Connect with us
Friday,07-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

اگر آٹو رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور انکار کرتے ہیں تو عام آدمی واٹس ایپ پر آسانی سے شکایت کر سکتا ہے۔

Published

on

ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سکریٹری اور ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر وجے اہیرے نے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنا دیا ہے کیونکہ وہ کسی بھی آٹورکشا یا ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف آسانی سے شکایت کر سکتے ہیں جو کسی بھی گاہک کو لینے سے انکار کرتا ہے، اوور چارج کرتا ہے، بدتمیزی کرتا ہے یا واٹس ایپ کے ذریعے 9152240303 پر غلط برتاؤ کی اطلاع دے سکتا ہے۔

ممبئی اور ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں زیادہ تر مسافر کالی اور پیلی ٹیکسیوں اور آٹورکشا کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیوروں، ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف مسافروں سے بدتمیزی، کرایہ ادا کرنے سے انکار، مقررہ نرخ سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ واٹس ایپ نمبر پر میسج، تصویر یا ای میل کے ذریعے وقت کی اطلاع دیں تاکہ اطلاع دینے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ کالز قبول نہیں کی جائیں گی۔ شکایت میں گاڑی کا نمبر، جگہ، وقت، شکایت کی مختصر نوعیت، نام، پتہ، موبائل نمبر، شکایت کنندہ کا ای میل آئی ڈی درج ہونا چاہیے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے یہ بھی کہا ہے کہ متعلقہ قصوروار ڈرائیوروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ اور اس کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

(جنرل (عام

"ممبئی : عزیم کا انتباہ -’مسلمانوں کو زبردستی وندے ماترم نہیں پڑھایا جا سکتا‘، لوہا گروپ کا احتجاج پولیس نے روک دیا، حالات کشیدہ”

Published

on

ممبئی : ممبئی وندے ماترم گیت کو ۱۵۰ سال مکمل ہونے پر بی جے پی نے آج ممبئی میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے گھر کے باہر وندے ماترم گیت پڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد ممبئی پولس نے انہیں روک دیا پولس نے وندے ماترم کے تنازع کے سبب اعظمی کے گھر کو پولس چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا ابو عاصم اعظمی کو اس سے قبل بی جے پی صدر امیت ساٹم نے وندے ماترم گیت پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کاانہوں نے جواب دیتے ہوئے استقبال کیا تھا اور وندے ماترم پڑھنے سے معذوری ظاہر کی تھی
آج صبح بی جے پی لیڈر اور وزیر منگل پربھات لوڈھا کارکنان کے ساتھ اعظمی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور بضد تھے کہ وہ اعظمی کے گھر کے پاس کی وندے ماترم گیت گائیں گے ۔ پولس نے اعظمی کے گھر تک جانے کی انہیں اجازت نہیں دی بعد ازاں ریڈیو کلب کے پاس وندے ماترم گیت پڑھا گیا ۔
منگل پر بھات لوڈھا نے کہا کہ اعظمی وندے ماترم کی مخالفت کرتے ہیں اور دہشت گرد یعقوب میمن کو پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کے گھروں کے باہر وندے ماترم پڑھا جائے گا انہوں نے کہا کہ نظم و نسق خراب نہ ہو اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا منگل پربھات نے کہا کہ اعظمی نے وندے ماترم کی مخالفت کی تھی جبکہ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہے تو اعظمی کیوں مخالفت کرتے ہیں ۔ کوئی بھی مسلمان اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرے گا
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی نے وندے ماترم کو ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے کے بعد ان کے گھر کے باہر جبرا وندے ماترم پڑھنے کی مخالفت کی اور کہا کہ جس طرح سے ایک وزیر بضد تھے کہ جب تک ابوعاصم اعظمی کو وندے ماترم نہیں پڑھا لیتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے یہ سراسر داداگیری وغنڈہ گردی ہے وزیر نے دستور کی حلف لی ہے لیکن اس کے باوجود وندے ماترم کی آڑ میں تنازع پیدا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وندے ماترم پڑھنا لازمی نہیں ہے اس بات کو کورٹ نے بھی واضح کیا ہے اور کسی کو اس کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا کوئی بھی مسلمان کو اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتا ہے وہ غیر اللہ کے آگے نہیں جھک سکتا اس لئے مسلمان وندے ماترم نہیں پڑھتے یہ شرک ہے انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کوئی قومی گیت نہیں ہے اس لئے کسی کو اس کےلیے مجبور نہیں کیا جاسکتا جبکہ جس طرح سے آج میرے گھر کے باہر ہنگامہ کھڑا کیا گیا اس کے خلاف میں نے کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ میں جب بھی وندے ماترم پڑھا جاتا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں مختار عباس نقوی اور شاہنواز حسین وندے ماترم پڑھتے ہیں بہت سے لوگ شراب نوشی کرتے ہیں نماز نہیں پڑھتے اسلام میں شرک سب سے بڑا گناہ ہے اس کی معافی نہیں ہے لوگ دیوی دیوتاؤں اور آگ پانی سورج کی پوجا کرتے ہیں یہ ان کا عقیدہ ہے لیکن ایک اللہ واحد کی عبادت کرنے والا کبھی بھی شرک نہیں کرے گا مسلمانوں کو بھی اپنے عقیدہ پر قائم رہنے کی آزادی ہے اس لیے کوئی بھی انہیں اس کےلیے مجبور نہیں کرسکتا ۔ اس سے قبل اعظمی کو امیت ساٹم نے مکتوب ارسال کرکے وندے ماترم پڑھنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد اعظمی نے اس کا جواب دیا تھا اور کہا کہ وہ وندے ماترم پڑھنے سے قاصر ہے اور وہ وندے ماترم نہیں پڑھتے کیونکہ عمل مشرکانہ ہے اس لئے اعظمی نے معذوری ظاہر کی اور کہا کہ بی جے پی میں اشتعال انگیزی اور نفرت کا مظاہرہ کرنے والے وزرا اور لیڈران موجود ہے اس لئے اگر امیت ساٹم یہ وزارت کا عہدہ حاصل کرنے کےلیے کررہے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ۔

Continue Reading

جرم

انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروش اکبر کھاؤ گرفتار

Published

on

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی گھاٹکوپریونٹ منشیات فروشی کے الزام میں ڈرگس فروش محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے اس پر تھانہ میں منشیات فروشی کے معاملہ مکوکا کا اطلاق کیا گیا تھا اور اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی اس کے باوجود وہ منشیات سپلائی کیا کرتا تھا اے این سی نے منشیات کے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیاتھا اس کی تفتیش میں اکبر کھاؤ کا انکشاف ہوا یہ اس کیس میں مفرور تھا اس کی تفصیل معلوم ہوئی اور سراغ ملا ہے وہ اڑیسہ میں روپوش ہے جس کے بعد پولس نے راج گنگا پور سندرگڑھ سے اسے گرفتار کیا اکبر کھاؤ کے خلاف کل ۱۵ معاملات درج ہے جس میں این ڈی پی ایس ایکٹ او ر مختلف جرائم درج ہے وی بی نگر میں دو این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج ہے اے این سی میں ۲ این ڈی پی ایس منشیات فروشی کل ۱۸ کیس درج ہے ۔ اے این سی نے اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ۱۲ کروڑ کی منشیات بھی ضبط کی ہے ۔یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈ ی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اے ڈویژن کی قلابہ کاز وے علاقے میں 67 غیر مجاز ہاکروں کے خلاف کارروائی

Published

on

ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کے اے ڈویژن کی طرف سے منگل، 4 نومبر 2025 کو قلابہ کاز وے علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی گئی ۔اس کارروائی میں کل 67 غیر مجاز ہاکروں کو ہٹایا گیا۔

ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی کی رہنمائی میں غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے اور شہری قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) کی قیادت میں کی گئی۔ چندا جادھو، اے ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر جے دیپ مورے غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے اور شہری قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے اس کارروائی کے تحت قلابہ کاز وے سے کل 67 غیر مجاز ہاکروں کو بے دخل کیا گیا, جو ٹریفک اور راہگیروں کی راہ میں رکاوٹ تھے۔

یہ کارروائی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اے ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر مجاز ہاکروں کے خلاف کارروائی اب سے مسلسل جاری رہے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com