Connect with us
Wednesday,23-September-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں عیدالاضحی جانوروں کی منڈی بند رکھنے کا فیصلہ واپس

Published

on

Deonar-&-Fadnavis

ممبئی : ممبئی عید الاضحی پر امن وامان کو یقینی بنانے اور مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز کو بھی وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے واپس لے لیا ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحی کے دوران جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی, جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور اس کے بعد اب اس فیصلہ کو بھی واپس لیا گیا ہے۔ ممبئی عیدالاضحی سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے پرامن ماحول میں عیدالاضحی کے لئے ضروری احکامات جاری کئے ہیں۔ مسلم نمائندوں کی میٹنگ میں وزیراعلی نے مسلمانوں کے تمام مطالبات منظور کئے, اور دیونار میں بکرا منڈی میں سہولیات فراہم کرنے سے لے کر قربانی کے دوران ضروری اقدامات کرنے کی بھی یقین دہائی کروائی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور نتیش رانے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں, وہ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے لئے قربانی نہ ہونے کا اعلان کر رہے ہیں, لیکن جن سوسائٹی میں قربانی ہوتی ہے, ان سوسائٹی میں قربانی کے عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی نہ ہو یہ مطالبہ بھی وزیر اعلیٰ سے کیا گیا۔ قربانی کے دوران شرپسندوں کی شرانگیزی پر نظر رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کا بھی مطالبہ مسلم نمائندوں نے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے مسلمانوں کے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے ہر مسئلہ پر خصوصی غور و خوص کیا ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ قربانی پر شرپسندوں کی شرانگیزی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے, تاکہ حالات پرامن رہے۔ دیونار میں جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو, اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے, ساتھ ہی ۳۶ گھنٹے تک جانوروں کی گاڑیاں خالی نہ ہونے سے بیوپاریوں کی پریشانی پر بھی بات کی گئی, ساتھ ہی اضافی فیس وصولی پر بھی وزیر اعلی نے روک لگائی ہے۔

اہم میٹنگ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الاضحی پر سہولیات فراہم کی جائیں گی، امن و امان کا خیال رکھا جائے گا۔ جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز واپس لے لی گئی اور قربانی کے جانوروں کی 200 روپے فیس کم کر کے 20 روپے کردی گئی۔ بدعنوانی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی وزیر اعلی نے جاری کیا, نفرت پھیلانے والے ہندو مسلم تفریق پیدا کر کے عید پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان فرقہ پرستوں کی زبان بندی کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے ۔ قربانی کے دوران نظم و نسق کی برقراری پر خاص توجہ دینے کی وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی کو ابو عاصم اعظمی نے بتایا کہ جانوروں کی گاڑی خالی کروانے کے لئے اضافی فیس وصولی کی گئی ۲۰۰ کے بجائے ۵۰۰ روپیہ وصول کیا گیا, پارکنگ کا ۳ ہزار سے پانچ ہزار روپیہ جبرا وصول کیا گیا, جو بیوپاری کا بکرا عیدالاضحی میں فروخت نہیں ہوتا, اس کی فیس واپس کی جائے۔ پہلے دیونار بکرا کی فیس 200 روپیہ ہوا کرتی تھی, اسے 20 کیا جائے۔ دیونارمیں بکرا اتارنے کے پانچ دروازے گیٹ پانچ دھکا گیٹ کیا جائے, اس کے ساتھ ہی قربانی کے دوران خریداروں کی بھیڑ ہوتی ہے, گاہکوں کی سہولت کے لئے تین کھڑکی شروع کی جائے۔ یہ تمام مطالبات کو وزیر اعلی نے منظوری دیتے ہوئے ضروری احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گنیش وسرجن پر خصوصی نگرانی کیلئے اے آئی کا استعمال, بھیڑ بھاڑ اور افراتفری سے نمٹنے کیلئے پولیس کو مستعد رہنے کی ہدایت : جوائنٹ پولیس کمشنر

Published

on

Ganesh-Viserjan

ممبئی گنیش وسرجن اننت چتردسی کو لے کر ممبئی شہر میں الرٹ جاری ہے اور پولیس نے چاق و چوبند بندوبست و انتظامات کا دعوی کیا ہے ممبئی پولیس جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما نے بتایا ہے کہ پولیس نے اننت چتردسی کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اس بندوبست پر 6جوائنٹ پولیس کمشنر, 9 ایڈیشنل کمشنر 38 ڈی سی پی, 66 اے سی پی اور 3 ہزار 13 سو افسران 18ہزار سے زائد اہلکاروں سمیت کیو آر ٹی, فساد مخالف دستہ, ڈیلٹا کمپیٹ سمیت دیگر کمپنیوں جس میں ہوم گارڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر پولیس نے نگرانی کو بہتر بنانے کیلئے اے آئی کا استعمال شروع کیا ہے گزشتہ سال کے مقابلے اس سال اے آئی سے بھیڑ بھاڑ کو کنٹرول کر نے کے ساتھ گنپتی منڈلوں اور گنیش وسرجن جلوس پر پوری نگرانی رکھی جائے گی اس کے ساتھ ہی وقت مقررہ پر ہی منڈلوں کو وسرجن کرنا لازمی ہوگا۔صوتی آلودگی اور دیگر اصولوں و رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری ہر ایک پر لازم ہے اگرکوئی بھی منڈل اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف پولیس کارروائی کر تی ہے۔ منوج کمار شرما نے کہا ہے کہ ممبئی شہر ہمیشہ سے ہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اس لئے تمام مقامات پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں وسرجن کے ٹھکانوں پر بھی واچ ٹاور تیار کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی بڑے وسرجن مقامات پر لال باغ کے جلوس پر بھی خصوصی نگرانی ہوگی۔

منوج کمار شرما نے مزید بتایا کہ گنپتی وسرجن کے موقع پر بھیڑ بھاڑ کے دوران افرا تفری اور بھگڈر جیسے حالات پیدا نہ ہو اس لئے پولیس کو ضروری ہدایت جاری کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی 24گھنٹے ریلوے سروس بحال رکھنے کی بھی درخواست وزرات ریلوے کو پولیس نے کی ہے۔ممبئی میں گنپتی وسرجن کے دوران ٹریفک پولیس بھی پوری طرح سے مستعد ہے۔ ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ پولیس کمشنر ٹریفک ستیہ نارائن چودھری نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے 3 ہزار سے زائدا فسران و اہلکار سڑکوں پر رہیں گے اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ان اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ٹریفک جام نہ ہو اس لئے کرین کا استعمال بھی کیا جائے گا ممبئی شہر میں وسرجن کے دوران 84 سڑکوں کو بندکر دیا گیا ہے اور 20سڑکوں کو ون وے یعنی یکطرفہ سڑک کیا گیا ہے تاکہ بھکتوں کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس کے علاوہ متعدد مقامات پر نوپارکنگ زون کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اتنا ہی نہیں پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جوہو چوپاٹی, گرگاؤں چوپاٹی, گیٹ وے آف انڈیا, سمیت دیگر مقامات پر خاص انتظامات کئے گئے ہیں پانچ عارضی کنٹرول روم بھی تیار کئے گئے ہیں جس سے نگرانی کی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ کا مطالبہ… سی ایم دیویندر فڑنویس کو لکھا خط، جسٹس چوہان کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر اقلیتی برادری کو موقع دیا جائے

Published

on

Raees

ممبئی : مہاراشٹر یو سی سی (یونیفارم سول کوڈ) ڈرافٹ کمیٹی سے ریٹائرڈ جسٹس آر سی چوہان نے استعفیٰ دے دیا ہے، اور ان کی جگہ اقلیتی برادری کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔ بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کمیٹی کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو خط لکھا ہے۔“اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے نشاندہی کی کہ مہاراشٹر یو سی سی ڈرافٹ کمیٹی جولائی میں سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جسٹس رنجنا دیسائی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی مدت چھ ماہ ہے۔ کمیٹی میں اقلیتی برادری کا ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ نتیجتاً، کمیٹی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور جسٹس چوہان کے استعفے نے اس کی ساکھ کو مزید مجروح کیا ہے۔ یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے کے بی جے پی کے اقدام کے پیچھے ایک سیاسی ایجنڈا کارفرما ہے۔ مرکز اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی قیادت والی ‘مہایوتی’ حکومتیں انتخابات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اس قانون کے نفاذ کے لیے زور دے رہی ہیں۔ اس قانون سے ملک کے ثقافتی تنوع کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ مزید برآں، اس سے مختلف مذاہب میں طلاق، وراثت، شادی اور گود لینے کے معاملات پر لاگو ہونے والے پرسنل لاز (ذاتی قوانین) عملی طور پر ختم ہو جائیں گے۔ رکن اسمبلی شیخ نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر اقلیتی برادری یو سی سی کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بی جے پی اس یو سی سی قانون کے ذریعے اکثریتی طبقے کے اصول و ضوابط مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجوزہ قانون سازی کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنے اور ڈرافٹ کمیٹی کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات کا ازالہ کرنے کے لیے، کمیٹی میں اقلیتی برادری کے کسی نمائندے کو شامل کرنا ضروری ہے۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے دعویٰ کیا کہ اس قانون سے اقلیتی برادری اور قبائلی لوگ بری طرح متاثر ہوں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سوشل میڈیا پر شدت پسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر اور ملک میں شدت پسندی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کو لے کر آج اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک تھا اس وفد نے نول بجاج سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی ابوعاصم اعظمی نے عزم کیا ملاقات کے دوران نول بجاج کو جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی رابطے اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، موجودہ حالات اور معاشرے سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر منصفانہ یا غیر قانونی گرفتاریوں پر پائے جانے والے خدشات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کی حکمتِ عملیوں پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ نوجوانوں میں مناسب رہنمائی، کھلے مکالمے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈوں سے دور رہیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کسی تبصرہ کو لے کر نوجوانوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نوجوان کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور اس میں شرانگیزی اور قابل اعتراض مشمولات سے گریز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ہی ممنوعہ تنظیموں سے بھی دور رہنا ضروری ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کے معرفت نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے اس سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وفد میں حسیب بھٹکر، ظفر انصاری، عبدالمجیب شیخ، شاکر شیخ اور ہمایوں شیخ شامل تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان