Connect with us
Friday,06-November-2026

مہاراشٹر

فاطمہ باغوان نے اپنے ہی معصوم بچوں کا قتل کیا

Published

on

پونے:پونے شہر کے بھوسری علاقہ میں پھل فروش اکرم باغوان اپنے افراد خانہ کے ساتھ زندگی بسر کررہا تھا۔ اکرم باغوان کی بیوی فاطمہ باغون اپنے شوہر کے کام میں ہاتھ بٹاتی تھی۔ان کے تین بچے تھے جن میں بالترتیب بڑی لڑکی الفیہ(۹)، چھوٹی لڑکی زویا(۷)، لڑکا ضیان(۶) ہے۔ ان نابالغ معصوم بچوں کو علم نہیں تھا کہ اپنی اولاد کو خود سے زیادہ محبت کرنے والی ماں کے ہاتھوں درد ناک موت ملنے والی ہیں۔ ہر فرد کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل ہوتے ہیں، ازدواجی زندگی میں تلخی و مٹھاس موسم کی طرح بدلتی رہتی ہے۔ زندگی کے مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی ایک کامیاب انسان ہونے کی دلیل ہے۔ زندگی میں وقت کے ساتھ نشیب و فراز سے گزرنا ہر فرد کا مقدر ہوتا ہے۔ مگر کچھ لوگ زندگی سے مایوس ہوکر بزدلانہ قدم اُٹھاتے ہیں اور ایک بار ملنے والی حسین زندگی کواپنے ہاتھوں ختم کردیتے ہیں۔ ایساہی ایک دلخراش واقعہ پونے کے بھوسری میں پیش آیا۔ پھل فروش اکرم باغوان کی بیوی فاطمہ باغوان کے درمیان معمولی بات طول پکڑ لی، فاطمہ کو اپنی ضروریاتِ زندگی میں چند روپیوں کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے اپنے شوہر اکرم سے مطالبہ کیا، لیکن اکرم کے انکار کرنے پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ معصوم بچے اسکول سے چھٹی کے وقت واپس لوٹ رہے تھے تو ان کے وہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ آج ان کی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ احساس کمتری کی شکار فاطمہ پہلے اپنے تینوں بچوں کو موت کی آغوش میں پہنچا دی، بچوں کا قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر جان دے دی۔اکرم اپنے کام سے گھر لوٹا تو دروازہ اندر سے بند تھا، اکرم دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کچھ جواب نہیں آیا۔ اکرم نے پولس کو فون کرکے خبر دی، پولس اکرم کے گھر پہنچ کر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ ماں کی لاش بچوں سمیت پھانسی کے پھندوں سے لٹکی ہوئی ہیں۔ تلاشی لینے کے بعد بھی سوسائیڈ نوٹ یا موت کی وجہ تحریر نہیں تھی، فاطمہ کا آبائی گاؤں کرناٹک ریاست میں ہے۔ فی الحال پولس نے اکرم باغوان کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ موت واقع ہونے کا اصل سراغ ہاتھ لگ جائے۔ بھوسری پولس معاملہ کی سنجیدگی سے جانچ کررہی ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرلا کاجو پاڑہ منشیات فروش کرنے والی ملزمہ گرفتار

Published

on

ممبئی اس مقام پر کوڈین فاسفیٹ مشروب کی بوتلوں کو فروخت کے لیے روم میں ذخیرہ کیا گیا تھا اس پر پولس نے 01 خاتون کو زیر حراست لے کر گرفتارکرلیا اس کی شناخت حسینہ ، عمر 38 سال، رہائشی کرلا ممبئی کے طور پر ہوئی مذکورہ ملزمہ سے ہر ایک 100 ملی کی کوڈین فاسفیٹ مشروب نشیلی ادویات کی 460 بوتلیں (قیمت 4,60,000/- روپے) ضبط کی گئی ہیں۔ مذکورہ بہترین کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ، ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلےشرینگی، اور باندرہ یونٹ نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

یونیفارم سول کوڈ دراصل ‘یونیفارم سول کوڈ’ نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ‘کنٹرول کوڈ’ ہے: ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ابوعاصم اعظمی نے مرکزی حکومت کے مجوزہ ‘یونیفارم سول کوڈ’ (یو سی سی ) پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “یو سی سی بل دراصل ‘یونیفارم سول کوڈ’ نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ‘کنٹرول کوڈ’ ہےپریس کانفرنس کے دوران، ابو عاصم اعظمی نے یو سی سی بل کے حوالے سے اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ “اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کے لیے جو مہلت یعنی 15 نومبر تک دی گئی ہے وہ ناکافی ہے؛ لہٰذا، اس آخری تاریخ میں توسیع کی جانی چاہیے۔اس عمل پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے، اعظمی نے کہا کہ “تجاویز جمع کراتے وقت شہریوں سے ان کی ذات اور مذہب کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اس عمل میں شامل سوالات بھی نامناسب انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں۔ انہی بے ضابطگیوں اور ناقص طریقوں کی وجہ سے کمیٹی کے رکن آشیش چوہان نے کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہےشہری حقوق کے معاملے پر حکومت پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “جب شہری حقوق کی بات آتی ہے، تو حکومت صرف مذہب سے متعلق معاملات پر ہی کارروائی کر رہی ہے۔”

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ۳ گرفتار

Published

on

ممبئی سائبر ساؤتھ نے ممبئی میں شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوتےسائبر جرائم میں، 3 ملزمان کو ناگپور سے گرفتار کر کے ممبئی کے 06 اور کل 73 جرائم میں حصہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاریخ ۱۰ جون ۲۰۲۶ سے تاریخ ۸ ستمبر کے دوران، خاتون میرا آئیر اور ان کے ساتھی دار نے شکایت کنندہ کو شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ کے ذریعے زیادہ نفع کا لالچ دے کر شکایت کنندہ کو مختلف بینک کھاتوں میں کل 58,72,410/- اتنی رقم مختلف بینک کھاتوں میں منتقلی کر شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کی اس معاملہ میں سائبر پولیس تھانہ، ممبئی میں 79/2026، دفعہ 318(4)، 319(2)، 338، 340، 61(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا دفعہ 66(ک)، 66(ڈ) معلوماتی تکنیک قانون کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کل رقم میں سے روپے 24,75,000/ رقم سنٹرل بینک آف انڈیا، شاخ، ناگپور اس بینک میں گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی اس کمپنی کے نام سے موجود جاری کھاتہ میں منتقل کی گئی ایسا پایا گیا تکنیکی تجزیہ اور نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر موجود معلومات کی بنیاد پر، مذکورہ بینک کھاتہ دار ملزم کا سراغ ناگپور میں ملا ، ۲ اکتوبر کو مذکورہ جرم کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے سازش رچ کر، ملزم انیرودھ اوکے اور مرکزی سرغنہ ملزم امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم نام رتیک شیلیش دھارگاوے کے نام سے گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی کمپنی قائم کی مذکورہ کمپنی قائم کرنے کے لیے جھوٹا معاہدہ کیامرکزی سرغنہ ملزم نام امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم ساتھی دار نام رتیک دھارگاوے کے نام سے موجود موبائل اپنے میں لاگ ان کرکے استعمال کرکے دھوکہ دہی کا کاروبار انجام دینے کے لیے مذکورہ موبائل نمبر دیگر ساتھی داروں کو دے کر دھوکہ دہی کی رقم آن لائن منتقل کی گئی تفتیش میں اس کا خلاصہ ہوا ۔

گرفتار ملزمین کے پاس سے
1) 11 مختلف بینک کھاتوں کے ضبط کیے گئے چیک بکس اور پاس بکس
2) 25 مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز
3) 11 بناوٹ کمپنیوں کے ربڑ اسٹیمپس اور 03 اسٹیمپ پیڈز
4) ڈیبٹ/اے-ٹی-ایم کارڈز، کیو-آر کوڈ
5) بناوٹ کمپنیوں کے کاغذات و پین کارڈز برآمد ہوئے ہیں ان کی شناخت 1) امیت دلیپ راؤ کالے، عمر- 34 سال، پلاٹ نمبر 18، واٹوڈا روڈ، چیتنیشور نگر، واٹوڈا، ناگپور، رتیک شیلیش دھارگاوے، عمر – 25 سال، نیو اندرا ریپبلکن نگر، لائن نمبر 2، جریپٹکا، ناگپور ، 3) انیرودھ ستیش اوکے، عمر – 30 سال، پلاٹ نمبر 3564 اے/1، بدھ گیا بدھ وہار کے قریب، سرسوتی نگر، جریپٹکا، ناگپور کے طور پر ہوئی ۔ مذکورہ جرم میں مرکزی سرغنہ ملزم اور اس کے دیگر 02 ساتھی داروں کو گرفتار کرنے میں ساؤتھ سائبر پولیس تھانہ،ممبئی کو کامیابی ملی ہے۔ مذکورہ قابل ستائش کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ، ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان