(جنرل (عام
وارانسی:سماجی کارکن ایکتا و روی ضمانت پر رہا

اترپردیش کے ضلع وارانسی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے دوران گرفتار کئے گئے سماج جورٹے سمیت دیگر 56 کو افراد کو دو ہفتے بعدمقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف وارانسی میں 19 دسمبر کو ہوئے احتجاج کے دوران تقریبا 60 افرد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ان میں معروف سماج کارکن جوڑا اکتا اور روی شیکھر بھی شامل تھے۔ایکتا اور روی کے14 ماہ کی بیٹی بھی تھی ۔دونوں ’کلائیمٹ ایجنڈا‘ نام کی این جی او چلاتے ہیں۔
اڈیشنل سیشن جج نے بدھ کو روی اور ایکتا کو 25 ہزار روپئے کے مچلکے پر رہا کردیا ۔قابل ذکر ہے کہ ایکتا کے 14 ماہ کی بیٹی چمپک ماں سے دور تھی ۔دودھ پیتی بیٹی کے ماں کے جیل میں ہونے کی وجہ سے اس معاملے نے سبھی کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔چپمک گذشتہ 14 دنوں سے ماں سے دور تھی اور اس کی دیکھ بھال اس کی دادی کررہی تھیں۔
جیل سے باہر آنے کے بعد ایکتا نے کہا کہ’’ میری بیٹی چمپک میری دودھ پر ہی منحصر تھی۔ اس لئے مجھے اس کی کافی فکر لاحق تھی ۔یہ میرے لئے بہت ہی مشکل وقت تھا۔ایکتا نے مزید کہا کہ سماجی کارکن ہونے کی وجہ سے جیل جانا میرے لئے باعث افتخار ہے لیکن ایک ماں ہونے کے ناطے بیٹی سے دور رہنا میرے لئے ایک ایک پل کافی مشکل ہورہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شہریت قانون کے خلاف 19 دسمبر 2019 کو بینا علاقے سے تقریبا 60 افراد گرفتار کئے گئے تھے۔ جن میں بی ایچ یو کے درجنوں طالب علم شامل تھے۔ پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد بھی کچھ لوگوں کے ذریعہ بغیر اجازت کے 19 دسمبر 2019 کو بینیا علاقے میں جلوس نکال کر ملک مخالف نعرے بازی کی گئی۔
وہیں دفاعی وکلاء کے مطابق ملزمین کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ محض امن وامانکو لاحق خطرہ کے نام پر سبھی ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور بعد میں دفعات میں اضافہ کردیا گیا۔ گرفتار افراد میں سے زیادہ تر طلبا ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ صحیح۔غلط کی بنیاد پر تبصرہ کئے بغیر ملزمین ضمانت پر رہائی کے قابل ہیں۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران اترپردیش میں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات پیش آئے جن میں تقریبا 23 مظاہرین کے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ریاستی حکومت نے تقریبا 372 افراد کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ریکوری نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
اترپردیش میں مظاہرین پر پولیس کی کاروائی سوالات کے گھیرے میں ہے تو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لہجے کی مذمت کی جارہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
8-10 ایم ایل اے بننا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن 8-10 اچھے آئی اے ایس آفیسر بن جائیں تو سماج میں انقلاب آجائے گا : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کی طرف سے سٹی بینکوئٹ ہال، گوونڈی، ممبئی میں طلباء کے لئے ایک اعشاری پروگرام منعقد کیا گیا, جس میں مانخورد نگر اسمبلی حلقہ کے 10ویں اور 12ویں جماعت میں نمایاں و ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ تحفے میں دیے گئے۔ اس موقع پر سمیر احمد صدیقی (آئی اے ایس) مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور مانخورد شیواجی نگر کے طلباء کو مستقبل کی رہنمائی دی۔ اس موقع پر ابو عاصم اعظمی نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا, ۸ یا ۱۰ ایم ایل اے بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے، ۸ یا ۱۰ اچھے آئی اے ایس منتخب ہوئے تو ایک بہتر معاشرہ کی نشوونما ہو اور انقلابی تبدیلی رونما ہوگی, اسی سے ایک بہتر معاشرہ تشکیل پائے گا۔ اس موقع پر 40 ہونہار طلباء کو ٹیبلٹ، 4 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے گئے،امتحان میں 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تفویض کئے گئے اور جن والدہ نے اپنے بچوں کق اس قابل بنایا ان محنتی خواتین کو بھی تحائف دئیے گئے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں اعظم گڑھ میں سب سے زیادہ 99.4 فیصد کے ساتھ دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے والی حضرہ مجید ہیچا کو لیپ ٹاپ دے کر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کی ریاستی جنرل سکریٹری زیبا ملک، کارپوریٹر رخسانہ صدیقی، عائشہ رفیق شیخ، عرفان خان، فہد اعظمی، تعلقہ صدر غیاث الدین شیخ اور پکشاچھایا، مختلف عہدیداروں کے ساتھ ساتھ شعبہ کے طلبہ اور ان کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی نظامت جاوید شیخ اور شبنم خان نے کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی عید الاضحی پر ممبئی پولس کی ہیلپ لائن

ممبئی عید الاضحی کے پیش نظر ممبئی پولس نے خصوصی ہلیپ لائن شروع کی ہے۔ عید قرباں کے لئے قربانی کے جانوروں کے نقل و حمل میں کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ ہو۔ جانورں کے تاجروں اور بیوپاریوں کو بی ایم سی نے جو جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت دی ہے, اس کے باوجود اگر کوئی دشواری یا دقت پیش آتی ہے, تو مذکورہ بالا ہیلپ لائن ۸۹۷۶۷۵۴۱۰۰ اور ۰۲۲۲۲۶۲۳۰۵۴ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ عید قرباں کے لئے دیونار منڈی ۲۶ مئی سے شروع ہو گی, لیکن منڈی میں جانوروں اور بکروں کی آمد کا سلسلہ آج سنیچر ہفتہ کی منڈی سے ہی سے جاری ہو گیا ہے۔ ممبئی شہر و مضافات میں جانوروں کی منڈی کے پولس نے سرحد پر ضروری حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ ممبئی پولس نے ہیلپ لائن بھی جاری کیا ہے, اس ہیلپ لائن کا مقصد جانوروں کی پکڑ دھکڑ اور تاجروں کی ہراساں پر قدغن لگانا ہے۔ اسی لئے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے, تاکہ عید قرباں کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے بعد اب قربانی پر بھی کریٹ سومیا کو اعتراض، ممبئی میں کھلے میں قربانی پر روک لگانے کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی عید قرباں سے قبل بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب عیدالاضحی پر کھلے میں قربانی پر اعتراض درج کیا ہے کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر جبرا مسلمان کھلے میں قربانی کی ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کا مقصد غیر مسلموں ہندوؤں اور جین برادری میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لینڈ مافیا خوف و ہراس کا ماحول قائم کرنے کے لئے اس قسم کی قربانی کرتے ہیں, تاکہ علاقہ میں خوف کا ماحول قائم ہو۔ اس معاملہ میں کریٹ سومیا نے پیر سے کھلے میں قربانی کے خلاف پولس اسٹیشن اور بی ایم سی وارڈوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس عمل پر پابندی عائد کرنے کے لئے پولس و انتظامیہ پر دباؤ بنانا ہے۔
کریٹ سومیا نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاُ کہ جس طرح سے شہر سے لاؤڈ اسپیکر مکت یعنی لاؤڈ اسپیکر سے ممبئی کو پاک کیا ہے۔ ۸۰ فیصد مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتروائے گئے ہیں, لیکن انٹاپ ہل، ٹرک ٹرمنل اور وڈالا سمیت ۲۰ فصید علاقوں اور مسجدوں میں اب بھی لاؤڈ اسپیکر ہے, ان لاؤڈ اسپیکر کو ایک ماہ کے اندر ہی پوری طرح سے نکالا جائے گا۔ اسی طرح ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی مسجد اور مدرسہ پر بھی کارروائی کا مطالبہ سومیا نے کیا ہے۔ سومیا نے کہا کہ اب داداگیری نہیں چلے گی اگر کوئی کھلے میں قربانی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی, اسی لئے یہ مہم پیر سے شروع کی گئی ہے۔ ۱۰۰ بستیوں میں بلا کسی اجازت کے کھلے میں قربانی کی جاتی ہے, جو سراسر غیر قانونی ہے اس کا مقصد ہی علاقہ میں خوف کا ماحول قائم کرنا ہے, تاکہ کوئی بھی ان غنڈوں کے خلاف آواز بلند نہ کرے۔ سماجوادی پارٹی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے لاؤڈ اسپیکر اور قربانی کے مسئلہ پر ملاقات کر کے فرقہ پرست عناصر پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ صرف مسلمانوں کی مسجدوں کو ہی صوتی آلودگی کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے, جو سراسر غلط ہے۔ پولس نے مسجدوں کو ہی نوٹس ارسال کی ہے اس پر روک لگائی جائے تاکہ پرامن ماحول برقرار رہے۔ اس پر کریٹ سومیا نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ ابوعاصم اعظمی اور ادھو ٹھاکرے ہائیکورٹ جائے یا پھر قانون سازی کرے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا