سیاست
ہم عوام کے مسائل مزید مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے

ممبئی:مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بالاصاحب تھورات نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی عوام نے بی جے پی کے اقتدار کا نشہ اتار دیا ہے ۔ بی جے پی کے لیڈران کو عوام نے زمین پر لادیا ہے، اب انہیں اپوزیشن نظر آئیں گے۔ بی جے پی نے اقتدار اور پیسوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے حزبِ مخالف کے لیڈران کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کئے، لیکن عوام نے تمام آیا رام گیا رام کو شکشت دے کر یہ بتادیا ہے کہ انہیں بے وقوف نہ سمجھا جائے۔ بالا صاحب تھورات یہاں گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندو ںسے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں گوکہ کانگریس واتحادی پارٹیوں کی اتنی نشستیں نہیں آئیں کہ حکومت سازی کی جاسکے، لیکن ہمیں جو کامیابی ملی ہے، وہ اطمینان بخش ہے۔ ہمارے اتحاد کو کل 117نشتیں ملی ہیں، جن میں کانگریس کو ۴۴، راشٹروادی کانگریس کو54، بہوجن وکاس اگھاڑی کو3، سماج وادی پارٹی کو 2، شیتکری کامگار پارٹی کو 1، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کو 1، سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کو 1، روی رانا کو 1 اور کانگریس وراشٹروادی کانگریس کے حمایت یافتہ 10آزاد امیدوارشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نتائج سے اپوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران وکارکنان نے اس انتخاب میں خوب محنت کئے۔ تھورات نے کہا کہ ہمیں جو سیٹیں حاصل ہوئی ہیں وہ ہماری توقع سے بہت کم ہیں، کیونکہ ہم اس سے زائد سیٹیں حاصل کرنے کے لئے محنت کررہے تھے۔ اس انتخاب میں کانگریس کی مرکزی قیادت سے لے کر ریاستی قیادت تک سبھی نے محنت کی۔راہل گاندھی نے ریاست میں ۵ انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تو وہیں میں نے 48، ملکارجن کھڑگے نے 13، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے 12، راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے 5، راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلیٹ نے 4، جیوتی رادتیہ سندھیا نے 5، شتروگھن سنہا نے 5، آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے 28، ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے 15، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری وگجرات کے نگراں راجیو ساتو نے 12اور راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی نے 16انتخابی جلسوںسے خطاب کیا جبکہ پارٹی کے دیگر لیڈران نے پدیاترا وغیرہ کے ذریعے انتخابی مہم میں شریک ہوئے۔بالاصاحب تھورات نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے ریاست بھر میں زوردار انتخابی مہم چلائی، ان کی مہم اور ان کے تجربات کا ہمیں بھی فائدہ ہوا۔ کانگریس، راشٹروادی کانگریس ودیگر اتحادی پارٹیوں کے تمام لیڈران وکارکنان نے بھرپور محنت کرکے اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب کئے، اس کے لئے میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آنے والے دنوں میں ہم ریاست کی عوام کے مسائل مزید مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے اور اس کے حل کے لئے لڑیں گے۔ تھورات نے کہا کہ ناگپور شہر کانگریس کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہا جہاں سے ہم نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور دو جگہوں پر پانچ ہزار ووٹوں سے ہمیں شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سمیت دیگر شہری علاقوں میں ہمیں توقع کے مطابق کامیابی نہیں ملی۔شہری علاقوں میں اب ہم مزید محنت کریں گے اور پارٹی کو مضبوط کریں گے اور پانچ سال میں نئی کانگریس کھڑی کریں گے۔ شیوسینا کے ساتھ حکومت سازی کی امکانات کے تعلق سے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تھورات نے کہا کہ شیوسینا کی جانب سے حکومت سازی کے لئے ہمیں کوئی تجویز نہیں آئی ہے۔ اگر ان کی جانب سے کوئی تجویز آتی ہے تو اس تعلق سے پارٹی کی قیادت سے بات کریں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
وانکھیڈے کا کاشف خان اور راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ واپس

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایس نے فلم اداکار راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف داخل ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان دیشمکھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کر نے کے ساتھ اس سے 11.55 لاکھ کا ہرجانہ بھی طلب کیا تھا، ذاتی نوعیت کی بنیاد پر وانکھیڈے نے یہ کیس واپس لیا ہے۔ شکایت واپسی پر کاشف علی خان نے کہا کہ ہماری ثالثی ہوچکی ہے، آپسی اختلاف کے بجائے ہمارے پوشیدہ دشمنوں کے خلاف ہم لڑائی لڑے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں سمیر وانکھیڈے کی بہن یاسمین وانکھیڈے کے کیس کی پیروی کی ہے، اور سابق وزیر نواب ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔
سمیروانکھنڈے نے کورڈیلیا کروز کیس میں شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو گرفتار کیا تھا اور اس کیس میں گرفتار منمون دھمیچا کے وکیل کاشف علی خان نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا ذرائع پر قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کئے تھے جس کے بعد وانکھیڈے نے ان پر ہتک عزت کا کیس داخل کیا تھا،اور اسی پوسٹ کو راکھی ساونت نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔چونکہ راکھی ساونت کے کئی معاملہ کی پیروی کاشف علی خان ہی کر رہے ہیں اس لئے وانکھیڈے نے دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا، لیکن اب وانکھیڈے نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کیس واپس لے لیا ہے۔ کیس واپسی کیلئے عدالت نے فریقین کو حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں وانکھیڈے نے کہا کہ کاشف علی سے ان کی ثالثی ہوگئی ہے اور اس افہام و تفہیم کے بعد وانکھیڈے نے کیس واپس لے لیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
شرابی ڈرائیوروں کے خلاف پولس کارروائی، سات مقدمہ درج

ممبئی : ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب پی کر ڈرائیورنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے والوں پر دفعہ 125 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 8 اپریل کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں پر بھارتیہ نیائے سہتا بی این ایس 2023 دفعہ 125 کے تحت 7 مقدمہ درج کیا گیا، ساتھ ہی ان ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں ٹریفک پولیس نے ساگر پربھاکر 27 سالہ تھانہ، دلیپ سبھاش یادو 28 سالہ مجگاؤں، راکیش شیواجی راٹھوڑ 22 کف پریڈ ممبئی، رحیم شیخ 30 بیلا پور نئی ممبئی، سرجیت سنگھ 26 ساکی ناکہ، پرکاش یشونت 39 کاجو پاڑہ بوریولی، اجئے کمار رام شنکر سنگھ 40 جوگیشوری ساکن پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران شراب پی کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرہ میں ڈالنے والے ان ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر کے اس پر قدغن لگانے کی سعی کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے، اور اسی مناسبت سے کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ۵۰ کروڑ روپے کی منشیات ڈرگس تباہ

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ۱۰۰ دنوں کے پروگرام کی مناسبت سے ممبئی پولس کے انسداد منشیات سیل اے این سی نے ممبئی میں درج ۱۳۰عدالتی کیس ضبط شدہ ۵۳۰ کلو وزن ۴۴۳۳ کو ڈین بوتلیں کل ۵۰ کروڑ مالیت کی منشیات کو ضائع اور تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی مہاراشٹر سرکار کی منظور شدہ ویسٹ مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی تلوجہ پنول رائے گڑھ میں مکمل کی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری، جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم کی ایما پر کی گئی ہے ستیہ نارائن چودھری کمیٹی کے صدر بھی ہے اور یہ کارروائی اے این سی کے ڈی سی پی شیام گھاگھے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا