Connect with us
Tuesday,22-September-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر کسانوں کی قرض معافی، خسارہ کا ریاستی بجٹ پیش، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی یاد تازہ : دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی میں ایک طرف معیشت کو بڑھانے کا عزم کیا گیا تو دوسری طرف وزیر مالیات نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی عدم موجودگی میں خسارہ کا بجٹ پیش کیا گیا۔ مہاراشٹر اسمبلی میں آج ریاستی بجٹ پیش کیا گیا ریاست مہاراشٹر کا سال 2026-27 کا بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس سال کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ نے آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر خزانہ اجیت پوار کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو اہم اعلانات کئے ہیں۔ اجیت دادا کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بجٹ پیش کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ اس موقع پر دیویندر فڑنویس نے ریاست کی معیشت میں اجیت پوار کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ اجیت دادا آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن بجٹ سے ان کا رشتہ بہت مضبوط تھا۔ وہ 11 مرتبہ ریکارڈ ریاستی بجٹ پیش کر چکے ہیں۔ محنتی آدمی ان کی اصل پہچان تھی۔وزیر اعلی نے اجیت پوار کے کام کی تعریف کرنے کے لئے درج ذیل دو اہم اعلانات کئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اجیت پوار کی شخصیت اور کارناموں کے مطابق ایک عظیم الشان یادگار تعمیر کی جائے گی۔ نیز، ‘اجیت پوار گتیمان نگری سمان’ ایوارڈ ان لوگوں کے لیے شروع کیا جائے گا جنہوں نے انتظامی کاموں اور شہری سہولیات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بجٹ مکمل طور پر اجیت پوار کو وقف کر رہا ہوں۔اجیت پوار اپنی نظم و ضبط اور کام کی رفتار کے لیے جانے جاتے تھے۔ یہ نیا ایوارڈ ان کے متحرک کام کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے تفویض کیا جائےگا۔ اس اعلان کے بعد ایوان میں موجود اراکین نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کو سراہا۔

کسانوں کی دو لاکھ کی قرض معافی ، ریاست کے کسانوں کیلئے قرض معافی کا اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ریاستی بجٹ پیش کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ یہ قرض معافی پنیا بائی اہلیابائی ہولکر کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے تحت کی گئی ہے۔ 30 ستمبر 2025 تک بقایافصلی قرض مقروض اہل کسانوں کے لیے دو لاکھ روپے تک کے قرض کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ان کسانوں کو 50 ہزار روپے تک کا مراعاتی استقادہ۔ ہو گا جو اپنے قرض کی باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں۔ کون سے کسان قرض معافی کے اہل ہیں؟ دو لاکھ روپے تک کے بقایا قرضوں کے ساتھ کسان، صرف وہ کسان اہل ہوں گے جن کے فصل کے قرض بقایا ہیں۔
30 ستمبر 2025 تک بقایا قرض معاف کر دیے جائیں گے۔
قرض کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے کسانوں کو 50 ہزار روپے تک کا مراعاتی فائدہ دیا جائے گا۔
بجٹ میں زراعت کے لیے اہم نکات ، کسانوں کے دو لاکھ تک کے فصلی قرض معاف، اہل کسان 30 ستمبر 2025 تک مستفید ہوں گے۔ قرض کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے کسانوں کو 50,000 روپے تک کی مراعات دی جائیں گی ۔کھیت مزدور گوپی ناتھ منڈے ایکسیڈنٹ اسکیم میں حصہ لیں گے۔پانند سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے۔30 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو موسم اور بازار کی قیمت کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ چاروں زرعی یونیورسٹیوں میں اے آئی جی کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔ زرعی اسٹیک اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے۔فروری تک 1 کروڑ 31 لاکھ کسان شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔چار سال میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔مہاراشٹر نیچرل ایگریکلچر مشن اگلے دو سالوں میں شروع ہوگا۔گوپی ناتھ منڈے اسکیم اب کھیت مزدوروں کو بورڈ میں شامل کریں گے۔ خواتین چرواہوں اور بکریوں کے لیے ایک خصوصی اسکیم نافذ کی جائے گی۔ مہاراشٹر بجٹ محصول خسارہ کم ہو کر 1 فیصد، اس سال بجٹ میں اخراجات کے لیے 7 لاکھ 69 ہزار 467 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔اس سال کے بجٹ میں 40 ہزار 552 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ حکومت مالیاتی خسارے کو 3 فیصد سے نیچے رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے اور محصولات کا خسارہ 1 فیصد سے نیچے رہ گیا ہے نکسل متاثرہ علاقوں پر بھی اس بجٹ میں خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گڈچرولی میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی کی گئی ہے اس بجٹ میں ودربھ کو بھی بہتر حصہ دیا گیا ہے۔ ایوان اسمبلی میں دیویندرفڑنویس نے خسارہ کا بجٹ پیش کیا ہے اس کے ساتھ ہی بجٹ میں گاؤں کی سڑکوں کو ترقی سے مربوط کرنے کےلیے کنکریٹ سڑکوں کو منظوری دیدی گئی ہے ایک ہزار سے زائد آبادی والے گاؤں کو کنکریٹ سڑکوں سے مربوط کیا جائے گا ممبئی میں آبی گزرگاہوں کو ۳۴۰ کلومیٹر تک توسیع کیا جائے گا دیویندرفڑنویس نے یہ بھی کہاُکہ مسافروں کی تعداد جو ایک کروڑ ۶۰ لاکھ تھی وہ بڑھ کر ۷ کروڑ ہو جائے گا ۔ اس بجٹ میں ریاست میں ۵۰ لاکھ روزگار کے مواقع کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی گاؤں سمیت شہروں کو کئی سوغات دی گئی ہے ۳۰ لاکھ کسانوں کو ماحولیات کی معلومات فراہم کی جائے گی جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ یقینی ہے۔ ایک کروڑ ۳۱ لاکھ کسانوں کی آئی ڈی فروری تک مکمل ہو گی آئندہ دو سال میں مہاراشٹر فطری زرعی پیدوار کی ابتدا کی گئی ہے۔ مہاراشٹرا کو ترقی سے وابستہ کرنے کےلئے ممبئی اور پونہ میں ۵۰ ارب ڈالر کا مرکز تیارکرنے کا ہدف ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

سوشل میڈیا پر شدت پسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر اور ملک میں شدت پسندی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کو لے کر آج اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک تھا اس وفد نے نول بجاج سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی ابوعاصم اعظمی نے عزم کیا ملاقات کے دوران نول بجاج کو جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی رابطے اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، موجودہ حالات اور معاشرے سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر منصفانہ یا غیر قانونی گرفتاریوں پر پائے جانے والے خدشات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کی حکمتِ عملیوں پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ نوجوانوں میں مناسب رہنمائی، کھلے مکالمے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈوں سے دور رہیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کسی تبصرہ کو لے کر نوجوانوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نوجوان کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور اس میں شرانگیزی اور قابل اعتراض مشمولات سے گریز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ہی ممنوعہ تنظیموں سے بھی دور رہنا ضروری ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کے معرفت نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے اس سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وفد میں حسیب بھٹکر، ظفر انصاری، عبدالمجیب شیخ، شاکر شیخ اور ہمایوں شیخ شامل تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈونگری میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا پیشہ ور چور گرفتار

Published

on

ممبئی : ڈونگری علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ ہے اور اس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی گئی ہے۔ ڈونگری پولیس تھانہ میں 12 ستمبر کو مذکورہ بالا جرم درج کیا گیا ہے اور مذکورہ جرم کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ، مذکورہ جرم میں شکایت کنندہ وشنو نامدیو فڈترے، عمر60 سال کی ملکیت کی استعمال کی یاماہا آرایکس 100 موٹرسائیکل نمبر ایم ایچ 01 سی 7815 جو پودار بلڈنگ، نمبر 09 ڈاکٹر میشیری روڈ، ڈونگری، ممبئی اس جگہ پر پارک کی تھی وہ کسی نامعلوم چور نے چوری کرلی ۔ مذکورہ جرم کی تفتیش کرتے ہوئے پولس افسر جادھو اور کرائم ڈٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں نے ڈونگری پولیس تھانہ کی حد میں آنے والے سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تو دو نامعلوم افراد ایک موٹرسائیکل پر آ کر شکایت کنندہ کی پارک کی ہوئی موٹرسائیکل کو پیدل دھکا دے کر لے جاتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے بعد ملزم کے آمدورفت کے راستے کی جانچ کرکے کی گئی تکنیکی تفتیش میں ملزم کا سراغ شیواجی نگر، گوونڈی علاقے میں میں ملا۔

مذکورہ جگہ پر مخبر کے ذریعے معلومات لی تو جرم میں چوری ہوئی یاماہا آرایکس 100 موٹرسائیکل نمبر ایم ایچ 01 سی 781 یہ پلاٹ نمبر 34 میں رہنے والا شخص فیروز اس کے پاس ایک یاماہا موٹرسائیکل کی معلومات ملی۔ مذکورہ شخص محمد فیروز ناصر خان، عمر32 سال، رہائشی پلاٹ نمبر 34، لائن بی، روم نمبر 25، 5 نمبر روڈ، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی اس کے رہائشی پتے پر جا کر اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس تھانے لایا گیا۔ اس کے پاس کی گئی تفتیش میں اس نے مذکورہ موٹرسائیکل اپنے ساتھی دلشاد شاہد علی خان عرف ببلو، عمر40 سال، رہائشی روم نمبر 33، پلاٹ نمبر 29، سی لائن، روڈ نمبر 05، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی اس کے ساتھ اس نے مذکورہ موٹرسائیکل سینڈہرسٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چوری کرکے لے جانے کی معلومات دی۔مذکورہ جرم میں ملزم محمد فیروز ناصر خان، عمر32 سال، رہائشی پلاٹ نمبر 34، لائن بی، روم نمبر 25، 5 نمبر روڈ، اجمیری مسجد کے پاس، شیواجی نگر، گوونڈی، ممبئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے 22 ستمبر تک پولیس حراست سنائی گئی ہے۔مذکورہ جرم کے ملزم محمد فیروز ناصر خان، عمر- 32 سال کے پاس کی گئی تفتیش میں اس نے اپنے ساتھی دلشاد شاہد علی خان عرف ببلو، عمر- 40 سال کے ساتھ مل کر کل 04 جگہوں سے موٹرسائیکل چوری کی ہے اس کی گرفتاری سے چوری کا معمہ حل ہو گیا ہے اس کے خلاف 01) ڈونگری پولیس تھانہ، 625/2026 دفعہ 303(2)، 3(5) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔پنت نگر پولیس تھانہ، 959/2026 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔کوپرکھیرنے پولیس 598/2026 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔گوونڈی پولیس تھانہ، 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش ایڈیشنل کمشنر شلیش بلکاوڈ، ڈی سی پی زون 01، منیش کلوا نیا ڈونگری محکمہ، جناب تنویر شیخ ڈونگری پولیس تھانہ ساگر ٹلیکر کی رہنمائی میں ڈٹیکشن عملہ نے اس معمہ کو حل کر لیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی : خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزم کو عدالت نے مجرم قرار دیا، ۶ ماہ قید بامشقت اور ۵۰۰ جرمانہ کی سزا

Published

on

Police

۲۱ ستمبر کو ایڈیشنل سیشن کورٹ، کورٹ نمبر 34، ممبئی گوونڈی پولیس 216/2018 دفعہ 353, 509, 354(ا) بی این ایس کے تحت جرم میں ملزم نامہ سروج پیشہ ڈرائیور، رہائشی کمپاؤنڈ کے سامنے، منزلہ، 11 واں روڈ، چمبور ممبئی کو قصوروار ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔ ۲۱ اگست ۲۰۱۸ کو شکایت کنندہ خاتون پولیس اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کی ڈیوٹی کر رہی تھیں اس دوران ملزم نے شکایت کنندہ کو نشانہ بنا کر فحش اشارے کرکے اور فحش گالی گلوچ کرکے شکایت کنندہ سے ناروا سلوک کیا اس کے بعد متاثرہ شکایت کنندہ نے گوونڈی پولیس تھانے میں شکایت کی 216/2018 دفعہ 353, 354(ا), 509 بی این ایس کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ جرم میں ۲۱ ستمبر ایڈیشنل سیشن عدالت، کورٹ نمبر 34 ممبئی نے ملزم سروج کو دفعہ 353 تعزیری کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ، دفعہ 354(ا) کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ نیز دفعہ 509 دفعہ کے تحت 6 مہینے قید اور 500 روپے جرمانہ اور جرمانہ نہ بھرنے پر 1 مہینے کی اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ معاملے میں تفتیشی افسر سپودن پرینکا پاٹل نے کی گئی گہری تفتیش، سائنسی اور مؤثر تفتیش، مضبوط شواہد کا مجموعہ اور اس کی صحیح طریقے سے دستاویزی کارروائی، نیز سرکاری وکیل جیوتی ساونت اور پیروی افسر سب انسپکٹر اجے یادو نے عدالت کے سامنے مؤثر پیروی کر مذکورہ معاملے کا عدالتی کام کاج دیکھنے والے افسران نے سرکاری فریق کے ساتھ مناسب تال میل رکھنا اور مسلسل اور نتیجہ خیز پیروی کرنا اس کی وجہ سے ملزم کے خلاف جرم بغیر کسی شک کے فائدے کے ثابت ہو کر اسے عدالت نے سخت سزا سنائی ہے۔ مذکورہ قابل ذکر کارکردگی جناب پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر نظم و نسق منوج کمار شرما، دھننجے کلکرنی،ڈی سی پی زون 01 سمیر شیخ، کی رہنمائی میں انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان