Connect with us
Monday,19-October-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کارپوریٹروں نے نشستوں سے متعلق بدانتظامی یا دشواری کی کوئی شکایت نہیں کی, آر ٹی آئی میں بی ایم سی کی تردید

Published

on

BMC-Chunav

ممبئی : گزشتہ تین برسوں میں ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مرکزی ایوان میں کاپوریٹروں کے نشستوں کو لے کر شہری یا اراکین کی طرف سے ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید برآں پچھلے پانچ سالوں کے دوران ہال میں بیٹھنے کی ترتیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ معلومات حق (آر ٹی آئی) ایکٹ 2005 کے تحت حاصل کردہ اعداد و شمار کے ذریعہ سامنے آئی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ایوان میں کارپوریٹروں کے بیٹھنے کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کے بارے میں انتظامیہ کو کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے میونسپل کارپوریشن کے ہال میں بیٹھنے کے انتظامات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر معلومات مانگی تھیں۔ یہ تفصیلات ایگزیکٹو انجینئر (ہیڈ کوارٹرز) کے دفتر کی جانب سے فراہم کردہ جواب میں سامنے آئیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن ہال میں فی الحال کل 237 نشستیں دستیاب ہیں۔ ان میں 227 منتخب کارپوریٹروں اور 10 نامزد کارپوریٹروں کے لیے نشست کے انتظامات شامل ہیں۔ کارپوریشن نے یہ بھی واضح کیا کہ پچھلے پانچ سالوں میں بیٹھنے کے اس انتظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔انیل گلگلی نے اپنی درخواست میں کارپوریٹروں، عہدیداروں، میڈیا کے نمائندوں، سامعین اور دیگر افراد کے بیٹھنے کی درجہ بندی کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کی تھیں۔ وہ تاریخ جس کے بعد سے موجودہ انتظام نافذ ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں کی گئی کسی بھی تبدیلی کی تفصیلات فراہم کی گئی۔ تاہم، کارپوریشن نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ معاملات متعلقہ محکمے کے دائرہ کار میں نہیں آتے، اس لیے ان سے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ مزید برآں، بیٹھنے کے انتظامات سے متعلق شہریوں یا ممبران کی طرف سے درج کردہ کسی بھی شکایت کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئیں۔ جواب میں، کارپوریشن نے واضح کیا کہ پچھلے تین سالوں میں سیٹنگ لے آؤٹ سے متعلق ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی نے تبصرہ کیا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن ہال شہر کے اعلیٰ ترین جمہوری فیصلہ سازی کے عمل کا مرکز ہے۔ اس تناظر میں، اس کے بیٹھنے کے انتظامات، صلاحیت اور انتظامی سیٹ اپ کے بارے میں معلومات عام کرنا شفافیت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں امیٹیشن جیولری کے کام پر لگائے گئے 17 نابالغ بچے آزاد، مالک گرفتار، پولیس کا مقدمہ درج

Published

on

ممبئی ۱۵اکتوبر کو دوپہر 4.00 بجے کے قریب کرار پولیس تھانہ حدود میں گلاب سنگھ چال، روم نمبر 15، کوکنی پاڈا، کرار گاؤں مالاڈ (مشرق) ممبئی اس مقام پر 10 بائی 12 کے اندھیرے کمرے میں 14 سے 16 عمر گروپ کے نابالغ بچے امیٹیشن جیولری کے کام کے لیے لا کر ان سے 15 سے 16 گھنٹے سخت کام کروا کر ان کا جسمانی استحصال اور جذباتی استحصال کیا جا رہا ہے اس بارے میں حاصل خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس افسر دراڈے، بیٹ افسررنجیت ٹھاکر، نربھیا ٹیم کی خاتون افسر اور پولیس عملہ نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا تو، جتیندر کمار گوپال چودھری عمر 38 سال نے کل 17 نابالغ بچوں کو امیٹیشن جیولری کے خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا اس لیے ملزم کے خلاف دفعہ 146، بی این ایس دفعہ 75، 79 (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کا قانون) 2015 سہ دفعہ 3، 3(ا)، 14 بال کامگار (پابندی اور ضابطہ) قانون 1986 کے تحت جرم داخل کرکے مقدمے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کل ١٧ بچوں کو محفوظ طریقے سے رہا کیا گیا ہے اور انہیں چلڈرن ہوم میں رکھا گیا ہے۔یہ کارروائی کرار پولس اسٹیشن کے عملہ نے کی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، ہفتہ وصولی کیس میں دو گرفتار

Published

on

ممبئی کرائم برانچ نے ایک تاجر سے 80 لاکھ روپے ہفتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو ہفتہ کی رقم قبول کرتے ہوئے جال بچھا کر رنگے ہاتھوں حراست میں لیا ہے۔ شکایت کنندہ تاجر کے پالگھر ضلع میں پتھر کی کان کے کاروبار کے لیے ضروری اجازت ناموں کے سلسلے میں جعلی گرام سبھا کی قرارداد اور ناقابل اعتراض سرٹیفکیٹ دے کر ملزمان نے شروعات میں 40 لاکھ روپے ہفتہ اس سے پہلے وصول کیا تھا۔ اس کے بعد کاروبار شروع رکھنے کے لیے مزید 80 لاکھ روپے طلب کرکے پستول کا خوف دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیے جانے کی شکایت کرائم برانچ کو موصول ہوئی تھی۔ مذکورہ شکایت کے مطابق کرائم برانچ 9 کے دستے نے تاریخ ۱۴ اکتوبرکو اندھیری (مغرب)، ممبئی میں جال بچھا کر 30 لاکھ روپے کی ہفتہ کی رقم قبول کرتے ہوئے دو مرد ملزمان کو (عمر بالترتیب 42 سال اور 37 سال) حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے چار موبائل فون اور ہفتہ کے لین دین کی رقم کے طور پر قبول کی گئی 30 لاکھ روپے والی بیگ ضبط کی گئی ہے۔ مذکورہ معاملے میں امبولی پولیس تھانہ میں دفعہ 308(5)، 351(3)، 61(2)، 3(5) بی این ایس دفعہ 3، 25 اسلحہ ایکٹ کے تحت جرم داخل ہے اور مزید تفتیش کرائم برانچ 9 کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ مذکورہ قابل ذکر کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل پولس کمشنر کرشن کانت اپادھیائے، ڈی سی پی کرائم نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

منشیات کے خلاف ممبئی پولس کا سخت کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں کے گھر اور املاک بھی منہدم

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی میں منشیات کے خلاف پولس نے سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایسے ملزمین کے گھروں اور املاک کو مسمار کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھے اس میں پولس نے کئی ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے یہ کارروائی منشیات مخالف دستہ سیل اور ممبئی کرائم برانچ نے کی ہے ۔ممبئی میں 30 جولائی 2026 سے شروع کی گئی ڈرگ فری ممبئی مہم کے تحت، اور مرکزی حکومت کی 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی نشہ مکت بھارت ابھیان کے مقصد کے مطابق، ممبئی پولیس نے 14 اور 15 اکتوبر 2026 کو ممبئی شہر میں منشیات مخالف مہم میں شدت پیدا کی اور اس مہم کے تحت چھاپہ مار کارروائی کی گئی اس میں قانونی کارروائی، املاک کی ضبطی، احتیاطی تدابیر اور عوامی بیداری ان تین ستونوں پر مبنی مہم میں کامیابی ملی ہے ۔ اس خصوصی مہم میں این ڈی پی ایس قانون کے تحت منشیات رکھنے/فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنا، پہلے سے درج مقدمات میں فرار اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنا اور ملزمان کے خلاف حاصل غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرنا، ان تین اہم باتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔پولیس تھانہ، منشیات مخالف دستہ نے مشترکہ طور پر کی گئی کارروائی میں 72 مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ 21 فرار اور مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح عدالت سے حاصل غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرکے کل 40 ملزمان کو اس مہم کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم کے دوران گانجا، میفیڈرون (ایم ڈی)، ہیروئین / براؤن شوگر، چرس، ایل ایس ڈی پیپر، کوکین، ہشیش اور ہائیڈروپونک گانجا ایسے کل46.16 کلو املی مادہ اور کوڈین پر مبنی کف سیرپ کی کل 9,540 بوتلیں کل اندازاً روپے 15.87 کروڑ قیمت کا مال 9.57 لاکھ نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔خصؤصی مہم کے دوران پہلے منشیات مخالف معاملات میں ملزم اپنے دیگر 04 ساتھیوں کے ساتھ منظم گروہ بنا کر منشیات کا کاروبار کر رہا ہے ایسا ثابت ہونے سے مذکورہ 05 ملزمان کے خلاف کرائم برانچ کی طرف سے مذکورہ مقدمے میں مہاراشٹرمکوکا ایم سی او سی اے کے تحت کارروائی کی گئی۔

اسی طرح احتیاطی کارروائی کے حصے کے طور پر این ڈی پی ایس مقدمات میں ایک عادی ملزم کو پی آئی ٹی – این ڈی پی قانون کے تحت ایک سال کے لیے ناسک جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ سال 2026 میں اب تک کل 14 افراد کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی قانون کے تحت کارروائی کرکے نظر بند کیا گیا ہے۔خصوصی مہم کے دوران این ڈی پی ایس مقدمات میں ملزمان کے 20 غیر قانونی گھر اور 145 غیر قانونی تعمیراتکو مسمار کیا گیا۔ املاک کی ضبطی اور احتیاطی کارروائی کے ساتھ ساتھ املی مادہ کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی بیداری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اسکول، کالج، گنیش اتسو نوراتری اتسو اور عوامی مقامات پر منعقد گربا پروگرام سمیت9,031 مقامات پر چلائے گئے عوامی بیداری مہم میں 9,82,928 شہری شامل ہوئے ہیں۔منشیات کے خلاف مسلسل کارروائی، احتیاطی تدابیر اور عوامی شراکت داری کے ذریعے ڈرگ فری ممبئی کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ممبئی پولیس پرعزم ہے اور منشیات سے متعلق کوئی بھی معلومات قومی منشیات مخالف ہیلپ لائن ایم اے این اے ایس ) 1933 کے ذریعے پولیس کو دے کر اس مہم میں تعاون/شامل ہونے کی اپیل شہریوں سے کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان