اور دیگر علاقوں میں سمیت الہ آباد میں منصور علی پارک (روشن باغ) اور دہلی کے سلیم پور، ذاکر نگر ڈھلان پر خواتین مستقل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کے کوٹہ شہر میں بڑی تعداد میں خواتین نے جلوس نکال کر اس قانون کی مخالفت کی ہے۔ خواتین باغ خواتین کا مظاہرہ کا تذکرہ نہ صرف ہندوستان کے کونے کونے میں ہورہا ہے بلکہ پوری دنیا میں اور دنیا کی ہر یونیورسٹی میں اس کا ذکر ہورہا ہے اوران کی حمایت میں مظاہرہ کئے جانے کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔
ایک مہینہ پورا ہونے والے شاہین باغ خواتین مظاہرہ میں کیا پڑھی لکھی کیا ان پڑھ خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ ایک 20 دن کے بچہ سے لیکر 90 سالہ خواتین بھی شریک ہیں۔ سب کا کہنا ہے کہ ہم آئین کو بچانے کے لئے آئے ہیں۔ جوں جوں رات جوان ہوتی ہیں خواتین اور دیگر مظاہرین کی تعدد بڑھتی جاتی ہے۔ پوری دہلی ہی نہیں بلکہ پورے ملک سے لوگ آرہے ہیں اور شاہین باغ خواتین کے جذبے کو سلام کرنے کے ساتھ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔
شاہین باغ میں اتوار کو لاکھوں مرد وخواتین نے جمع ہوکر یہ دکھادیا کہ وہ لوگ کتنے متحد ہیں اور اسی کے ساتھ شاہین باغ مظاہرین اسکوائر پر پنڈتوں نے ہون، سکھوں نے کیرتن، بائبل اور قرآن کی تلاوت کرکے صلح کل کا پیغام دے رہے ہیں۔ شاہین باغ مظاہرین کی حمایت میں ہون بھی کیا گیا اور مسلم خواتین نے ٹیکے بھی لگائے۔ یہ اس بات ثبوت ہے کہ اس مظاہرہ میں صرف ایک فرقہ کے لوگ نہیں بلکہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب شامل ہیں۔
شاہین باغ خواتین مظاہرہ کی خاص بات ہے کہ یہ کسی منظم کے بغیر ہے، اس کے پیچھے کوئی تنظیم نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی پارٹی ہے۔ اس کے باوجود یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ شاہین باغ اور دور دراز سے لوگ کھانے کا پیکٹ گاڑیوں میں بھر کر لاتے ہیں یا خود تفسیم کرتے ہیں یا رضا کار کے حوالہ کردیتے ہیں۔ کوئی پانی کی بوتلیں لیکر آتا ہے تو کوئی سموسہ لیکر آتا ہے تو کوئی کھانے کی کوئی اور چیز، دلچسپ کی بات یہاں کی یہ ہے کہ یہاں ’سیکولر‘ چائے ملتی ہے۔ جو مستقل بنتی رہتی ہے اور ہزاروں لوگ پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بڑے بڑے تھرمس میں لوگ چائے بناکر لاتے ہیں اور مظاہرین میں تقسیم کرتے ہیں۔ کوئی انڈا تقسیم کرتا ہے، کوئی بسکٹ لیکر آتا ہے، بریانی کے 1800 پکیٹس تقسیم کرنے والے حسین احمد نے بتایا کہ میں اس کے ذریعہ مظاہرہ کرنے والی خواتین کو سلام کرتا ہوں اور اس کے ذریعہ ان کی حمایت کرنا مقصد ہے۔
یہاں مکمل طور پر گنگا جمنی تہذیب کا نظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے، ایک بینر پر اوم، اللہ، سکھ کا مذہبی نشان اور صلیب کا نشان ہے۔ کئی بینر اس طرح کے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’نو کیش نو اکاؤنٹ‘،۔ شاہین باغ میں دہلی یونیورسٹی سے سیجو اور ابھتسا چوہان، خوشبو چوہان بھی ہیں جو اپنی ٹیم کے ساتھ شاہین باغ خواتین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے آئی ہیں۔ باجے بجاکر اس سیاہ قانون کی مخالفت کر رہی ہیں۔ بچے ہاتھوں میں کینڈل جلاکر اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مظاہرہ میں شامل گیارہ سالہ فیضان احمد، گیارہ سالہ عاصیہ ندیم، رقیہ ندیم، چھ سالہ عدنان نے کہا کہ ہم ملک اور آئین کو بچانے اور سی اے اے، این سی آراور این پی آر کی مخالفت کرنے آئے ہیں۔ نویں کلاس کی جامعہ کی طالبہ نے بتایا کہ مذہب کی بنیاد پر بنایا گیا یہ قانون ہمیں منظور نہیں ہے۔ سماجی کارکن ملکہ نے بتایاکہ اس قانون سے غریب اور کمزور طبقہ کے سبھی مذاہب کے لوگ متاثر ہوں گے، اس کی مخالفت اس کی واپسی تک جاری رہے گی۔ مظفر پور کی رہنے والی خاتون نے اس مظاہرہ کے دوران کہا کہ ہم آزادی مانگنے آئے ہیں۔ایک خاتون مظاہرین نسیم بانو نے کہاکہ ہم سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے آئی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ جب ملک ہی نہیں بچے گا، تو ہم لوگ کیسے بچیں گے۔ایک مظاہرین شمیم بانوں نے کہاکہ میں یہاں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرنے آئی ہوں۔
اس کے علاوہ بچوں کا چھوٹا چھوٹا گروپ ہے جو مختلف طرح کے انقلابی نعرے لگارہے ہیں۔ یہاں جتنی خواتین آتی ہوئی نظر آتی ہیں اتنی ہی خواتین جاتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔ یہاں کی آس پاس کی دوکانیں گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں، جس کی وجہ سے دوکانداروں کوبھی نقصان اور پریشانی ہے۔ یہا ں ایک چھوٹا سا میڈیکل کیمپ بھی ہے جو مختلف ڈاکٹر رضاکارانہ طور پر بیٹھتے ہیں اور چھوٹی موٹی بیماری کا علاج اور طبیعت خراب کرنے والوں کو دوائی دیتے ہیں۔
اس مظاہرہ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ تمام سیاسی اور سماجی کارکن اس کی حمایت کر رہے ہیں۔گرچہ اس مظاہرے کو سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے دور رکھا جارہا ہے لیکن کوئی نہ کوئی شخص اس کی حمایت کرنے کے آہی جاتا ہے۔ ان میں سیاست داں سماجی کارکن، فلمی ہستیاں، سابق نوکر شاہ، تعلیمی، معاشی، اور سماجی ہستی شامل ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ مودی حکومت ملک کی مشترکہ ورثے اور گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہے لیکن ملک کے عوام ان کی اس منشا کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے شاہین باغ کی خواتین کو شاہین صفت قرار دیتے ہوئے کہاکہ شاہین کبھی ناکام نہیں ہوتا اورکامیابی آپ کی قدم چومے گی اور آپ کی یہ لڑائی منزل کے بغیر ختم نہیں ہونی چاہئے۔
شاہین باغ سے جامعہ اسکوائر تک چلنے والے اس مظاہرہ میں شامل ہونے والی سماجی کارکن سیما اسلم نے کہاکہ ہم احتجاج میں اس لئے آئے ہیں ہمیں حراستی کیمپ میں نہیں جانا ہے۔ اس لئے خواتین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں کیوں کہ جب کوئی بھی بات پیش آتی ہے تو سب سے زیادہ خواتین ہی اس سے متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج اس وقت کرتے رہیں گے جب تک اس کو واپس نہیں لیا جاتا ہے۔
سیمانچل سے تعلق رکھنے والی خواتین مظاہرین نے کہاکہ آج اس کی مخالفت اس لئے کر رہے ہیں کیوں کہ غریب لوگ شہریت کا ثبوت کہاں سے پیش کریں گے جب کہ اس کے پاس کوئی گھر، مکان یا جائداد نہیں ہے اور خاص طور پر ؎خواتین جب شادی ہوکر سسرال چلی جاتی ہیں زیادہ تر ان کے نام سے کوئی جائداد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پیسہ ہے ہم دستاویزات بنوالیں گے لیکن غریب خواتین کہاں سے دستاویزات لے کر آئیں گی۔
شاہین باغ میں خواتین مظاہرین کی حمایت کرتے سوراج ابھیان کے صدر یوگیندریادو نے کہا کہ میں یہاں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے یہاں آیا ہوں۔انہوں نے خواتین کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہاکہ خواتین آئین کی حفاظت کے لئے اس سخت سردی کے موسم میں آرام وآسائش کو چھوڑ کر دن رات کا دھرنا دے رہی ہیں۔
کل ہند مسلم یوتھ فورم کے سرپرست ٹی ایم ضیاء الحق نے مظاہرہ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ کا خواتین مظاہرہ پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ یہاں کی خواتین کسی طرح بھی اپنے حقوق اور ملک کے آئین کی حفاظت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور یہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ ہندوؤں کے بھی خلاف ہے۔پیپلزآف ہوپ کے چیرمین رضوان احمد نے خواتین کے مظاہرے کو ظلم و جبر اور آئین کے حق میں جنگ کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی رہنمائی اور بغیر کسی انتظام کے 18 دن سے مظاہرہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب وہ اپنی طاقت دکھانے پر آجائے تو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
مشہور روحانی گرو سوامی اگنی ویش نے کہاکہ آج ساری انسانی برادری کا متحد ہوکر ظلم کرنے والوں کے خلاف لڑنااور مظلوموں کا ساتھ دینا ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت ہمارا سب سے بڑا مذہب ہے اور اسی کو لیکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے تناظر میں کہا کہ کچھ لوگ ہمیں باٹنے کی کوشش کریں گے لیکن ہمیں متحد رہنا ہے۔ قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف خواتین کے احتجاج دیکھ کر اور خود کو آپ لوگوں کے درمیان پاکر قابل فخر محسوس کر رہا ہوں اور یہاں 20 دن کی بچی سے لیکر 80 سال کی خاتون تک ہیں۔
اس مظاہرہ کے انتظام و انصرام سے وابستہ محمد رفیع اور صائمہ خاں نے بتایا کہ اس مظاہرہ کی خاص کی بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی تنظیم کے ہے اور نہ ہی اس مظاہرہ میں اب تک کسی کو بلایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی اس کا کوئی منتظم ہے بس ہم لوگ یہاں کا تھوڑا بہت انتظام دیکھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ مظاہرہ کسی فرقہ کے حق کیلئے نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ہم آئین کی حفاظت کے لئے سرد ی کی سخت ترین راتوں میں مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک آئین سے چلتا ہے اور جب آئین ہی نہیں بچے گاتو ملک کیسے بچے گا۔ یہ پوری دہلی بلکہ پورے ملک کی خواتین کو پیغام دے رہی ہیں کہ ظلم اور ناانصافی اوراس کا لا قانون کے خلاف احتجاج اور دھرنا میں کسی سے بھی وہ پیچھے نہیں ہیں اور وہ صرف زندگی میں ہی مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہیں، بلکہ ملکی حالات، مظالم کے خلاف اور پولیس کی بربریت کے خلاف اپنے آنچل کو پرچم بنانا بخوبی جانتی ہیں۔
دن رات کے مظاہرے میں حال ہی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آئی جی کے عہدے سے استعفی دینے والے عبد الرحمان، فلمی ہستی ذیشان ایوب، مشہور سماجی کارکن، مصنف اور سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر، فلمی اداکارہ سورا بھاسکر، کانگریس لیڈر سندیپ دکشت، بار کونسل کے ارکان، وکلاء، جے این یو کے پروفیسر، سیاست داں سریشٹھا سنگھ، الکالامبا، ایم ایل اے امانت اللہ خاں، سابق ایم ایل اے آصف محمد خاں، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد، سماجی کارکن شبنم ہاشمی، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید، گوہر رضا، پپو یادو، وغیرہ نے اب تک شرکت کرکے ہمارے کاز کی حمایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگے بھی ملک کی اہم شخصیت کی شرکت کی توقع ہے۔
اس مظاہرہ میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 16 دسمبر سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہے مگر انتظامیہ کے کسی شخص نے اس کی سدھ لینے کی کوشش نہیں کی ہے۔ یہ شخص صرف سیال چیزوں پر ہے۔اس کے ایک خاتون مہر النسا بھی ہیں جو گزشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال ہیں۔ ان کی شکایت ہے کہ بھوک ہڑتال کو اتنے دن ہوگئے لیکن نہ تو دہلی حکومت کا کوئی نمائندہ اور نہ ہی مرکزی حکومت کا کوئی نمائندہ ان سے ملنے آیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیاست

ایم بی بی ایس کی طالبہ سیجل پوار کو 15 دن کی جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

Published

on

نئی دہلی : کے ای ایم اسپتال میں تیسرے سال کی طالبہ سیجل پوار کو ان کے بیان سے متعلق تنازعہ کے بعد 15 دن کی جبری چھٹی پر رکھا گیا ہے۔ کامیڈین پرنیت مورے کے شو میں دیے گئے ایک بیان کے بعد ایم بی بی ایس کی طالبہ سیجل پوار تنازع میں الجھ گئی ہیں، اور اسپتال انتظامیہ نے ان کے بیان کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ہاسٹل اور کالج کیمپس میں داخلہ روک دیا گیا ہے، سات دن میں تحقیقاتی رپورٹ پانچ رکنی کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق کے ای ایم ہسپتال اور میڈیکل کالج کی طالبہ سیجل پوار، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر تنازعہ میں گھری ہوئی تھی، کو اس کے اہل خانہ کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص درحقیقت سیجل پوار ہے اور اس نے جو کہا وہ ناقابل قبول ہے۔ ادارے نے اسے 15 دن کی جبری رخصت پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگلے 15 دنوں تک سیجل پوار کو کے ای ایم ہسپتال کیمپس، میڈیکل کالج اور ہاسٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس دوران وہ کسی بھی تعلیمی یا کالج کی دیگر سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ یہ پورا واقعہ کامیڈین پرنیت مور کے لائیو شو سے شروع ہوا۔ شو کے دوران، پرنیت نے سامعین میں بیٹھی سیجل پوار کے ساتھ میڈیکل کالج کی تعلیم اور اناٹومی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران سیجل پوار نے مبینہ طور پر ایک تبصرہ کیا جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

اس پر الزام ہے کہ اس نے طبی تعلیم میں استعمال ہونے والے عطیہ شدہ اعضاء کا مذاق اڑایا۔ وائرل ویڈیو میں سیجل پوار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اور ان کے کچھ دوست طبی تحقیق اور ڈسیکشن کے لیے عطیہ کیے گئے مردانہ جسم کے پرائیویٹ پارٹس کا مذاق اڑاتے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے ای ایم ہسپتال انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا۔ ہسپتال کے ڈین ہریش پاٹھک نے کہا کہ سیجل پوار کے اسٹینڈ اپ شو کے دوران دیے گئے بیان سے متعلق تنازعہ کے سلسلے میں مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔

Continue Reading

سیاست

AN-32 طیارہ آسام کے جورہاٹ ایئربیس پر گر کر تباہ، پانچ بھارتی فضائیہ کے اہلکار ہلاک (لیڈ)

Published

on

ہفتہ کو آسام کے گوہاٹی میں جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن پر لینڈنگ کے دوران AN-32 ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ہندوستانی فضائیہ کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس سے ایئر فورس اور ایئرپورٹ کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری ہنگامی ردعمل کا اظہار کیا۔

ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا، “ایک IAF AN-32 طیارہ آج صبح تقریباً 10 بجے آسام کے جورہاٹ میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ جائے حادثہ پر فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔ IAF تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ ابتدائی نتائج آنے تک قیاس آرائیاں نہ کریں۔”

ایک اور پوسٹ میں، آئی اے ایف نے لکھا، “ہندوستانی فضائیہ کو آسام کے جورہاٹ میں AN-32 طیارے کے حادثے میں اپنے پانچ اہلکاروں کے نقصان سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اسکواڈرن لیڈر پرشانت سنگھ، فلائٹ لیفٹیننٹ شوبھم کمار، سارجنٹ جتیندر شرما، اگنیور ایئر کھیمارام کماوت اور AN-32 ایئرکرافٹ کی قربانی، AN-32 AN-32 ایئرکرافٹ نے ایئر لائن میں قربانی دی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔”

حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفصیلی تحقیقات کا حکم متوقع ہے۔ تکنیکی ماہرین اور فضائیہ کے اہلکار جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

سوویت نژاد AN-32 ایک جڑواں انجن والا اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو کئی دہائیوں سے ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس نے خاص طور پر شمال مشرقی اور ہمالیہ کے سرحدی علاقوں کے دشوار گزار علاقوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ طیارے پہلے بھی حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ جون 2019 میں، ایک IAF AN-32 طیارہ، جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن سے اروناچل پردیش کے میچوکا کے لیے پرواز کر رہا تھا، لاپتہ ہو گیا تھا۔ ایک وسیع سرچ آپریشن کے بعد طیارے کا ملبہ اروناچل پردیش کے پہاڑی علاقے سے ملا اور جہاز میں سوار تمام 13 اہلکاروں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

جولائی 2016 میں، ایک اور AN-32 طیارہ، جو چنئی سے پورٹ بلیئر کے لیے اڑ رہا تھا، خلیج بنگال میں لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں 29 افراد سوار تھے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی تلاشی کارروائیوں میں سے ایک کے باوجود، طیارہ کئی سالوں تک لاپتہ رہا، اور جہاز میں سوار تمام افراد کو مردہ تصور کیا گیا۔ طیارے کے ملبے کی شناخت 2024 میں ہوئی تھی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی لوکل ٹرین میں سیٹ پر جھگڑا پرتشدد ہو گیا، نوجوان کو چاقو سے وار کر دیا گیا۔ تین ملزمان گرفتار۔

Published

on

ممبئی، مہاراشٹر میں لوکل ٹرین میں ایک نوجوان پر حملہ کے سلسلے میں جی آر پی نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے کھوپولی جانے والی ٹرین میں پیش آیا۔

کرجت جی آر پی کے ایک افسر نے بتایا کہ چلتی ممبئی لوکل ٹرین میں سیٹ کو لے کر جھگڑا ہوا۔ ایک نوجوان پر پہلے لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا، اور بعد میں ملزموں نے اسے چاقو سے مارا۔ افسر نے بتایا کہ ٹرین ونگانی ریلوے اسٹیشن سے گزری تھی جب نوجوان اور کچھ دوسرے نوجوان سامان کے ڈبے میں ایک سیٹ پر بحث کرنے لگے۔ یہ جھگڑا جسمانی جھگڑے میں بدل گیا۔

افسر نے بتایا کہ ملزم نے نوجوان کے پیٹ میں چھرا گھونپا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔ مقتول کی شناخت ستیش پاٹھک (26) کے طور پر کی گئی ہے جو مسجد بندر، ممبئی کا رہنے والا ہے۔

واقعہ کے بعد کرجت جی آر پی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کو سکین کیا گیا اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد جی آر پی نے ابتدائی طور پر دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ملزمان کی شناخت عمران ادریس انصاری (18) اور کرن کنہیا لال اگروال (22) کے طور پر کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جی آر پی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

تاہم اس وقت ایک نوجوان فرار ہو گیا تھا۔ جی آر پی نے تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ تاہم جی آر پی تیسرے ملزم کو بھی حراست میں لینے میں کامیاب رہی۔ تیسرا ملزم نابالغ ہے اور اسے جوینائل ہوم میں بھیج دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان