Connect with us
Tuesday,19-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

کانگریس، این سی پی کے لیڈر مفاد پرستی میں مصروف : مودی

Published

on

پرلی (مہاراشٹر): وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زیادہ تر لیڈر آج آپس میں ایک دوسرے سے نبرد آزما اور مفاد پرستی میں مصروف ہیں۔ مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مہا گٹھ بندھن میں جو نوجوان لیڈر تھے وہ بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور سینئر لیڈر مایوس ہیں۔ آج اگر ہمارے مهاگٹھ بدھن کے حق میں ماحول ہے تو اس کے پیچھے گزشتہ پانچ برسوں کی سخت محنت ہے۔ وہیں دوسری طرف کانگریس اور این سی پی کے رہنماؤں کااپنی مفاد پرستی میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کو یہ فکر ستارہی ہے کہ بی جے پی کارکن اتنی محنت کیوں کر رہے ہیں۔ میں آج بیڑ سے انہیں بتا دوں کہ، بی جے پی کے پاس تندہی سے کام کرنے والے کارکن ہیں، جس کی بدولت وہ دلوں کو جیتتے ہیں اور پارٹیوں کو فتحیاب بناتے ہیں۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے فیصلے پر ایک لیڈر نے کہا تھا کہ یہ کسی کو قتل کرنے جیسا ہے، ایک لیڈر نے کہا کہ یہ ہندوستانی سیاست کا سیاہ دن ہے، ایک لیڈر نے کہا کہ یہ جمہوریت کے منافی ہے، ایک اور بڑے لیڈر نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، تو دیگر لیڈر نے کہا کہ اس فیصلے سے قومی سلامتی کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ ہمارے مخالفین کی زبان ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی مخالفت اس دن سے کرتے آرہے تھے، جس دن سے ہماری پارٹی کا جنم ہوا تھا۔ تاریخ میں جب بھی 370 پر بحث ہوگی تو ملک کے مفاد میں کئے گئے فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کااور ان کے بیانات کا ذکر ضرور ہوگا۔ ملک کے اتحاد وسالمیت میں کانگریس کو ہندو مسلمان نظر آتا ہے۔ کانگریس کہتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کااندرونی معاملہ نہیں ہے۔ کانگریس کے ایک اور لیڈر نے کہا کہ یہ ملک کو برباد کرنے والا فیصلہ ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ایسے بیان دینے والوں کو آپ معاف کریں گے؟ مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جل جیون مشن شروع کیا ہے۔ اس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں صرف پانی کے لئے ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ پانی کے لئے اتنی سنجیدہ کوشش ہندوستان میں تو کیا دنیا کے تاریخ میں بھی نہیں کی گئی ہوگی۔ مہاراشٹر میں بی جے پی نے 2022 تک ہر گھر پانی پہنچانے کاعزم کیا ہے۔ یہ عزم ایسے ہی نہیں کیا گیا، اس کے پیچھے مہاراشٹر حکومت کے گزشتہ پانچ برسوں کا ٹریک ریکارڈ شامل ہے۔ انہوں نے آبپاشی سے لے کر کمائی کی فکر، مہا گٹھ بندھن حکومت نے کی ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے جب آفت آئی تو حکومت نے فوری طور پر مدد پہنچائی۔ ڈیزاسٹر ریلیف ہو یا فصل انشورنس، ہر طرح کی مدد پہنچائی۔ اب کسانوں کے کھاتوں میں راست امدادی رقم پہنچائی جا رہی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ آپ سب اس بات کے گواہ ہیں کہ پہلے کسی نہ کسی طرح سے ہر جگہ بچولیوں کی حکومت تھی۔ غریبوں کے راشن اورآپ کی کمائی تک میں کٹ لگتا تھا۔ بچولیوں کے کھیل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ آج تقریباً 400 منصوبوں کا پیسہ راست طور پر فائدہ کنندگان کے کھاتوں میں پہنچ رہا ہے۔ آج سڑک، ریل، پل اور اسپتال جیسی جدید سہولیات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ فوائد دور دراز کے علاقوں میں بھی مل رہے ہیں۔ تنہا مراٹھواڑہ میں ہی تقریباً 50،000 کروڑ روپے کی سڑک بن رہی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں یہاں اپنی مدد آپ گروپوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر بی جے پی کا عہد ہے کہ آنے والے پانچ برسوں میں مزید ایک کروڑ بہنوں کو اس بچت گروپ کی مہم سے منسلک کیا جائے گا۔

(Monsoon) مانسون

‎ممبئی موسلادھار بارش وہار جھیل بھی لبریز

Published

on

Vihar-lake

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے، وہار جھیل آج (18 اگست 2025) دوپہر 2:45 پر لبریز ہوگئی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے چھ اس مانسون میں اب تک لبریز ہو چکی ہیں۔ کیچمنٹ ایریا میں گزشتہ چند دنوں سے جاری مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

‎وہار جھیل کی زیادہ سے زیادہ پانی رکھنے کی گنجائش، جو آج دوپہر لبریز ہو گئی، 2,769.8 کروڑ لیٹر (27,698 ملین لیٹر) ہے۔ یہ جھیل پچھلے سال یعنی 25 جولائی 2024 کو صبح 3.50 بجے، 2023 میں 26 جولائی کو دوپہر 12.48 بجے، 2022 میں 11 اگست اور 2021 میں 18 جولائی کو چھلک گئی۔

‎ممبئی کو پانی فراہم کرنے والے 7 ڈیموں کی کل زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً 1,44,736.3 کروڑ لیٹر (14,47,363 ملین لیٹر) ہے۔ آج صبح 6 بجے تک تمام 7 جھیلوں میں کل 131,964.0 کروڑ لیٹر (131,964 ملین لیٹر) پانی دستیاب ہے۔ پانی کا یہ ذخیرہ کل پانی کے ذخیرے کا 91.18 فیصد یعنی 14 لاکھ 47 ہزار 363 ملین لیٹر ہے۔

Continue Reading

بالی ووڈ

صبا خان نے سلمان خان کے میزبان شو کے پرومو کے لیے شوٹ کیا۔

Published

on

Saba Khan

سلمان خان بگ باس کے 19ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے ہیں۔ شو کی میزبانی سلمان خان کریں گے اور مقابلہ کرنے والوں نے پرومو کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صبا خان نے پرومو شوٹ کیا۔ شوٹنگ کا آغاز 15 اگست کو ہوا جو گھر میں وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر داخل ہونے کے لیے تیار ہے، صبا خان کو سیزن 12 میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ وائلڈ کارڈ کے طور پر واپس آنے کو تیار ہیں۔

موجودہ مدمقابل کو شو کے لیے کافی مواد دیا گیا ہے اور بنانے والے اس کو جھنجوڑنا نہیں چاہتے۔ لہذا، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید اندراجات ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک مقابلہ کرنے والوں کا تعلق ہے، انٹرنیٹ پر چلنے والے کئی ناموں میں سے جو بند ہو چکے ہیں، ان میں سے چند نام ہیں دھیرج دھوپر، فلک ناز، مہیش پجاری، گورو کھنہ، پائل گیمنگ، ہنر گاندھی، اس سال بگ باس 19 میں 15 مدمقابل ہوں گے اور ابتدائی طور پر تین دوسرے شو میں شرکت کریں گے۔ کارڈ اندراجات.

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی مہاراشٹر میں موسلادھار بارش، سرکار الرٹ پر، ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی : وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

Published

on

Fadnavis-&-Rain

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے ریاست میں موسلادھار بارش کے سبب ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں سے بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا کہ ریاست اور ممبئی میں شدید بارش درج کی گئی ہے. یہاں ممبئی میں ۱۵ مقامات میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی, اب تک کئی مقامات پر پانی کی نکاسی ہوئی ہے, دو مقامات پر سڑک بند ہوئی ہے. بارش کے سبب ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئی اور تاخیر سے چلائی جارہی ہے۔ فڑنویس نے کہا کہ اب ممبئی میں بارش کے بعد حالات معمولات پر آگئے ہیں. ریاست میں ۲۱ اگست تک محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے, ایسے میں ریاستی سرکار نے الرٹ جاری کیا ہے. بارش کے متعلق ہی ریڈ الرٹ کا اعلان ہوگا. فڑنویس نے کہا کہ ممبئی اور ریاست میں بارش کے سبب عام زندگی متاثر ضرور ہوئی ہے, لیکن حالات کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ ناندیڑ میں سیلابی کیفیت کے ساتھ ہی امداد پہنچائی گئی ہے. سیلابی حالات کنٹرول کے لئے فورسیز کو تعینات کیا گیا این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی الرٹ پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com