سیاست
متنازع شہریت ترمیمی بل کے چھٹے شیڈول کے تحت آنے والےعلاقے متاثرنہیں ہوں گے : شاہ
متنازع شہریت ترمیمی بل کے سلسلے میں تمام فریقین میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کے تحت حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ اس میں قبائلی علاقوں اور آئین کی چھٹے شیڈول کے تحت آنے والے علاقوں کے لئے خصوصی التزامات کئے جائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج شمال مشرقی ریاستوں کے وزراء اعلی اور دیگر رہنماوں کے ساتھ اس بل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق آسام کے وزیراعلی سرب نندسو نووال اور میگھالیہ کے وزیراعلی کونارڈ سنگما اور دیگر کو میٹنگ میں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اس بل سے انر لائن پرمنٹ (آئی ایل پی) کے تحت محفوظ اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت آنے والے علاقے متاثر نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ان علاقوں کو رعایت دی جاسکتی ہے۔ ادھر لوک سبھااور راجیہ سبھا کے بارہ غیر بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ شمال مشرق کے ریاستوں کو مجوزہ شہریت ترمیمی بل سے باہر رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بل منظور ہوتا ہے تو شمال مشرق کی قبائلی آبادی کو نقل مکانی کرنا پڑسکتا ہے۔
اس دوران بی جے پی اور حکمراں اتحاد سے وابستہ افراد نے آج دعوی کیا کہ مسٹر شاہ کی اہم فریقین کے ساتھ اس بل پر میٹنگ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
میٹنگ میں مسٹر سونووال اور مسٹر سنگما کے علاوہ اروناچل رپدیش کے وزیراعلی پیما کھنڈو اوراروناچل پردیش سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کرن رجیجو اور علاقے کے کئی دیگر ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔
بل میں شہریت قانون 1955 میں ترمیم کا التزام ہے جس سے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر زیادتی کی وجہ سے ہندوستان آنے کے لئے مجبور ہوئے ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی فرقہ کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دی جاسکے۔ تاہم اس میں مسلمانوں کا ذکر نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اور طلبہ تنظیموں کے علاوہ متعدد تنظیمیں اس بل کی مخالفت کررہی ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : دوٹانکی مولانا شوکت علی مارگ پر فرنیچر فروشوں کے خلاف ‘ای’ وار ڈ کی بے دخلی کی کارروائی

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ وار ڈ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ‘ای’ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مولانا شوکت علی مارگ پر پرانے فرنیچر فروشوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنرآنند کنکل کی قیادت میں کی گئی۔ ای ڈپارٹمنٹ میں مولانا شوکت علی مارگ پر تجاوزات بالخصوص مرلی دیورا آئی اسپتال سے جے جے اسپتال سگنل تک کے علاقے میں راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا راہگیروں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر گزرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا جس کی وجہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ ڈویژن کی کنزرویشن اینڈ انکروچمنٹ ایلیمینیشن ٹیموں نے ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک مہم شروع کی۔ اس بے دخلی کی کارروائی کے دوران فرنیچر فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی کی گئی۔ فٹ پاتھوں پر پڑے پرانے فرنیچر کو جے سی بی کی مدد سے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے فرنیچر کے فضلے کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ فٹ پاتھ پر تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ جس کے باعث سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
اس مہم میں 1 جے سی بی، 4 مزدور، 3 افسران اور 2 انجینئروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن کے 9 اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ‘ای’ ڈویژن اس موقع پر ایک بار پھر واضح کر رہا ہے کہ غیر مجاز تعمیرات اور غیر مجاز ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
محافظ کو نشانہ نہ بنائیں… سمیر وانکھیڈے کے کیس میں بامبے ہائیکورٹ کا اہم تبصرہ

ممبئی: این سی بی کے زونل ڈایکٹرسمیر وانکھیڈے رشوت ستانی کیس میں بامبے ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کئی اہم تبصرے کئے ہیں اور ایجنسی سے سوال کئے ہیں جس میں پہلا سوال یہ تھا کہ کیا آپ ملزم کے بیان پر انکوائری کرسکتے ہیں ؟ این سی بی نے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی انکوائری سے متعلق بند لفالفے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وانکھیڈے پر انکوائری نواب ملک یا کسی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ انکوائری نامعلوم شکایت اور خط پر کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی شکایت کنندہ کرن سجنانی بھی سمیر وانکھیڈے کے طریقہ کار پر انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سمیر وانکھیڈے نے ہی کرن سجنانی کو ڈرگس کیس گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھ اس کے شریک کار سمیر خان کو بھی گرفتار کیا تھا سمیر خان نواب ملک کا داماد ہے سمیر خان کاایک کار حادثہ میں انتقال ہو چکا ہے۔ عدالت سمیر وانکھیڈے سے متعلق تبصرہ کیا گیا ہے کہ سماج میں بہتر کام کرنے والے افسر و محافظ کو نشانہ بنایا جائے یہ تبصرہ عدالت نے سمیر وانکھیڈے پر ملزم کی جانب سے شکایت پر انکوائری پر کیا ہے اس کے ساتھ ہی جس ملزم کی شکایت پر انکوائری کی جارہی ہے اس پر ڈرگس فروشی کا الزام ہے اس کےخلاف الزام ہے کہ وہ اور اس کا پارٹنر ممبئی میں واڈہ پاؤ کی طرح ڈرگس منشیات فروشی کا منصوبہ تیار کر چکے تھے سمیر وانکھیڈے نے ڈرگس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کورڈیلیا کروز کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا تھا اس سے ۲۵ کروڑ روپے رشوت طلبی کا بھی ان پر الزام ہے اس میں سی بی آئی نے کیس درج کیا ہے اسی معاملے میں ایک پرائیوٹ عرضی گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت دینا اور لینا دونوں جرم کے زمرے میں آتا ہے اگر وانکھیڈے نے رشوت وصول کی ہے تو پھر شاہ رخ خان کو بھی اس معاملہ میں ملزم بنایا جائے کیونکہ رشوت دینا بھی جرم ہے اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے وانکھیڈے کو راحت پہنچائی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات کا اب تھانہ کنکشن, میونسپل افسر پر عصمت دری کا کیس درج

ممبئی : ناسک کے ڈھونگی بابا اشوک کھرات کا اب تھانہ کنکشن سامنے آیا ہے۔ تھانہ میونسپل کارپوریشن میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر مہیش بھاؤ راؤ اہیرکی خلاف پولیس نے عصمت دری کا کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میونسپل کارپوریشن پانچ پکھڑی دفتر میں متاثرہ 2020 سے 2023ء کے دوران ملازمت پر تھی۔ اسی دوران اسسٹنٹ ڈیٹا آپریٹر کے ساتھ ملزم نے دوستی کی اور اس کے ساتھ تھانہ میں واقع ایک بلڈنگ میں کرایہ کے مکان میں جنسی تعلقات قائم کئے اور اس کے مرضی کے برخلاف متعدد مرتبہ جنسی استحصال کیا اور شکایت کرنے پر اس کیل ہریاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پہلی مرتبہ متاثرہ کو ہیرا نندانی بلڈنگ میں لے جاکر اس کو نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا۔ اس کے بعد متعدد مرتبہ اس نے عیاشی کی شکایت کنندہ کی شکایت پر کاسر واڑی پولیس تھانہ میں پولیس نے عصمت دری سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ متاثرہ کو اہیر نے یہ کہا تھا کہ اس کے مستقبل اور تقدیر کا حال جاننے کیلئے اشوک کھڑات کے پاس بھی لے گیا تھا اور وہاں دفتر میں اسے لیمو شربت دیا تھا اور اس کے بعد اس پر غشی طاری ہوئی, اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے اس کی تفتیش شروع کردی ہے, جبکہ اشوک کھرات کے معاملہ میں ایس آئی ٹی جانچ کر رہی ہے۔ تھانہ عصمت دری کنکشن کا اشوک کھرات تعلق سامنے آنے کے بعد اس نہج پر بھی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ تھانہ پولیس نے اس معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں پولس کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہونے کا امکان روشن ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
