(جنرل (عام
ڈینگو کا قہر، کارپوریشن کی لاپرواہی سے بیماری میں اضافہ

دھولیہ: میونسپل کارپوریشن میں کارپوریٹرس سے لے کر عوام تک سبھی پریشان ہوگئے ہیں۔ تاناشاہی کے طرز پر دھولیہ میونسپل کارپویشن کو چلایا جارہا ہے۔ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی مسلم کارپوریٹرس میں دہشت پھیل گئی ہے۔ کانگریس و این سی پی کے کارپوریٹرس بی جے پی کے امیدوار کی انتخابی تشہیر میں گھوم رہے ہیں جبکہ شہر میں ڈینگو پھیل گیا ہے، دس دنوں بعد عوام کو پانی مہیا کرایا جارہا ہے جبکہ امسال زبردست بارش سے پانجھراندی، ہرنیامال، نکانے تالاب، ڈیڈر گاؤں تلاب، تاپتی ندی، اکل پاڑا ڈیم میں پانی ہی پانی ہوگیا تھا اس کے باوجود عوام کو کئی علاقوں میں دس دنوں کے بعد پانی دیا جارہا ہے۔ غریب عوام کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کے لیے لوازمات کی کمی ہے ،پانی صرف دو دنوں میں ختم ہوجاتا ہے۔ کشادگی کی زندگی گزارنے والے افراد اپنے گھروں میں ۲۰۰۰؍لیٹر اور ۵۰۰۰؍لیٹر کی ٹاکی کا نظم کرتےہیں ،زیادہ دنوں بعد پانی ملےتو انہیں دور دراز کے علاقوں میںکنویں سے پانی نہ بھرنا پڑے لیکن ڈینگو کی بیماری میں ان کی صحت کو غریبوں سے زیادہ خطرہ لاحق ہوا ہے۔ ضلع کلکٹر گنگادھرن ڈی نے ڈینگو پر قابو پانے کےلیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیاتھا۔ میٹنگ میں تمام تدابیر پر غور کرنے کے بعد افسران و ملازمین کو ان کی ڈیوٹی پرتعینات کیا گیا۔ جمعہ کے روز کارپوریشن کے ملازمین نےڈینگو مہم کے تحت ۷۸۱۸؍گھروں کی جانچ کی تو ۷۳؍مکانات کو نوٹس دی گئی ،محکمہ صحت سے ملی خبر کے مطابق اب تک کل۲۷۰؍گھروں میں کارپوریشن کی نوٹس پہنچائی گئی ہے۔ اس معاملہ میںشہر کے ۹؍حصوں میں کاروائی کی گئی ہے جس میں ساکری روڈ، یشونت نگر،سائی بابانگر،سائی ایکتا نگر،گنیش کالونی شیتل کالونی ،مہالے نگر، پھولے نگر،بھوئی واڑہ ،تلسائی کا ملہ،ویکھیر نگر، راسکر نگر، رام دیو بابا نگر، حمید نگر ، گوڑی واڑہ، دلدار نگر، انصارنگر، شیواجی نگر،غریب نواز نگر ، ملت نگر،دربل گھٹک کالونی، آشیانہ کالونی ،دودام شہاداول کالونی، ہزار کھولی سہجیونگر،لکشمی واڑی علاقوں کا معائنہ کیا گیا۔ ۷۸۱۸؍گھروں میں ۲۲۱۹۸؍ پانی کے ذخائر کی جانچ کی تو ۲۸۰؍ آ بی ذخائر میں گندگی پائی گئی جس میں سے ۲۷۹؍ ذخائر کو فوری طور پر خالی کرایاگیا۔ ۹۴۲۷؍آبی ذخائر میں ادویات ملائی گئی۔ اس مہم میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ اور مچھروں کی افزائش کو ختم کرنے کے لیے گھروں گھر مشین کے ذریعے دھواں چھوڑا جانا ضروری ہے ،لیکن کارپوریشن محکمہ اس کام میں لاپرواہی برتنے کا کام کررہا ہے۔ مہم کے متعلق اور ضلع کلکٹر کے حکم کے بعد یہ تمام کام ضروری ہیں لیکن انتخابی مہم کی آڑ میں کارپوریٹرس خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ڈینگو کے مرض میں لاپرواہی کرنے پر جان چلی گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟کارپوریشن کو آبی ذخائر کی جانچ کرنے سے بہتر روزانہ یا ایک دن بعد عوام کو تازہ پانی دینا چاہیے ،لیکن کارپوریشن میں کمائی کی غرض سے ہر چیز ٹھیکہ پر دے دی جاتی ہے۔ ٹھیکیدار کام کو صحیح ڈھنگ سے انجام نہیں دے پاتے ہیں جس کے چلتے بہت سی شکایتیں کاروریشن میں جمع ہوتی ہے لیکن عملی کاروائی میں میونسپل کارپوریشن ٹال مٹول کرتی ہے۔ آزاد نگر، فردوس نگر، بھوئی واڑہ ، غفورنگر، حاجی نگر ، انصارنگر، مولوی گنج، قلندر چوک ، چترنجن کالونی ، آشیانہ کالونی ،مسلم نگر، کامگارنگر، ہرار کھولی وغیرہ علاقوں میں فاگنگ و فوارنی نہیں کی جاتی ہے، جبکہ اس کام کا بل بدعنوانی کرکے نکال لیا جاتا ہے۔ کارپوریشن الیکشن ہونے کے بعد قریب ۱۰؍ مہینے ہورہے ہیں لیکن مذکورہ بالا علاقوں میں عوامی سہولیات کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ ۱۰۰؍ کروڑ کے فنڈز میں سڑکیں بنانے کی منظوری ملی ہے جس میں مسلم علاقوں کی سڑکیں غائب ہیں ،اپنے علاقوں میںشہر بننے والے کارپوریٹرس نے ایوان میں ہنگامہ نہ کرکے اپنے آپ کو بزدل ثابت کردیا تھا۔ ۱۹؍مسلم کارپوریٹرس مل کر اپنے خلاف ہونے والی ناانصافی کے خلاف ایوان میں ہنگامہ نہیں کریں گے توکیا عام عوام کریں گی؟ ۔کارپوریٹرس کو کیوں منتخب کرکے ہاؤس میں بھیجا گیا؟خاموش تماشائی بننے کے لیے یا وارڈ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ؟ڈینگو مہم میں حصہ لینا چھوڑ کر بی جے پی کے امیدوارکے آگے پیچھے گھوم کر اپنی ساکھ کو اپنے ہاتھوں پاؤں برباد کررہے ہیں۔ ڈینگو کے متعلق لاپرواہی برتنے پراہلیان شہرمیں تشویش پائی گئی ہے،کوئی بھی ذمہ داری سے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا