Connect with us
Monday,09-June-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

یعقوب میمن کے بعد ناگپور جیل میں دوسری فانسی! صدر نے ملزم کی دی گئی رحم کی درخواست مسترد کردی

Published

on

Nagpur-jail

ممبئی: صدر دروپدی مرمو نے مہاراشٹر کے ناگپور کے واڑی علاقے میں چار سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کرنے کے ملزم وسنت سمپت دوپارے کی رحم کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اس لیے ممبئی دھماکوں کے مرکزی ملزم یعقوب کو ناگپور جیل میں پھانسی دینے کے بعد اگلا نمبر دوپارے کا ہوگا۔ 3 مئی 2017 کو سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم وسنت کی نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا، اور سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔ اسی لیے اس نے 28 مارچ 2023 کو صدر کے پاس رحم کی درخواست دائر کی۔ یہ واقعہ 3 اپریل 2008 کو ناگپور کے واڑی علاقے میں پیش آیا تھا۔ ملزم وسنت دوپارے پڑوس میں رہنے والے معصوم کے خاندان کے پاس اکثر آیا کرتا تھا۔ واقعہ کے دن وسنت چار سالہ بچی کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر گھر سے لے گیا۔ بعد ازاں اس نے متاثرہ کی عصمت دری کی اور پھر اسے پتھر سے کچل کر بے دردی سے قتل کردیا۔ ناگپور ایڈیشنل سیشن کورٹ نے 23 فروری 2012 کو چونکا دینے والے کیس کے ملزم دوپارے کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اس لیے بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے بھی 26 نومبر 2014 کو بغیر کسی رحم کے موت کی سزا کو برقرار رکھا۔

دوپارے نے اس سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ اس وقت سپریم کورٹ کے جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی بنچ نے 2014 میں وسنت دوپارے کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔ اس دوران دوپارے نے سزائے موت پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس روہنٹن فالی نریمن اور جسٹس ادے للت کی فل بنچ کے سامنے اس کی سماعت ہوئی۔ تاہم، دوپارے کی درخواست کو سپریم کورٹ نے 2017 میں یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ اس طرح کے ٹیڑھے واقعات کو روکنے اور قصورواروں کو سزا دینے کے لیے سزائے موت مناسب ہوگی۔

وسنت دوپارے کے خلاف واڑی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد دوپرے ناگپور سینٹرل جیل میں بند ہے۔ چنانچہ 2012 میں سیشن عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد اسے جیل کے پھانسی یارڈ میں بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے سیکرٹریٹ سے پھانسی کا حکم ملنے کے بعد دوپارے کو پھانسی دی جائے گی۔

سیاست

کسارا ممبرا ریلوے حادثہ ذرائع ابلاغ کو عام مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں : راج ٹھاکرے

Published

on

Raj-Thackeray

‎ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبرا دیوا ٹرین حادثہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ریلوے میں سفر کرنا انتہائی مشکل ترین امر ہے۔ شام کے وقت تو پلیٹ فارم پر اس قدر بھیڑ ہوتی ہے کہ ٹرینوں میں چڑھنا مشکل ہے۔ اس کے باوجود مسافر ریلوے سے سفر کرتے ہیں, شہروں میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے, یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی حالت خستہ ہے۔ یومیہ ریلوے سے سفر کرنے والوں کے حادثات ہوتے ہیں۔ شہروں کی ترقیاتی پروجیکٹ کے نام پر صرف فلک شگاف عمارتیں تعمیر کر رہی ہیں, جس میں پارکنگ کا کوئی نظم نہیں ہے۔ ٹریفک کا مسئلہ جوں کا توں ہے, ممبئی تھانہ پونہ میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی تشویشناک ہے۔

‎ریلوے پر مسافروں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اہلیان ممبئی کیلئے کوئی علیحدہ انتظام ریلوے میں نہیں ہے, مسافروں کا برا حال ہے, لیکن میڈیا کو ان مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جتنی مرتبہ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کب ایک ساتھ آئیں گے کی خبر چلانے کے بجائے وہ ان مسائل پر سرکار کی توجہ مبذول کراتے تو کوئی مسئلہ کا حل نکلتا۔ شہروں میں صرف میٹرو اور مونو سے ترقی نہیں ہوگی۔ میٹرو اور مونو کے باوجود گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں رکے ہیں, ان میٹرو اور مونو سے کون سفر کرتا ہے اس کا کوئی مطالعہ تک نہیں ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ اب بھی برقرار ہے, ایسے میں شہری مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے, میں وزارت ریلوے سے مطالبہ ہے کہ اس طرف توجہ دے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا شیتل تالاب پر سمینٹ کھمبوں کی تنصب کی مخالفت بھوک ہڑتال

Published

on

Kurla-japg

ممبئی : کرلا شیتل تالاب کی تزئین کاری کے سبب جھوپڑپٹی کو چھپانے کی کوشش سے مقامی جھوپڑپٹی مکین نے زنجیر نما بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب ایک مذہبی تالاب کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں گنپتی، دیوی وسرجن کی جاتی ہے امسال تالاب سے متصل جھوپڑا مکینوں کو چھپانے کی غرض سے تالاب کے کنارے سیمنٹ کھمبوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے, جس سے عوام میں ناراضگی ہے۔

اس مسئلہ پر راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کے لیڈر و سماجی خادم گھنشیام بھاپکر نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی, لیکن ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں اسپتال پہنچایا گیا, لیکن اب یہ بھوک ہڑتال میں مقامی لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب اس بھوک ہڑتال زنجیر نما بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے گھنشیام بھاپکر کا الزام ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو چھپانے کیلئے یہ کام کیا گیا ہے, جبکہ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے, تو جھوپرپٹیوں کے مکینوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے مکینوں کا تحفظ بھی خطرہ میں ہے, اس پروجیکٹ کی مخالفت جاری ہے لیکن بی ایم سی انتظامیہ بضد ہے اور کام جاری ہے اسی لئے ہماری بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس معاملہ میں جب کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھنا جی ہرلیکر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کیا بھاپکر نے الزام لگایا ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو اس سیمنٹ کھمبوں سے پریشانی ہے یہ کام صرف اور صرف جھوپڑپٹی کو چھپانے کیلئے کیا گیا ہے, جو عوام کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنگڑے واڑی میں آگ لگتی ہے تو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے لوگوں کو نکالا جاسکتا ہے, لیکن اس کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ بھاپکر نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے جھوپڑپٹیوں کیلئے شیتل تالاب کا راستہ بند کرنے کی سازش قرار دی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے, اس معاملہ میں اب بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی اور وزیر اعلی سے بھی خط و کتابت کی گئی ہے, لیکن ہنوز کام جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹرین حادثہ : سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے گرنے کے سبب 5 مسافروں کی موت، وزیراعلی فڑنویس کی تعزیت، ریلوے محکمہ انکوائری کریگا

Published

on

T.-Accident

ممبئی : کسارہ ممبرا سے سی ایس ٹی کی جانب رواں دواں ایک فاسٹ لوکل ٹرین میں 10 مسافر اس وقت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے, جب دونوں ٹرینیں آس پاس سے گزر رہی تھیں۔ یہ حادثہ ممبرا میں 9 بجکر 25 منٹ کو پیش آیا, اس حادثہ میں تقریبا 5 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ مسافر ٹرین سے نیچے گر گئے تھے, اس میں ایک کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی, کل 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں 2017 بیچ کے جی آر پی کے اہلکار وکی مکھلدار کی ممبرا میں حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پسپک ایکسپریس ایک مسافر بیک لے کر گیٹ پر لٹک کر سفر کر رہا تھا, جو ہوا میں اچھلنے کی وجہ سے لوکل ٹرین کے گیٹ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرا گیا اور لوکل ٹرین کے مسافروں کا توازن بگڑ گیا, جس کے سبب اس حادثہ میں 9 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, اور پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ممبرا دیوا لوکل اسٹیشن کے دوران حادثہ پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے, اس حادثہ میں ہلاک مہلوکین کے ورثا سے ہماری ہمدردری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تھانہ کے شیواجی اسپتال لیجایا گیا اور یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش محکمہ ریلوے کریگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com