Connect with us
Friday,25-July-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

کیوں اویسی صاحب نے پچھلے 85 سالوں میں تلنگانہ میں 7 سیٹ سے زیادہ اُمیدوار میدان میں نہیں اُتارے: اعجاز خان

Published

on

بالی ووڈ سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنے والے بے باک نوجوان نے اویسی کوکشمکش میں مبتلا کردیا ہے، اعجاز خان کے بیانات سے اسدالدین اویسی کی قابلیت پر سوالیہ نشان لگنے لگا ہے۔ اعجاز خان پر الزامات عائد کرنے والے چند افراد کی نیندیں حرام ہونے لگی ہیں جب اعجاز خان پر لین دین کا الزام لگایا گیا تو اعجاز خان نے صاف طور پر بتا دیا کہ اگر میں لین دین کرتا تو انتخابی پرچہ واپس لے لیا ہوتا میں اسمبلی انتخاب کے میدان میں نہیں ہوتا جس طرح بلبل سیٹھ نے مجلس اتحادالمسلمین کے ٹکٹ سے سودے بازی کرکے پیچھے ہٹ گیا ۔
اعجاز خان نے کہا مجھ سے بار بار سوال کیا جارہا ہے کہ وارث پٹھان کے سامنے ووٹ کاٹنے کے لیے پرچہ داخل کرے ہو،میں ان سے سوال کررہا ہوں کےمجھ سے سوال کرنے سے پہلے آپ اسدالدین اویسی سے سوال کرو کہ مجلس مسلمانوں کی حامی پارٹی ہے مسلمانوں کے حقوق کی بات کرنے والی پارٹی ہے تو ریاست میں کئی قدآور مسلم ایم ایل ایز ایسے ہیں جو عوام میں معروف ہیں ،عوام کے کام کرتے ہیں وہاں کی عوام ان سے مطمئن ہیں ۔ کام کرنے والے مسلم ایم ایل ایز کے خلاف اویسی نے کیوں امیدوار کھڑے کئے ہیں؟میں تو صرف ایک جگہ سے عوام کی فرمائش پر انتخاب لڑ رہا ہوں لیکن اویسی نے تو پورے مہاراشٹر میں کام کرنے والے ایم ایل ایز کو نقصان پہنچانے کا کام کیا ہے
وہیں اعجاز خان نے کا کہنا ہے کے میں جیسے جیسے مجلس پارٹی اور اویسی کے بارے میں جانکاری جمع کرتا گیا تو مجھے اب اس بات کا احساس ہو رہا ہے کے اللہ نے مجھے اس پارٹی کا اُمیدوار ہونے اس بچایا کیوں کے یہ پارٹی سودے بازیاں کرتی ہے امت اور مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرتی ہے کیوں اویسی جی تلنگانہ سے سبھی سیٹوں پر اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرتے کیوں پچھلے 85 سالوں میں 7 یا 8 سیٹوں سے زیادہ اپنا اُمیدوار نہیں اترا جب کے تلنگانہ اُن کا گڑھ ہے کیوں اترپردیش میں بہار میں کئی سارے سیٹنگ مسلمان امیدواروں کے سامنے اپنے امیدوار اُتار کے ووٹوں کا بٹوارا کیا کیوں مہاراشٹرا میں جو جیتے ہوے اُمیدوار ہیں آمین پٹیل اسلم شیخ عارف نسیم خان آصف شیخ وغیرہ وغیرہ کے سامنے اپنا اُمیدوار اترا ؟ مقصد کیا ہے ؟ شیوسینا بی جے پی کو فائدہ پہچانا ؟ مسلمانوں کے حق کو بات کر رہے بہار اُتر پردیش میں کتنے مسلم جگہوں پر مجلس کی وجہ سے بی جے پی کی سیٹ آگی مجھے افسوس ہوتا ہے کہ اویسی جی کھلے عام مسلمانوں کا سودا کر رہے اور اب ایک طبقہ اویسی بھکت بھی ہوگیا ہے جیسا مودی بھکت ہیں ویسے اویسی بهکت اور ان بھکتوں کے چکر میں سہی مسلمان اُمیدوار ہار جائیگا اور شیوسینا بی جے پی کے اُمیدوار جیت جائینگے۔

اعجاز خان نے آگے بتایا کے 2014 کے ایک جلسے میں اویسی بھائیوں نے کہا تھا کہ ہمارے دو اُمیدوار بھی آ گئے تو ریلائنس سے اور سرکار وقف بورڈ کی ساری زمینے واپس نکل کے لانے کی ذمےداری میری ہے میں پوچھتا ہوں آپ کے وارث پٹھان اور آپ کے امتیاز جلیل نے اب تک کتنی وقف بورڈ کی زمینے نکال لی کتنا بھلا کر دیا مسلمانوں کا۔ ان کی صرف باتیں ہیں یہ ایک مسلم واد پارٹی ہے جو مسلمانوں کو اس دیش میں الگ تھلگ رکھنا چاہتی ہے جب کے ہمارا دیش سیکولر دیش ہے یہاں ہر مذہب کے لوگ رہتے ہیں تو اس طرح سے مسلمانوں کو گمراہ کر کے اُن کے ذہن کیوں بگاڑے جا رہے۔ اعجاز خان کے مطابق کانگریس پارٹی کو دیش سے ختم کرنے میں مجلس کا بہت بڑا ہاتھ ہے بی جے پی ہندوؤں کو الگ کر رہی اور یہ مسلمانوں میں زہر گھول رہے اس سے مسلمانوں کی ترقی نہیں ہو رہی اور یہ مذہبی فرقہ پرستی کا زہر آنے والی نسلوں میں گھول جا رہا۔۔۔

مجلس اتحادالمسلمین ہر جگہ کہتی ہے کہ ہمارے امیدوار کو ووٹ دو ،ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کرو، میں کہتا ہوں جمہوریت ہے ہر کسی کو اپنے پسند کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حق ہے، میرے حلقہ اسمبلی بائیکلہ میں وارث پٹھان نے کچھ ترقیاتی کام کیا ہوگا، لوگوں کےبنیادی مسائل کو حل کیا ہوگا تو انہیں ووٹ دو۔مجھ پر بھروسہ ہے میں کام کرنے کا اہل ہوں تو مجھے ووٹ دیں ،کسی پر زبردستی کرکے ووٹ نہیں مانگا جاسکتا ہے۔ وہ بھی سیاسی میدان میں ہیں میں بھی ہوں دونوں کے موازنہ میں جو بہتر ہو اسے ووٹ کریں۔میری مجلس سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ، میرے مداحوں کی خواہش تھی کہ میں انتخاب لڑکر جیت درج کراؤں تاکہ مظلوموں کے حق میں اٹھائی جانے والی آواز کو اور زیادہ زور و شور سے اٹھا سکوں اور لوگوں کی بھلائی کا کام کر سکوں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

سیاست

چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

Published

on

Nitish Ran

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی چن دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

Published

on

arrest.

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔

اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چن نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading

تفریح

فحش مواد پر حکومت کی سخت کارروائی، اے ایل ٹی بالاجی، اللو سمیت کئی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بھارت میں بند

Published

on

ULLU-ALTBalaji

نئی دہلی، 25 جولائی 2025* — حکومتِ ہند نے فحش اور غیر اخلاقی مواد کی نمائش کرنے والے کئی او ٹی ٹی (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے اے ایل ٹی بالاجی، اللو اور دیگر کچھ پلیٹ فارمز کو ملک بھر میں بلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی شہریوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے بعد کی گئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک داخلی جانچ کے بعد پایا کہ مذکورہ پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والے شوز اور ویب سیریز میں ایسے مناظر اور مکالمے شامل تھے جو نہ صرف اخلاقی اقدار کے خلاف تھے بلکہ گھریلو ماحول اور بچوں کے لیے بھی غیر موزوں تھے۔

ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بیان میں کہا، “یہ تخلیقی آزادی پر پابندی نہیں بلکہ ڈیجیٹل مواد کو قانونی اور اخلاقی دائرے میں رکھنے کی کوشش ہے۔ ہر پلیٹ فارم پر لازم ہے کہ وہ متعین رہنما اصولوں پر عمل کرے۔”

حکومت کی جانب سے پہلے ہی ان پلیٹ فارمز کو انتباہ جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود ان پر فحش مناظر، نیم عریاں لباس، اور جنسی مکالموں پر مبنی مواد نشر ہوتا رہا، جس کے نتیجے میں یہ سخت قدم اٹھایا گیا۔

گزشتہ چند برسوں میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں خاصی اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں، لیکن ان پر سینسر شپ یا کسی بھی قسم کی سخت نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے مواد کی فراوانی دیکھی گئی۔

اس فیصلے کے بعد ملک میں ڈیجیٹل مواد کے ضابطے کو لے کر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ کچھ حلقے اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ معاشرتی اقدار اور بچوں کی حفاظت کے لیے ایسا اقدام ضروری ہے۔

فی الحال، جن پلیٹ فارمز کو بند کیا گیا ہے وہ بھارت میں دستیاب نہیں ہیں۔ وزارت نے عندیہ دیا ہے کہ اگر دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ پیش رفت بھارت میں ڈیجیٹل میڈیا کے ضابطے کے سلسلے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com