(جنرل (عام
ڈینگو سے ۷؍سالہ بچے کی موت سے شہر میں سنسنی پھیلی

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شہر میں دینگو کا قہر پھیلنے سے اہلیان شہر پریشان ہوگئے ہیں، ڈینگو پر قابو پانے کی اصل وجوہات کو پس پشت ڈال کر عام عوام پر رعب جمانے کی ادھوری پالیسی سے ڈینگو کا حل نظر نہیں نکل پانا قابل تشویش ہے۔شہر میں ڈینگو کی بیماری پر قابو پانے کے لیے وقتی مہم چلائی گئی تھی ہر علاقہ میں ایک بار کارپوریشن محکمہ کے ملازمین نے گھروں گھر جانچ کرکے پانی کے ذخیرے میں دوائیں ڈالنے کا کام کرکے ۲۵۰؍ سے زائد ذخائر کو ضائع کرنے کا فوری حکم دیا جہاں انہیں یقین ہوگیا تھا کہ پانی میں ڈینگو کےمچھروں کی افزائش کے امکانات ہیں انہیں ضائع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ کئی علاقوں سے شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ کارپوریشن کے ملازمین ایک مرتبہ بھی ہمارے گھروں تک نہیں پہنچے ہیں۔ شہر میں کارپوریشن کی وجہ سے خستہ حال سڑکوں پر بارش کے پانی سے جمع شدہ کیچڑ اور غلیظ پانی سے بیماریوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اس ضمن میں کارپوریشن نے کئی گھروں پر نوٹس جاری کرکے کاروائی کا حکم دیا ہے۔ ڈینگو کی اس مہم میں مستقل کام کرنے کی بجائے فوٹو بازی کرکے کارپوریشن نے اپنی ذمہ داری سے جان چھڑانے کی کوشش کی ہیں۔ شہر میں زبردست بارش کے باوجود دس دنوں بعد پینے کا پانی مہیا کیا جانے سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہیں۔ پینے کے پانی کے متعلق اب تک عوام کو صحیح طرح سے مطمئن کرنے میں کارپوریشن ناکام ہوئی ہے۔ علاقوں کے کارپوریٹرس بھی پینے کا پانی مہیا کرانے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں، سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ۱۳۶؍کروڑ روپئے کی امرت جل یوجنااسکم میں کارپوریشن نے کیا رول ادا کیا ہے۔ شہر میں پائپ لائن کے ایک سو چھتیس کروڑ روپئے کی رقم معمولی نہیں تھی لیکن اس ضمن میں بدعنوانی کا شبہ پایا گیا ہے۔ عوام نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے متعلق اپنا حق مانگنا چھوڑ دیا تو انہیں گندگی میں جینے پر مجبور کرکے صحت کے ساتھ کھلواڑکیا جارہا ہے۔ کارپوریشن محکمہ میں ابیٹنگ، فاگنگ ،فوارنی جیسے کاموںمیں بدعنوانی کرنے کا موقع تلاش کیا جاتا ہے۔سال بیت جاتے ہیں لیکن علاقوں میںٹھیکیدار کے لگائے ہوئے افراد نظر نہیں آتے ہیں تو اس معاملہ میں ٹھیکیدار اور کارپوریٹرس کی ملی بھگت سے کچھ اور معاملات تو نہیں انجام دیئے جارہے ہیں؟ ڈینگو کی بیماری پھیلنے کے بعد بھی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کیا جارہا ہے۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے گھروں گھر دھواں پھیلاکر بیماری کے خاتمے والے کاموں کو نہ جانے کیوں روک دیا گیا ہے۔اس طرح کی لاپرواہی سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے یکے بعد دیگر اس دنیا سے رخصت ہونے کے عمل سے ڈینگو کی بیماری لقمہ اجل بننے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ شہر کے جونے دھولیہ علاقہ میں ایک ۴۵؍سالہ شخص کی ڈینگو سے موت واقع ہوئی تھی ،ابھی ایک اور معصوم بچہ عین دیوالی کے خوشیوں کے تہوار پر اپنے افراد خانہ سے جدا ہوگیا۔شہر کے کنوسا کانوینٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والامعصوم ۷؍سالہ لڑکا وینے نند کمار پاچپوتے کی ڈینگو بیماری سے موت واقع ہوئی ہے۔ تیز بخار آنے کے بعد رپورٹ میں ڈینگو کے مرض کے متعلق پتہ چلا دوران علاج وینے نندکمار کی طبیعت نازک ہوتی چلی گئی اور خوشیوں کا تہوار غم میں تبدیل ہوگیا۔کارپوریشن اس معاملہ میں سنجیدگی اختیار نہیں کرتی ہے تو مزید جانیں چلی جائے گی، پرائیوٹ دواخانوں میں ڈینگو کے علاج میں ہزاروں روپئے خرچ ہورہے ہیں۔ عوام کو اعتماد میں لے کر کارپوریشن اجلاس اور اسٹینڈنگ کمیٹی میں اس موضوع کو اہم ایجنڈے میں شامل کرکے زیر بحث لاکر عملی کاروائی کی جانی چاہیے ایسے نازک حالات میںکارپوریٹرس اور عوام کا ربط مضبوط ہونا چاہیے لیکن کاروائی نہ ہونے کی صورت میں عوام کارپوریٹرس سے بدظن ہوتی جارہی ہیں۔ شہر کے حالات پر دانشوران تبصرے شروع کردیئے ہیں جلد ہی افسران و ملازمین کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہوسکتا ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران امیت شاہ کی لال باغ کے راجہ کا درشن، دوسرے روز بھی ممبئی شہر مفلوج، دکانیں اور ہوٹلیں بند کرنے کی خبر بے بنیاد : بی جے پی

ممبئی مراٹھا مورچہ اور منوج جرانگے کی بھوک ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی عام شہری نظام درہم برہم رہا۔ جنوبی ممبئی کی جانب سفر مشکل تھا کیونکہ یہاں مراٹھا مورچہ کے مظاہرین کے سبب ٹریفک نظام متاثر ہے, اس کے ساتھ ہی فورٹ اور دیگر سڑکیں بھی متاثر ہے۔ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشنوں پر بھی مراٹھا برادری کے مظاہرین کی بھیڑ ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ خبر عام ہے کہ مراٹھا مظاہرین کے لیے ممبئی میں کھانا پانی پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے اور یہاں کھانے کے اسٹال اور ہوٹلیں بند کردی گئی ہیں, لیکن یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے, کیونکہ ممبئی ایس ٹی ایس پر تمام اسٹال اور ہوٹلیں جاری ہیں اور مظاہرین کو کھانا میسر ہے. دوسری طرف مظاہرین کے لئے بی ایم سی نے صاف صفائی اور دیگر سہولیات اور پینے کے صاف پانی کا بھی انتظام کرنے کا دعویٰ کیا ہے بارش کے دوران کیچڑ صاف کردیا گیا ہے, اتنا ہی نہیں عارضی بیت الخلا وین کی بھی تعیناتی کی گئی ہے. ممبئی پولس اور اضافی دستے بھی آزاد میدان میں تعینات ہے۔
بی جے پی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایسے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے. جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ مراٹھا مورچہ کے سبب دکانیں اور ہوٹلوں کو بند کر دیا گیا ہے. اس دوران بی جے پی کے آفیشنل ہینڈل سے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیے گئے ہیں اس کے ساتھ بی ایم سی نے بھی صاف صفائی مہم کے ویڈیو اور تصاویر جاری کر کے یہ بتایا ہے کہ مراٹھا مظاہرین کیلئے اس کے سہولیات بہم پہنچائی ہے۔
ممبئی سی ایس ٹی کے اطراف تمام کھانے کے اسٹال کھلے ہیں۔ اسٹال بند کی خبر جھوٹی اور بے بیناد ہے, مراٹھا برادری کے افراد ان کھانے کے اسٹالوں پر چائے اور ناشتہ لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ حکومت کس طرح مراٹھا مخالف ہے، جو لوگ ریزرویشن کے لیے زور دے رہے ہیں اور جنہوں نے 50 سال سے ریزرویشن نہیں دیا، وہ اپنے اپنے خفیہ ایجنڈے چلا رہے ہیں۔ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے دوسرے روز بھی عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے. ممبئی کے متعدد علاقوں میں مراٹھا برادری سے سڑکیں فل ہے, ایسے میں ممبئی میں ٹریفک جام ہے اور مورچہ کا اثر ممبئی شہر کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں پر بھی ہوا ہے اور ٹرین سروسیز متاثر ہے اور ۱۰ سے ۱۵ منٹ سینٹرل لائنوں پر ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہے. مراٹھا مورچہ کے مظاہرین نے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر بھی قیام کیا ہے. ایسے میں سی ایس ٹی پر بھیڑ بھاڑ زیادہ ہے اور اسے قابو کرنے کے لئے پولس کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں. اس کے ساتھ ہی آج بھی مظاہرین نے کچھ سڑکوں پر بیٹھنے کی کوشش کی تھی جسے بعد ازاں ہٹایا گیا تاکہ سڑک اور ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔ آج وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لال باغ کے راجہ کے دربار میں حاضری دی ہے. اس کے ساتھ گنپتی وسرجن گنیش اتسو اور مراٹھا مورچہ پولس کے لئے چلینج ہے. پولس بہتر طریقے سے حالات سنبھال رہی ہے اور ایسے میں پولس نے ممبئی میں سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ممبئی پولس کی سخت سیکورٹی کے دوران امیت شاہ نے لال باغ کا راجہ کا درشن لیا ہے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر اور وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلار بھی موجود تھے. امیت شاہ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ لال باغ کے راجہ پر حاضری دے کر منت مانگی۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا