Connect with us
Saturday,22-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

پڑ ھےگا انڈیا بڑھے گا انڈیا کی یاد میں کھونی گرام پنچایت دفتر میں ہائی اسکول کے کامیاب طلباء کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا

Published

on

بھیونڈی:ملک میں اقلیتوں با الخصو ص مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔بے قصوروں کا بے رحمی سے پیٹ پیٹ کرقتل کیا جارہا ہے۔جس کے خلاف قومی سطح پرملک گیرسطح پر ملی،سماجی،سیاسی تنظیموں کی جانب سے شدت کے ساتھ صدائے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اسی تناظر میں منگل کو ’میڈیکل ریپریزینٹیٹوکوالیفائیڈپیوپل‘نامی تنظیم کے بینر تلے سینکڑوں ڈاکٹروں اورایم آرنے ہجومی تشددکے خلاف پرانت آفس کے سامنے خاموش احتجاج کیا۔مظاہرین اپنے منہ پر کالی پٹی باندھے ہوئے تھے۔نیز ان کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں جن پر ’سیاسی قتل بند کرو‘،’مذہب کے نام پر قتل بند کرو‘،’ماب لنچنگ بند کرو‘، جیسے نعرے تحریر تھے۔اسہجومی تشدد کے خلاف ڈاکٹرس اور میڈیکل ریپرنزیٹیو اور تعلیم یافتہ شہریوں نے زبردست خاموش احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے اس کے خلاف سخت قانون بنانے اور ملزمین کو سخت سے سخت سزاد ینے کا مطالبہ کیا،ان دنوں ملک بھر میں ماب لنچنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ملک میں بڑھتے ہجومی تشدد کو لیکر اقلیتوں میں ںتشویش و خوف کا ماحول پھیل رہا ہے جس کو لیکر ملک بھر میں احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ چل پڑا ہے. بھیونڈی میں میڈیکل ریپرنزیٹیو کوالیفائیڈ پیوپل کے زیرِ اہتمام پرانت دفتر کے سامنے شہر کے ڈاکٹرز اور ایم آر نے کثیر تعداد میں شامل ہوکر خاموش احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے منہ پر کالی پٹی باندھ کر اور ہاتھوں میں ہجومی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تصویریں اٹھائے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اس ملک میں بڑھتی منافرت افسوس ناک ہے روز بروز کسی نہ کسی مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا شکار بنایا جاتا ہے ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کیا گیا وعدہ ’سب کا وشواش‘ کہاں گیا کیا اس طرح سے اقلیتوں کو مار کر انھیں ڈرا کر انکے نوجوانوں کو سر عام پیٹ کر انکا وشواش جیتا جائے گا۔

(جنرل (عام

‘بمبئی پریزیڈنسی ریڈیو کلب لمیٹڈ’ کا فوڈ بزنس لائسنس معطل، آئی اے ایس تکارام منڈھے کی بڑی کارروائی

Published

on

Redio-Club

ممبئی : مہاراشٹر اسٹیٹ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کی سنگین بے ضابطگیوں کا پتہ چلنے کے بعد، جنوبی ممبئی کے کولابا میں واقع دی بامبے پریزیڈنسی ریڈیو کلب لمیٹڈ کے فوڈ بزنس لائسنس کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ایف ڈی اے کی کارروائی مہاراشٹر فوڈ سیفٹی کمشنر توکارام منڈھے (آئی اے ایس) کی قیادت میں کی گئی۔ 19 اگست 2026 کو کیے گئے معائنے کے دوران، اسٹیبلشمنٹ نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006، اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز رولز اینڈ ریگولیشنز، 2011 (شیڈول 4) کی کئی سنگین خلاف ورزیاں پائی۔ ایف ڈی اے کے مطابق، باورچی خانے کے مختلف حصوں میں مکھیوں کا وسیع پیمانے پر حملہ پایا گیا۔ مزید برآں، ایک مردہ کاکروچ ملا، اور ڈش واشنگ ایریا کے قریب کاکروچ کے جال کھلے میں پڑے ہوئے پائے گئے، جس سے کھانے کی آلودگی کا خطرہ تھا۔ معائنے میں باورچی خانے کی چھت سے گرتے ہوئے پلاسٹر کا بھی انکشاف ہوا، جو براہ راست کھانے کی تیاری کے علاقوں پر گر سکتا تھا۔ کھانے کے ساتھ ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز بھی پائے گئے۔ اس سے کیمیائی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا۔

حفظان صحت کی سنگین کمیوں میں برتنوں اور کھانے کو براہ راست فرش پر ذخیرہ کرنا، نان ویجیٹیرین کھانے کے لیے استعمال ہونے والے ریفریجریٹرز کی ناقص صفائی، ڈیفروسٹنگ کا نامناسب طریقہ کار، اور ملازمین کے ہیلمٹ اور کپڑے جیسی ذاتی اشیاء کو کھانے کے ساتھ ذخیرہ کرنا شامل ہے۔ ایف ڈی اے کے معائنے میں کچن کے دروازوں کو سیل نہیں کیا گیا، کچرے کے ڈبے کھانا پکانے کے چولہے کے قریب رکھے گئے، اور احاطے میں تھوکنے کی نشاندہی کرنے والے نشانات پائے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ میں مجموعی طور پر 47 فیصد عدم تعمیل تھی جسے فوڈ سیفٹی کے معیارات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ سمجھا جاتا تھا۔ ایف ڈی اے کے زون 1 آفس نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے سیکشن 32(3) اور ریگولیشن 2.1.8(4) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا۔

حکم نامے میں اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی خرید، فروخت اور تقسیم سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کردیں۔ ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ معطلی کے حکم کی خلاف ورزی کے نتیجے میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مہاراشٹرا ایف ڈی اے کے سربراہ آئی اے ایس تکرام منڈھے نے ایک اور بڑی کارروائی کی، جس میں میکڈونلڈ سمیت پانچ کلب-ریستورانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Published

on

مہاراشٹر کے ایف ڈی اے چیف آئی اے ایس توکارام منڈھے نے ایک اور بڑی کارروائی کی ہے۔ ایف ڈی اے نے ناپاکی اور کاکروچ پائے جانے کے بعد میکڈونلڈز اور دی بامبے پریزیڈنسی ریڈیو کلب سمیت کئی معروف ریستورانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ منڈھے کے اقدامات نے ملک بھر میں سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔ کچھ دن پہلے، انہوں نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کو ایک ومل کے اشتہار پر نوٹس جاری کیا تھا۔

مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر، آئی اے ایس توکارام منڈھے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ “محفوظ خوراک، محفوظ مہاراشٹر” مہم کے ایک حصے کے طور پر، اس نے اب سات ریستورانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں، جن میں میکڈونلڈز اور دی بامبے پریزیڈنسی ریڈیو کلب شامل ہیں، بشمول کھار جمخانہ ریستوران۔ منڈھے کی ایف ڈی اے قیادت نے یہ کارروائی غیر متعینہ اینالاگ پنیر کے استعمال اور زندہ کاکروچ کے ساتھ غیر صحت بخش مواد کی تلاش کے بعد کی۔ منڈھے کی تازہ کارروائی نے ممبئی اور مہاراشٹر میں مزید تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ مُنڈھے کے اقدامات کا ملک بھر میں چرچا ہو رہا ہے۔ وہ 2005 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

عید میلادالنبی پر تھانے میں سکیورٹی سخت، نیاز و لنگر کی تقسیم اور سوشل میڈیا پر پولیس کی نظر

Published

on

ممبئی : تھانہ پولس عید میلاد النبی کے پیش نظر تھانہ پولس نے بھی الرٹ جاری کیا ہے یہاں ممبئی محرم میں فیاض کی زہریلی سازش کے بعد اب تھانہ میں جلوس محمدی میں نیاز اور لنگر کی تقسیم پر پولس کی خاص نگرانی ہو گی اور پولس تنظیموں کا اندارج بھی کرے گی جو لنگر اور نیاز تقسیم کرتے ہیں جلوس کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پولس نظر رکھے گی اگر کوئی جلوس میں گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے یا ماحول خراب کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی یہ انتباہ تھانہ پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ میں جلوس سے قبل میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے.

اس کے ساتھ ہی محلہ کمیٹیوں اور پیس کمیٹی کی میٹنگ میں رہنمایانہ اصولوں اور قانون کی پابندی سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ عاشقان رسول سے پولس کمشنر ڈومبرے نے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس میں خرافات ، ٹریپل سیٹ ، رش ڈرائیونگ اور قانون کی خلاف ورزی سے گریز کرے کیونکہ بحالت مجبوری پولس کو ان پر کارروائی کرنے پر مجبورہونا پڑتا ہے ۔ آشوتوش ڈمبرے نے واضح کیا ہے کہ جلوس محمدی کےلیے ضروری اجازت نامے فراہم کئے جاتے ہیں اس میں کوئی بھی بے جا شرائط کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے قانون کے مطابق پولس سبھی کو اجازت دیتی ہے اس میں پولس پر کسی بھی قسم کی جانبداری یا بھید بھاؤ کا الزام عائد کرنا غلط ہے بھیونڈی میں جلوس کے جھنڈے کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس پر پولس کمشنر نے وضاحت کی ہے کیونکہ جھنڈے کی لمبائی پر اعتراض کیا گیا تھا پولس کمشنر ڈومبرے نے کہا کہ قانون کے مطابق ہر تہوار کو اجازت دی جاتی ہے اس میں بھید بھاؤ یا اضافی شرائط کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

ڈومبرے نے کہا کہ جلوس میں بچوں پر خاص توجہ دی جائے انہیں ٹرک کے ٹپ پر ہر گز بھی بیٹھے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے حادثہ کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی عید میلاد النبی کے دوران نگرانی میں شدت پیدا کردی گئی ہے اگر کوئی سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرتا ہے جس سے حالات خراب ہونے اور دو فرقوں میں نفرت کا خطرہ ہوتا ہے ایسے افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرتی ایجنڈہ ناقابل برداشت ہے اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے اور سماج و معاشرے میں دوری پیدا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔

تھانہ ، ممبرا ، بھیونڈی ، کلیان را بوڑی ڈومبیولی جیسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر جوش و خروش کے ساتھ جلوس عید میلادالنبی نکالا جاتا ہے جلوس میں نوجوان جوش میں ہوش نہ کھو بیٹھے اس بات کا بھی انہیں خاص خیال رکھنا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ماحول خراب کرنے کا سبب بنتا ہے اس لئے غیر مصدقہ مواد اور مشمولات کو شئیر نہ کیا جائے کیونکہ ایسے میں ان کے خلاف بھی کاروائی ہوسکتی ہے جو ان کے ایجنڈے اور نفرتی مشمولات کو آگے بڑھاتے ہیں ۔

آشوتوش ڈومبرے نے یہاں ایک معاصر اردو روزنامہ اور اردو کی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے عید میلاد النبی پر خصوصی انتظامات کا دعوی کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولس ہر طرح سے تیار ہے جلوس پر نگرانی کے ساتھ ساتھ ہر اسکے روٹ پر بھی سخت بندوبست ہوگا عاشقان رسول سے کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے درخواست کی ہے کہ وہ نظم و نسق اور قانون کی پابندی کرے کیونکہ نبی رحمت حضور پاک امن کے پیامبر ہے اور رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے ہیں اس لئے ہمیں حضور کے طریقے اور تعلیمات پر ہی امن وامان کا دامن تھامتے ہوئے جلوس میں شرکت کرنا چاہیے ۔ ڈومبرے نے کہا کہ فرقہ پرستوں پر جلوس محمدی کے دوران خاص نظر رکھی جائے گی اس کے ساتھ ہی اگر کوئی بھی ماحول خراب کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس پر کارروائی ہو گی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان