ممبئی پریس خصوصی خبر
عرشی قریشی داعش معاملہ مقدمہ کوالتواء میں ڈالنے والی کوششوں کونا کام کریں گے : مولانا ندیم صدیقی

ممبئی : آئی آر ایف سے تعلق رکھنے والے عرشی قریشی جس پر غیرمسلم نو جوانوں کو مذہب تبدیل کراکے داعش میں بھرتی کرانے سمیت کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں. اس مقدمہ کی سماعت ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں جاری ہے، لیکن این آئی اے اس معاملہ کو التواء میں رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے. یہ باتیں آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی دور میں عرشی قریشی کی عرضی پر بحث کرتے ہوئے استغاثہ این آئی اے نے ممبئی ہائی کورٹ میں دوران بحث اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مقدمہ میں کل 22 گواہ ہی پیش کئے جائیں گے. جس کی بنیاد پر درخواست ضمانت واپس لے لی گئی، لیکن ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود جملہ 28 گواہان کی گواہی پورے طور پر مکمل ہونے کے باوجود استغاثہ گواہوں کی تعداد بڑھا کر معاملہ کو التواء کا شکار بنانا چا رہی ہے، اور مزید 16 گواہوں کی لسٹ این آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی تھی. گواہان کا غیر حاضر رہنا، تو کبھی ویڈیو کانفرنسنگ میں تکنیکی خبر بتاکر معاملہ میں قصداً تاخیر کی جارہی ہے.
مولانا ندیم صدیقی نے بتایا کہ اب تک 28 گواہوں کے بیانات کی تکمیل کے باوجود ملزم عرشی قریشی کے خلاف کوئی خاطر خواہ اور ٹھوس الزام آرائی ثابت نہیں ہوسکی ہے. اس لئے استغاثہ قصداً تاخیر کر رہی ہے، لیکن ہم پوری مستعدی سے ان کی اس کوشش کو ناکام کریں گے. اس ضمن میں آج پھر اس کیس سے متعلق کیرلا سے تعلق رکھنے والے دو اہم گواہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گواہی کرانے کی کوشش کی گئی لیکن تکنیکی خرابی کی بنیاد پر گواہی مکمل نہ ہوسکی. عدالت نے اگلی سماعت کے لئے 2 دسمبر کی تاریخ متعین کی ہے. عدالت میں اس کیس کی پیروی جمعیۃ لیگل سیل کے سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان، ایڈوکیٹ عشرت علی خان، ایڈوکیٹ فیضان قریشی کر رہے ہیں۔
سیاست
کرلا میں آئی لو محمد کے اسٹیکر پر ہنگامہ کریٹ سومیا کا الٹی میٹم، تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر سومیا کا دوبارہ دورہ، حالات خراب کرنے کی کوشش

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر اور ممبئی میں آئی لو محمد کا تنازع اب شدت اختیار کر گیا ہے. ممبئی کے مضافات کرلا علاقہ میں آئی لو محمد کا اسٹیکر گاڑیوں پر ٹریفک روک پر چسپاں کئے جانے کے خلاف بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے اعتراض کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے. کریٹ سومیا نے کرلا پولس اسٹیشن کو ۴۸ گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کے بعد آج دوبارہ کریٹ سومیا نے کرلا پولس اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد جبرا گاڑیوں پر اسٹیکر چسپاں کرنے پر کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے. اس معاملہ میں پولس نے کریٹ سومیا کو منگل تک محکمہ قانون لا سے صلاح ومشورہ کرنے کے بعد معاملہ میں پیش رفت کیلئے مہلت طلب کی ہے. جب کریٹ سومیا سے یہ دریافت کیا گیا کہ آیا آئی لو محمد سے انہیں کیا اعتراض ہے اور وہ اس کی مخالفت کیوں کرتے ہیں تو انہوں نے اس سے انکار کیا اور کہا کہ ہر کسی کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے کا حق ہے, لیکن اس کی آڑ میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی. جس طرح سے سڑکوں پر جبرا بلا اجازت اسٹیکر چسپاں کیا گیا وہ غیرقانونی ہے کریٹ سومیا نے کہا کہ پولس کے پاس تمام ویڈیو فوٹیج سمیت دیگر دستاویزات فراہم کئے گئے ہیں, لیکن پولس نے اب تک کیس درج نہیں کیا ہے. مجھے پولس نے منگل تک کی مہلت دی ہے اب پولس لا محکمہ سے صلاح ومشورہ کے بعد کوئی کارروائی کرے گی۔ کریٹ سومیا سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ آیا کسی نے پولس اسٹیشن میں جاکر جبرا اسٹیکر لگانے کی شکایت کی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں ہی شکایت کنندہ ہو اس لئے پولس کو اس غنڈہ گردی پر کارروائی کرنی چاہیے۔ کریٹ سومیا کے اس مطالبہ کے بعد کرلا میں حالات خراب کرنے کی کوشش شروع ہو گئی جس سے ماحول کشیدہ ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی جلوس غوثیہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت سے سڑکیں گونج اٹھیں، ‘آئی لو محمد’ تنازع میں گرفتار مسلم نوجوانوں کو رہا کیا جائے، علما کرام کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی کے مدنپورہ ہری مسجد سے تاریخی ۷۱ سالہ جلوس غوثیہ تزک و احتشام سے نکالا گیا جلوس غوثیہ کی قیادت علما کرام نے کی جبکہ جلوس غوثیہ میں عاشقان غوث اعظم نے پرچم رسالت لے کر جلوس میں شرکت کی نعرہ تکبیر اللہ اکبر، غوث کا دامن نہیں چھوڑیں گے نعروں سے ممبئی کی سڑکیں گونج اٹھیں۔ پولس نے بریلی میں ہوئے تشدد کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. آئی لو محمد کے تنازع کے بعد یہاں ممبئی میں بھی ہائی الرٹ تھا۔ جلوس غوثیہ میں علما کرام پرانی و قدیم کاروں میں جلوہ افروز تھے جبکہ مدارس کے طلبا سمیت تمام اکابرین و عاشقان غوث اعظم جلوس میں شامل تھے مدنپورہ سے لے کر روایتی شاہراہوں سے جلوس غوثیہ گزرتا ہوا مستان تالاب پر دعا پر جلوس اختتام پذیر ہوا۔
غوث اعظم دستگیر رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی کامیابی مضمر ہے اس لئے مسلمانوں کو نمازوں کی پابندی اور شریعت پر عمل آوری لازمی ہے۔ یہ نصیحت آج جلوس غوثیہ سے قبل سیرت غوث پاک بیان کرتے ہوئے, مولانا مقصود علی خان نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس غوثیہ کو ۷۰ سال مکمل ہو ئے ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنا وقت کا تقاضہ ہے انسانیت کے پیغام کو غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ نے عام کیا ہے آئی لو محمد کے تنازع پر مولانا مقصود علی خان نے کہا کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت کے پیغام کو عام کیا ہے وہ انسانیت کے لئے رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے لیکن آج اس پرفتن دور میں نفرت کا بازار گرم ہے۔ آئی لو محمد کے نام پر سیاست بھی جاری ہے اور حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے, جو سراسر غلط ہے مولانا مقصود علی خان نے فرمایا کہ غوث اعظم دستگیر کی بے شمار کشف و کرامات ہے اور انہوں نے علم حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ حصول علم کے لیے انہوں نے جیلان سے بغداد کا سفر بھی کیا ہے اس لئے تعلیم کی اسلام میں کافی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرام میں ہی پہلا لفظ م ہے اس لئے ہر کوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں۔ بریلی تشددپر مولانا مقصود علی خان نے کہا کہ تشدد کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوانوں کو مشروط رہا کیا جائے, مسلمانوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں پرامن احتجاج کیا تھا, اس کے ساتھ ہی مولانا توقیر رضا کو بھی رہا کیا جائے. خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ سمیت تمام خانقاہوں پر مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم حاضرین کی تعداد ہوتی ہے اور یہی بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ محمد صلی اللہ علیہ سلم کی اسم گرامی کی مخالفت قطعی درست نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنے دشمنوں تک سے محبت کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت رکھنے والا صرف محبت کا پیغام ہی عام کرتا ہے۔مولانا خلیل الرحمن نے فرمایا کہ غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے. اس لئے مسلمان دین اسلام کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ کر شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں فرقہ پرست طاقتیں اسلام کے خلاف سازشیں رچ رہی ہے اس کے ساتھ ہی مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کی کوششیں کی جارہی ہے. لیکن غوث پاک کا کرم ہم مسلمانوں پر ہمیشہ قائم رہے گا بریلی اور اترپردیش کے دیگر شہروں میں گرفتار شدگان مسلم نوجوان کو سرکار فورا رہا کرے اور بے جا گرفتاریوں پر پابندی عائد کرے۔
مولانا منان رضا خان منانی میاں، مولانا سید کوثر ربانی، الحاج سعید نوری رضا اکیڈمی، مولانا عبدالقادر علوی، مولانا فرید الزماں، مولانا خلیل الرحمن نوری، مولانا اعجاز کشمیری، مولانا امان اللہ رضا، مفتی زبیر برکاتی، حافظ عبدالقادر، قاری نیاز احمد، قاری ناظم علی برکاتی، قاری عبدالرحمن ضیائی، مولانا ابراہیم آسی، حافظ شاداب، حاجی برکات احمد اشرفی سمیت دیگر علما کرام اوردانشوران نے شرکت کی۔
(Monsoon) مانسون
مہاراشٹر میں طوفان ’شکتی‘ کا الرٹ : 4 سے 7 اکتوبر تک ممبئی، پونے، تھانے سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ممبئی، 4 اکتوبر : محکمۂ موسمیاتِ ہند (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ عرب سمندر میں بن رہا طوفان ’شکتی‘ ریاست کے مغربی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ کے مطابق 4 سے 7 اکتوبر کے درمیان ممبئی، تھانے، رائےگڑھ، پال گھر، رتناگیری، پونے اور آس پاس کے اضلاع میں درمیانے سے لے کر شدید بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ نظام آئندہ 24 گھنٹوں میں ایک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں، بھاری بارش اور نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کی وارننگ دی ہے۔حکومت نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی ہے جبکہ تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اپنی ہنگامی ہیلپ لائن فعال کردی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران گھروں میں رہیں۔ بجلی، ریل اور بس سروسز کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔طوفان ’شکتی‘ اس سال عرب سمندر میں بننے والا پہلا بڑا طوفان ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے ریاست کے کچھ حصوں میں بارش سے راحت مل سکتی ہے، لیکن اونچی لہروں اور بھاری بارش کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ریاستی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمۂ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا