سیاست
ممبئی کے میرا روڈ میں پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ٹی راجہ کا جلسہ کچھ یوں تھا۔

میرا روڈ : حیدرآباد کی گوشمہل سیٹ سے ایم ایل اے اور متنازعہ لیڈر ٹی راجہ نے آخر کار میرا روڈ میں ایک ریلی نکالی۔ اس دوران راجہ نے ایک گروپ کے لیے بہت زیادہ قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔ خاص بات یہ ہے کہ مقامی ایم ایل اے گیتا جین بھی اسٹیج پر بیٹھی تھیں اور وہ اس پر مسکرا رہی تھیں۔ پولیس نے ٹی راجہ سنگھ کو گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد وہ عدالت سے ریلی کی اجازت لے کر آئے تھے۔ اس کے بعد منتظمین نے میرا روڈ کی ایک سڑک پر جلسہ شروع کیا۔ جلسے اور جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ یہ ریلی کشمیری بلاک سے شروع ہو کر سائبابا نگر میں جلسہ گاہ پہنچی۔ ریلی میں میرا بھیندر کی آزاد ایم ایل اے گیتا جین نمایاں طور پر موجود تھیں۔ ریلی میں ایم ایل اے جین نے خود کو ‘ہندو لیڈر’ اور ‘ہندو شیرنی’ قرار دیا۔ جلسہ گاہ اور اطراف میں پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات تھے۔
پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی دکانیں بھی بند کر دی تھیں۔ جس کی وجہ سے دکانداروں میں ناراضگی پھیل گئی۔ پروگرام کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے یہاں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرکاش گائیکواڑ خود میدان میں کھڑے تھے اور ہر لمحے کا جائزہ لے رہے تھے۔ شب برات کے پیش نظر پولیس کوئی گڑبڑ نہیں چاہتی تھی۔
ٹی راجہ نے وہاں موجود ہجوم کے سامنے اپنے انداز میں تقریر کی۔ ایک گروہ کے لیے اس نے قابل اعتراض اور فحش الفاظ استعمال کیے تھے۔ اپنی تقریر میں راجہ نے ایم ایل اے گیتا کی موجودگی میں ‘صنفاتی’ گالیوں کا بھی استعمال کیا، جس کا ویڈیو وائرل ہوا۔ جب راجہ ایسے الفاظ استعمال کر رہے تھے تو جین کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ راجہ نے اس موقع پر ہندو راشٹر کا ذکر کیا۔
پروگرام کے آرگنائزر ساکل ہندو سماج کے نریش نیلے تھے۔ لیکن، ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کی مرکزی ‘اسپانسر’ ایم ایل اے گیتا جین تھیں۔ نریش ایک سول ٹھیکیدار ہے۔ پروگرام کا انعقاد اور خود کو ‘ہندو لیڈر’ کہنے سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ گیتا جین آئندہ انتخابات ہندوتوا کے نام پر لڑنا چاہتی ہیں۔
راجہ نے اپنی تقریر میں بالا صاحب ٹھاکرے کی تعریف کی۔ راجہ نے کہا کہ تمام لیڈران بالاصاحب ٹھاکرے کے سامنے جھک گئے کیونکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں زعفرانی پرچم تھام رکھا تھا۔ آدھے گھنٹے سے زیادہ کی اپنی تقریر میں راجہ نے گائے کے ذبیحہ، تبدیلی مذہب، این آر سی، سی اے اے جیسے موضوعات پر بات کی۔ راجہ نے پوری تقریر میں درجنوں بار تلنگانہ کے اویسی برادران پر لعنت بھیجی۔
سیاست
کسارا ممبرا ریلوے حادثہ ذرائع ابلاغ کو عام مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں : راج ٹھاکرے

ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبرا دیوا ٹرین حادثہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ریلوے میں سفر کرنا انتہائی مشکل ترین امر ہے۔ شام کے وقت تو پلیٹ فارم پر اس قدر بھیڑ ہوتی ہے کہ ٹرینوں میں چڑھنا مشکل ہے۔ اس کے باوجود مسافر ریلوے سے سفر کرتے ہیں, شہروں میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے, یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی حالت خستہ ہے۔ یومیہ ریلوے سے سفر کرنے والوں کے حادثات ہوتے ہیں۔ شہروں کی ترقیاتی پروجیکٹ کے نام پر صرف فلک شگاف عمارتیں تعمیر کر رہی ہیں, جس میں پارکنگ کا کوئی نظم نہیں ہے۔ ٹریفک کا مسئلہ جوں کا توں ہے, ممبئی تھانہ پونہ میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی تشویشناک ہے۔
ریلوے پر مسافروں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اہلیان ممبئی کیلئے کوئی علیحدہ انتظام ریلوے میں نہیں ہے, مسافروں کا برا حال ہے, لیکن میڈیا کو ان مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جتنی مرتبہ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کب ایک ساتھ آئیں گے کی خبر چلانے کے بجائے وہ ان مسائل پر سرکار کی توجہ مبذول کراتے تو کوئی مسئلہ کا حل نکلتا۔ شہروں میں صرف میٹرو اور مونو سے ترقی نہیں ہوگی۔ میٹرو اور مونو کے باوجود گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں رکے ہیں, ان میٹرو اور مونو سے کون سفر کرتا ہے اس کا کوئی مطالعہ تک نہیں ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ اب بھی برقرار ہے, ایسے میں شہری مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے, میں وزارت ریلوے سے مطالبہ ہے کہ اس طرف توجہ دے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلا شیتل تالاب پر سمینٹ کھمبوں کی تنصب کی مخالفت بھوک ہڑتال

ممبئی : کرلا شیتل تالاب کی تزئین کاری کے سبب جھوپڑپٹی کو چھپانے کی کوشش سے مقامی جھوپڑپٹی مکین نے زنجیر نما بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب ایک مذہبی تالاب کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں گنپتی، دیوی وسرجن کی جاتی ہے امسال تالاب سے متصل جھوپڑا مکینوں کو چھپانے کی غرض سے تالاب کے کنارے سیمنٹ کھمبوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے, جس سے عوام میں ناراضگی ہے۔
اس مسئلہ پر راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کے لیڈر و سماجی خادم گھنشیام بھاپکر نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی, لیکن ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں اسپتال پہنچایا گیا, لیکن اب یہ بھوک ہڑتال میں مقامی لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب اس بھوک ہڑتال زنجیر نما بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے گھنشیام بھاپکر کا الزام ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو چھپانے کیلئے یہ کام کیا گیا ہے, جبکہ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے, تو جھوپرپٹیوں کے مکینوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے مکینوں کا تحفظ بھی خطرہ میں ہے, اس پروجیکٹ کی مخالفت جاری ہے لیکن بی ایم سی انتظامیہ بضد ہے اور کام جاری ہے اسی لئے ہماری بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس معاملہ میں جب کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھنا جی ہرلیکر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کیا بھاپکر نے الزام لگایا ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو اس سیمنٹ کھمبوں سے پریشانی ہے یہ کام صرف اور صرف جھوپڑپٹی کو چھپانے کیلئے کیا گیا ہے, جو عوام کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنگڑے واڑی میں آگ لگتی ہے تو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے لوگوں کو نکالا جاسکتا ہے, لیکن اس کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ بھاپکر نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے جھوپڑپٹیوں کیلئے شیتل تالاب کا راستہ بند کرنے کی سازش قرار دی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے, اس معاملہ میں اب بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی اور وزیر اعلی سے بھی خط و کتابت کی گئی ہے, لیکن ہنوز کام جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ٹرین حادثہ : سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے گرنے کے سبب 5 مسافروں کی موت، وزیراعلی فڑنویس کی تعزیت، ریلوے محکمہ انکوائری کریگا

ممبئی : کسارہ ممبرا سے سی ایس ٹی کی جانب رواں دواں ایک فاسٹ لوکل ٹرین میں 10 مسافر اس وقت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے, جب دونوں ٹرینیں آس پاس سے گزر رہی تھیں۔ یہ حادثہ ممبرا میں 9 بجکر 25 منٹ کو پیش آیا, اس حادثہ میں تقریبا 5 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ مسافر ٹرین سے نیچے گر گئے تھے, اس میں ایک کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی, کل 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں 2017 بیچ کے جی آر پی کے اہلکار وکی مکھلدار کی ممبرا میں حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پسپک ایکسپریس ایک مسافر بیک لے کر گیٹ پر لٹک کر سفر کر رہا تھا, جو ہوا میں اچھلنے کی وجہ سے لوکل ٹرین کے گیٹ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرا گیا اور لوکل ٹرین کے مسافروں کا توازن بگڑ گیا, جس کے سبب اس حادثہ میں 9 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, اور پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ممبرا دیوا لوکل اسٹیشن کے دوران حادثہ پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے, اس حادثہ میں ہلاک مہلوکین کے ورثا سے ہماری ہمدردری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تھانہ کے شیواجی اسپتال لیجایا گیا اور یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش محکمہ ریلوے کریگا۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا