Connect with us
Monday,17-March-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

رتنا گیری : راجہ پور میں ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی حالات پرامن

Published

on

Rajapur

ممبئی : مہاراشٹر کے رتنا گیری راجہ پور میں سیمگا ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد حالات پرامن ضرور ہے, لیکن رتناگیری راجہ پور کی جامع مسجد پر ہولی سیمگا کا جلوس کے دوران فرقہ پرستوں نے مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی, جس کے بعد یہاں حالات خراب ہوگئے تھے۔ لیکن پولیس نے اس معاملہ میں مختلف دفعات اور پولیس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں سکنیت سنجے کھوپڑے، انکیت اروند کھاٹکر، پرجیوت کھوپڑے، دشرتھ دودھ گاؤکر، پرشانت مراٹھے، امیت کدم، شوپنیل بالکارکر، پرشن دیواستھالی، مہیش نارائن ریڈی، سجیت رمیش شندے، پرشاد مسورکر، شبھم پوار، راجو مورتے سمیت دیگر پر کیس درج کیا ہے۔ یہ تمام راجہ پور رتناگیری کے ساکنان ہیں۔

جامع مسجد پر 12 مارچ کی شب شرپسند عناصر اس وقت زبردستی داخل ہوگئے جبکہ سیمگا ہولی کا جلوس اس روٹ سے نکالا جا رہا تھا۔ اس دوران زبردستی دروازے کو نقصان پہنچانے کا بھی بھیڑ پر الزام ہے اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر لیا, اس کے ساتھ ہی حالات خراب کرنے کیلئے فرقہ پرستوں نے جئے شری رام، ہر ہر مہادیو کے نعرہ بھی لگائے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کی, جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ رتناگیری کے حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ ایس پی رتناگیری دھننجے کلکرنی نے کہا کہ جامع مسجد کے پاس مجمع جمع ہوا تھا, اس لئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ یہاں حالات پرامن ہے لیکن افواہوں کا بازار سرگرم ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے, پولیس نے علاقہ میں حفاظتی انتظامات سخت کر دئیے ہیں۔ راجہ پور گاؤں میں روایت کے مطابق جواہر چوک جامع مسجد کی سیڑھی پر کھمبا رکھ کر سلامی دینے کا رواج ہے اور یہاں سے ناریل اور ہار دیا جاتا ہے اس کے بعد جلوس کا آغاز ہوتا ہے۔ لیکن شب میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب جئے شری رام کی نعرہ بازی کے ساتھ گیٹ پر زبردستی بھیڑ نے حملہ کر دیا۔

رکن اسمبلی نلیش رانے نے بتایا کہ رتنا گیری میں روایت کے مطابق ہی سیمگا اور ہولی کا تہوار و جلوس نکالا جاتا ہے۔ ایسے میں یہاں کسی بھی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں ہے, کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں ہولی کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا ہے, ہندو اور مسلمان مل جل کر رہتے ہیں۔ ایسے میں کوئی بھی تناؤ یا کشیدگی نہیں ہے۔ حالات پرامن ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو غلط طریقے سے پیش کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ اس کی حقائق کچھ اور ہے جب جلوس کا روٹ یہی ہے اور یہ روایت ہے تو مسجد کا گیٹ بند کس نے کیا اور اس کے پس پشت کیا وجہ ہے یہ بھی معلوم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے جلوس کا استقبال مسلمان بھی کرتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ ہے۔

سیاست

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے قانون ساز کونسل سکریٹریٹ کو ایک خط لکھ کر بی جے پی پر بلوں کو سیاسی رنگ دے کر دو برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے

Published

on

Raees-Sheikh

‎ممبئی: بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے جمعرات کو لیجسلیٹیو سکریٹریٹ کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بی جے پی ایم ایل ایز کے ذریعہ پیش کئے گئے لو جہاد اور جبری تبدیلی مذہب سے متعلق دو پرائیویٹ بلوں کو مسترد کیا جائے۔ ایم ایل اے شیخ نے الزام لگایا کہ جہاں لو جہاد کے معاملے پر قانون لانے کی حکومت کی نیت صاف تھی، حکمراں ایم ایل اے کو پرائیویٹ بل لانا پڑا کیونکہ حکومت کی نیت پر شکوک تھے۔
‎قانون ساز سیکرٹریٹ کو لکھے ایک خط میں ایم ایل اے شیخ نے کہا کہ حکومت نے فروری میں ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی صدارت میں ایک 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جو زبردستی یا دھوکہ دہی کے ذریعے تبدیلی کو روکنے کے لیے قانونی دفعات کا مطالعہ کرے گی۔ اور ایک قانون تیار کرے گی۔ اس کمیٹی میں خواتین اور بچوں کی بہبود، اقلیتی امور، قانون و انصاف، سماجی انصاف اور خصوصی معاونت، اور ہوم سمیت اہم محکموں کے سینئر افسران شامل ہیں۔
‎تاہم، جب کہ حکومت نے قانونی ڈھانچہ کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، گزشتہ ہفتے حکمراں بی جے پی کے دو ایم ایل ایز نے جبری تبدیلی کے معاملے پر پرائیویٹ اراکین کے بل پیش کیے ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا، ’’ایسا لگتا ہے۔ کہ یہ بل لو جہاد کے مبینہ مسئلے کو سیاسی رنگ دینے اور دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کے لیے لائے گئے ہیں۔
‎شیخ نے مزید کہا کہ جب اس طرح کے حساس معاملے کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جاتی ہے۔ تو اراکین اسمبلی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کریں گے۔ “تاہم، بی جے پی ایم ایل اے کے ذریعہ پیش کردہ پرائیویٹ بلوں کے پیچھے دو اہم مقاصد صرف مسخ کرنا اور تشہیر حاصل کرنا ہے،ایم ایل اے رئیس شیخ نے الزام لگایاجبکہ حکومت نے جبری تبدیلی کے خلاف قانون سازی کرنے کے اپنے ارادے کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے، حکمران پارٹی کے ایم ایل ایز کی طرف سے پرائیویٹ بل متعارف کروانا ان کی اپنی حکومت کے ارادوں پر اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے،ایم ایل اے رئیس شیخ نے دونوں پرائیویٹ بلوں کو مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے قانون ساز سیکرٹریٹ کو خط لکھا۔

Continue Reading

سیاست

برہما دیو بھی آئے توپانچ برس تک سرکار نہیں گریگی : وزیرمالیات اجیت پوار

Published

on

Ajit Puar

ممبئی مہاراشٹر قانون سازاسمبلی میں اپوزیشن کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلی و مالیات اجیت پوار نے کہا کہ مجھے تقریر سے زیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے میں غریب ہوں اس لئے یہاں بیٹھا ہوں اجیت پوار نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ اب آپ کو طے کرنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مہاراشٹر کی ترقی ہوئی ہے یا پھر وہ پسماندہ ہوا ہے۔ ہمارا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست ترقی کی جانب گامزن ہے اس میں گزشتہ دو برسوں میں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ مہایوتی سرکار کو عوام نے محبت اور اعتماد دیا ہے برہما دیو بھی آئے تو پانچ برس تک سرکار نہیں گرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نانا پٹولے نے دونوں نائب وزراء کو پیشکش کی تھی کہ مہا وکاس اگھاڑی میں شمولیت کرے تو وزیر اعلی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ بھی گزشتہ پانچ برسوں تک اقتدار میں تھے۔ لیکن ریاست کی ترقی نہیں ہوئی ہے اچھے تو اچھا کہنا میری فطرت ہے انہوں نے کہا کہ وجئے ورڈیٹیوار بھی میرے ساتھ تھے لیکن اب وہ اپوزیشن لیڈر ہوگئے ہیں۔ دادکہاں گیا آپ کا وعدہ متعدد اراکین نے تقریر میں پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسمہ سازی، عام عوام کی توہین کی باتیں کرنا میں ایسا کرنے سے قاصر ہوں اس لئے شاعری میں اپنی بات کہتا ہوں۔۔۔ جسے نبھا نہ سکوں ایسا وعدہ نہیں کرتا۔۔میں باتیں اپنی طاقت سے زیادہ نہیں کرتا۔۔۔ تمنا رکھتا ہوں آسمان چھو لینے کی۔۔۔ لیکن اوروں کو گرانے کا اردہ نہیں رکھتا۔ اجیت پوار نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس بجٹ اجلاس میں ذرائع ابلاغ نے گزشتہ سال کی کئی اسکیمات بندکر نے کی بات کہی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ اسکیمات حالات کی مناسبت سے شروع کی جاتی ہے اور ہر اسکیمات کی حد مقرر ہوتی ہے اور اس کے بعد اسے بند کرنا ہوتا ہے کسی بھی قیمت پر مہایوتی اہم سرکاری اور مقبول اسکیمات بند نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں کئی اسکیمات شروع کی گئی تھی لیکن اب کورونا کے خاتمہ کے بعد اسے بند کرنا ضروری ہے۔کئی مرتبہ مرکزی سرکار کی جانب سے ریاستی سرکار کے مفاد میں اسکیمات شروع کی جاتی ہے کیا اس لئے ریاستی سرکار کی اسکیمات بند کی جائے ایسا نہیں ہوتا ریاستی تجوری پر اس کا اثر نہ ہو اس لئے ہم کسی اسکیم کو مرکزی سرکار کی اسکیمات کے بعد بھی بند نہیں کرتے ہیں اس لئے میری ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ گمراہی نہ پھیلائی جائے۔اجیت پوار نے کہا کہ لاڈلی بہن اسکیم کو بند نہیں کیا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی نیو انڈیا ینک غبن کیس مطلوب ملزم کپل گرفتار

Published

on

New-India-Bank

‎ ممبئی اقتصادی جرائم ونگ ممبئی نے نیو انڈیا کو آپریٹو بینک کے غبن کیس میں مطلوب ملزم کپل ڈیدھیا کو گرفتار کیا ہے۔ اسے کل وڈودرا میں ایک آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ممبئی لایا گیا تھا۔ اسے 11:30 بجے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ اور عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے اسے 19 مارچ 2025 تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
‎تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے جمع کیے گئے تھے، جو کہ بینک سے نکالے گئے غلط فنڈز کا حصہ ہے۔ مزید یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ اس رقم کا ایک حصہ دھرمیش ریئلٹی کے بلڈر دھرمیش پون سے وصول کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسرا حصہ اس کیس کے ایک اور مطلوب ملزم اروناچلم نے اسے منتقل کیا تھا۔ مزید برآں، اس نے مبینہ طور پر ہتیش مہتا سے فنڈز حاصل کیے تھے۔ ‎فنڈ کے پورے کنکشن کا پتہ لگانے اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ای اوڈبلیو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس دھوکہ دہی کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com