Connect with us
Friday,15-August-2025
تازہ خبریں

قومی خبریں

مجلس کے بہارشاخ کے صدر اخترالایمان نے اویسی کی شہریت بل کی مخالفت کا خیرمقدم کیا

Published

on

شہریت ترمیمی بل کی پارلیمنٹ میں لوک سبھا سے منظوری پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار شاخ کے صدر اور سابق رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا ہے کہ مجلس اتحادالمسلمین جلد ہی شہریت بل کی کاپی اور حکمرانوں کے پتلے ندرآتش کرے گی۔ یہ اطلاع انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی اور ریاست کی بی جے پی، جے ڈی یو مخلوط حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ”یہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری نظام والا ملک فرقہ وارانہ نظریات کی حامل حکمراں جماعت کا کھلونا بن کررہ گیا ہے۔“ انہوں نے کہاکہ آج سیاسی بازیگری کے نام پر دستور ہند کی بے حرمتی ہورہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ دستور ہند کی بے حرمتی کے خلاف ایوان میں لوگ لب کشائی کی ہمت نہیں کررہے ہیں، اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”مسلمانوں کے ساتھ واضح عصبیت کا مظاہرہ کرنے والا شہریت ترمیمی بل کی منظوری دستور ہند کے خلاف ہے اس لیے ملک بھر کے انصاف پسند جماعتوں کو متحد ہوکر اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔“
اختر الایمان کے ساتھ کشن گنج سے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی قمرالہدیٰ نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں دعوی کیا کہ نفرت کی سیاست کرنے والی جماعتیں پہلے ہماری عبادت گاہوں کو نشانہ بناکر سیاست کر رہی تھیں، اب ہماری شہریت پر بھی وار کرنے لگی ہیں۔ جب کہ اس ملک کی جدوجہد آزادی کی تاریخ چیخ چیخ کر پکار رہی ہے، کہ اس ملک کو آزادی دلانے میں مسلمانوں نے جام شہادت پی اورانگریزوں کے ظلم وستم کا نشانہ بنے۔ ملک تقسیم ہوااس میں بھی یہاں کے مسلمانوں نے اپنے وطن کو نہیں چھوڑا، اس کے باوجود آج حکمراں مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کا شہری بنانے پر آمادہ ہیں؟
دونوں نے اپنے بیان میں برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بہار کی نتیش حکومت اقلیتوں کی ہمدردی کا دم بھرتی ہے، لیکن جب اقلیت مخالف شہری ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہوا تواس کی حمایت جنتادل یونائٹیڈ کے اراکین پارلیمنٹ نے کی، جس سے نتیش کے چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش حکومت کی اقلیت دشمنی پوری طرح ظاہر ہوچکی ہے۔ اس لیے بہار کی اقلیتوں کو نتیش کمار کے حقیقی چہرہ کو پہچان لینا چاہیے۔
مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی صدر اختر الایمان نے اپنی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور بل کی کاپی کو پارلیمنٹ میں پھاڑے جانے کو ملک بھر کی اقلیتوں کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیاہے کہ ان کی پارٹی کی جہاں جہاں شاخ قائم ہے، وہاں شہریت ترمیمی بل کی کاپی اور حکمرانوں کا پتلہ نذر آتش کیا جائے گا۔

سیاست

یوم آزادی سے پہلے مرکزی حکومت نے مرکزی اور ریاستی فورسز کے 1,090 پولیس اہلکاروں کے لیے سروس میڈلز کا اعلان کیا

Published

on

india-boarder

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے جمعرات کو 15 اگست سے پہلے مرکزی اور ریاستی افواج کے 1,090 پولیس اہلکاروں کے لیے سروس میڈلز کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق 233 اہلکاروں کو بہادری کے تمغے، 99 اہلکاروں کو صدر کا تمغہ برائے امتیازی خدمات اور 758 اہلکاروں کو میرٹوریس سروس میڈلز سے نوازا جائے گا۔ وزارت نے کہا کہ اس میں فائر بریگیڈ، ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے اہلکاروں کے تمغے شامل ہیں۔ بہادری کے تمغوں میں سے زیادہ سے زیادہ 152 کا اعلان جموں و کشمیر میں آپریشنز میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد نکسل مخالف آپریشن میں تعینات فوجیوں کے لیے 54 تمغے، شمال مشرق میں ڈیوٹی کے لیے تین اور دیگر علاقوں میں 24 تمغے دیے جائیں گے۔

وزارت کے بیان کے مطابق فائر سروس کے چار اہلکاروں اور ایک ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس آفیسر کو بھی تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ بہادری کا تمغہ جان و مال کو بچانے یا جرائم کو روکنے یا مجرموں کو گرفتار کرنے میں بہادری کے نادر نمایاں عمل کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ صدر کا تمغہ خدمت میں غیر معمولی طور پر ممتاز ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور میرٹوریئس سروس میڈل قابل قدر خدمات جیسے فرض کی لگن کے لیے دیا جاتا ہے۔

Continue Reading

سیاست

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی ایٹمی حملے کی دھمکی کی مذمت کی، منیر کی زبان کو سڑک چھاپ کہا۔

Published

on

owesi-&-muneer

نئی دہلی : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے ایٹمی حملے کی دھمکی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ منیر کی زبان گلی کے کسی آدمی کی سی لگتی ہے۔ پاکستانی آرمی چیف ان دنوں امریکہ گئے ہوئے ہیں اور وہاں سے بھارت کے خلاف مسلسل آگ اگل رہے ہیں۔ امریکی ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ اور بھارت کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر جو کھٹائی پیدا ہوئی ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ منیر ٹرمپ کے کہنے پر بھارت کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حیدرآباد کے ایم پی اویسی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بیانات کے حوالے سے اے این آئی کو بتایا، ‘بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ امریکہ سے ہو رہا ہے، جو ہندوستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ وہ ایک سڑک کے آدمی کی طرح بول رہا ہے… ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستانی فوج اور ڈیپ سٹیٹ کی طرف سے ہمیں مسلسل درپیش خطرات کے پیش نظر ہمیں اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ ہم تیار ہو سکیں۔’

اویسی نے کہا کہ سب سے بری بات یہ ہے کہ منیر امریکی سرزمین سے ایسی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اویسی کے مطابق، ‘مودی حکومت کی طرف سے سیاسی ردعمل آنا چاہیے، یہ صرف وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے، حکومت کو اپنا احتجاج درج کرانا چاہیے اور اس معاملے کو امریکا کے سامنے سختی سے اٹھانا چاہیے۔’ دراصل امریکہ کے فلوریڈا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے منیر نے کئی طریقوں سے بھارت کو دھمکیاں دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھارت کے ساتھ کسی تنازع میں پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ تباہ کن طاقت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ منیر نے کہا، ‘ہم ایٹمی قوم ہیں۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم ڈوبنے والے ہیں تو ہم آدھی دنیا کو ڈوبا جائیں گے۔’

دریں اثنا، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کے پاس رواں سال جنوری میں 170 کے قریب جوہری ہتھیار تھے۔ پیر کو وزارت خارجہ نے منیر کی دھمکی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بھارت جوہری بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا۔ اس میں کہا گیا، ‘جوہری ہتھیاروں سے لوگوں کو ڈرانا پاکستان کی عادت ہے’۔

Continue Reading

سیاست

بہار میں ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ‘انڈیا’ بلاک نے پارلیمنٹ سے الیکشن ہاؤس تک کیا مارچ، راہل، پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی اپوزیشن لیڈر حراست میں

Published

on

Rahul-Gandhi..3

نئی دہلی : بہار کے انتخابات میں ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں اور مبینہ دھاندلی کے خلاف ‘انڈیا’ بلاک نے پیر کو پارلیمنٹ سے الیکشن ہاؤس تک مارچ نکالا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ اس دوران کافی ہنگامہ ہوا اور دہلی پولیس نے اپوزیشن لیڈروں کو الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔ جب پولس نے انہیں روکا تو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بیریکیڈ کو پھلانگ دیا۔ اس دوران اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے پر، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا، “حقیقت یہ ہے کہ وہ بول نہیں سکتے۔ سچ ملک کے سامنے ہے۔ یہ لڑائی سیاسی نہیں ہے۔ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ایک آدمی، ایک ووٹ کی لڑائی ہے۔ ہم صاف ووٹر لسٹ چاہتے ہیں۔”

دہلی پولیس نے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، سنجے راوت اور ساگاریکا گھوش سمیت انڈیا بلاک کے ممبران پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔ دہلی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سرجے والا نے کہا، “کیا جیل کی سلاخیں راہول گاندھی اور اپوزیشن کو روک سکیں گی؟ ‘اب ایک ہی نارا ہے- بول رہا ہے پورا دیش، ووٹ ہمارا چھو کے دیکھیں’… اس ملک کے عوام نے مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کی شراکت کو مسترد کر دیا ہے۔” جے ایم ایم ایم پی مہوا ماجھی نے کہا، “مرکزی حکومت کبھی نہیں چاہتی کہ اپوزیشن کے مطالبات پورے ہوں، مطالبہ صرف ‘ایس آئی آر’ پر بحث کرنے کا ہے، لیکن وہ ایوان کو چلنے نہیں دے رہے ہیں… اپوزیشن متحد ہے، اور اپوزیشن جو چاہتی ہے وہ قومی مفاد میں ہے اور جمہوریت کو بچانا ہے…” این سی پی-ایس سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے کہا، “ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم اپنے تصور کو مہاتما گاندھی سمجھتے ہیں…”

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com