Connect with us
Saturday,03-May-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹرا کے تمام اضلاع میں ڈی ایم اور ممبئی میں گورنر کو آل انڈیا مسلم ہرسنل لا بورڈ کا وقف قانون کے خلاف میمورنڈم

Published

on

DMs-and-SDMs

ممبئی ـ۲ مئی : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے آج مہاراشٹرا کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں حالیہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی معرفت صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ہیش کیا گیا. البتہ ممبئی چونکہ ریاست کا صدر مقام ہے, اس لئے یہاں مذکورہ میمورنڈم راج بھون پہونچ کر گورنر مہاراشٹرا مسٹر سی پی رادھا کرششنن کو پیش کیا گیا، جن کی غیر موجودگی ان کے سکریٹری مسٹر ایس راما مورتی نے قبول کیاـ مہاراشٹرا میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحفظ اوقاف کمیٹی کے کنوینئر مولانا محمود احمد خاں دریا بادی کی زیر قیادت دئے جانے والے میمورنڈم میں کہا گیا ہےـ

  1. حالیہ ترامیم جو وقف ایکٹ 1995 میں کی گئی ہیں، امتیازی ہیں اور ہندوستان کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
  2. یہ آئین ہند کے آرٹیکل 14، 25، 26 اور 29 میں بیان کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
  3. یہ امتیازی ہیں کیونکہ یہ وقف جائیدادوں کو دی گئی حفاظت اور تحفظ کو ختم کرتی ہیں، جب کہ وہی تحفظ ہندو، سکھ، بودھ اور عیسائی برادریوں کو حاصل ہے۔
  4. یہ مذہب کی آزادانہ پیروی (آرٹیکل 25) اور اپنے مذہبی اداروں کے قیام و انتظام (آرٹیکل 26 و 29) کے حق کے خلاف ہے۔
  5. یہ کسی مسلمان شہری کے لیے اپنی جائیداد کو وقف کے طور پر دینے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے اگر وہ گزشتہ 5 سال سے عملی مسلمان نہ رہا ہو۔
  6. یہ ترامیم امتیازی ہیں کیونکہ یہ دیگر مذہبی اداروں کو دیے گئے تحفظ اور حقوق کو بھی سلب کر لیتی ہیں۔
  7. یہ قانونِ تحدید (Law of Limitations) سے دی گئی چھوٹ کو ختم کرتی ہیں، جو وقف جائیداد کے نظم و نسق کے ہمارے حق کو متاثر کرتی ہیں۔
  8. اگر حکومت نے وقف زمین پر قبضہ کر لیا ہے تو اب وہ مالک بن سکتی ہے کیونکہ فیصلہ کا اختیار نامزد افسر کے حق میں چلا جائے گا۔
  9. صرف مسلمان ہی وقف بورڈ اور سنٹرل وقف کونسل کے رکن بن سکتے تھے، یہ شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب انتخابات کی جگہ نامزدگی نے لے لی ہے۔
  10. وقف استعمال کنندہ کو رجسٹریشن کرانا ہوگا اور اگر معاملہ متنازع ہو جائے تو جائیداد وقف کی حیثیت کھو سکتی ہے۔
  11. یہ تبدیلیاں مسلمانوں کو اپنے ادارے قائم کرنے، چلانے اور منظم کرنے سے محروم کر رہی ہیں۔
    لہٰذا ہم، دستخط کنندگان، مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور شدہ ان تمام متنازع ترامیم کو منسوخ کیا جائے۔

ممبئی میں میمورنڈم پیش کرنے والوں میں درج ذیل افراد شامل تھےـ
مولانا محمود دریا بادی صاحب. أبو عاصم اعظمی صاحب. فرید شیخ صاحب. مفتی سعیدالرحمن صاحب. سلیم موٹر والا صاحب. مونسی بشریٰ عابدی صاحبہ. سرفراز آرزو صاحب. مولانا آغاروح ظفر صاحب. مولانا انیس اشرفی صاحب. مولانا عبد الجليل انصاری صاحب. مفتی محمد حذیفہ قاسمی صاحب. ہمایوں شیخ صاحب. ڈاکٹر عظیم الدین صاحب. شاکر شیخ صاحب. مولانا برہان الدین قاسمی صاحب. مولانا محمد اسید صاحب

مہاراشٹر کے دیگر علاقوں تھانہ، پال گھر، اورنگ آباد، ہنگولی، بھساول، ایوت محل، پربھنی، واشم، جلگاوں، جامنیر، پونہ، منگرول، بیڑ، نندوبار، جالنہ، سانگلی، جنتور، سمیت مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں بھی ڈی ایم اور تعلقہ جات میں ایس ڈی ایم کو وقف قانون کے خلاف میمورنڈم پیش کئے گئے۔

جرم

سیوڑی جین مندر میں چوری تین گرفتار، سی سی ٹی وی کو نقصان پہنچانے کے بعد بھی ملزمین کا پولس نے لگایا سراغ

Published

on

sewri

ممبئی : سیوڑی آر اے قدوائی مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں جین مندر میں نقب زنی کرنے والے تین نقاب پوش لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 22 اپریل کی نصف شب 2 بجے تین نامعلوم لٹیرے جین مندر کا قفل توڑ کر داخل ہوئے, مندر میں موجود مورتی کے زیورات سونے کا ٹیکا، سونے کی کاپٹی، چاندی کا مکوٹ عطیات بکس کی رقم کل 7 لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ چوری کے دوران نامعلوم نقب زنوں نے سی سی ٹی وی کیمرے اور ویڈیو فوٹیج کو نقصان پہنچایا تھا اور اس کے وائر بھی منقطع کر دئیے تھے, اس لئے ان کی تلاش مشکل تھی لیکن پولیس ٹیم نے یہاں علاقہ میں 29 مقامات پر تقریبا 70 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جس میں ان ملزمین کی شناخت ہوگئی ملزمین نے منہ پر ہاتھ رومال سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا تھا تاکہ اس کی شناخت نہ ہو سکے, لیکن پولیس نے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تینوں چور سنیل سنگھ سورج سنگھ، راہل سنگھ پروین سنگھ،جگر دنیش سنگھ واگھیلا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے قبضے سے مسروقہ مال اور ساز وسامان کی برآمد ہوگئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سر براہی میں جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اورڈی سی پی راگسودھا کی ایماء پر کی گئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

یوپی اور بہار کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ، ‎ایس پی لیڈر رئیس شیخ کا مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو کو مکتوب ارسال

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی : اتر پردیش اور بہار کے شمالی ہندوستانیوں کے لئے ٹرین ٹکٹوں کی عدم دستیابی کے تناظر میں، سماج وادی پارٹی کے قانون ساز اسمبلی رئیس شیخ نے ہفتہ کو مطالبہ کیا کہ ریلوے ممبئی سے ان ریاستوں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائے۔ شیخ نے اس وقت مطالبہ کیا جب ٹرینوں کی لائنوں اورریلوے پلیٹ فارم پر عوام کی بھیڑ و عام شہری سہولیات فقدان سوشل میڈیا پرعام ہوا ۔ شمالی ہندوستانی کمیونٹی کے افراد کی ایک بڑی تعداد مناسب ٹرین خدمات کی کمی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ‎وزیر ریلوے اشونی وشنو کو لکھے اپنے خط میں شیخ نے کہا کہ باندرہ ٹرمینس، لوک مانیا تلک ٹرمینس (ایل ٹی ٹی) اور دادر جیسے ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کے لیے مسافروں کا ہجوم ہے۔ شمالی ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد گرمیوں کے دوران اتر پردیش اور بہار کا سفر کرتی ہے، جو شادیوں کے موسم کے ساتھ موافق ہوتا ہے۔ کافی ٹرینوں کی کمی اور اس کے نتیجے میں زیادہ بھیڑ ممبئی میں شمالی ہندوستانی برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے فوری طور پر ممبئی سے گورکھپور، پٹنہ اور پوروانچل کے دیگر مقامات کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائے، جو باندرہ، ایل ٹی ٹی اور سی ایس ٹی اسٹیشنوں سے روانہ ہو ۔شیخ نے مزید کہا، “ریلوے کو بھیڑ کو منظم کرنے اور مسافروں کی مدد کے لیے ممبئی کے بڑے اسٹیشنوں پر مناسب ہیلپ ڈیسک اور جی آر پی امدادی بوتھ بھی قائم کرنے چاہئے۔ انہوں نے رش کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے یوپی جانے والی تمام ٹرینوں میں اضافی جنرل اور سلیپر کوچز شامل کرنے کی ضرورت پر مزید زور دیا۔ انہوں نے ریلوے پر بھی زور دیا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

Continue Reading

جرم

وزیر ماحولیات پنکجہ منڈے سے بدکلامی ملزم پونہ سے گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی : مہاراشٹر سائبر سیل نے وزیر ماحولیات پنکجہ منڈے کو ہراساں کرنے والے ایک نوجوان کو پونہ کے بھوساری علاقہ سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پیغامات اور ذاتی موبائل پر ملزم وزیر موصوفہ کو مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھؒ توہین آمیز تبصرہ بھی کیا کرتا تھا۔ اس کے بعد محکمہ سائبر سیل کو شکایت موصول ہوئی اور مذکورہ بالا نمبر کو ٹریس کیا گیا تو اس کا سراغ پونہ کے بھوساری میں پایا گیا۔ سائبر ٹکنالوجی ایکٹ اور بی ا یم ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج گیا, اور اس معاملہ میں ملزم امول چھگن راؤ کالے کو گرفتار کر لیا گیا ہے, جو انجینئرنگ گریجویٹ ہے اور ضلع بیڑ کا ساکن بھی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوفہ کو ملزم بارہا ہراساں کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولیس جرم میں استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیوائس بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ڈیجیٹل شواہد جمع کرنے کے ساتھ اس معاملہ میں مزید کون ملوث ہے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ محکمہ سائبر خواتین سے متعلق شکایت پر فوری کارروائی کرتی ہے, اور اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے خواتین کو نشانہ بناتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ اگر کوئی خواتین کی ذاتی نوعیت کی معلومات افشاء کر کے اسے بدنام کرنے، دھمکیاں دینے کے جرم میں ملوث پایا جاتا ہے تو سائبر محکمہ اس پر سخت کارروائی کرتی ہے۔ سائبر سیل نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی خواتین ہراسائی کا شکار ہے تو وہ فوری طور پر سائبر سیل سے رابطہ کرسکتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com