Connect with us
Wednesday,01-July-2026

(جنرل (عام

دہلی پولیس کو 381 نئے سب انسپکٹر ملے ، انگریزی میں پی ایچ ڈی ، ایم ٹیک ، ایم بی اے ، ایم اےکیے ہوئے نوجوان شامل

Published

on

delhi police

دہلی پولیس کو 381 نئے سب انسپکٹر ملے ہیں ، جن میں سے بہت سے انگریزی ، کمپیوٹر اور انتظامی مضامین (مینیجمنٹ)میں اچھی مہارت رکھتے ہیں۔
پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے جمعرات کو جھارونڈا کلاں پولیس ٹریننگ کالج کیمپس میں پاسنگ پریڈ کے دوران ان سے عہدے کا حلف لیا۔ ان سب انسپکٹرز میں سے ایک انگریزی مضمون میں ، پانچ ایم ٹیک ، چار ایم بی اے ، 124 پوسٹ گریجویٹ ، 102 بی ٹیک ، تین بی سی اے اور 142 گریجویشن مکمل کرنے کے بعد دہلی پولیس میں شامل ہوئے ہیں۔ ضروری تربیت دینے کے بعد انھیں دہلی پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رہائشی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 140 ہریانہ سے ہیں۔ دہلی سے 94 ، اترپردیش سے 62 ، راجستھان سے 52 ، بہار سے 13 ، مدھیہ پردیش سے 8 ، جھارکھنڈ سے تین ، پنجاب اور اتراکھنڈ سے 2-2 اور مہاراشٹر ، ناگالینڈ ، چنڈی گڑھ ، جموں و کشمیر اور دادر ناگر حویلی سے ایک ایک۔ ایک نوجوان شامل ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا چٹان کھسکنے کے سبب پانچ مکینوں کو صحیح سلامت باہر نکالا, نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا۔

Published

on

ممبئی : شہر و مضافات میں گزشتہ شب سے جاری موسلادھاربارش کے سبب عام شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے سبب مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تھانہ, پالگھر اور ممبئی کےلئے تین گھنٹوں کے لئے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے 24 گھنٹے تک بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات اور بی ایم سی نے کی ہے ممبئی میں بارش کے سبب عام شہری زندگی متاثر ہو کر رہ گئی نشیبی علاقوں اور اندھیری ملن سب وے میں پانی جمع ہونے کے سبب اسے پوری طرح سے آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے بارش کے سبب پانی سپلائی کر نے والی جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے ممبئی میں بارش کے دوران شہر و مضافاتی علاقوں میں 30 مقامات پر شارٹ سرکٹ اور درخت گرنے کی 31شکایت موصول ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی گزشتہ روز چمبور یونیورسل اسکول کی بس پر درخت گرنے کے سبب ایک بچے کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ 12 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ بابل ناتھ میں گائو دیوی میں ایک جی پلس 3عمارت کے تےسرے منزلہ کی بالکونی کے حصے گرنے کے سبب پیٹرول پمپ پر کام کر نے والے ایک ملازم سنتوش بھاسکر 51سالہ شدید طور سے زخمی ہوگئے کرلا ایس جی بروے مارگ پر چٹان کھسکنے کے سبب یہاں واقع چھ کنبہ میں سے پانچ کنبہ کو صحیح سلامت باہر نکالا گیا ایک کنبہ کے ایک بزرگ کو این ڈی آر ایف کی ٹیم نے باہر نکالا ہے اس میں جانی نقصان نہیں پہنچا ہے ممبئی شہر میں بارش کے دوران بھی ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے لیکن سینٹرل لائنوں پر نصف گھنٹے سے ایک گھنٹے تاخیر سے چلائی جارہی ہے تو ویسٹرن لائن پر بھی ٹرینیں 10 منٹ تاخیر سے چلائی جارہی ہے سمندر میں بارش کے سبب طغیانی ہے اور اےسے میں بی ایم سی سمیت پولیس بھی الرٹ ہے ۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

مہاراشٹر میں مانسون نے زور پکڑ لیا، ممبئی سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان

Published

on

ممبئی، یکم جولائی: مہاراشٹر میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے، جس کے باعث ریاست کے مختلف حصوں میں درمیانی سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران ممبئی، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن، کونکن، تھانے، پالگھر، رائے گڑھ اور دیگر ساحلی اضلاع میں بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ممبئی میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، جس سے گرمی اور حبس میں کمی محسوس کی گئی۔ تاہم شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور دفتر کے اوقات میں شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بلدیاتی ادارے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسمیاتی انتباہات پر عمل کریں اور نشیبی علاقوں، نالوں اور سمندر کے قریب احتیاط برتیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق مانسون کی تازہ سرگرمی سے خریف فصلوں کی بوائی میں تیزی آنے کی توقع ہے، تاہم مسلسل موسلا دھار بارش بعض علاقوں میں فصلوں اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ریاستی حکومت، بلدیاتی اداروں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری موسمیاتی اطلاعات پر اعتماد کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

یوم عاشورہ زہریلی گولی تقسیم کرنے والا فیاض نے الیکشن میں لیا تھا حصہ, تفتیش میں اہم خلاصہ

Published

on

ممبئی : ممبئی یوم عاشورہ پر زہریلی کیسپول تقسیم کرنے والا فیاض پریم جی ذہنی طور پر پریشان تھا اس نے یہاں خوجہ کمیٹی کےلئے الیکشن بھی لڑا تھا اور اس میں شکست کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا وہ 2005 سے ہی ملحد تھا اس نے شیعہ طبقہ اور عالم دین کو بھی اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا خوجہ کمیٹی میں اپنی موجودگی درج کروانے کےلئے اس نے یہ واردات انجام دی ہے اس کا مقصد عزاداروں کو قتل کرنا نہیں تھا اس نے مدھیہ پردیش کے ایم ایم ریشم والا سے زہریلا مادہ چوہے مارنے کی ادویات منگوائی تھی اور 40 کلو مادہ کےلئے آن لائن رقم بھی منتقل کی تھی۔

فیاض یہاں پونہ کے ویمن نگر میں رہائش پذیر ہے شیعہ طبقہ کے خلاف اس نے جب سے متنازع بیانات جاری کرنا شروع کیا تھا اس کے بعد سے ہی اس کے اہل خانہ نے بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی فیاض نے اسی دوران 2025 ئ میں ایران کا بھی دورہ کیا تھا ممبئی پولیس کے روبرو اس نے اعتراف کیا کہ اس کا مقصد عزاداروں کی جان لینا یا انہیں قتل کرنا نہیں تھا اس لئے اس نے جو کیپسول گولی تقسیم کی اس میں صرف 1.5 یا 1.1 گرام ہی چوہے مارنے کی ادویات کی آمیزش کی تھی تاکہ عزادار صرف بیمار ہو ان کی جانیں تلف نہ ہو ۔ اس معاملہ میں پولیس نے یہ بھی معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ آیا فیاض کا منصوبہ اس نے تنہا تیار کیا تھا اس کے پس پشت مزید افراد ملوث ہے اور کیا یہ لون وولف اٹیک کی سازش تو نہیں ہے کیونکہ یہ عالمی دہشت گردی کا ایک حصہ بھی ہے اےسے میں پولیس نے ہر زاوےے سے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے لیکن اس معاملہ میں پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ فیاض کی ذہنی حالت بھی غیر مستحکم ہے اور اس سے تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں اس معاملہ میں مزید افراد کے ملوث ہونے سے بھی پولیس نے انکار نہیں کیا ہے لیکن اب تک کی تفتیش میں صرف فیاض کے ہی اس معاملہ میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان