Connect with us
Saturday,26-April-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عوامی مقامات پر ہولی کھیلنے پر پابندی

Published

on

Mumbai Holi

ممبئی : ممبئی ہولی پر پولیس نے ایک خصوصی حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر کوئی ہولی پر عوامی مقامات پر ہولی کھیلتا ہے۔ تو اس پر کارروائی ہوگی عوامی مقامات پر غبار اور رنگ اڑانے اور پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی پر بھی پولیس نظر رکھے گی ممبئی پولیس نے جو خصوصی حکمنامہ جاری کیا ہے اس میں واضح کیا گیا ہے۔ کہ ہولی پر 12 مارچ سے 18 مارچ تک اگر کوئی عوامی مقامات پر فحش حرکت اور ہولی کھیلتا ہے۔ تو اس پر کارروائی ہوگی یہ کارروائی دفعہ 135 اور پولیس ایکٹ کے تحت ہوگی۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کے حکم پر ڈہی سی پی آپریشنز اکبر پٹھان نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس حکمنامہ کے مطابق عوامی مقامات پر فحش کلامی متنازع نغمے بجانا، فحش حرکت و اشارے کرنا متنازع بینر اور پوسٹر لگانا اور متنازع چیزوں کی نمائش کرنا ممنوعہ ہے۔

راہگیروں پر غبارے یا ہولی کے رنگ پھینکنا بھی ممنوعہ ہے۔ ایسے میں ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی اور تنازع کا بھی خطرہ لاحق ہے اسی کے پس منظر میں پولیس نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ امن وامان اور نظم ونسق کیلئے پولیس نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے جس کی ستائش بھی کی جارہی ہے۔ ممبئی پولیس نے ہولی کے پیش نظر بقائے امن کیلئے مسجدوں کے اطراف سخت سیکورٹی تعینات کی ہے اس کے علاوہ ہولیکا دھن اور دھولی وندنا یعنی رنگ کھیلنے کے دوران پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں پولیس کا سخت پہرہ بھی رہے گا۔ ہولی اور جمعہ ایک ہی دن ہے ایسی صورتحال میں ممبئی پولیس بھی خاص الرٹ ہے۔ تاکہ کسی بھی قسم کوئی بھی تنازع یا فرقہ وارانہ تناؤ یا کشیدگی پیدا نہ ہو۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پہلگام دہشت گردانہ حملہ, ڈومبیولی کے چشم دید گواہوں سے باز پرس

Published

on

Atul,-Hemanti-and-Sanjay-Leela

ممبئی : پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے چشم دید مہاراشٹر کے سیاحوں سے بھی این آئی اے، آئی بی کی باز پرس شروع ہوگئی ہے, ان سیاحوں سے باز پرس کے لئے ڈومیبولی میں ٹیم پہنچ گئی ہے۔ ڈومبیولی کے اتل مانے، ہیمنت جوشی، اور سنجے لیلے کنبہ کشمیر بغرض سیاحت گیا تھا۔ پہلگام میں دہشت گردوں نے ہندو کون ہے پوچھ کر گولی داغی تھی, اس دوران اتل مانے، ہیمنت جوشی اور سنجے لیلے کی موت واقع ہوگئی تھی, اور ان دہشت گردوں کو اس کنبہ نے انتہائی قریب سے دیکھا ہے اور یہ اس معاملہ کی چشم دید گواہ بھی ہے۔ اس لئے تفتیشی ایجنسیاں ان سے باز پرس کے لئے ممبئی سے متصلہ ڈومبیولی میں ٹیم پہنچ گئی ہے۔ تمام ٹیمیں ڈومبیولی پولیس اسٹیشن میں پہلے حاضر ہوئی وہاں سے پھر ان کنبہ کے گھر پر روانہ ہوئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن بھی تیز کر دیا ہے اور دہشت گردوں پر بیس لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی شناخت بھی ہوچکی ہے, اور خاکہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردانہ حملہ کے معاملہ میں پیش رفت کے لئے ہیں اور تفتیشی ایجنسیوں کو مزید سراغ ملنے کی بھی امید ہے۔ این آئی اے اور تفتیشی ایجنسیاں دردناک واقعہ کے بعد اب مہاراشٹر کے سیاحوں سے بھی تفصیلات جمع کرنے اور سراغ لگانے میں سر گرم عمل ہوگئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پہلگام دہشت گردانہ حملہ… ریاست میں پاکستانیوں کے ویزا منسوخ، مہاراشٹر میں ۵۵ پاکستانی شہری، وزیر اعلی فڑنویس کی کارروائی کی ہدایت

Published

on

D.-Fadnavis

ممبئی : پہلگام سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد اب مہاراشٹر میں پاکستانی شہریوں کا ریکارڈ جمع کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس متعلق مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی طریقے سے ہندوستان یا مہاراشٹر میں پاکستانی شہری مقیم ہے, اس پر کارروائی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کے بعد پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے, اس کے علاوہ ان کے ویزا بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طبی ویزا بھی منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے حکم کے بعد مہاراشٹر میں بھی اس کی تعمیل ہوگی۔

دیویندر فڑنویس نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ سرکار نے لیا ہے, کوئی بھی شہری پاکستانی ویزا ۴۸ گھنٹے سے زیادہ ہندوستان میں قیام نہ کرے, ان پاکستانیوں کے خلاف کارروائی ہوگی, جو غیر قانونی طریقے سے مقیم ہے۔ وزارت داخلہ سے اس متعلق گفت و شنید کی گئی ہے، انہوں نے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ پاکستانی ایکٹر یا دیگر فنکاروں سے بھی ہمیں کوئی ہمدردری نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن جب ہمارے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے تو ملک کی تمام پارٹیاں متحد ہو جاتی ہے۔ اٹل بہاری واجپئی نے بنگلہ دیش کے معاملہ میں اس وقت کی سرکار کا ساتھ دیا تھا ہم متحد ہے، فڑنویس نے کہا ہے کہ مودی جی نے دہشتگردوں کو مٹی میں ملانے کا اعلان کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مودی جی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں, اس سے قبل بھی انہوں نے اپنا وعدہ وفا کیا ہے۔ پہلگام حملہ کے بعد مہاراشٹر پولیس بھی الرٹ پر ہے, اس کے ساتھ ہی ممبئی سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دیویندر فڑنویس نے بھی اب مہاراشٹر میں مقیم پاکستانیوں کو ۴۸ گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ہے, اور تمام پاکستانیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں ۵۵ پاکستانی شہری مقیم ہے, یہ ریاست کے مختلف اضلاع میں مقیم ہے۔ محکمہ داخلہ کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ ان میں سے ۱۹ پاکستانی تھانے شہر میں ۱۸ ناگپور ۱۲ جلگائوں تین پونے شہر میں ایک نئی ممبئی، ممبئی اور رائے گڑھ میں بھی پاکستانی شہری مقیم ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ پاکستانیوں سے متعلق انتہائی سخت ہے اور مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے بھی اس پر سخت احکامات جاری کئے ہیں۔

Continue Reading

جرم

قرض کی آڑ میں دھوکہ دلی کال سینٹر بے نقاب : بجاج فائنانس کے نام پر قرض دلانے پر دھوکہ دھڑی تین ملزمین گرفتار، 105 موبائل کا دغابازی میں استعمال

Published

on

ممبئی : بلاسودی قرض کی فراہمی کا لالچ دے کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے بے نقاب کیا ہے۔ سائبر پولیس اسٹیشن مغربی ممبئی میں شکایت کنندہ بزرگ شہری 70 سالہ نے شکایت درج کروائی, جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان دغا بازوں کا سراغ لگایا اور دلی میں ایک کال سینٹر کا بھی پردہ فاش کیا, جہاں سے لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا تھا۔ شکایت کنندہ کو 28 اگست 2023 سے 2 نومبر 2024ء تک فریب دیا گیا۔ شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ انہیں بجاج فائنانس دلی سے زیرو صفر سود پر قرض کی فراہمی ہوسکتی ہے۔ اس کی آڑ میں شکایت کنندہ سے متعدد معاملات کی فیس کے نام پر بینکوں سے ایک کروڑ 14 لاکھ روپے وصول کئے۔ اس کے بعد کرائم برانچ نے تفتیش کی اور دلی میں میکسیمم مارکیٹنگ پرائیوٹ لمٹیڈ آنند ویہار میں چھاپہ مار کارروائی کی اور یہ کال سینٹر کا پردہ فاش کر دیا۔ اس میں پولیس نے شہزاد لال خان عرف رحمان 30 سالہ، انوج اتم سنگھ راؤت عرف انیل کمار یادو 30 سالہ اور عامر حسین 34 سالہ کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 105 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے, اس تفتیش میں یہ خلاصہ ہوا ہے کہ یہ موبائل نمبر ملک بھر میں سائبر جرائم میں استعمال کیا گیا ہے اور یہ نمبر 132 جرائم میں استعمال کیا گیا ہے, یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ اور سائبر سیل نے انجام دی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی کرائم ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سائبر پر دغا بازی سے الرٹ رہے اور زیادہ سرمایہ کاری کے نام پر نفع بخش کی لالچ میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ سوشل میڈیا پر بلا کاغذات کے قرض کی فراہمی کے دام میں نہ آئے شناساؤں کے کہنے پر کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کرے اور کسی بھی قسم کا موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کرے, اگر کوئی دغا بازی کا شکار ہوتا ہے تو فوری طور پر 1930 پر رابطہ کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com