Connect with us
Friday,15-August-2025
تازہ خبریں

جرم

ساوتھ ممبئی کا مشہور بلڈر دلاوار خان فرار ۔ تھانے پولیس کو ہے تلاش۔

Published

on

ممبئی – ساوتھ ممبئی کا مشہور بلڈر دلاور خان ان دنوں ممبئی سے فرار چل رہا ہے ایسی جانکاری تھانے کرائم برانچ کے افسران سے ملی ہے۔ وہی دلاور خان کی کمپنی ڈی کے ریالیٹر کے ذریعے کیے گئے سبھی لین دین کی جانکاری تھانے کرائم برانچ جمع کر رہی ہے۔ دلاور کے ذریعے بننے والی سبھی عمارتوں کا کام فلحال بند ہے۔

دراصل بلڈر دلاور خان کا نام جب سامنے آیا جب تھانے کرائم برانچ ایک بینک اکاؤنٹ ہیکنگ کی جانچ کر رہی تھی۔ پولیس نے ہیکنگ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے 16,180 کروڑ روپے کے حوالا لین دین کا پردہ فاش کیا۔

تھانے پولیس سائبر سیل نے کمپیوٹر ہیکنگ اسکینڈل کی تحقیقات کرتے ہوئے کل 16,180 کروڑ روپے کے مشتبہ لین دین کا پتہ لگایا ہے۔ تحقیقات کے دوران احکام نے انکشاف کیا کہ 260 پارٹنرشپ فرم کے بینک اکاؤنٹس جھوپڑپٹی آبادیوں کے ناموں پر بنائے گئے تھے۔

ریحیل انٹرپرائزز نامی ایک کمپنی کے دفتر میں تلاشی کے دوران بینک اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئیں۔ پولیس نے اس معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے جن لوگوں کے نام کمپنی درج کی گئی تھی اس کے مالکان میں سے کسی کو بھی ان کھاتوں یا کمپنیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ پارٹنرشپ فرموں کے کچھ بینک کھاتوں میں جن پتے کا ذکر کیا گیا ہے وہ تھانے ریلوے اسٹیشن کے قریب بال گنیش ٹاور کے تھے، جو ایک تجارتی ٹاور ہے جس میں کئی دفاتر ہیں۔ جب پولیس اس پتے پر پہنچی تو صرف ایک آفس بوائے اس آفس میں ملا، جسے ان فرضی کمپنیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، بینک کی چیک بک اور کارڈ جمع کرنے کے لیے اسے وہاں بٹھایا گیا تھا۔

مزید جب ان بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کی گئیں تو پولیس نے پایا کہ جون سے اب تک ان کھاتوں کے ذریعے 16,180 کروڑ روپے سے زیادہ کے لین دین ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کثیر رقم بیرون ملک بھی بھیجی گئی۔

دراصل یہ معاملہ سری نگر پولیس اسٹیشن کی جانب سے پے گیٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (سیف ایکس پے ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ) کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا، یہ ایک پیسوں کی ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

اس کمپنی کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سال جون میں کچھ نامعلوم لوگوں نے ان کا سسٹم ہیک کرکے 25.18 کروڑ روپے نکال لیے۔ پولیس حکام نے پایا کہ اس اکاؤنٹ سے 1.39 کروڑ روپے ریحیل انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی فرم کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے تھے، جو کہ واشی اور بیلا پور میں امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والی فرم ہے۔

تھانے سائبر سیل کے سینئر پولیس انسپکٹر ستیش راٹھوڑ نے کہا، “ہم نے ریحیل انٹرپرائزز کے دفتر کی تلاشی لی اور پتہ چلا کہ کئی باونس شدہ چیک پتے، کچھ پاٹنر شپ کمپنیوں کی کتابیں اور 97 کمپنیوں کے ایگریمینٹ کے کاغذات دفتر میں رکھے گئے تھے۔”

“تمام ایگریمنٹ میں کچی آبادیوں کے پتے تھے اور ان میں سے کچھ کے پتے بال گنیش ٹاور، تھانے کے تھے۔ جب ہم نے پتوں کی تصدیق کی تو پتہ چلا کہ یہ سب جعلی پتوں والی ڈمی کمپنیاں ہیں، اور زیادہ تر کچی آبادیوں کے لوگ، جن کے دستاویزات استعمال کر کے یہ جعلی کمپنیاں بنائی گئی ہے۔” ان کچی آبادی میں رہنے والے لوگوں کو ان کے دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی کمپنیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں کچھ نجی افراد نے قرض فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا اور ان کے کاغذات لے لیے تھے، لیکن انہیں کسی طرح کا کوئی قرض نہیں دیا گیا۔ کئی سارے پارٹنرشپ فرم بنانے کے لیے استعمال ہونے والی دستاویزات بھی جعلی معلوم ہوتے ہیں۔”

پولیس کے مطابق ایسا ہے ایک معاملہ 2016 اور 2017 میں سامنے آیا تھا جب اس معاملے میں حوالہ آپریٹر محمد فاروق عرف فاروق چپل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ میں گرفتار کیا تھا۔

تھانے اکنامک آفنس ونگ کے ڈی سی پی راجندرا دھباڑے نے کہا کہ ہم نے انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو جانکاری دے دی ہے۔ اس معاملے میں سنجے سنگھ ، امول اندھالے عرف امن، کیدار عرف سمیر دگھے، جتندر پانڈے کو گرفتار کر لیا ہے اور ان پر آئی پی سی 420، 409،467،468، 120 بی اور 34 کے معاملے درج کر لیے ہیں۔

اس معاملے میں جب دلاور خان کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تو وہ اس کے بعد سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ تھانے پولیس کے مطابق کیوں کے یہ معاملے کی ابھی جانچ چل رہی ہے تو دلاور خان کا اس میں کیا کردار تھا یہ ابھی بتانا ٹھیک نہیں ہوگا۔فلحال تھانے پولیس دلاور خان کو بڑی تیزی سے تلاش کر رہی ہے۔

جرم

جلگاؤں مسلم نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد، مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ناانصافی پر پابندی عائد ہو، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : جلگاؤں کے جامنیر میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک مسلم نوجوان کو شرپسندوں نے صرف اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک غیر مسلم دوشیزہ کے ساتھ سائبر کیفے میں تھا اور اس کی خبر شرپسندوں کو ہوئی اور لو جہاد کے شبہ میں نوجوان سلیمان کو سائبر کیفے کے باہر پہلے زدوکوب کیا اور پھر اسے 25 کلو میٹر دور گاؤں میں لے جاکر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا, اس کے کپڑے پھاڑ دئیے برہنہ کر کے اسے نیم مردہ حالت میں پھینک دیا۔ جب اسے اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہندو و مسلمان کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ یہ مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے, ہجومی تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے, اتنا ہی نہیں اگر کوئی غریب مسلم نوجوان کسی غیر مسلم دوشیزہ سے بات کرتا ہے یا اس کا معاشقہ ہے تو اسے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ یہ سراسر غلط ہے ہر ایک بالغ شہری کو اپنے پسند کی شادی کا حق دستور نے دیا ہے, لیکن یہ فرقہ پرست صرف غریبوں پر اس قسم کی زور آزمائی کرتے ہیں, اگر امیر کسی غیر مسلم سے شادی کرے تو سب معاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات انتہائی خراب اور بد سے بدتر ہوچکے ہیں, اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ خدارا اسے روک کر نظم ونسق برقراری کی سعی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں پر سخت کارروائی ہو اور اسے انصاف ملے ساتھ ہی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آج مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دی گئی ہے, اگر مسلمان اتنے ہی ناپسند ہے تو انہیں پھینک دیجئے یا جیل میں بند کروا دیجئے ریاست میں جس طرح سے حالات خراب ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

Continue Reading

جرم

انٹاپ ہل اسلحہ سپلائر گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی پولیس نے اسلحہ جات فروخت کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک اسلحہ بردار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹاپ ہل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اسلرحہ فروخت کرنے کیلئے آنے والا ہے۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مشتبہ شخص کی تلاشی لینے کے ساتھ گھر پر بھی تلاشی لی اور ہتھیار برآمد کیا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے دو غیر قانونی آتشیں اسلحہ 49 کارآمد کارتوس اور 18 بئیر کارٹیج برآمد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کی شناخت سربجیت سنگھ کولجیت سنگھ باجوا 52 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایک کروڑ سے زائد کی منشیات کوکین ضبط ایک غیر ملکی گرفتار

Published

on

ar

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی منشیات کوکین سمیت ایک غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم آئی ڈی اندھیری پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بریچ کے نیچے ایک منشیات فروش آنے والا ہے اس بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر گھانی ملک کا شہری ہوناری الموہا 34 سالہ کو زیر حراست لیا۔ اس کے قبضے سے 287.80 گرام وزن کی کوکین جس کی کل مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمسنگ کمپنی کا موبائل و دیگر اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کوکین منشیات فروش نے کس کیلئے لائی تھی اور یہاں کس کس کو اس نے پہلے منشیات فراہم کی ہے, اس کی تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی سی پی زون 10 کی ایما پر انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر منشیات کے کیس میں اندھیری ایم آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی تھی اور میسور میں ڈرگس کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم سے تفتیش جاری ہے, اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ کتنے افراد اس میں ملوث ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com