سیاست
اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ سے سرفراز۔ نور عائشہ
بنگلور کے دینی وعصری تعلیم کا سنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول کو عالمی معیار کے کلاس روم، بہترین سہولت، اچھے طریقہ تعلیم، تعلیم میں اختراعات اور’نصاب میں بین الاقوامی جہت کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لئے‘برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ چنئی کے تاج کورو منڈل ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں برٹش کونسل کی طرف سے دیا گیا۔
اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلورکی بانی منیجنگ ڈائرکٹر عائشہ نور نے جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلور نے عالمی معیار کے کلاس روم، عالمی معیار کے طریقہ تدریس اوراسمارٹ کلاس کے اعتراف میں سال 2019-22 کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے)ملاہے۔ اس کے علاوہ اقراء انٹرنیشنل اسکول کے تعلیمی ویڈیو کو ملک کے کئی اسکولوں کے ویڈیوز میں منتخب کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس اسکول کوملک کے اسلامک اسکولوں میں باوقار قومی اسکول قرار دیا گیا ہے۔
قبل ازیں اسکول کو نمایاں کارکردگی کی وجہ سے متعدد قومی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ یہ ایوارڈ بینچ مارکنگ اسکیم ہے جس میں اسکولوں کو اپنے نصاب میں بین الاقوامی جہت شامل کرکے اور کلاس روم کی بات چیت اورتبادلہ خیالات،ا ختراعات کرنے،تدریسی طریقوں میں ایک نمایاں سطح حاصل کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ایوارڈ سے ہمیں مزید تعلیمی میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور اپنے اسکول کے معیار اور تعلیمی اختراعات کو مزید بلند کریں گے۔
خیال رہے کہ آئی ایس اے اسکولوں کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فریم ورک مہیا کرتا ہے، اور اسکولوں کو آئی سی ٹی کے استعمال، تخلیقی تعلیمی طریقوں اور سیکھنے کے حقیقی تناظر کے ذریعہ طلباء کے تعلیم و تعلم کا بھر پور تجربہ فراہم کرتا ہے۔اسی کے ساتھ آئی ایس اے ایک قائدانہ چیلنج ہے اور ٹیم کی تشکیل، جدت اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو فروغ دیتا ہے۔
بزنس گریجویٹ محترمہ عائشہ نور نے بتایا کہ اقراء انٹرنیشنل اسکول نے اپنے طلبا کو بین الاقوامی اور عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے برٹش کونسل میں اندراج کیاتھا۔ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ کا حصول اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے لئے، سال بھر، طلباء اور اساتذہ تعلیمی عمل میں بین الاقوامی جہتوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے متعدد منصوبوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوئے تھے۔جس سے طلباء کو بہت فائدہ ہو اور ان سرگرمیوں نے انہیں عالمی ثقافتی کی تقابلی بصیرت روشناس کرایا تھا۔
محترمہ عائشہ نور نے کہاکہ یہ ایوارڈ ان طلباء اور اساتذہ کی محنت سے ممکن ہوا ہے جو جبوتی، افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، فرانس، چین، سری لنکا جیسے ممالک کے ساتھ سائنس، تاریخ وغیرہ کے ذریعہ مختلف باہمی تعاون کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے تھے۔بانی مینیجنگ ڈائریکٹر نے عملے کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اساتذہ محترمہ شمیمہ پروین، محترمہ انیقہ خان، محترمہ تحیتہ ملا، محترمہ مہناز روزہ احمد، محترمہ لمینہ ایم کے، محترمہ ممتاز بیگم، محترمہ نغمہ اور محترمہ فاطمہ جبیں کاخصوصی تعاون کے لئے شکر گزار ہے۔
واضح رہے کہ اس اسکول ایک کی نویں کلاس کی طالبہ ام ہانی ٹی کا’ایرو اسپیس گرلز ان اسٹیم مینٹرشپ پروگرام‘ میں انتخاب ہوا ہے اور گریڈ آٹھ کے دو طالب علم عزیزم حافظ محمد عمر اور عزیزم حافظ محمد عقیل نے عصری علوم کے IGCSE Syllabus۔کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا تھا۔محترمہ عائشہ مسلم بچے اور بچیوں کو کس طرح جدید طریقے سے دینی اور عصری تعلیم کا سنگم بنایاجائے اس پر مسلسل کوشاں رہتی ہیں۔محترمہ نور عائشہ اور اقرا انٹرنیشنل اسکول کو نمایاں تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر اے ٹی ایس کا آن لائن دہشت گردی کی خلاف سخت ایکشن، سوشل میڈیا پر گمراہی پھیلانے والوں پر کارروائی کا حکمنامہ جاری، ۶ اگست سے نافذ العمل

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی (اے ٹی ایس) نے اب آن لائن ٹیررازم دہشت گردی کو فروغ دینے والے مشمولات اور مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے اے ٹی ایس نے پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے خلاف کارروائی کے دوران یہ پایا کہ آن لائن دہشت گردی کو عام کر نے کے ساتھ نوجوانوں کو آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا ہے اے ٹی ایس کے تجزیہ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آن لائن اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر میڈیا آڈیو اور ویڈیو کے معرفت گمراہی کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے اگر سوشل میڈیا پر کوئی متنازع مشمولات مواد، پی ڈی ایف، نشر و اشاعت اور اس کی تبلیغ کرتا ہے جو ملکی سالمیت کے خطرہ کے ساتھ بھائی چارگی اور ایکتا کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اے ٹی ایس نے تفتیش کے دوران یہ پایا کہ ۱۱۴ پی ڈی ایف، میگزین، ڈیجیٹل مشمولات میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا ہے جس کے بعد اے ٹی ایس انہیں ضبط بھی کیا ہے اگر کوئی متنازع مشمولات اور مواد سوشل میڈیا پر عام کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہو گی اے ٹی ایس پبلک سیکورٹی ایکٹ ۲۰۲۳ کے تحت حکمنامہ جاری کیا یہ حکمنامہ ۶ اگست سے نافذالعمل ہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی۔ مہاراشٹرا ے ٹی ایس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو فروغ دینے والے گمراہ کن اور پروپیگنڈہ ویڈیو اور دیگر مشمولات اور مواد سے دو ر رہیں بصورت دیگر ان پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے اے ٹی ایس چیف نول بجاج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی سمیت دیگر گینگسٹر کے خلاف بھی کارروائی تیز کی تھی اس کے مطابق شہزاد بھٹی اور لارنس بشنوئی سے رابطہ رکھنے والوں سے بھی اے ٹی ایس نے باز پرس کی تھی انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی گئی تھی اور بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس نے اب سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کر دی ہے کوئی بھی سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی۔
سیاست
پریاگ راج میں ‘طلبہ’ کے پروگرام سے پہلے راہل گاندھی نے کہا، “حکومت جھک جاتی ہے، لیکن ہماری آواز ایک ساتھ اٹھانی چاہیے۔”

نئی دہلی : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ہفتہ کو پریاگ راج میں منعقد ہونے والے “اسکولز ایکو” پروگرام سے پہلے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جھک جاتی ہے۔ مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ اس پر بات کرنے کے لیے وہ ہفتہ کو پریاگ راج آ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا، “میں پریاگ راج آ رہا ہوں۔ ملک کے اس شہر میں جہاں نوجوان سب سے زیادہ تعداد میں تیاری کرتے ہیں۔ ایک بات واضح ہے: یہاں کا ہر طالب علم جانتا ہے کہ نظام بے ایمان ہو گیا ہے۔ آپ کی طرف سے محنت کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن خرابی نظام کی نیتوں میں ہے، جو آپ کی محنت کی قدر نہیں کرتا۔”
اپوزیشن لیڈر نے لکھا، “کاغذ لیک، بھرتی رکی، برسوں کا انتظار، اور کوئی جوابدہ نہیں، کوٹا میں طلبہ نے تقریر کی، دہرادون میں پھر آوازیں اٹھیں، اور انہی طلبہ پر دہلی میں لاٹھی چارج کیا گیا، محض سوال پوچھنے پر، آخر کار ایک وزیر کو جانا پڑا۔ یہ حکومت جھک گئی، یہ آواز سنیچر کو اٹھانے کے لیے آپ کو اکٹھے ہونا چاہیے۔” بھی آنا چاہیے۔” اس کے ساتھ ویڈیو میں راہول گاندھی کو ایک پیغام پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے، “راہل سر، آپ پریاگ راج آ رہے ہیں، ٹھیک ہے؟ واقعی کوئی ہماری طالب علموں کی بات نہیں سن رہا ہے۔”
اس پیغام کے ساتھ، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، “میں طلباء کو سن رہا ہوں، میں روزگار اور ملازمت کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے پریاگ راج آ رہا ہوں۔ میں ایک بات کو 100 فیصد قبول کرتا ہوں: آج کے ہندوستان میں، ہمارے طلباء کا روزگار یا تعلیم میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم سب کو مل کر اسے تبدیل کرنا ہوگا۔ آپ کی توانائی اور آپ کی آواز سے، ہم مل کر اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔”
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سائبر فراڈ کیس : گوا ویلا سے ایک گینگ کروڑوں کی دھوکہ دہی میں ملوث، بینک میں ۵۰ کروڑ سے زائد جمع شدہ روپے منجمد، ۱۲ ملزمین گرفتار

ممبئی : ممبئی سائبر فراڈ کے کیس میں متعدد بینک اکاؤنٹس اور سم کارڈ ایکٹیو سرگرم کرنے سائبر فراڈ کی واردات انجام دینے والے ایک گینگ کو پولس نے بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پائیدھونی پولس اسٹیشن میں ۲۰۲۳ میں دھوکہ دہی کے کیس میں سائرن فراڈ کے کیس میں ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ اسی کیس کی پیش رفت میں ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۲ نے گوا کولن گوٹ پولس اسٹیشن کی حدود میں کارروائی کی اور ریاست گوا میں ۱۲ ملزمین کو زیر حراست لیا۔ ان کے قبضے سے ۱۵ لیپ ٹاپ، ۱۲۸ اے ٹی ایم ۸۵ موبائل ۷۶ سم کارڈ ۲۲ چیک بک ۷۷ پاس بک ۶ راؤٹر، ۳ کی بورڈ، ۲ ماؤس ملزمین ۱۰۰ پینل رودر نامی سائٹس کا استعمال کیا کرتے تھے اور اسی کی مناسبت سے گیمنگ ایپ سے سائبر فراڈ کی واردات انجام دیا کرتے تھے۔ سائبر فراڈ کی رقم نقدی اور ڈپازٹ کے نام بینک اکاؤنٹس میں جمع اور نکالی جاتی تھی اور تین فیصد کمیشن پر دبئی سے یہ گینگ آپریٹ کرتی تھی۔ ملزمین کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات معلوم کی گئی تو اس معاملہ میں سائبر ویب سائٹ ۱۹۳۰ میں ملک بھر میں ۸۳ شکایت درج کی گئی ہے۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ۱۱ اگست تک پولس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم انیل کنبھارے، ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔ ملزمین متعدد بینک اکاؤنٹس میں رقومات جمع کر کے لوگوں سے دھوکہ دہی کیا کرتے تھے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۵ سے ۶ ماہ میں اس گینگ نے سائبرفراڈ سے ۵۰۰ کروڑ کی منتقلی متعدد بینک اکاؤنٹ میں کی ہے, جبکہ ان کے اکاؤنٹس میں ۵۰ کروڑ سے زائد پائے گئے ہیں۔ انہیں منجمد کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمین سے متعلق ممبئی میں تفتیش سے یہ انکشاف ہوا کہ ان کے اکاؤنٹس گوا میں بھی ہے اور گوا سے ہی گینگ آپریٹ کرتی ہے۔ یہ گینگ گوا میں بیج کے پاس ایک ویلا سے آپریٹ کیا کرتی تھی یہاں سے ۱۲ ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
