Connect with us
Saturday,09-May-2026

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں ڈینگو کا بڑھتا قہر. 3 ہفتوں میں ڈینگو سے ہوئی 3 کی موت

Published

on

DANGOE

مالیگاؤں : شہر میں ڈینگو کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے لیکن انتظامیہ کانوں میں روئی ٹھونس کر بیٹھی ہے. واضح رہے کہ 3 ہفتوں میں شہر میں ڈینگو سے 3 اموات ہوچکی ہیں. اس کے باوجود شہر میں گندگی اور کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے لئے کوئی معقول انتظام نہیں کیا گیا. نہ محکمہ صحت نیند سے بیدار ہورہا ہے اور نہ محکمہ صاف صفائی خواب غفلت سے باہر آنے کو تیار ہے. ڈینگو سے ہورہی اموات سے شہر میں ہاہاکار مچا ہوا ہے. آخر کب تک شہر میں گندگی اور گندے سیاستدانوں کا راج چلتا رہے گا؟ کب تک قیمتی جانوں کو تلف ہوتے دیکھتے رہے گے ؟ کارپوریشن انتظامیہ شہر بھر میں ڈینگو کے مرض کی پردہ داری کرنے میں ملوث ہے اور اپنی کرنی کو چھپانے میں لگا ہوا ہے غریب عوام اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے پرائیوٹ ہاسپٹل جانے اور چندہ کرنے پر مجبور ہے . یہ مسلمانوں کی اکثریت والے شہر میں کیسی لاچاری ہے کہ کوئی کارپوریشن اور برسر اقتدار ٹولے کو لگام لگانے والا نہیں ہے ۔ کارپوریشن کمشنر کشور بوروڈے سے لے کر کارپوریشن افسران تک عوام کے بیچ جھوٹی رپوٹ پیش کر رہے ہیں مگر محض 3 ہفتوں میں ڈینگو سے ہونے والی 3 اموات نے کارپوریشن کی ساری سچائی عیاں کردی ہے. ڈینگو سے ہلاک ہونے والے ان تینوں بچوں کے والدین نے ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ جوڑ کر ان کی موت کا اندراج کرایا ہے. ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق 25 اکتوبر سے لے کر 14 نومبر تک بیماریوں سے ہونے والی اموت میں مختلف عمر کے 33 بچے شامل ہے. اس کے باوجود سب اچھا کا بورڈ آویزاں کرکے گمراہ کیاجارہا ہے. ہمیشہ کی طرح اسپتالوں میں دواؤں کی بھر پور قلت ہے. سول ہاسپٹل, علی اکبر, واڈیا اور کیمپ دواخانہ سب کے سب مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں. سب سے زیادہ برا حال سول ہاسپٹل کا ہے. سول ہاسپٹل میں ہمیشہ کی طرح مریضوں کو زمین پر لٹایا جارہا ہے کیونکہ مریضوں کی بھرمار سے بیڈ خالی نہیں ہے. کارپوریشن اور محکمہ صحت عامہ کے آفیسران کے مطابق شہر کے ایک لاکھ سے زائد گھروں میں ڈینگو کے جراثیم پائے گئے ہیں. محکمہ صحت عامہ کی اس رپورٹ سے شہر میں بھونچال آیا ہوا ہے. اس رپورٹ کا کچھ اثر کسی پر نظر نہیں آرہا ہے تو وہ ہے کارپوریشن اور خود محکمہ صحت عامہ. رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے ایک میٹنگ لی تھی. اس میٹنگ میں اسٹنٹ ڈاکٹروں نے جو جوابات دیئے وہ انتہائی غیر اطمینان بخش تھے. اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد پرویز نے بھی ڈینگو سے ہورہی اموات کے پیش نظر ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی. جس میں اسسٹنٹ ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ پیش کی. اس رپورٹ کے تناظر میں انہیں سخت احکامات دیئے گئے اس کے باوجود ڈھاک کے وہی تین پات. ڈینگو سے متاثر ہورہے عوام اور ان کی اموات کے بعد تو شہر میں صاف صفائی کا نظام بہترین ہوجانا چاہیے تھا مگر کارپوریشن اور محکمہ صحت عامہ شاید کسی بڑے سانحے کے انتظار میں ہیں.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کے لوک مانیا تلک میونسپل کارپوریشن جنرل اسپتال اور کے ای ایم اسپتال میں جدید ترین آلات کے ساتھ وقف مختلف طبی سہولیات کا افتتاح

Published

on

ممبئی: مجھے بہت خوشی ہے کہ ممبئی کے شہریوں کو جدید ترین آلات اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف خدمات کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ان سہولیات کے ذریعے شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ممبئی کی میئر ریتوتاوڑے نے کہا کہ اہلیان ممبئی کی متوقع زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین آلات کی دستیابی اہم ہے۔ ریتو تاوڑے (آج، 8 مئی 2026) سیٹھ گوردھنداس سندرداس میڈیکل کالج اور راجے ایڈورڈ میموریل ہسپتال (پریل) میں منعقدہ ایک پروگرام میں۔کے ۔ای ۔ایم اسپتال کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) کے ساتھ ساتھ میموگرافی مشین، سرجیکل پیتھالوجی سیمینار ہال اور فزیالوجی سیمینار ہال کا افتتاح کیا۔ تاوڑے قبل ازیں، لوک مانیہ تلک میونسپل کارپوریشن جنرل ہسپتال سے منسلک، دھاراوی کے لوک نیتے ایکناتھ راؤ گائیکواڑ اربن ہیلتھ سنٹر میں پیڈیاٹرکس، بلڈ ڈس آرڈر، کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔
پبلک ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین مسٹر ہریش بھنڈیرگے، مقامی کارپوریٹرکرن تاوڑے، مقامی کارپوریٹرارچنا شندے، ڈپٹی کمشنر (پبلک ہیلتھ) مسٹر شرد اُدے، ڈائرکٹر (میڈیکل ایجوکیشن اینڈ میجر ہاسپٹل) ڈاکٹر شیلیندر موہتے، ڈین ڈاکٹر پرمود انگلے، ڈین ڈاکٹر ہریش پاٹھک، وہا فاؤنڈیشن کی رومانہ حمید اور دیگر معززین موجود تھے۔
اس موقع پر میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے ممبئی والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ مجھے فخر ہے کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ہسپتال کے ذریعے جدید ترین اور معیاری خدمات دستیاب ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے میموگرافی پلانٹ کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جو خواتین کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ چھاتی کا کینسر خواتین کی صحت کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ لیکن بروقت اسکریننگ، بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ذریعے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہسپتال میں میموگرافی کے آلات کی دستیابی سے خواتین کو اسکریننگ کے لیے کہیں اور نہیں جانے کی ضرورت نہیں یہ سامان خواتین میں باقاعدہ اسکریننگ کی عادت کو تقویت دےگا۔ میئرنے کہا کہ تشخیص میں تاخیر کم ہوگی اور خاندان کی صحت کی حفاظت کو مضبوط کیا جائے گا۔ نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ کو بااختیار بنانے کے مقصد سے، ایک صاف، محفوظ اور تکنیکی طور پر قابل انتہائی نگہداشت یونٹ کی خدمت آج دستیاب کرائی گئی۔ قبل از وقت پیدا ہونے والے، کم وزن یا پیدائش کے بعد فوری طبی امداد کی ضرورت والے نوزائیدہ بچے اس شعبہ سے علاج کروا سکیں گے۔ یہ سہولت نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کو مزید موثر بنائے گی اور انفیکشن کنٹرول کو ممکن بنائے گی، میئر شریمتی۔ ریتو تاوڑے نے بھی ذکر کیا۔
‘ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے’ (8 مئی) کے موقع پر پیڈیاٹرکس، بلڈ ڈس آرڈر، کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح میئر محترمہ نے کیا۔ ریتو تاوڑے نے آج (8 مئی 2026) لوک مانیہ تلک میونسپل کارپوریشن جنرل ہسپتال، لوک نیتے ایکناتھ راؤ گائیکواڑ اربن ہیلتھ سینٹر (دھاروی) میں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ’ویہا فاؤنڈیشن‘ کی مشترکہ کوششوں سے سنگین بیماری میں مبتلا ضرورت مند مریضوں کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سنٹر کے ذریعے ہسپتال کے 6 بستر، ڈے کیئر کیموتھراپی روم، داخل مریضوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے دستیاب کرائی گئی ہے۔ قابل فخر میئر محترمہ ریتو تاوڑے نے کہا کہ لوک مانیہ تلک میونسپل کارپوریشن جنرل ہسپتال کو بون میرو ٹرانسپلانٹ علاج فراہم کرنے والا پہلا ہسپتال ہونے پر فخر ہے۔ تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر لوک مانیا تلک میونسپل کارپوریشن جنرل اسپتال اور میڈیکل کالج کے ملازمین اور افسران کے لیے اس اسپتال کے بائیو کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تھیلیسیمیا اسکریننگ کی پہل شروع کی گئی۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقات بھی ان سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ پبلک ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ہریش بھنڈیرگے نے کہا کہ ممبئی والوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے یہ ایک بہت اہم قدم ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

40 مردوں نے رات کے وقت حیدرآباد کے ایک بس اسٹینڈ پر خفیہ طور پر تعینات ایک خاتون پولیس افسر سے رابطہ کیا۔

Published

on

female-police

حیدرآباد : رات گئے ایک خفیہ آپریشن میں جس کا مقصد سڑکوں پر خواتین کی حفاظت کا جائزہ لینا تھا، ملکاجگیری کے پولیس کمشنر وی سماتھی نے دلسکھ نگر کے ایک بس اسٹاپ پر 12:30 سے ​​3:30 بجے کے درمیان ایک عام مسافر کے طور پر پوز کیا، پولیس ذرائع کے مطابق، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کا افسر رات کو خواتین کے سفر کے حالات کا مشاہدہ کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر اکیلا تھا۔

اس کے بعد جو کچھ ہوا اس نے ایک ہولناک حقیقت کا انکشاف کیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران تقریباً 40 افراد مبینہ طور پر اس کے پاس پہنچے۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے بہت سے لوگ شراب یا چرس کے زیر اثر تھے۔ اس گروپ میں نوجوان شامل تھے، جن میں سے کچھ طالب علم اور نجی ملازم تھے۔ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، آس پاس پہلے سے تعینات سادہ لباس پولیس ٹیموں نے مداخلت کی اور مشکوک یا نامناسب سلوک کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی جو مبینہ طور پر ہراساں کرنے یا بس اسٹاپ کے آس پاس گڑبڑ کرنے میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام رات کے گشت کی تاثیر کا جائزہ لینے، غیر محفوظ عوامی مقامات کی نشاندہی اور رات گئے اکیلے سفر کرنے والی خواتین کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ آپریشن کے متوازی بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کی آمد کے چند منٹوں کے اندر، کئی لوگوں نے ان سے رابطہ کیا، جس نے نافذ کرنے والی ٹیموں کو کارروائی کرنے اور بدسلوکی کے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا اشارہ کیا۔ پولیس نے خواتین کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر کونسلنگ سیشنز کا بھی انعقاد کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا دست راست سلیم ڈولا عدالتی تحویل میں، آرتھر روڈ میں سلیم ڈولا کی جان کو خطرہ؟ موکل کو جیل میں نہ رکھا جائے درخواست مسترد

Published

on

ممبئی : مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کا دست راست اور ڈرگس اسمگلر سلیم ڈولا کو مرکزی نارکوٹکس کنٹرول بیورو این سی بی نے ڈرگس فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ لیکن آج عدالت نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ دفاعی وکیل نے عدالت کو بتلایا کہ سلیم ڈولا کو عدالتی تحویل میں آرتھر روڈ میں نہ رکھا جائے, اس کو عدالت نے مسترد کر دیا اور ڈولا کو آرتھر روڈ میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ سلیم ڈولا کو حوالگی کے معرفت ممبئی لایا گیا۔ اس کی تحویل حاصل کرنے کے لئے ممبئی کرائم برانچ نے قلعہ کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس متعلق ابتک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ عدالت میں سلیم ڈولا کی پیشی پر دفاعی وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی انہیں آرتھر روڈ جیل میں نہ رکھا جائے دفاعی وکیل سے یہ دریافت کرنے پر کہ کیا سلیم ڈولا کی جان اس کے دشمنوں اور دیگر قیدی و گینگ سے خطرہ لاحق ہے, تو اس پر وکیل دفاعی نے اسے وکیل اور موکل کی ذاتی نوعیت کی گفتگو قرار دی اور کہا کہ انہیں ان کے موکل نے کہا تھا کہ انہیں آرتھر روڈ جیل چھوڑ کر کہیں پر بھی مقید رکھا جائے۔ عدالت نے اسے خارج کر دیا ہے اس معاملہ میں سلیم ڈولا سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں کرائم برانچ نے بھی اب سلیم ڈولا کی تحویل طلب کی ہے مہاراشٹر اور کرناٹک میں ڈرگس فیکٹری کو بے نقاب کرنے کے معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ سلیم ڈولا سے پوچھ گچھ کرے گی۔ سلیم ڈولا کو انٹرنیشنل ڈرگس اسمگلر کہا جاتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان