Connect with us
Thursday,23-October-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

شنکربھگوان کی مورتی پر ووٹ بینک کی سیاست تیز

Published

on

دھولیہ:اسمبلی انتخابات سے پہلے شنکر بھگوان کے نام پر سیاست گرم ہوچکی ہے۔ تین مرتبہ رکن اسمبلی ہوکر دھولیہ شہر کی سیاسی تاریخ میں جعلی حرف سے لکھے جانے والے دانشور سیاست داں انیل گوٹے بی جے پی کی لہر میں بی جے پی کے عہدہ سے اور رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ دے کر سرخیوں میں بنے رہے تھے۔ وزرا کی باتوں کو نظر انداز کرنے والے ایم ایل اے نے شہریان سےجھولتا پل پانجرا ندی میں بنانے کا وعدہ انتخابی دور میں کیا تھا۔ جھولتا پل کا کل تخمینہ ۶۷؍ کروڑ روپئے ہے، پل کے مضبوط بنیادی ستون پانجرا ندی کے زیرِ زمین کئی فٹ اندرسے تعمیر کرتے ہوئے۳۰؍ فٹ اوپر اچانک مورتی کی تنصیب کردی یہ مورتی ۳۳؍ فٹ اونچی ہے۔ مورتی نصب کرنے کے بعد انیل گوٹے پر کیس درج کیا گیا ہے، کیونکہ بھگوان شنکر کی مورتی کی تعمیر کے لیے تعمیراتی محکمہ و پی ڈبلیو ڈی سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ مورتی نصب ہونے کے بعد مخصوص مذہب کے لوگوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اپوزیشن لیڈران نے مورتی ہٹانے کا مطالبہ کیا تو عوام برہم ہوگئی، اور کہاکہ چوپاٹی توڑواکر پیٹ نہیں بھرا جو مورتی ہٹانے کی بات کررہے ہو؟ انیل گوٹے نے بھی اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ اگر دم ہو تو مورتی کو اپنی جگہ سے ہٹاکر بتاؤ۔ میں اپنی جان دے کر مورتی کی حفاظت کروں گا، یوں بغیر اجازت کی شنکر بھگوان کی مورتی اپنی جگہ موجود ہے۔پانجرا ندی میں سیلاب سی کیفیت پیدا ہونے پر پانچ پل زیرِآب ہوگئے ہیں صرف بڑا پُل ڈوبنا باقی ہے۔ مورتی بڑے پل اور بڑے پل کی سطح مساوی ہے ، مورتی اب تک پانی میں ڈوبی نہیں ہے۔ انیل گوٹے نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پوجا کریں گے، مورتی کی مضبوطی کے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نسل در نسل صدیوں تک مورتی اپنی جگہ سے نہیں ہٹ سکتی ہے ۔ پانجرا ندی میں زبردست سیلاب بھی مورتی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ میرا کیا ہوا کام اتنا مضبوط ہے کہ کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہے۔ اسمبلی الیکشن میں شنکر بھگوان کی مورتی سب سے بڑا موضوع ہوگا، دھولیہ میں اس کے بغیر الیکشن ہونا ممکن نہیں ہے ۔ہندو ووٹ بینک صرف بی جے پی کے ہاتھوں میں نہیں ہے، ۴۰۰۰۰؍ پاکٹ ووٹ کے دعویدار گوٹے لڑائی کے میدان میں آسانی سے شکست کھانے والے نہیں ہیں۔بی جے پی سے استعفیٰ دینے والے آر ایس ایس کے ایم ایل اے اپنی ایم ایل اے کی کرسی حاصل کرنے کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہیں ۔ ۲؍ ماہ قبل شرد پوار سے بھی راز ونیاز کی باتیں ہوئی ہیں ،انیل گوٹے کے قریبی تعلقات کے لوگوں نے کہا کہ پرکاش امبیڈکر سے بھی دو مرتبہ ملاقات ہوچکی ہے۔

جرم

دبئی سے ہندوستان میں ڈرگس فروشی کا ریکیٹ بے نقاب، تین عالمی ڈرگس اسمگلر ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں، سلیم سہیل شیخ کی حوالگی

Published

on

ARREST

ممبئی ؛ ممبئی کرائم برانچ نے دبئی سے منشیات کی فیکٹری چلانے والے سرغنہ کو دبئی سے حوالگی کے بعد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے دبئی میں مفرور ملزم سلیم سہیل شیخ ایم ڈی ڈرگس کی فیکٹری چلاتا تھا. تفصیلات کے مطابق ۱۶ فروری ۲۰۲۴ کو ممبئی کرائم برانچ یونٹ 7 نے جال بچھا کر پروین بانو غلام کو سی ایس ٹی روڈ چمبور سانتا کروز کرلا ممبئی سے 641 گرام میفیڈون کے ساتھ گرفتار کیا تھا جس کی کل مالیت عالمی بازار میں ۱۲ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ملزمہ یہاں دبئی میں منشیات سازی کے فیکٹری دبئی میں براہ راست رابطے میں تھی اور یہاں سے ہی منشیات اسمگلنگ کیا کرتی تھی اس کے ساتھ ہی دبئی میں رابطہ رکھنے والا ساجد محمد آصف ۲۵ سالہ سے منشیات خریدا کرتی تھی اس کے بعد پولیس نے ساجد شیخ عرف ڈیبز کو گرفتار کیا اور میرا روڈ میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر 3 کلو گرام وزن ایم ڈی برآمد کیا جس کی قیمت عالمی بازار میں 3 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے یہ ملزم دبئی میں منشیات کی فیکٹری چلانے والے کے رابطہ میں تھا یہ ملزم اسے ایم ڈی کے لیے خام مال کی سپلائی کیا کرتا تھا اس کے بعد یہاں دو منشیات اسمگلروں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولس نے 25 مارچ 2024 کو سانگلی ضلع میں چھاپہ مار کر یہاں سے میفیڈ ون ایم ڈی کی فیکٹری بے نقاب کی اور 245 کروڑ کی منشیات سازی کا سامان ضبط کیا اس کیس میں منشیات کی خریداری حوالہ آپریٹر کے معرفت کے جاتی تھی اسے بھی گرفتار کیا گیا اس میں رابطہ کار اور منشیات فروشی کا سرغنہ طاہر سلیم ڈولا عرف مصطفی محمد قبا والا کی حوالگی کو پولس نے یقینی بنایا اور اسے دبئی سے بھارت حوالگی کے معرفت لایا گیا اس معاملہ میں مفرور ملزم سلیم سہیل شیخ کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا اس کےبعد کرائم برانچ نے اس معاملہ میں کارروائی کی اور یواے ای دبئی سے اس کی حوالگی کو مکمل کیا اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کا ۳۰ اکتوبر تک ریمانڈ لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی ڈٹیکشن ون وشال ٹھاکر نے انجام دی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے اب تک ایک خاتون سمیت کل 15 ملزمین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اور منشیات کے گروہ کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی میں 66 فیصد گاڑیوں اور ریاست میں 60 فیصد گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس لگائی گئی ہیں، پونے آر ٹی او سب سے آگے، آخری تاریخ کیا ہے؟ جرمانے کا مسودہ تیار۔

Published

on

Number-Plats

ممبئی : ممبئی میں 66 فیصد گاڑیاں اور ریاست میں 60 فیصد گاڑیوں میں ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس (ایچ ایس آر پی) لگائی گئی ہیں۔ ممبئی خطہ میں اندھیری اس معاملے میں سب سے آگے ہے۔ پونے آر ٹی او ریاست میں اس معاملے میں سب سے آگے ہے۔ گاڑیوں میں ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ جس کے بعد گاڑی مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ممبئی کے چار علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر (آر ٹی او) میں سے، اندھیری یعنی ممبئی ویسٹ آر ٹی او نے 82.73 فیصد پرانی گاڑیوں میں سب سے زیادہ ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائی ہیں۔ گریٹر ممبئی میں واشی آر ٹی او کی حدود میں 91 فیصد گاڑیوں میں ہائی سکیورٹی نمبر پلیٹس لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

یکم دسمبر سے ایئر اسپیڈ اسکواڈ بغیر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس کے بغیر پرانی گاڑیوں کے مالکان کو دوبارہ رجسٹریشن، گاڑیوں میں ترمیم اور لائسنس کی تجدید سے روک دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ کے سینئر حکام نے بتایا کہ تقریباً 20 فیصد پرانی گاڑیاں اسکریپ حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر گاڑیاں بند کی حالت میں ہیں۔ نجی طور پر اسکریپ کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ حکومت ان کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھتی۔ اس لیے 100 فیصد پرانی گاڑیوں پر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگانا انتہائی مشکل ہے۔

ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس کے لیے رجسٹریشن کرنے والوں کی جانب سے جوابات ابھی بھی آرہے ہیں۔ لہذا، اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے دن آپ کی گاڑی پر نمبر پلیٹ لگ جائے گی۔ گاڑیوں کے مالکان اپنی سہولت کے مطابق تقرری کرتے ہیں۔ وہ مقررہ وقت پر سنٹر پہنچ جاتے ہیں لیکن جب انہیں بتایا جاتا ہے کہ نمبر پلیٹ دستیاب نہیں ہے تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ چونکہ نمبر پلیٹس دوسرے شہروں سے منگوائی جارہی ہیں اس لیے ان کی آمد میں تاخیر ہورہی ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ تجربہ ہے کہ اپوائنٹمنٹ کی تاریخ کے کم از کم دو سے تین دن بعد نمبر پلیٹس لگائی جارہی ہیں۔ چونکہ اتوار کو مرکز بند ہوتا ہے، اس لیے دوسرے دنوں میں ملاقات کا وقت لینا ضروری ہے۔ تاہم اگر ملاقات کے دن بھی گاڑی پر نمبر پلیٹ نہ لگائی جائے تو گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن وکاس اگھاڑی کا سماجوادی پارٹی حصہ نہیں : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

‎ممبئی : میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتخابات میں سماج وادی پارٹی مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی اور نہ ہی وہ اس اتحاد کا حصہ ہوگی۔ وہ لوگ جنہوں نے 19 سال سے قید بے گناہ مسلمانوں کی رہائی پر اعتراض کیا, لیکن مالیگاؤں دھماکوں کے ملزمین کی رہائی پر خاموش رہے۔ بابری مسجد کے انہدام پر فخر کا اظہار کرنے والے بھگوان رام اور بھگوان وشواناتھ کا نام تو لیتے ہیں لیکن سنگم کے مقدس پانی کو بدبودار بتاتے ہیں اور اتربھارتیوں اور شمالی ہندوستانی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یہ ایسا صوبہ ہے جہاں پوارا ملک پنڈ دان ​​کرنے جاتا ہے ایسے صوبوں سے تعلق رکھنے والے شمالی ہندوستانیوں اور بہاریوں کی توہین کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں. ‎اگر ایسے لوگ مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہیں تو سماج وادی پارٹی کبھی بھی اس کا حصہ نہیں بنے گی۔

‎سماج وادی پارٹی انصاف، سیکولرازم، آئینی اقدار اور گنگا جمونی ثقافت کی سیاست کرتی ہے۔ اس لیے ہم کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں نفرت پھیلانے اور ملک کو تقسیم کرنے والی قوتیں شامل ہوں۔ اس قسم کی وضاحت ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کی ہے الیکشن قریب ہے ایسے میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی اپنی حلیف جماعتوں کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہے ایسے میں مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ مفاہمت سے سماجوادی پارٹی نے صاف انکار کردیا ہے اور اسے متعصب قرار دیا ہے کیونکہ اب مہا وکاس میں ایم این ایس کی بھی متوقع انٹری اور داخلہ کو لے کر تجسس برقرار ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ علاقائیت کی بنیاد پر تشدد برپا کرنے والوں کے ساتھ وہ انتخابات میں شریک ہونے سے قاصر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com