Connect with us
Tuesday,15-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

این جی ٹی کی ڈیری صنعت کے سلسلہ میں دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو پھٹکار

Published

on

نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی اورآبی سمیت کئی طرح کے خطرناک آلودگی پھیلانے والی ڈیری صنعتوں پر قانون کے تحت نکیل کسنے میں ناکام رہنے پر دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈي پي سي سي) کو سخت پھٹکار لگائی ہے اوراس سلسلے میں جلد از جلد کارگر قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔
ٹربیونل کے صدرآدرش کمار گوئل کی صدارت والی جسٹس کے رام کرشنن، جسٹس ایس پی واندگي اورناگن نندا کی چار رکنی بنچ نے ڈیری صنعت کی جانب سے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بڑے پیمانے پر آلودگی پھیلانے کے مسئلہ پر اپنے اس سال یکم اپریل کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ڈي پي سي سي کو سخت پھٹکار لگائی اور اس سمت میں ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ این جی ٹی کے حکم پر عمل پر ناکام رہنے پر ڈي پي سي سي کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے. بنچ نے اگلی سماعت کی تاریخ 20 ستمبر طے کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس کے پہلے کے حکم اوراس مسئلے کے معاملے میں بار بار کے احکامات کی ڈي پي سي سي نے خلاف ورزی کی ہے۔ ایسا کرکے وہ پانی کے تحفظ کنٹرول قانون -1974 اور فضائی آلودگی کنٹرول قانون -1981 کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی سے بچ رہی ہے اوراپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے دیگر قانونی اداروں پر جرمانہ لگانے کا حکم جاری کر رہی ہے، جواس کےدائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے پورٹل دوبارہ کھول دیا، ہندوستان کی وزارت برائے اقلیتی امور نے حج گروپ آپریٹرز کو جلد عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی

Published

on

Hajj

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج نے 10,000 عازمین حج کے لیے حج (نسک) پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ منیٰ (مکہ کے قریب ایک شہر) میں جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت نے سی ایچ جی اوز (کمبائنڈ حج گروپ آپریٹرز) سے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنا عمل مکمل کریں۔ حج رواں سال جون کے مہینے میں ہوگا۔ اس کے لیے مئی سے ہی عازمین حج سعودی جانا شروع کر دیں گے۔ 26 سی ایچ جی اوز حج کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ منیٰ میں کیمپ، ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے لیے ضروری معاہدے مکمل نہیں کر سکے۔ اس پر حکومت ہند نے سعودی وزارت حج سے رابطہ کیا۔ ہندوستانی حکومت کی مداخلت کے بعد سعودی وزارت حج نے پورٹل کو دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ہندوستان کی اقلیتی امور کی وزارت نے کہا کہ کچھ سی ایچ جی اوز سعودی عرب کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہے، جس سے ان کا حج کوٹہ پورا نہیں ہوا۔ اس بقیہ کوٹہ کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب نے اب 10,000 عازمین حج کے لیے پورٹل کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ حکومت ہند کی حج پالیسی 2025 کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا ملک کے لیے مختص حج کے کل کوٹے کا 70% کا انتظام کرتی ہے۔ باقی 30% پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو دیا جاتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سعودی عرب نے 2025 کے لیے ہندوستان کو 1,75,025 (1.75 لاکھ) کا کوٹہ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری چندر شیکھر کمار اور جوائنٹ سکریٹری سی پی ایس بخشی نے ہندوستانی عازمین کے لیے حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ہفتے جدہ کا دورہ کیا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی اس سال جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال حج 4 جون سے 9 جون 2025 کے درمیان ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا انحصار اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحج کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com