Connect with us
Monday,19-October-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

انتخابی فہرستوں کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) سے متعلق فرضی اور گمراہ کن پیغامات سے مستعد رہیں، چیف الیکٹورل آفیسر شری ایس چوکلنگم کی اپیل

Published

on

SIR

ممبئی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) 2026 کے انتخابی فہرستوں کا عمل فی الحال ممبئی ریجن (ممبئی سٹی اور مضافات) میں جاری ہے۔ اس تناظر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ ووٹرز کو واٹس ایپ کے ذریعے جعلی اور گمراہ کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے پیغامات کا جواب نہ دیں اور ان سے وابستہ کسی بھی مالی لین دین سے گریز کریں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) 30 جون اور 29 جولائی 2026 کے درمیان اسپیشل انٹینسیو ریویژن – 2026 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر گھر گھر دورے کر رہے ہیں، اور ضروری طریقہ کار کو انجام دیا جا رہا ہے۔ اس کے درمیان، یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ ووٹروں کو جعلی واٹس ایپ پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ان پیغامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ووٹر رجسٹریشن کے لیے جمع کرائے گئے دستاویزات کے حوالے سے انکوائری جاری ہے اور وصول کنندہ کو مخصوص موبائل نمبر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اپنی خدمات کے لیے کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔ لہذا، ووٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) – 2026 کے حوالے سے موصول ہونے والے کسی بھی جعلی یا دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات کا جواب نہ دیں۔ مزید برآں، کسی کو بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، او ٹی پیز، یا دیگر ذاتی معلومات کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے، اور نہ ہی کوئی مالی لین دین کیا جانا چاہیے۔ ریلائنس کو مکمل طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا/چیف الیکٹورل آفیسر کی آفیشل ویب سائٹس یا سوشل میڈیا چینلز پر، یا بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز)، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ایروز) یا الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) کی سرکاری ہدایات پر رکھا جانا چاہیے۔ کسی بھی شک کی صورت میں، کسی کو ووٹر ہیلپ لائن نمبر 1950 پر رابطہ کرنا چاہیے یا قریبی الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) کے دفتر میں جانا چاہیے۔ ہیلپ ڈیسک سے متعلق معلومات کے لیے لنک https://ceoelection.maharashtra.gov.in/ceo/Districtvoterhelpline.aspx پر جانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں امیٹیشن جیولری کے کام پر لگائے گئے 17 نابالغ بچے آزاد، مالک گرفتار، پولیس کا مقدمہ درج

Published

on

ممبئی ۱۵اکتوبر کو دوپہر 4.00 بجے کے قریب کرار پولیس تھانہ حدود میں گلاب سنگھ چال، روم نمبر 15، کوکنی پاڈا، کرار گاؤں مالاڈ (مشرق) ممبئی اس مقام پر 10 بائی 12 کے اندھیرے کمرے میں 14 سے 16 عمر گروپ کے نابالغ بچے امیٹیشن جیولری کے کام کے لیے لا کر ان سے 15 سے 16 گھنٹے سخت کام کروا کر ان کا جسمانی استحصال اور جذباتی استحصال کیا جا رہا ہے اس بارے میں حاصل خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس افسر دراڈے، بیٹ افسررنجیت ٹھاکر، نربھیا ٹیم کی خاتون افسر اور پولیس عملہ نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا تو، جتیندر کمار گوپال چودھری عمر 38 سال نے کل 17 نابالغ بچوں کو امیٹیشن جیولری کے خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا اس لیے ملزم کے خلاف دفعہ 146، بی این ایس دفعہ 75، 79 (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کا قانون) 2015 سہ دفعہ 3، 3(ا)، 14 بال کامگار (پابندی اور ضابطہ) قانون 1986 کے تحت جرم داخل کرکے مقدمے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کل ١٧ بچوں کو محفوظ طریقے سے رہا کیا گیا ہے اور انہیں چلڈرن ہوم میں رکھا گیا ہے۔یہ کارروائی کرار پولس اسٹیشن کے عملہ نے کی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، ہفتہ وصولی کیس میں دو گرفتار

Published

on

ممبئی کرائم برانچ نے ایک تاجر سے 80 لاکھ روپے ہفتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو ہفتہ کی رقم قبول کرتے ہوئے جال بچھا کر رنگے ہاتھوں حراست میں لیا ہے۔ شکایت کنندہ تاجر کے پالگھر ضلع میں پتھر کی کان کے کاروبار کے لیے ضروری اجازت ناموں کے سلسلے میں جعلی گرام سبھا کی قرارداد اور ناقابل اعتراض سرٹیفکیٹ دے کر ملزمان نے شروعات میں 40 لاکھ روپے ہفتہ اس سے پہلے وصول کیا تھا۔ اس کے بعد کاروبار شروع رکھنے کے لیے مزید 80 لاکھ روپے طلب کرکے پستول کا خوف دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیے جانے کی شکایت کرائم برانچ کو موصول ہوئی تھی۔ مذکورہ شکایت کے مطابق کرائم برانچ 9 کے دستے نے تاریخ ۱۴ اکتوبرکو اندھیری (مغرب)، ممبئی میں جال بچھا کر 30 لاکھ روپے کی ہفتہ کی رقم قبول کرتے ہوئے دو مرد ملزمان کو (عمر بالترتیب 42 سال اور 37 سال) حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے چار موبائل فون اور ہفتہ کے لین دین کی رقم کے طور پر قبول کی گئی 30 لاکھ روپے والی بیگ ضبط کی گئی ہے۔ مذکورہ معاملے میں امبولی پولیس تھانہ میں دفعہ 308(5)، 351(3)، 61(2)، 3(5) بی این ایس دفعہ 3، 25 اسلحہ ایکٹ کے تحت جرم داخل ہے اور مزید تفتیش کرائم برانچ 9 کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ مذکورہ قابل ذکر کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل پولس کمشنر کرشن کانت اپادھیائے، ڈی سی پی کرائم نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

منشیات کے خلاف ممبئی پولس کا سخت کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں کے گھر اور املاک بھی منہدم

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی میں منشیات کے خلاف پولس نے سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایسے ملزمین کے گھروں اور املاک کو مسمار کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھے اس میں پولس نے کئی ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے یہ کارروائی منشیات مخالف دستہ سیل اور ممبئی کرائم برانچ نے کی ہے ۔ممبئی میں 30 جولائی 2026 سے شروع کی گئی ڈرگ فری ممبئی مہم کے تحت، اور مرکزی حکومت کی 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی نشہ مکت بھارت ابھیان کے مقصد کے مطابق، ممبئی پولیس نے 14 اور 15 اکتوبر 2026 کو ممبئی شہر میں منشیات مخالف مہم میں شدت پیدا کی اور اس مہم کے تحت چھاپہ مار کارروائی کی گئی اس میں قانونی کارروائی، املاک کی ضبطی، احتیاطی تدابیر اور عوامی بیداری ان تین ستونوں پر مبنی مہم میں کامیابی ملی ہے ۔ اس خصوصی مہم میں این ڈی پی ایس قانون کے تحت منشیات رکھنے/فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنا، پہلے سے درج مقدمات میں فرار اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنا اور ملزمان کے خلاف حاصل غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرنا، ان تین اہم باتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔پولیس تھانہ، منشیات مخالف دستہ نے مشترکہ طور پر کی گئی کارروائی میں 72 مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ 21 فرار اور مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح عدالت سے حاصل غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرکے کل 40 ملزمان کو اس مہم کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم کے دوران گانجا، میفیڈرون (ایم ڈی)، ہیروئین / براؤن شوگر، چرس، ایل ایس ڈی پیپر، کوکین، ہشیش اور ہائیڈروپونک گانجا ایسے کل46.16 کلو املی مادہ اور کوڈین پر مبنی کف سیرپ کی کل 9,540 بوتلیں کل اندازاً روپے 15.87 کروڑ قیمت کا مال 9.57 لاکھ نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔خصؤصی مہم کے دوران پہلے منشیات مخالف معاملات میں ملزم اپنے دیگر 04 ساتھیوں کے ساتھ منظم گروہ بنا کر منشیات کا کاروبار کر رہا ہے ایسا ثابت ہونے سے مذکورہ 05 ملزمان کے خلاف کرائم برانچ کی طرف سے مذکورہ مقدمے میں مہاراشٹرمکوکا ایم سی او سی اے کے تحت کارروائی کی گئی۔

اسی طرح احتیاطی کارروائی کے حصے کے طور پر این ڈی پی ایس مقدمات میں ایک عادی ملزم کو پی آئی ٹی – این ڈی پی قانون کے تحت ایک سال کے لیے ناسک جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ سال 2026 میں اب تک کل 14 افراد کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی قانون کے تحت کارروائی کرکے نظر بند کیا گیا ہے۔خصوصی مہم کے دوران این ڈی پی ایس مقدمات میں ملزمان کے 20 غیر قانونی گھر اور 145 غیر قانونی تعمیراتکو مسمار کیا گیا۔ املاک کی ضبطی اور احتیاطی کارروائی کے ساتھ ساتھ املی مادہ کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی بیداری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اسکول، کالج، گنیش اتسو نوراتری اتسو اور عوامی مقامات پر منعقد گربا پروگرام سمیت9,031 مقامات پر چلائے گئے عوامی بیداری مہم میں 9,82,928 شہری شامل ہوئے ہیں۔منشیات کے خلاف مسلسل کارروائی، احتیاطی تدابیر اور عوامی شراکت داری کے ذریعے ڈرگ فری ممبئی کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ممبئی پولیس پرعزم ہے اور منشیات سے متعلق کوئی بھی معلومات قومی منشیات مخالف ہیلپ لائن ایم اے این اے ایس ) 1933 کے ذریعے پولیس کو دے کر اس مہم میں تعاون/شامل ہونے کی اپیل شہریوں سے کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان