Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

سابق صدر جمہوریہ کی یوم پیدائش پر اسکول کے گیٹ پر گندگی کا انبار

Published

on

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شہر دھولیہ میں مسلم آبادی کا قلب کہلانے والا علاقہ مولوی گنج میں گندگی کے متعلق بہت زیادہ خبر شائع ہوچکی ہے، لیکن گندگی کا انبار ختم نہیں ہوتا ہے۔ سماجی خدمتگار بار بار مطالبہ کرتے رہتے ہیں، لیکن بدعنوانی کو اتنا عام کردیا گیا ہے کہ سماجی اراکین کی باتوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ ۱۵؍ اکتوبر کو ملک کے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر شہر کی متعدد اسکولوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مولوی گنج میں واقع کارپوریشن کی اسکول نمبر ۲۵؍ کے گیٹ پر کچرا اور گندگی ہمیشہ پائی جاتی ہے، اس ضمن میں کارپوریٹرس حضرات نے توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا۔ بچوں کی صحت پر کتنے برے اثرات مرتب ہوں گے، اس کی پرواہ کسی کو نہیں ہے، کیونکہ کارپوریشن کی اسکولوں میں غریب گھرانوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ غریبوں کے لیے کون آواز اٹھائے گا؟ اسکول کے اسٹاف نے کئی بار سماج خدمتگاروں کے کانوں پر بات ڈالی ہیں لیکن وقتی طور پر صفائی ہوتی پھر سے گندگی کا انبار لگ جاتا ہے۔ کل سابق صدر جمہوریہ کے یوم پیدائش پر گیٹ کے باہر کچرا دیکھ کر چند اساتذہ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں شہر کے معروف سماجی کارکن جمیل یوسف شاہ اور عبدالحفیظ انصاری نے فوری طور پر کارپوریشن کے ہیلتھ افسر سے فون پر رابطہ کیا، عبدالحفیظ انصاری کے مطابق ہیلتھ افسر نے بہانہ بازی کرتے ہوئے انکار کردیا۔ صفائی انسپکٹر سے کچرے کے متعلق بات کی گئی تو اس نے کہا کہ ہماری کچھ مجبوریاں ہیں ہم یہ کام نہیں کرسکتے ہیں۔ عبدالحفیظ انصاری نے روزنامہ ممبئی رابطہ سے رابطہ قائم کرکے کہا کہ فون پر کارپوریشن کے صفائی انسپکٹر نے کہا کہ کچرے کا وزن کروانے کی جگہ ۹۰۰۰۰؍ روپئے بل میونسپل کارپوریشن نے روک رکھا ہے۔ جب تک بل ادا نہیں کردیا جاتا ہے، تب تک کچرا اُٹھانا اور صاف صفائی کرنا ہمارے اختیار میں نہیں رہے گا۔ ہیلتھ افسر، صفائی انسپکٹر اور ٹھیکیدار کے منفی جوابات سن کر سماجی خدمتگار مشتعل ہوگئے ہیں۔ کارپوریشن میں ٹیکس کی شرح کارپوریٹرس نے اجلاس میں زیادہ کر رکھی ہے، لیکن عوام کو سہولت دینے میں ناکام رہے ہیں۔ کروڑوں کا ٹھیکہ دینے کے بعد شہر میں گندگی اور کچرے کا ابنار لگا رہے گا تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ روزانہ کچرے کا ڈھیر پڑا رہتا ہے، تعفن پھیلتا ہے، راہگیروں کو تکلیف پہنچتی ہیں اسی طرح اسکول کے معصوم بچوں کو کچرے اور گندگی سے روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔اساتذہ کرام خود چاہتے ہیں کہ صاف صفائی کا خیال رکھا جائے لیکن مجبور ہوتے کہ شکایت کریں تو کس سے کریں۔ لیکن کچھ مخصوص مواقع پر صفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ میزائل مین عبدالکلام کی یوم پیدائش پر صفائی نہ کروانے میں کارپوریٹرس کی نااہلی صاف طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ اپنے وارڈ کی ریکھ دیکھ چھوڑ کر بی جے پی کے امیدوار کا کام کرنے والوں سے عام عوام بہت غصے میں ہیں۔ وارڈ کے ایک ووٹر نے کہا کہ کارپوریٹرس خود تو کام نہیں کررہے ہیں اور فرقہ پرست پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دلانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ جو کام بی جے پی کے امیدوار نے نہیں کیا اسے بھی بی جے پی کےامیدوار سے منسوب کر رہے ہیں۔ ہمارے بنیادی مسائل پر بات نہیں کرنے پر آئندہ انتخابات میں انہیں شکست دے کر گھر پر بٹھا دیں گے۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com