Connect with us
Friday,24-April-2026

سیاست

عوام کو حکمراں جماعت کا ۲۲۰؍سیٹ جیتنے کا دعوی پسند نہیں آیا: پوار

Published

on

pawar

مہاراشٹر کی ستارا لوک سبھا سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی دور میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے شرینواس پاٹل برتری بنائے ہوئے ہیں۔ستارا سیٹ سے بی جے پی کے اودے نارائن، این سی پی کے شرینواس پاٹل، ونچت بہوجن اگادی کے چندرکانت، ہندوستان جنتا پارٹی کے وینکٹیشور مہا سوامی کے علاوہ تین آزاد النکرت ابھیجیت بچولکے، شیواجی نارائن بھونسلے، ایڈوکیٹ شیواجی راؤ جادھو انتخابی میدان میں ہیں۔چھترپتی شیواجی مہاراج کے کنبے کے مسٹر اودے نارائن بھونسلے نے ستارا سے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں این سی پی امیدوار کے طور پر انتخاب جیتا تھا لیکن تین مہینے قبل وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سبراہ شردپوار نے جمعرات کو کہاکہ عوام نے حکمراں جماعت کے 220سیٹ پر جیت درج کرنے کے دعوے کو پسند نہیں کیا۔مسٹر پوار نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ عوام نے لیڈروں کے پارٹی بدلنے کے قدم کو تسلیم نہیں کیا۔انھوں نے کہاکہ کچھ ماہ قبل مسٹر ادین راجے بھونسلے کو این سی پی کے ٹکٹ پر عوام نے لوک سبھا بھیجا تھا لیکن انھوں نے پارٹی چھوڑ کر لوک سبھا کی رکنیت سے دیدیا اور پھر سے انتخابی میدان میں اترے لیکن عوام نے انھیں مسترد کردیا۔این سی پی صدر نے کہاکہ کانگریس اور این سی پی کے کارکنوں نے بہت محنت کی جس کے لیے وہ سبھی کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ اقتدارتو آتاجاتارہتاہے لیکن حکمراں جماعت کے لوگوں کو ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے اور زمین سے جڑا رہنا چاہئے ۔دریں اثناء این سی پی لیڈر سپریا سولے نے میڈیا سے کہا کہ ’’آج ملک میں معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کا ایشو بڑا چیلنج ہے۔ اہم ایشوز کو چھوڑا جا رہا ہے اور بلاوجہ کی چیزیں میں لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔ یہ مینڈیٹ آپ کو واضح طور سے بتاتا ہے کہ لوگ کسی ایسے شخص کو چاہتے ہیں جو بہتر نتیجہ دے گا۔‘‘واضح رہے کہ نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سبراہ شردپوار نے جمعرات کو کہا کہ عوام نے حکمراں جماعت کے 220 سیٹ پر جیت درج کرنے کے دعوے کو پسند نہیں کیا۔پوار نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ عوام نے لیڈروں کے پارٹی بدلنے کے قدم کو تسلیم نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل ادین راجے بھونسلے کو این سی پی کے ٹکٹ پر عوام نے لوک سبھا بھیجا تھا لیکن انھوں نے پارٹی چھوڑ کر لوک سبھا کی رکنیت سے دیدیا اور پھر سے انتخابی میدان میں اترے لیکن عوام نے انھیں مسترد کر دیا۔این سی پی صدر نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی کے کارکنوں نے بہت محنت کی جس کے لیے وہ سبھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے لیکن حکمراں جماعت کے لوگوں کو ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے اور زمین سے جڑا رہنا چاہئے۔

مہاراشٹر

آئی پی ایل 2026: ایم آئی پر جیت کے ساتھ سی ایس کے پانچویں نمبر پر، کمبوج نے پرپل کیپ جیت لی

Published

on

ممبئی، آئی پی ایل 2026 کا 33 واں میچ جمعرات کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے درمیان کھیلا گیا۔ سنجو سیمسن کی سیزن کی دوسری سنچری (54 گیندوں پر 101 ناٹ آؤٹ) نے سی ایس کے کو ایم آئی کو 103 رنز سے شکست دینے میں مدد کی۔ یہ رنز کے لحاظ سے آئی پی ایل کی تاریخ میں سی ایس کے کی سب سے بڑی جیت ہے، جبکہ ایم آئی کی سب سے بڑی شکست۔ ایم آئی-سی ایس کے میچ کے بعد، آئیے پوائنٹس ٹیبل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ پنجاب کنگز 6 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز 7 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، رائل چیلنجرز بنگلور 6 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، سن رائزرس حیدرآباد 7 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اور سی ایس کے 7 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ دہلی کیپٹلس 6 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ گجرات ٹائٹنز 6 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، ممبئی انڈینز 7 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، L&S 7 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے، اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز 7 میچوں میں 3 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ برابر پوائنٹس کے باوجود، کئی ٹیموں کو ان کے رن ریٹ کی وجہ سے مختلف درجہ دیا جاتا ہے۔ سنچری بنانے کے بعد سی ایس کے کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سیمسن نے 7 میچوں میں 293 رنز بنائے ہیں۔ اورنج کیپ اب بھی سن رائزرس حیدرآباد کے اوپنر ابھیشیک شرما کے پاس ہے۔ ابھیشیک نے 7 اننگز میں 323 رنز بنائے ہیں۔ پرپل کیپ پر ایک بار پھر سی ایس کے کے تیز گیند باز انشول کمبوج نے قبضہ کر لیا ہے۔ کمبوج نے 7 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایل اینڈ ایس کے تیز گیند باز پرنس یادو 7 میچوں میں 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Continue Reading

بزنس

سینسیکس 77,000 سے نیچے، خام تیل کی اونچی قیمتوں میں مسلسل تین سیشنوں سے فروخت جاری۔

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین تجارتی سیشنوں سے فروخت کا دباؤ دیکھا جارہا ہے۔ جمعہ کو دوپہر 12:50 بجے، سینسیکس 1,007 پوائنٹس یا 1.30 فیصد گر کر 76,656 پر تھا، اور نفٹی 278 پوائنٹس یا 1.15 فیصد گر کر 23,895 پر تھا۔ پورے بورڈ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ بڑے کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس بھی کمزور رہے۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 728.65 پوائنٹس یا 1.22 فیصد گر کر 59,219 پر تھا اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 200 پوائنٹس یا 1.13 فیصد گر کر 17,520 پر تھا۔ مارکیٹ کی کمزوری کی ایک بڑی وجہ آئی ٹی سیکٹر کی کمزور کارکردگی ہے۔ انفوسس اور ایچ سی ایل ٹیک جیسی کمپنیوں کے کمزور نتائج نے آئی ٹی سیکٹر میں فروخت کا دباؤ بڑھایا، جس کی وجہ سے آئی ٹی انڈیکس 4 فیصد سے زیادہ گر گیا۔ خام تیل کی اونچی قیمتیں سرمایہ کاروں کے جذبات پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔ اس سے کارپوریٹ اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ مزید برآں، قریب المدت افراط زر کا خطرہ ہے۔ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) کی فروخت بھی مارکیٹ کو نیچے دھکیل رہی ہے۔ جمعرات کو، غیر ملکی سرمایہ کار مسلسل چوتھے دن خالص فروخت کرنے والے تھے، جس نے ₹ 3,200 کروڑ سے زیادہ کی ایکویٹی فروخت کی۔ ایران امریکہ امن مذاکرات پر غیر یقینی صورتحال نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ امریکہ نے آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور بھارت اور عالمی منڈیوں دونوں میں فروخت ہو رہی ہے۔ انڈیا VIX، جو ہندوستان میں اتار چڑھاؤ کی نشاندہی کرتا ہے، میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیا VIX 3.50 فیصد بڑھ کر 19.24 پر تھا۔ جب بھی اس قدر میں اضافہ ہوتا ہے، مارکیٹ عام طور پر گر جاتی ہے۔

Continue Reading

بزنس

مضبوط ڈالر پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، قیمتوں میں تقریباً نصف فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Published

on

ممبئی، جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمت گراوٹ کے ساتھ شروع ہوئی۔ دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تقریباً نصف فیصد کی کمی ہوئی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر، سونا 1,51,167 روپے سے شروع ہوا جب کہ اس کے پچھلے سیشن کے 1,51,761 روپے کے بند ہوئے۔ صبح 9:40 بجے، 05 جون 2026 کے لیے سونے کا معاہدہ 0.47 فیصد یا 718 روپے کی کمی کے ساتھ 1,51,043 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ ٹریڈنگ میں، سونا اب تک کی کم ترین سطح 1,51,039 روپے اور 1,51,457 روپے کی بلند ترین سطح بنا چکا ہے۔ دوسری طرف، چاندی نے سیشن کا آغاز 2,39,200 روپے سے کیا جو پچھلے سیشن کے 2,41,513 روپے پر بند ہوا تھا۔ چاندی کا 5 مئی 2026 کا معاہدہ 0.35 فیصد کمی یا 842 روپے پر 2,40,671 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ چاندی اب تک 2,39,200 روپے کی کم ترین اور 2,41,382 روپے کی اونچائی پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بازاروں میں سونے اور چاندی میں بھی فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ خبر کے اجراء کے وقت، کامیکس پر سونا 0.83 فیصد کم ہوکر 4,684 ڈالر فی اونس پر تھا، اور چاندی 0.92 فیصد کم ہوکر $74.81 فی اونس پر تھی۔ موتی لال اوسوال فائنانشل سروسز کے کموڈٹی تجزیہ کار مناو مودی نے کہا کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ امریکی ڈالر کی مضبوطی، پیداوار میں اضافہ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خام تیل کے دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے سے مہنگائی بڑھنے کا خطرہ برقرار ہے جس سے سونے اور چاندی پر بھی دباؤ پڑ رہا ہے۔ مزید برآں، امریکہ کی جانب سے متوقع سے بہتر ابتدائی پی ایم آئی ڈیٹا نے سونے پر دباؤ بڑھایا، معاشی طاقت کو تقویت دی اور شرح سود میں فوری کمی کی توقعات کو کم کیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان