Connect with us
Thursday,11-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سنندا پشکرکے شوہرششی تھرورپرخودکشی کے لئے اکسانے کا الزام طے ہو : دہلی پولیس

Published

on

دہلی پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں ان کے شوہر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام طے ہونا چاہئے۔
راوز ایونیو واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج اجے کمار كهار کی عدالت میں ہفتہ کو سنندا پشکر معاملے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ششی تھرور کے خلاف 498 اے، 306 اور 302 کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنندا نے ذہنی اذیت اور ناجائز تعلقات کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 17 اکتوبر طے کی ہے۔
سنندا نئی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل کے اپنے کمرے میں 17 جنوری 2014 کو مردہ حالت میں ملی تھیں۔ اس معاملے میں واحد ملزم ان کے شوہر ہیں جو فی الحال ضمانت پرہیں۔ موت سے ایک دن پہلے مبینہ طور پر سنندا اور پاکستانی صحافی مہر ترار کے بیچ ٹویٹر پر بحث ہوئی تھی جس میں سنندا نے اس معاملے سے کچھ ہی دن پہلے اپنے شوہر پر پاکستانی صحافی کے ساتھ ناجائز تعلقات کاالزام عائد کیا تھا۔ مسٹر تھرور کے خلاف گزشتہ سال 14 مئی کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے محکمہ محصولات سے متعلق مسائل سے ضلع کلکٹرکو مکتوب : ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

‎ممبئی : آج وزیر چندر شیکھر باونکولے کی صدارت میں محکمہ محصولات کی ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں مانخورد شیواجی نگر سے متعلق اہم مسائل کو کمیٹی میں پیش کیا گیا اور ممبئی کے مضافاتی ضلع کلکٹر سوربھ کٹیار کو خط کے ذریعے مطلع کیا گیا۔ اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی حلقہ کے شنکرا کالونی اور نارائن گرو اسکول کے پیچھے سرکاری پلاٹ پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہٹایا جائے، انا بھاؤ ساٹھے نگر (جی ایم روڈ) پر واقع سرکاری پلاٹ پر قائم غیر قانونی کچی آبادیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، آر ایس ڈی ایس سنکلپ وساہت کی غیر قانونی فروخت اور قبضے کو ہٹایا جائے، زمینوں کی منتقلی کو ختم کیا جائے۔ غیر قانونی طریقے سے اضافی قطعہ اراضی پر کاروبار جاری ہے, اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جی. ایم۔ لنک روڈ ٹی جنکشن پر مینگرووز کاٹ کر غیر قانونی بستیاں بنائی گئی ہیں, فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ کو خط دے کر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے جلد از جلد کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا ہونے کا خدشہ : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی نیپال میں تشدد اور شورش کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہندوستان کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا نہ ہو اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سر جوڑ کر بیٹھنے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے, چونکہ سرکاریں کرپٹ اور بدعنوان ہو چکی ہے اس لئے نیپال میں عوام نے سڑکوں پر احتجاج اور پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے, امیروں کو بڑے بڑے ٹھیکے دئیے جارہے ہیں. سبزی فروخت کرنے سے لے کر ہر چیز اڈانی اور ریلائنس کو دی جارہی ہے تو ایسے میں غریب کہاں جائیں گے. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کو ماننے والا کبھی کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کرے گا. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے جس طرح انگریزوں کو بھگایا اسی طرح بدعنوانی کے خلاف عوام متحد ہو جائیں گے. اعظمی نے کہا کہ نیپال میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے اثرات ہندوستان پر بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش، سری لنکا اور اب نیپال میں تشدد اور شورش عام ہے ایسے میں ہندوستان کو بھی اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعظمی نے نیپال کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکار بدعنوانی نااہل اور بے حس ہو گی اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں نیپال میں بھی یہی ہوا ہے اس لئے ہمیں بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ملاڈ میں کھانے نہ دینے پر قتل، ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی ملاڈ علاقہ میں گرو کرپا بار سے متصل ایک ہوٹل میں کھانے طلب کرنے پر تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کی واردات نے علاقہ میں سنسنی پیدا کردی ہے. ڈی سی پی سندیپ نے کہا کہ گزشتہ شب سنجے مکوانہ نے کھانا طلب کیا تھا تو اسے کھانا دینے سے انکار کر دیا گیا, اس کے بعد اس نے ہوٹل کے باہر گالی گلوج شروع کردی, جس کے بعد کلپیش نے اس پر اعتراض کیا اور پھر سنجے مکوانا نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ کلپیش پر حملہ کیا اور کانچ کی بوتل سر پر دے ماری اور دھادار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی. اس معاملہ میں چار ملزمین کی شناخت ہوئی ہے اور پولس نے ایک سنجے مکوانا کو گرفتار کر لیا ہے. بقیہ کی تلاش جاری ہے ملزمین اور شکایت کنندہ میں ذاتی دشمنی تھی یا نہیں اس کی جانچ جاری ہے, لیکن ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے خلاف کیس درج ہے۔ مقتول کلپیش کا بھائی مہیش بھانو شالی نے الزام عائد کیا کہ یہاں گرو کرپا بار رات بھر جاری رہتا ہے, اگر یہاں بار بند ہوتا تو میرا بھائی زندہ ہوتا. ڈی سی پی صاحب نے بار پر کارروائی کی ہدایت بھی دی ہے, اس کے باوجود بار رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com