Connect with us
Wednesday,03-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مینارہ مسجد کے خود ساختہ ٹرسٹیوں کے خلاف وقف بورڈ نے ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا۔۔

Published

on

minara masjeed

مہاراشٹر وقف بورڈ نے اپنی جانچ میں مینارہ مسجد وقف ٹرسٹ کے خود ساختہ ٹرسٹیوں کو قصوروار پاتے ہوئے ان سب کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم صادر کیا۔۔ہے جو غیر قانونی طریقے سے ٹرسٹ میں قابض ہیں اور اُنہوں نے ٹرسٹ کی املاک کی خریدو فروخت کی ہے۔۔


اپنے حکم نام میں وقف بورڈ کے سی ای او جنید سید نے کہا ہے کہ چونکہ موجودہ معاملے میں وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 52 کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اس لیے مذکورہ 83 جائیدادوں کو وقف بورڈ کے حوالے کرنے کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ، ممبئی کو ایک خط بھیجا جانا چاہیے۔


وقف ایکٹ، 1995 کے سیکشن 52-A کی خلاف ورزی کے بارے میں عبدالوہاب لطیف، افضل لطیف، آصف میمن اور سلیمان عثمان سوریا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔یہ خود ساختہ ٹرسٹی ہیں۔

ایف آئی آر درج کرنے کی ذمیداری ممبئی کے ضلع وقف کو دی گئی ہے ضلع وقف افسر، حکم کے مطابق ممبئی وقف اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں 15 دنوں کے اندر ایف آئی آر درج کرائیں۔۔

آپکو بتا دیں کی وقف بورڈ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیریٹی کمشنر نے مذکورہ کسی بھی خود ساختہ ٹرسٹی کو ٹرسٹی ماننے سے انکار کیا ہے۔۔یہی بات وقف بورڈ نے بھی اپنی جانچ میں پایا اور وقف بورڈ اس نتیجہ پر پہنچی کہ یہ لوگ ٹرسٹی ہی نہیں ہیں۔۔اور انہوں نے کبھی بھی وقف بورڈ میں کسی طرح کی ارضی بھی نہیں دی۔۔اس لیے یہ سارے خود ساختہ ٹرسٹی جنہوں نے ٹرسٹی نہ ہوتے ہوئے بھی مینارہ مسجد کی 83 املاک کی غیر قانونی طریقے سے سودے بازی کی ہے۔۔ وقف بورڈ نے وقتاً فوقتاً تین وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی لیکن مذکورہ خود ساختہ ٹرسٹیوں نے اطمینان بخش جواب وقف بورڈ کو نہیں دیا۔

آپکو بتا دیں کے
سپریم کورٹ نے 11 مئی سن 2012 کے حکم نامے میں یہ واضح کر دیا تھا کہ کوئی بھی وقف ملکیت میں کسی بھی طرح کے بدلاؤ کسی بھی طرح کی دخل اندازی اور کسی بھی طرح کی خریدو فروخت،کسی بھی طرح کا ٹرانسفر نہیں کر سکتے۔۔لیکن مینارہ مسجد کے خود ساختہ ٹرسٹیان نے 83 ملکیت کا ٹرانسفر کیا ہے۔۔جسکو لیکر وقف بورڈ نے اپنے حکمنامے میں ذکر کرتے ہوئے وقف قوانین اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی مانی ہے۔۔اس خلاف ورزی کے جرم میں انکے خلاف ایف آئی کا حکم صادر کیا گیا ہے۔۔
آپکو بتا دیں کہا منارہ مسجد ٹرسٹ میں وقف ملکیت کی غیر قانونی طریقے سے ہونے والی خرید و فروخت کو لیکر ممبئی پریس نے بھی سنسنی خیز انکشاف کیے تھے۔۔

جرم

ممبئی مراٹھا مورچہ غیر قانونی مجمع اور راستہ روکو پر ۹ ایف آئی آر درج

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی مجمع جمع کرنا مراٹھا مظاہرین کو مہنگا پڑا ہے. پولس نے ان کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ممبئی آزاد میدان مراٹھا مورچہ میں غیر قانونی طریقے سے راستہ روکو اور مجمع جمع کرنے کا کیس ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے خلاف ممبئی متعدد پولس اسٹیشنوں میں کل 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں مرین ڈرائیو ۲ ، آزاد میدان پولس اسٹیشن میں ۳، ایم آر اے مارگ پولا اسٹیشن میں ایک، جے جے، ڈونگری اور قلابہ پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. اس میں جنوبی ممبئی زون ون کے تحت ۶ مقدمات درج کئے گئے ہیں. ڈی سی پی پروین منڈے نے اس کی تصدیق کی ہے. اس میں بیشتر مقدمات غیر قانونی مجمع جمع کرنے کا درج کیا گیا ہے, جس میں راستہ روکو بھی شامل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید میلاد النبی کی عام تعطیل ۸ ستمبر کو دی جائے، رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ

Published

on

Asim Azmi

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو ایک مکتوب ارسال کر کے سماجوادی پارٹی ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عام تعطیل کو ۵ ستمبر کے بجائے ۸ ستمبر کی جائے کیونکہ مسلمانوں نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے جلوس محمدی ۸ ستمبر کو مہاراشٹر بھر میں نکالنے کا فیصلہ لیا ہے, اس لئے اسی مناسبت سے تعطیل کو ۸ ستمبر میں منتقل کیا جائے اور طے شدہ ۵ ستمبر کی عام تعطیل کو ۸ ستمبر کو دی جائے بروز پیر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالنے کا مسلمانوں نے فیصلہ لیا ہے, ایسے میں عام تعطیل اسی روز دی جائے, یہ مطالبہ اعظمی نے اپنے مکتوب میں کیا ہے اور وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ ۸ ستمبر کو عام تعطیل ہو۔

Continue Reading

سیاست

مراٹھا ریزرویشن جی آر جاری، او بی سی اور مراٹھا برادری میں تنازع

Published

on

Maratha Protest..

مراٹھا ریزرویشن کی منظوری اور جی آر جاری کئے جانے بعد چھگن بھجبل اپنی ہی سرکار سے ناراض ہے, جبکہ منوج جارنگے پاٹل پرعزم ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر مراٹھا کو ریزرویشن ملے گا اور اس میں بدگمانی سے بچیں۔ ممبئی آزاد میدان میں مراٹھوں کے احتجاجی مظاہرہ کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد مراٹھا تحریک کے سربراہ منوج جرانگے پاٹل نے کہا کہ مراٹھوں نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تحریک کو تقویت بخشی ۷۰۔۷۵ سال سے مراٹھا ریزرویشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا اب تمام مراٹھوں کو ریزرویشن کی فراہمی ہوگی. بدگمانی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ پر اعتماد نہ کرے, صبرو تحمل سے کام لیں اور دانشورانہ دہانت کا ثبوت دے, لوگوں کی باتیں سن کر اس پر اعتماد نہ کرے, تمام مراٹھوں کو ریزرویشن فراہم ہوگا. سرکار نے حیدرآباد گزٹ نافذ کرنے کے بعد یہ ممکن ہوا ہے اور اس کو یقینی بنانے کا وعدہ سرکار نے کیا ہے. اس گزٹ کے نفاد سے مراٹھا برادری بھی او بی سی میں شامل ہوگی. اس لئے افواہ پر توجہ نہ دے, مراٹھا مورچہ ختم ہونے کے بعد منوج جارنگے پاٹل نے پریس کانفرنس میں وضاحت کی ہے کہ حیدر آباد گزٹ پر عمل آوری سے مراٹھا سماج کو او بی سی میں شمولیت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن فراہمی پر کئی لوگوں کے پیٹ میں مڑوڑ پیدا ہوئی ہے, وہ ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں, اس لئے گمراہ کن پروپیگنڈہ پر بھروسہ نہ کرے۔

مراٹھا ریزرویشن جی آر جاری بھجبل ناراض
حکومت نے مراٹھا برادری کے ریزرویشن کو لے کر جی آر جاری کیا ہے۔ منوج جارنگے پاٹل نے بالآخر پانچ دن کے بعد کل اپنی بھوک ہڑتال واپس لے لی۔ حکومت نے ان کے آٹھ میں سے چھ مطالبات تسلیم کر لیے۔ تاہم اب او بی سی برادری جارحانہ موقف اختیار کرتی نظر آرہی ہے۔ وہ او بی سی سے مراٹھا سماج کو دیئے گئے ریزرویشن پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ او بی سی برادری کے لیڈر چھگن بھجبل اس سے ناراض ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جی آر کے حوالے سے وکلاء سے صلاح ومشورہ کر رہے ہیں۔ اس پس منظر میں وزیر چھگن بھجبل آج کی کابینہ کی میٹنگ سے غیر حاضر تھے۔

مراٹھا طبقہ کو او بی سی سے ریزرویشن ملنے سے او بی سی میں ناراضگی ہے۔ یہی نہیں بلکہ بتایا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مراٹھا ریزرویشن کو لے کر جی آر جاری کیے جانے کے بعد چھگن بھجبل ناراض ہیں اور انہوں نے کابینہ کی میٹنگ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منوج جارنگے پاٹل نے زور دے کر کہا کہ مراٹھواڑہ میں ہر مراٹھا او بی سی ہے۔ اب او بی سی کا کہنا ہے کہ او بی سی کے ریزرویشن پر حملہ کیا جائے گا۔ مراٹھا اور کنبی سماج مساوی ہے جس کے بعد او بی سی اور مراٹھا برادری میں ریزرویشن کو لے کر تنازع ہے اور حالات کشیدہ ہو گئے ہیں, جس کے سبب اب او بی سی اور مراٹھا برادری آمنے سامنے آگئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com