ممبئی پریس خصوصی خبر
مالیگاؤں میں 26/11 کے شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
(وفا ناہید)
مالیگاؤں میں آج 26/11 کے شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا. ساتھ ہی آج یوم دستور بھی منایا گیا ۔ شہر کے مشپور اور تاریخی ہیمنت کرکرے چوک پر پہنچ کر سماج وادی پارٹی اور بابری مسجد بچاو کمیٹی جنتا دل سیکولر مالیگاؤں کی جانب سے شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ 26/11 کے موقع پر بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کی جانب سے ملک کے آئین کو بچانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ یوم دستور کے موقع پر تنظیم کی جانب سے صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس کو ایک خط روانہ کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے یہ مان لیا کہ یہاں مسجد تھی اور اسے شہید کیا گیا اس لئے مسجد کو شہید کرنے والوں پر داخل کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلا کر جلد از جلد فیصلہ سنایا جائے ۔
مالیگاؤں شہر کا شہید ہیمیت کرکرے سے ایک جذباتی رشتہ جڑا ہوا ہے۔ اس لئے 11 26 کے دہشت گرد حملے کو بھول نہیں پاتے . ہیمنت کرکرے نے بھکو چوک بم دھماکے کی جانچ میں سادھوی اینڈ کمپنی کو حراست میں لیا تھا ۔ جس ہندو دہشت گرد تنظیم کا ایک نیا رخ سامنےآیا تھا . اس لئے مالیگاؤں شہر کی عوام خصوصی طور سے ہیمنت کرکرے کی شہادت پر ہر سال انہیں خرج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ خراج عقیدت پیش کرنے والی تنظیموں نے ممبر آف پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ڈفینس کا ممبر بنائے جانے پر بھی اعتراض جتایاہے.
ممبئی پریس خصوصی خبر
مراٹھا ریزروریشن منوج جارنگے پاٹل کو آزاد میدان میں احتجاج کی اجازت نہیں

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کیلئے منوج جارنگے کی بھوک ہڑتال 18 ویں دن میں داخل ہوچکی ہے اور وہ ممبئی کیلئے اپنے قافلہ کے ساتھ کوچ کر رہے ہیں لیکن ممبئی پولیس نے منوج جارنگے پاٹل کی بھوک ہڑتال کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ان کی درخواست کو مسترد کر دی ہے۔ مراٹھا مورچہ نے بھوک ہڑتال کیلئے ممبئی کے آزاد میدان میں اجازت طلب کی تھی اور 19 ستمبر سے یہ غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع ہوگی اس لئے منوج جارنگے پاٹل اپنے قافلہ کے ساتھ ممبئی کیلئے کوچ کر چکے ہیں لیکن پولیس نے بھوک ہڑتال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجازت نامہ سے انکار اور درخواست مسترد کر نے کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے کہا کہ 2025 ء میں بھی مراٹھا سماج نے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد آزاد میدان میں کیا تھا اور اجازت نامہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی احتجاج کو جاری رکھا تھا اور احتجاج کے دوران کے ممبئی کے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اتنا ہی نہیں اس احتجاج کے سبب عام شہری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی ٹریفک اور نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا احتجاج کے دوران آزاد میدان کے علاقے میں 13 ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی احتجاج کے دوران اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
منوج جارنگے پاٹل کی عرضی مسترد کر تے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ چونکہ یہاں ممبئی میں 14 ستمبر سے 26ستمبر تک گنیش اتسو جاری ہے ایسے میں یہاں بھکتوں کی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اور مراٹھا ریزرویشن کے مورچہ میں بھی بھیڑ جمع ہوگی اس لئے شہری نظام متاثر ہونے کے اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی بھیڑ بھاڑ کے دوران نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہونے کے ساتھ شہریوں کو دشواری ہوگی اس لئے منوج جارنگے پاٹل کی عرضی کو پولیس نے ان بنیادوں پر خارج کر دی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ کی جو مظاہرین کی تعدادہے وہ پانچ ہزار ہے اور میدان میں لاکھوں کروڑوں مظاہرین کو مدعو کیا گیا ہے ایسے میں نظم ونسق کا مسئلہ ہونے کا خطرہ ہے اس کے ساتھ ٹریفک نظام بھی متاثر ہوگا۔ممبئی پولیس نے منوج جارنگے پاٹل کو اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اس کے باوجود منوج جارنگے پاٹل اپنے موقف پر اٹل ہے وہ اپنے قافلہ کے ساتھ جالنہ سے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے ممبئی میں احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کارروائی… منشیات کی غیر قانونی فروخت دو گرفتار، گرفتارشدگان سے 12.81 کلو وزنی منشیات سمیت دیگر اسباب ضبط

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کاروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ٹائیرازیپام کی گولیاں فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ ۹ ستمبر کو یونٹ 6 کو ملی ہوئی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم نے جال بچھا کر دو ملزمان کو پَنویل سائن ہائی وے کے قریب جنوبی واہنی سروس روڈ پر، ٹرامبے ٹرانسپورٹ دفتر کے پچھلے جانب، ٹرامبے، ممبئی اس جگہ نائٹرازپام کی گولیاں
اس منشیات کی 21,000 ٹیبلیٹس گولیاں جس کا کل وزن 12.81 کلو گرام، اور کل قیمت 64,05,000/- روپے قیمت کا مقدمے کا مال ضبط کیا۔ غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے ارادے اس نے یہ گولیاں رکھی تھی دونوں ملزمین نشہ کی گولیاں گاہکوں کو نشے کے لیے فروخت کرتے تھے اس کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان پر اس سے پہلے این ڈی پی ایس کے مطابق مقدمات درج ہیں اور دونوں ملزمان پر این ڈی پی ایس قانون 1985 دفعہ 8(سی), 22(سی), 29 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتارشدگان مرد عمر 44 سال، رہنے والا شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی۔ مرد، عمر 50 سال، رہنے والا کوسہ، ممبرا، ضلع تھانے ہے.
مذکورہ کارروائی پولیس کمشنر، برہن ممبئی دیوین بھارتی، پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم) انیل کنبھارے، جناب ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم) کرشن کانت اپادھیائے، پولیس ڈپٹی کمشنر ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے، اور اسسٹنٹ پولیس کمشنر (ڈی مشرق) دھرما پال بنسوڈے کی رہنمائی میں یونٹ 6 کے انچارج پولیس انسپکٹر بھرت گھونگے، پولیس انسپکٹر سشانت ساونت، خاتون سب پولیس انسپکٹر چودھری، خاتون پولیس سب انسپکٹر ماشیرے، پولیس سب انسپکٹر دیسائی، پولیس حوالدار وانکھیڈے، پولیس حوالدار کھیڈکر، پولیس حوالدار بھالے راؤ، پولیس سپاہی پانچال، پولیس سپاہی شیخ، پولیس سپاہی بودھارے، پولیس سپاہی سسانے، خاتون پولیس سپاہی کھوٹوڈ، پولیس حوالدار چامگر اس ٹیم نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ووٹروں کی مسودہ فہرستوں میں خامیاں؛ ایس آئی آر (ایس آئی آر ) کی آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کا مطالبہ : سماج وادی پارٹی (بھیونڈی ایسٹ) رئیس شیخ

ممبئی بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی، رئیس شیخ نے الیکشن کمیشن کی ووٹر فہرستوں کی ‘اسپیشل سمری ریویژن’ (ایس آئی آر) مہم میں متعدد خامیوں کے حوالے سے ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کو شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں شائع ہونے والی مسودہ فہرست میں لاکھوں اہل ووٹروں کے نام غائب ہیں۔ ایک خط میں، رکن اسمبلی شیخ نے ان خامیوں کو دور کرنے کے عمل کے لیے دو ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے، رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ ووٹروں نے ایس آئی آر مہم کے دوران درست دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اور ان کے پاس وصولی کی رسیدیں موجود ہیں تاہم، ان کے نام حال ہی میں شائع ہونے والی ووٹروں کی مسودہ فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ آن لائن نظام سے پتہ چلتا ہے کہ لاکھوں درخواستیں—جن میں نئے ووٹروں کی رجسٹریشن (فارم 6) سے لے کر نام کی درستگی یا پتے کی تبدیلی (فارم 8) تک شامل ہیں بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کی سطح پر زیر التوا ہیں۔
متاثرہ ووٹروں کو ووٹر فہرست میں تضادات یا ‘نولنکیج’ (نو-لنکیج) کے مسائل کے حوالے سے الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی نوٹس، ایس ایم ایس الرٹ یا فون کال موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہزاروں اہل ووٹر اس بات پر الجھن کا شکار ہیں کہ آیا انہیں حتمی ووٹر فہرست میں شامل کیا جائے گا یا خارج کر دیا جائے گا۔ رکن اسمبلی شیخ نے نشاندہی کی کہ بھیونڈی، مدن پورہ، مانکھرڈ اور گوونڈی کے علاقوں کے ووٹروں میں یہ احساس پایا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر سرور کے مسلسل مسائل کی وجہ سے شہریوں کے لیے نئے فارم پُر کرنا یا اپنی موجودہ درخواستوں کی حیثیت (اسٹیٹس) چیک کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ بی ایل اوز تہوار کی چھٹیوں کے دوران کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ لہٰذا، رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ایس آئی آر عمل کے لیے 30 ستمبر کی آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہےاپنے خط میں، رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس آئی آر کی وصولی کی رسیدیں رکھنے والے شہریوں کے نام حتمی انتخابی فہرست میں شامل کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بی ایل اوز کے پاس موجود زیر التوا درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور آن لائن سرور کے مسائل پر قابو پانے کے لیے آف لائن (فزیکل) طریقے سے درخواستیں وصول کرنے کی مہم شروع کی جائے۔ حقِ رائے دہی کا استعمال ہر اہل ووٹر کا آئینی حق ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے اس خط کے ذریعے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اور تھانے کے ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایس آئی آر (ایس آئی آر) عمل کے دوران کوئی بھی ووٹر اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
