Connect with us
Wednesday,26-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

میں نے پیسے بانٹ دیئے، اب میں ہی جیتوں گا : بی جے پی امیدوار

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخ بہت قریب ہے اور سبھی پارٹیوں کے امیدوار ووٹروں کو لبھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایک بی جے پی امیدوار نے ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں ہے اور الیکشن کمیشن نے انھیں نوٹس تک جاری کر دیا ہے۔دراصل فڑنویس حکومت میں وزیر اور بی جے پی امیدوار ببن راؤ لونیکر نے انتخابی تشہیر کے دوران برسرعام یہ بات کہہ دی کہ وہ اپنی جیت کو لے کر پر اعتماد ہیں کیونکہ عوام کے درمیان انھوں نے پیسے تقسیم کردیے ہیں۔ ببن راؤ کے اس بیان پر الیکشن کمیشن نے انھیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔الیکشن افسر نے نوٹس جاری کران سے بیان پر صفائی مانگی ہے۔ ذرائع کے مطابق ببن راؤ نے گزشتہ دنوں کیمرے کے سامنے مبینہ طور پر یہ بیان دیا تھا کہ انھیں الیکشن جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ انھوں نے علاقے کے لوگوں کے درمیان پیسے تقسیم کر دیے ہیں، اس لیے اب وہ جیت کو لے کر مطمئن ہیں۔ ببن راؤ کا یہی بیان ان کے لیے مصیبت بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بی جے پی امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس جمعرات کو جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں ببن راؤ سے جب میڈیا نے سوال کیا تو انھوں نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیسے تقسیم کرنے کی ان کی بات کو لوگوں نے غلط طریقے سے لے لیا ہے۔ بی جے پی امیدوار نے کہا کہ ’’پیسے تقسیم کرنے کا مطلب یہ تھا کہ ڈیولپمنٹ کے لیے پیسے دیے گئے، ووٹ لینے کے لیے پیسے تقسیم کیے جانے کی بات میں نے نہیں کہی۔‘‘ بہر حال، ببن راؤ کے ذریعہ پیسے تقسیم کیے جانے سے متعلق بیان دیے جانے کے بعد ان کا ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا۔ اسی ویڈیو کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور ببن راؤ سے وضاحت طلب کی۔ اپوزیشن پارٹیاں ببن راؤ کے اس بیان کی پر زور مخالفت کر رہی ہیں۔ ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ریاستی وزیر ببن راؤ لونیکر کے مذکورہ بیان کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے ان کی امیدواری رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی امیدوار کا بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدر رتناکر مہاجن نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر اس سلسلے میں شکایت بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ببن راؤ کے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ وزیر الیکشن جیتنے کے لیے کس طرح پیسے تقسیم کر رہے ہیں، اور بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ رتناکر مہاجن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملہ میں ان پر کیس درج کرنا چاہیے، اور ان کی امیدواری رد کر دینی چاہیے۔

جرم

کلیان کالج نماز تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ایس آئی او کا مطالبہ

Published

on

‎ممبئی کلیان کالج میں نماز ادا کرنے پر بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کی غنڈہ گردی کے خلاف ایس آئی او نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یہاں ریاستی سکریٹری ایس آئی او عزیز احمد نے کہا کہ
‎کلیان کے آئیڈیل کالج آف فارمیسی اینڈ ریسرچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، جہاں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے غنڈے کالج کیمپس میں داخل ہوئے، نماز ادا کرنے پر مسلم طلباء کو دھمکایا، ہراساں کیا اور یہاں تک کہ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ڈنڈ بیٹھک کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی اور تعلیمی کیمپس کے تقدس پر براہِ راست حملہ ہے۔

‎ایس آئی او اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم حکومتِ مہاراشٹر اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے، کالج انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

‎ہم تمام طلباء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسے فرقہ وارانہ رویّوں کے خلاف متحد رہیں اور مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس ہیڈکوارٹر میں ممبئی حملوں کے شہدا کو خراج عقیدت

Published

on

ممبئی : ممبئی 26/11دہشت گردانہ حملوں کی 17 ویں برسی پر ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر نے شہدا کی یادگار میں تعمیر یادگار پر شہید پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں شہدا کی یادگار کمپائونڈ میں تعمیر کروائی تھی جس میں شہدا کی تصویر کے ساتھ نقش تیار کیا گیا اور ایسا نقش جو رات کے وقت روشن ہوگا کھمبوں پر شہدا کی تصاویر اور خاکہ تیارکیا گیاہے، آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے یادگار پر گلدستہ پیش کیا اس موقع پر نائب وزرا اعلی اور تمام وزرا نے پولیس شہدا کو سلامی پیش کی ۔ ممبئی میں 26نومبر 2008 کو دہشت گردوں نے ممبئی میں تباہی مچادی تھی جس کا پولیس نے جانبازی سے مقابلہ کیا تھا شہدا کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ان کی قربانی کو یاد کیاگیا۔ ممبئی حملوں میں اے ٹی ایس چیف ہیمنت کر کرے بھی کاما اسپتال کی گلی میں شہید ہوگئے تھے انکے ہمراہ 17 پولیس والوں نے جام شہادت نوش فرمایا تھا انہیں کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہدا کی یادگار تیار کی گئی اور اس یادگار پر پولیس کے اعلی افسران سمیت وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خراج عقیدت پیش کیا اور روایتی غموں کی دھنوں پر بینڈ بھی بجایا گیا ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کلیان ڈومبیولی میں 65 عمارتوں پر محکمہ شہری ترقی کی اہم میٹنگ، ‎غیر قانونی عمارتوں میں مقیم مکینوں کو راحت : ڈاکٹر شری کانت شندے

Published

on

Dr.-Shrikant-Shinde

ممبئی : کلیان ڈومبیولی میں 65 غیر قانونی عمارتوں میں مقیم ہزاروں خاندانوں کو آج اہم راحت میسر آئی ہے ان باشندوں کی حالت زار کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، جنہیں طویل عرصے سے بے دخلی کے خطرے کا سامنا ہے، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شریکانت شندے کی پہل پر آج شہری ترقی کی وزارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شری کانت شندے نے شہری ترقیات کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اسیم گپتا سے بھی ملاقات کی تاکہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے اور فوری راحتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ بلڈر دھوکہ باز عدالت کا حکم ہزاروں خاندان مصیبت میں بلڈرز نے ان عمارتوں کے مکینوں کے خلاف بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے, جس کے باعث عدالت نے عمارتیں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر ہونے کے خطرے ہے۔

مکینوں کی تشویشناک صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر شندے نے اس بات پر زور دیا کہ بے قصور لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور انہیں ان کے جائز مکانات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شندے نے کہا کہ عدالت کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے مکینوں کو راحت فراہم کرنے کے تمام ممکنہ آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ رہائشیوں کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر قانونی عمل مکمل کرنا چاہیے، جس سے مقامی رہائشیوں کو زمین کے مالکانہ حقوق کی منتقلی میں آسانی ہو گی۔ تاہم، رجسٹریشن، دستاویزات، اور 7/12 کی منتقلی کے عمل میں کچھ تکنیکی رکاوٹیں باقی ہیں۔
‎رجسٹریشن جلد شروع کرنے کے لیے بلڈرز کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے گی۔

ڈاکٹر شندے نے بتایا کہ 65 عمارتوں میں سے زیادہ تر کی رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شروع ہو سکتی ہے، جس کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کا شہری ترقی محکمہ، تھانے ضلع انتظامیہ، اور کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن مشترکہ طور پر ایک مشترکہ تجویز تیار کریں گے، جسے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ایل اے راجیش مورے، تھانے کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شری کرشنا پنچال، میونسپل کمشنر ابھینو گوئل، اور شیو سینا کے وشواناتھ رانے، نتن پاٹل، روی پاٹل، روی مہاترے، راجن مراٹھے، گلاب وازے، پندھاری ناتھ پاٹل، اور ساگر میٹنگ میں موجود تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com