ممبئی پریس خصوصی خبر
کانگریس کی آپسی رنجش سے امین پٹیل کی سیٹ خطرے میں

ممبئی:ایک دور تھا جب کانگریس کے اتحاد کی وجہ سے ایک دوسرے امیدواروں کا سہارا لے کر انتخابی میدان میں جیت درج کرائی جاتی تھی۔ کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور سابق ریاستی وزیر عبدالستار ایک دوسرے کے حلقہ میں انتخابی تشہیر کرتے تھے، سابق وزیراعلیٰ کی تشہیر کے بعد ہندو سماج کے ووٹ عبدالستار کو حاصل ہوتے تھے اسی طرح عبدالستار کی تشہیر کے بعد سابق وزیراعلیٰ کے اسمبلی حلقہ میں مسلم سماج کے رائے دہندگان متحد ہوجاتے تھے۔پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی یکطرفہ شکست سے کانگریسی لیڈران کا دل اُچاٹ ہوگیا، کئی لیڈران وقت کے دھارے میں بہہ کر بی جے پی کا دامن تھام چکے ہیں۔ بڑی سے بڑی سماجی، ملی، مذہبی تنظیمیں، سیاسی پارٹیاں عہدوں کی لالچ میں تہس نہس ہوگئی۔ کانگریس پارٹی میں بھی یہی حالات پیدا ہوگئے ہیں، ممبئی کانگریس صدر کے عہدے کو لے کرآپسی رشہ کشی میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی جیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی کے اعلیٰ حکام کی خاموشی سے ممبئی میں انتخابی تشہیر میں قدآور لیڈران کی عدم موجودگی قابل تشویش ہے۔ ممبا دیوی حلقہ میں امین پٹیل کے رکن اسمبلی منتخب ہونے میں تمام طبقے کے ووٹ شامل تھے۔ پارسی، جین، مارواڑی اور دیگر طبقے کے کاروباری حضرات کے ووٹ جس امیدوار کو ملتے ہیں وہ کامیاب ہوتا ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کاروباری طبقہ کے رائے دہندگان کا رجحان بی جے پی شیوسینا اتحاد کو ملنے کا زیادہ امکان ہے جبکہ پارسی، جین، مارواڑی کی ووٹیں بھی امین پٹیل کو ملنا مشکل ہے۔ انتخابی تشہیر کے اس اہم دور میں امیدواروں کو قدآور لیڈران سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں کہ بڑے سے بڑے لیڈران ان کے جلسوں میں، ریلی میں حصہ لیں۔ ممبئی کانگریس میں اہم مقام رکھنے والے لیڈر ملند دیورا اور سنجے نروپم کی عدم موجودگی سے امیدواروں میں ناامیدی پھیل رہی ہے۔ ممبا دیوی اسمبلی حلقہ سے ملند دیورا، امین پٹیل کی حمایت میں پارٹی کی جانب سے تشہیر کرتے رہے ہیں، ملند دیورا کی حمایت اور ممبا دیوی اسمبلی حلقہ میں مداخلت کی وجہ سے امین پٹیل کا سیاسی وزن بڑھ جاتا تھا۔اس وقت ملند دیورا امین پٹیل کی تشہیر نہ کے برابر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے امین پٹیل کی سیٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ممبئی کے دونوں قدآور لیڈر ملند دیورا اور سنجے نروپم کی ناراضگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راہل گاندھی کی ریلی سے دونوں لیڈران غائب تھے۔ سنجے نروپم کی ناراضگی کی وجہ پارلیمانی انتخابات کے بعد ملند دیورا کو ممبئی کانگریس صدر کے عہدہ پر فائز کردیا گیا تھا، جبکہ ملند دیورا سے کانگریس کے اعلیٰ حکام ناراض ہیں۔ حریف پارٹی سے وزیر اعظم کی کرسی سنبھالنے والے نریندر مودی کی تعریف کرنا ملند دیورا کو مہنگی پڑ گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے ہیوسٹن میں تھے تو ملند دیورا نے ٹویٹ کے ذریعہ نریندر مودی کی تعریف کردی تھی جس کے جواب میں نریندر مودی نے بھی ملند دیورا کے ٹویٹ کا جواب دیا تھا۔ کانگریس پارٹی کے اتنے ذمہ دار لیڈر نے نریندر مودی کی تعریف کی تو کانگریس کے اعلیٰ حاکم ملند دیورا سے ناراض ہیں۔ ملند دیورا کے متعلق کہا جارہا تھا کہ جلد ہی وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں اس بات کے جواب میں ملند دیوارا نے اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی نہیں چھوڑے گے۔
بین الاقوامی خبریں
این آئی اے نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا کی امریکہ سے کامیاب حوالگی کو یقینی بنایا

نئی دہلی، 10 اپریل 2025 : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو 26/11 کے مہلک ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ تہور حسین رانا کی حوالگی کو کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا، برسوں کی مسلسل اور ٹھوس کوششوں کے بعد 2008 کی تباہی کے پیچھے کلیدی سازش کار کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے رانا کو امریکہ میں ان کی حوالگی کے لئے ہندوستان-امریکہ حوالگی معاہدے کے تحت شروع کی گئی کارروائی کے تحت عدالتی تحویل میں رکھا گیا تھا۔ حوالگی بالآخر اس وقت ہوئی جب رانا نے اس اقدام کو روکنے کے لیے تمام قانونی راستے ختم کر دیے۔
کیلیفورنیا کے سنٹرل ڈسٹرکٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 16 مئی 2023 کو ان کی حوالگی کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد رانا نے نویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں متعدد قانونی چارہ جوئی کی، جن میں سے سبھی کو مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے سرٹیوریری کی رٹ، دو حبس بندی کی درخواستوں، اور امریکی سپریم کورٹ کے سامنے ایک ہنگامی درخواست دائر کی، جسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حوالگی کی کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب بالآخر ہندوستان نے امریکی حکومت سے مطلوب دہشت گرد کے لئے ہتھیار ڈالنے کا وارنٹ حاصل کیا۔
یو ایس ڈی او جے، یو ایس اسکائی مارشل کی فعال مدد کے ساتھ، این آئی اے نے حوالگی کے پورے عمل کے ذریعے دیگر ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں، این ایس جی کے ساتھ مل کر کام کیا، جس نے ہندوستان کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو بھی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے دیکھا تاکہ معاملے کو اس کے کامیاب انجام تک پہنچایا جا سکے۔
رانا پر ڈیوڈ کولمین ہیڈلی @ داؤد گیلانی کے ساتھ سازش کرنے کا الزام ہے، اور نامزد دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور حرکت الجہادی اسلامی (ہوجی) کے کارندوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مقیم دیگر شریک سازش کاروں نے ممبئی میں تباہ کن دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لیے، اے260 میں کل 160 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ مہلک حملوں میں 238 زخمی ہوئے۔ لشکر طیبہ اور ہوجی دونوں کو حکومت ہند نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے صرف اذانیں دی جائے گی، شیواجی نگر میں کریٹ سومیا کی شرانگیزی، مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں لاؤڈ اسپیکر کے تنازع پرتمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مساجد مکاتب اور مدارس کے کاغذات مصدقہ ہو, اور اس کے ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر کا پولیس پرمیشن اجازت نامہ بھی پابندی سے حاصل کیا جائے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر بالخصوص کریٹ سومیا ممبئی شہر کاماحول خراب کرنے کے درپے ہیں، اس لئے مسلسل وہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کو نشانہ بنارہاہے۔ اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور اذان سے ہی کریٹ سومیا کو تکلیف ہے، وہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے فرقہ پرستی کو فروغ دے رہا ہے، اس لئے مسلمانوں کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے رام نومی پر مالونی مسجد کے پاس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی جے بجایا گیا، انہوں نے کہا کہ آج دستور کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، اس لئے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر بی ایم سی اور پولیس کمشنر سے بھی ملاقات کر کے حالات سے باخبر کیا جائے، ساتھ ہی ان شرپسندوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر بالخصوص کریٹ سومیا کا غیر قانونی دورہ بند ہونا چاہئے۔
سابق وزیر اورکانگریس لیڈر عارف نسیم خان نے کہا کہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کے کاغذات درست کرنے کی ہمیں ضرورت ہے اور قانونی طریقہ سے ان کا جواب دینا چاہئے عارف نسیم خان نے کہا کہ مدارس کے قانونی دستاویزات کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی حصولیابی بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جوش میں نہیں بلکہ ہوش میں کام لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر مسلمانوں کو سڑکوں پر لانے اور ورغلانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اس کا قانونی جواب دینا ہوگا۔ عارف نسیم خان نے تجویز پیش کی کہ صرف اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے بقیہ تقاریر اندرون مسجد کے اسپیکر کا استعمال کیاجائے، جس پر علماء نے اتفاق ظاہر کیا۔
اس میٹنگ میں وکلا کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جو مسجدوں کے کاغذات اور دوسری قانونی دشواریوں کا حل کر نے کی سعی کریں گے، اور پھر اس متعلق قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے ہی شرپسندوں کو اعتراض ہے اس میں راج ٹھاکرے، کریٹ سومیا، منگل پربھات لوڈھا اور نتیش رانے نفرتی ماحول تیار کر رہے ہیں اور یہ مسلمانوں کو ورغلا کر انہیں سڑک پر لانے کی سازش کر رہے ہیں، تاکہ ماحول خراب ہو مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے، اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ان نفرتی لیڈران پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے دوروں پر بھی پابندی عائد ہو، تا کہ پرامن ماحول رہے۔اس میٹنگ میں مولانا عبدالرحمن ضیائی نے کہا کہ مسجدوں پر لاؤڈ اسپیکر پر اعتراضات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ مدارس کو بھی کریٹ سومیا اور دیگر لیڈران نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے، جو سراسر غلط ہے البتہ مدارس کے دستاویزات کی درستگی اور دیگر امور پر بھی کام کیاجارہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چمبور میں فائرنگ سے سنسنی بلڈر، ملزمین کی تلاش، فائرنگ کی سازش کس نے کی تھی تفتیش جاری

ممبئی ; ممبئی کے چمبور ڈائمنڈ گارڈن علاقہ میں گزشتہ شب 9 بجکر 50 منٹ پر تعمیراتی کمپنی کی مالک بلڈر صدرو خان پر فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی، تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بلڈر پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن اس قاتلانہ حملہ میں صدرو کی جان بچ گئی اور انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ صدرو پر اس وقت کی گئی جب وہ سائن پنول ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ صدرو پر ان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کس کے اشارے پر کی اور کس نے فائرنگ کی, سازش رچی اس متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے, اور فائرنگ کے بعد کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدرو کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش تھی یا نہیں, کس نے صدرو پر فائرنگ کی حملہ آوروں کا خاکہ بھی تیار کرِلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ بھی اس کی متوازی تفتیش کر رہی ہے، حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے, لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شوٹ آؤٹ کے بعد راہ فرار اختیا ر کی ہے، جس جانب شوٹروں نے راہ فرار اختیار کی اس جانب ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے ساتھ پولیس نے مخبروں کو بھی اس کے متعلق خبر لانے میں سر گرم عمل کر دیا ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا