Connect with us
Thursday,06-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

رمضان اور ہولی پر الرٹ، فرقہ پرستوں پر پولس کی نظر، افطار بازاروں پر بھی انتظامات، شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی : پولس کمشنر تھانہ آشوتوش ڈومبرے

Published

on

Ashutosh Dombre

تھانہ : رمضان المبارک اور ہولی پر تھانہ میں خصوصی حفاظتی انتظامات کا دعوی تھانہ پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں افطار بازار میں کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغرب اور عصر کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کی کوئی خلل نہ پیدا نہ ہو, اس لئے ٹریفک پولیس بندوبست پر تعینات رہے گی۔ یہاں ممبئی پریس سے بات کرتے ہوئے آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی خاص نظر رکھی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پیغامات عام کرنے والو ں پر بھی کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی صوتی آلودگی کے مسئلہ پر بھی پولیس توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر پولیس کو صوتی آلودگی کی شکایت موصول ہوتی ہے۔ پولیس تمام شکایت کی تصدیق و توثیق کرتی ہے, اور اسکے بعد ہی کارروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کیلئے علماء کرام عمائدین شہر اور ذمہ داروں سے میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی, جس میں علماء کرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس لئے تھانہ میں پرامن ماحول میں رمضان گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جاتا ہے, اس پر بھی پولیس کی نگرانی ہے۔ اس کیساتھ ہی سماج دشمن عناصر اور فرقہ پرستوں پر کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقے ممبرا، تھانہ، بھیونڈی، کلیان سمیت دیگر علاقوں پر رمضان کی رونقیں ہوتی ہیں, اور رات دیر گئے لوگ سحر کیلئے بیدار رہتے ہیں, ایسے میں پولیس کا خاص بندوبست تعینات کیا گیا ہے۔

‎رمضان میں صوتی آلودگی کے نام پر اذان پر اعتراضات سے متعلق جب آشوتوش ڈومبرے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسجد کے ذمہ داروں اور علماء کرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی گائڈ لائن کی پابندی کریں گے, اور تھانہ سپریم کورٹ اور صوتی آلودگی کے ضوابط کے مطابق ہی اذان دی جا رہی ہے, اور کوئی بھی مسجد میں زیادہ آواز میں لاؤڈ اسپیکر نہیں بجایا جاتا, بلکہ اس کی مقررہ حد میں ہی اذان دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے پر اس پر کارروائی کرنے کیلئے پہلے پولیس تصدیق کرتی ہے اور شکایت درست ثابت ہوئی تو ہی کارروائی کرتی ہے, اس لئے شرپسند عناصر اگر کسی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں لاؤڈ اسپیکر کی شکایت بھی کرتے ہیں, تو پولیس اس کی تحقیق کرتی ہے اور شکایت درست ہونے پر ہی کارروائی ہوتی ہے البتہ نہیں۔

‎ہولی کو لے کر تھانہ پولیس کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ ہولی میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو اس لئے پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 13 مارچ کو ہولی کا دھن اور 14 مارچ کو ‘دھولی وندنا’ یعنی ہولی کھیلی جاتی ہے, اس دوران مذہبی مقامات مسجدوں کے پاس اضافی بندوبست ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایسے حساس علاقے جہاں ماضی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں, وہاں خصوصی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خواتین کے ساتھ چھیڑخانی پر قدغن لگانے کیلئے ایسے افراد کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے, جو اس قسم کے معاملات میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں, جو ہولی کے دوران عوامی مقامات، حساس مقامات اور جشن کے دوران نظر رکھے گا۔ آشوتوش ڈومبرے نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب یا ملت سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہوں وہ پرامن طریقے سے اپنا تہوار منائیں پولیس ان کے ساتھ ہے اگر کوئی گڑ بڑی پیدا کرتا ہے, تو شرپسندوں پر پولیس کارروائی کریگی, کسی کو بھی فکر کرنے یا گھبرانے کی ضرورتر نہیں ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی مانخورد شیواجی نگر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مضافاتی ضلع کلکٹر کے ساتھ اہم میٹنگ

Published

on

Abu-Asim-A.

ممبئی : مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے مضافاتی ضلع کلکٹر (آئی اے ایس) سوربھ کٹیار سے ملاقات کی تاکہ مانخورد شیواجی نگر (گوونڈی) اسمبلی حلقہ میں مختلف زیر التواء اور اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔ ملاقات میں علاقے میں تعلیم، سماجی بہبود اور بحالی سے متعلق اہم مسائل کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ایم ایل اے اعظمی نے ضلع کلکٹر کے سامنے کلیدی مطالبات پیش کیے، جن میں مانخورد گوونڈی علاقے میں ڈگری کالج کے لیے سرکاری اراضی مختص کرنا، شیعہ مسلم کمیونٹی کے لیے تعزیہ کی تدفین کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی، اور ٹرانزٹ کیمپوں میں رہنے والے مکینوں کی بحالی کے مسائل کا فوری حل شامل ہے۔ میٹنگ کے بعد ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، “عوامی مفاد اور حلقہ کی ہمہ جہت ترقی میرے بنیادی مقاصد ہیں۔ ضلع کلکٹر کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی، اور مجھے یقین ہے کہ انتظامیہ جلد ہی اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں سازگار فیصلے کرے گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان